Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرنے،پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین،تابش قیوم

    بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرنے،پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین،تابش قیوم

    پاکستانی میڈیا نے ہوشمندی،سچ اور بہادری کے ساتھ رپورٹنگ ،حق سچ کی ترجمانی کی،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے،جنگی جنون کے مقابلے میں پاکستانی میڈیا نے قومی جذبات ، حق، سچ کی ترجمانی کی، امن کی بات کی،پاکستانی میڈیا نے ہوشمندی،سچ اور بہادری کے ساتھ رپورٹنگ کی، صحافیوں نے دن رات جاگ کر دنیا تک پاکستانی مؤقف پہنچایا یہ بہت بڑی کامیابی ہے،پاکستانی میڈیا کو جراتمندانہ کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ جس وقت بھارت کی جانب سے جنگی جنون کو ہوا دی جا رہی تھی اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے تھے، پاکستانی میڈیا نے نہ صرف ان پروپیگنڈوں کا مؤثر جواب دیا بلکہ امن، تدبر اور سچائی کا علم بلند رکھا۔پاکستانی میڈیا نے ریاستی موقف کو عالمی برادری کے سامنے مدلل انداز میں پیش کیا، جس سے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر میں سنا اور سراہا گیا،تابش قیوم نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی، یومِ فتح کے موقع پر تمام پاکستانی صحافیوں، اینکر پرسنز، رپورٹرز اور میڈیا اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی جنگی جنون کے سامنے دیوار بن کر اپنی ذمہ داری نبھائی، جو کہ قابل ستائش ہے، ہمیں بطور قوم اپنے ان محب وطن صحافیوں اور میڈیا اداروں پر فخر ہے جنہوں نے انتہائی نازک حالات میں بھی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ مرکزی مسلم لیگ میڈیا سے وابستہ تمام افراد کو یومِ فتح پر سلام پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔

  • جنگ بندی اطلاق 12 مئی تک،جارحیت ہوئی توہر سطح پر بھرپور جواب ملے گا،ذرائع

    جنگ بندی اطلاق 12 مئی تک،جارحیت ہوئی توہر سطح پر بھرپور جواب ملے گا،ذرائع

    پاک بھارت جنگ بندی کا اطلاق 12 مئی دوپہر تک ہے

    سفارتی ذرائع کے ماطقب پاکستان نے خطے کے امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی،7 مئی سے بھارت پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے،بھارتی ڈرون اور میزائل حملوں نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کیا ،،9 اور 10 مئی کی شب بھارت نے بیسز پر حملے کیے ،پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت دفاع کا حق استعمال کیا ،پاکستان نے کامیابی سے اپنے علاقے کا دفاع اور ڈیٹرنس بحال کیا،پاکستان بھارتی بالادستی کا خواب ناکام بنائے گا،بھارت کے حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بھارتی اقدامات علاقائی و عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں،،جوہری ریاستوں کے درمیان تناؤ دنیا کے لیے خطرناک ہے،جنوبی ایشیا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا متحمل نہیں ہو سکتا،پاکستان نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی تجویز دی،بھارت نے تحقیقات کی تجویز مسترد کر کے جارحیت کا راستہ اپنایا،،اقوام متحدہ اور او آئی سی کی صلح کی اپیلوں کو بھارت نے نظر انداز کیا،پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی بدنیتی سے آگاہ کر رکھا تھا،بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا،خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، مگر بھارت کو جارحیت روکنا ہوگی

  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کی فتح ریلی

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کی فتح ریلی

    پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں عظیم الشان فتح ریلی نکالی گئی، جس میں عوام، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور پارٹی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کی جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی، مرکزی رہنما چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار، لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق اور تاجر رہنما انعام بادشاہ بھی شریک ہوئے۔

    ریلی کا آغاز مال روڈ استنبول چوک سے ہوا جو پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے اور افواجِ پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔ ریلی میں علی عمران شاہین، عمر بادشاہ، ہال روڈ کے تاجر رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار لمحہ ہے، جو دشمن کی شکست اور ہماری افواج کی فتح کا دن ہے۔ پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے۔”

    انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ افواج پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جبکہ انجنئیر عادل خلیق نے اسے "یومِ فتح” قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی۔ریلی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے اور شرکاء نے ملی یکجہتی اور قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے مزید کہا کہ "آج کا دن ثابت کرتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے۔ریلی نے زندہ دلانِ لاہور کی قومی حمیت اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت کا عملی ثبوت پیش کیا۔

  • آج کا دن یومِ فتح ،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے،خالد مسعود سندھو

    آج کا دن یومِ فتح ،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔فتح مبارک ! اپنے آپ کو بہت بڑا چوہدری سمجھنے والے بھارت نے ایک ہی دن میں گھٹنے ٹیک دیئے، امریکی مداخلت کے بعد سیز فائر پراتفاق ہوا جو پاکستان کی کامیاب سفارتی اور عسکری حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے اور مودی کا جنگی جنون دریائے راوی میں بہا دیا گیا ہے۔ آج کا دن پاکستان کی فتح کا دن ہے اور اسے یومِ فتح کے طور پر منایا جائے،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے، شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں اور ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں۔ افواجِ پاکستان کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے دیے جائیں اور ان کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کر سکتا ہے بلکہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر پاکستانی اس عظیم فتح پر فخر محسوس کرتا ہے،عوام اس موقع پر تحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور اپنی مسلح افواج پر اعتماد رکھیں، کیونکہ یہی طاقتیں پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہیں۔

  • بھارتی بزدلانہ  حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ   کو نقصان

    بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان

    گذشتہ شب بھارتی فضائیہ نے رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔

    بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ بھارت کی جانب سے اس حملے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قائم دوستی کو نشانہ بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا، شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا ہے، جو کہ امارات کے بانی اور اہم رہنما تھے۔ یہ ایئرپورٹ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہری دوستی کی ایک علامت بھی ہے۔حملے میں ایئرپورٹ کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا،

    یہ حملہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب پر بھی حملے کی کوشش کے بعد آیا ہے، جس میں بھارت کی جنگی جنون اور شرمناک عمل کا تسلسل نظر آ رہا ہے۔ بھارتی فوج نے پاکستان کی مذہبی اہمیت کے حامل علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی.

  • بھارت کا "دربار صاحب” پر ممکنہ حملہ،ورلڈ سکھ پارلیمنٹ  کی شدید مذمت

    بھارت کا "دربار صاحب” پر ممکنہ حملہ،ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کی شدید مذمت

    ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے ایک ہنگامی اعلامیے میں بھارت کی جانب سے سکھوں کے مقدس ترین مقام "دربار صاحب” امرتسر پر ممکنہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تنظیم کا کہنا تھا کہ بھارت، پاک-بھارت جنگ کے تناظر میں دربار صاحب پر حملے کی سازش کر رہا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے جون 1984 میں "آپریشن بلیو اسٹار” کے تحت کیا گیا تھا۔ھارتی حکومت، خطے میں کشیدگی اور جنگی ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکھ قوم کے روحانی مرکز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دربار صاحب پر کسی بھی حملے کی صورت میں نہ صرف سکھ قوم کے جذبات مجروح ہوں گے بلکہ خطے میں فرقہ واریت اور تشدد میں بھی شدید اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ دربار صاحب (جسے گولڈن ٹیمپل بھی کہا جاتا ہے) امرتسر، بھارتی پنجاب میں واقع سکھ مذہب کا مقدس ترین مقام ہے۔ جون 1984 میں بھارتی فوج نے یہاں "آپریشن بلیو اسٹار” کے نام سے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا تھا جس میں سینکڑوں عقیدت مند مارے گئے تھے۔ یہ واقعہ آج بھی سکھوں کے دلوں پر ایک گہرا زخم ہے۔

    ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے دربار صاحب کی حرمت کو پامال کرنے کی کوشش کی تو دنیا بھر میں سکھ برادری سخت ردِعمل دے گی۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی مبصرین کو فوری طور پر دربار صاحب اور گرد و نواح کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اجازت دی جائے تاکہ بھارتی افواج کی ممکنہ جارحیت کو بے نقاب کیا جا سکے۔

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو 83 بلین ڈالرز کا نقصان، رائٹرز

    جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو 83 بلین ڈالرز کا نقصان، رائٹرز

    بھارتی حکومت کی جانب سے جنگی جنون کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے بھارتی مارکیٹوں میں بے چینی کی فضا برقرار ہے۔

    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں مسلسل بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور جنگی اقدامات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں تحفظات کا شکار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی اقتصادیات کو اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کی جنگی پالیسیوں کے جواب میں پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات ممکن ہیں، جن کے نتیجے میں حالات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔ اویناش گورکشکا، جو ایک معروف تجزیہ کار ہیں، نے کہا کہ بھارت کی جنگی حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان کے جوابی اقدامات انتہائی اہم ہو سکتے ہیں اور ان اقدامات کا اثر نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے پر پڑ سکتا ہے۔

    جمعرات کے روز بھارتی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کمی ہوئی، جس سے اس ہفتے مجموعی طور پر تقریباً 1.3 فیصد کی تنزلی واقع ہوئی۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے مزید محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پچھلے دو کاروباری دنوں میں بازار میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر تقریباً 7 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے،جمعہ کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نِفٹی انڈیکس 265.80 پوائنٹس یا 1.10 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,008 پر بند ہوا، جبکہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس بھی 880.34 پوائنٹس یا 1.10 فیصد کی کمی کے بعد 79,454.47 پر آ گیا۔ یہ مسلسل دوسرا دن تھا جب بازار میں گراوٹ دیکھی گئی۔ گزشتہ دو سیشنز میں سینسیکس میں مجموعی طور پر 1,292.31 پوائنٹس یا 1.60 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جنگی اقدامات اور خطے میں کشیدگی کے بڑھنے کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو بھارتی اقتصادیات کے مستقبل پر شدید تحفظات ہیں، اور وہ اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ جنگی جنون کی قیمت نہ صرف انسانی زندگیوں پر بلکہ بھارتی معیشت پر بھی سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

  • بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ،وزیراعظم کا سیاسی قیادت سے رابطہ

    بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ،وزیراعظم کا سیاسی قیادت سے رابطہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے،بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا، آج صبح دوبارہ بھارت نے نور خان ایئربیس اور دیگر مقامات پر میزائل سے حملے کیے، بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت کی ان پے در پے کاروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا،پاکستان نے آپریشن بنیان ال مرصوس میں جوابی کارروائی میں بھارت کی ان ملٹری تنصیبات کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم بھارت کی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں،

    ملکی سیاسی راہنماؤں نےپاک فوج کے جوانوں کے تدبر، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا،ملکی سیاسی راہنماؤں نے وزیراعظم کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اور پوری پاکستانی قوم کے تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا،سیاسی قیادت کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے،

  • شہید ہو گئے تو مائیں ہماری لاش دیکھ کر فخر سے مسکرائیں،پاکستانی پائلٹ کا عزم

    شہید ہو گئے تو مائیں ہماری لاش دیکھ کر فخر سے مسکرائیں،پاکستانی پائلٹ کا عزم

    پاکستان کی فضائیہ کے پائلٹس نے حال ہی میں ایک ایسی جرات مندانہ کارروائی کا مظاہرہ کیا، جسے دنیا بھر میں بہادری اور فرض شناسی کی ایک زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    پاک فضائیہ کے پائلٹس نے انڈیا پر حملہ کرنے سے قبل ایک اہم اور جذباتی فیصلہ کیا۔ انھوں نے اپنی زندگیوں کے بارے میں ایک "ڈیتھ وارنٹ” پر سائن کیے، جس میں انھوں نے لکھا کہ اگر وہ شہید ہو جاتے ہیں تو پاکستانی پرچم ان کا کفن بنے گا اور ان کی مائیں جب ان کی لاشیں دیکھیں گی، تو وہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے فخر کے ساتھ مسکریں گی۔اس دلیرانہ فیصلے کے بعد، اللّٰہ کی بے شمار رحمتوں کے ساتھ، پاکستان کے تمام پائلٹ انڈیا پر حملہ کرنے کے بعد کامیابی کے ساتھ واپس لوٹ آئے۔ ان پائلٹس کا جذبہ، ایمانداری، اور وطن کے لیے ان کی قربانی کا عزم ایک مثال بن چکا ہے۔

    "الحمدللہ، اللّٰہ کی مدد سے” دنیا کی نئی تاریخ رقم کی گئی۔ ان بہادر پائلٹس کی کامیاب واپسی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فضائیہ نہ صرف طاقتور ہے بلکہ اس کے حوصلے اور عزم بھی بے مثال ہیں۔ ان پائلٹس کی قربانیوں اور شجاعت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی طاقت اور اس کے پائلٹس کی بے نظیر جرات کا لوہا بھی منوایا۔ یہ واقعہ نہ صرف پاکستانی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک درخشاں مثال ہے۔

  • ضرورت پڑی تو خود بارڈر پر جا کر لڑوں گا،شیخ رشید

    ضرورت پڑی تو خود بارڈر پر جا کر لڑوں گا،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ داداگیری کی تھی، تاہم پاکستان نے اس کی بولتی بند کردی ہے۔

    انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کل کی رات بھارت کو واضح کردیا کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم پاکستان اور اسلام کے لیے زندہ ہیں اور اسی مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔”سابق وزیر نے مزید کہا کہ "بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور یہودیوں کی زندگی اذیت میں ڈالی جارہی ہے۔ پاکستان کی 25 کروڑ عوام بھارت کو ایسا سبق سکھائے گی جو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا۔” انہوں نے کہا کہ تین دن سے سپر پاورز صلح کی باتیں کر رہی تھیں، لیکن گزشتہ رات پاک فوج نے اپنے کام کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے ہیں۔

    شیخ رشید نے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کے دفاع کے لیے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اگر ہمیں سرحد پر بھی جانا پڑا تو یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہوگا۔” انہوں نے کہا، "ہم جئیں تو غازی ہیں، مریں تو شہید ہیں۔” شیخ رشید نے اللہ سے دعا کی کہ انہیں بھی شہادت کا موقع ملے اور کہا کہ "اگر ضرورت پڑی تو خود بارڈر پر جا کر اپنے کشمیری اور مسلمان بھائیوں کے لیے لڑوں گا۔”بھارت کے رافیل طیاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ "پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے جب بن رہے تھے تو میں دو مرتبہ ان کو دیکھنے گیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میرے دوست اور بھائی تھے، اور ہم نے اس وقت جے ایف 17 بنائے۔ آج جے ایف 17 کے سامنے رافیل جیسے طیارے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں۔”