Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پانچ گھنٹوں میں فیصلہ کن برتری، پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

    پانچ گھنٹوں میں فیصلہ کن برتری، پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

    پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار،پاکستانی مسلح افواج نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی، اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    S-400 کا خاتمہ – بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی،پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔

    سائبر محاذ پر مکمل تسلط:
    •پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا۔
    •ہیک کی گئی ویب سائٹس میں شامل ہیں:
    •کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی
    •مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی
    •بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ
    •ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ
    •بارڈر سیکیورٹی فورس
    •انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی
    •ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔
    •70% بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔

    بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں:
    •دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ۔
    •ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ، بھاری جانی نقصان۔
    •اُڑی فیلڈ سپلائی ڈپو مکمل تباہ — سیکیورٹی ذرائع
    •بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ۔
    •برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا، اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ۔
    •خاص طور پر سرسا ائیر فیلڈ کی تباہی بھارتی میڈیا نے بھی تسلیم کی ہے۔

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود:
    •نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔
    •دشمن کے متعدد دیگر پوسٹس کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا۔

    بھارت کی جنگی صلاحیت کو کاری ضرب:
    •پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن، اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی۔

    پاکستان کا پیغام واضح ہے،جارحیت کا ہر قدم منہ توڑ جواب لے گا۔پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں

    بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا منہ توڑجواب جاری ہے ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے بھارت پر حملوں کا اعتراف کر لیا،بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ ائر بیس، پونچھ اور جموں ائر بیس پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کرلیا،رات کی تاریکی میں بھارتی بزدلانہ حملے کادن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا جا رہاہے،بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ بھارت کی سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ، بھارت کی بٹھنڈہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا،اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو تباہ کر دیا گیا، بھارت کی اکھنور ایوی ایشن بیس کو تباہ کر دیا گیا، پاکستانی فتح ون میزائل سسٹم سے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایاگیا

  • پاکستان کاپہلا جوابی وار،بھارت”وڑ” گیا،جنگ نہیں چاہتے،کرنل صوفیہ قریشی

    پاکستان کاپہلا جوابی وار،بھارت”وڑ” گیا،جنگ نہیں چاہتے،کرنل صوفیہ قریشی

    پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے کہا جنگ نہیں چاہتے

    بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں‌وہ کہتی ہیں کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے،صوفیہ قریشی نے تصدیق کی کہ پاکستان کی جانب سے 26 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے ہیں، پاکستانی فوج نے پورے مغربی محاذ پر جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔ لڑاکا طیارے استعمال کیے گئے،پاکستان نے ہائی سپیڈ میزائل سے ملٹری انسٹالیشن کو ہدف بنایا،پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں کے ذریعے پنجاب سری نگر اونتی پور اور اودھم پور کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا .

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے،پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا،پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں،چین

    پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں،چین

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی کو کم کریں، بھارت اور پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سےگریز کریں جن سےکشیدگی بڑھے، دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں،چین نے بھارت پاکستان تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے،پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا،پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔

  • پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ

    پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ

    پاکستان کی افواج نے بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے تحت بھارتی فورسز کی متعدد پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ پاک فوج کی طاقتور کارروائیوں نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا اور ان کی دفاعی پوسٹوں کا صفایا کر دیا۔

    پاکستانی افواج کی جانب سے بل مقابلہ حملے کے دوران پکھلیاں سیکٹر میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا، جس کے باعث دشمن کی فائرنگ میں بھی کمی آ گئی۔پاکستانی فوج کی جانب سے کیے گئے اس کامیاب حملے کے دوران بھارتی پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ان تباہ شدہ بھارتی پوسٹوں کے مناظر اب ویڈیوز میں دیکھے جا سکتے ہیں، جو اس کارروائی کی کامیابی اور بھارتی فوج کے لیے ایک سنگین پیغام ہیں۔

    آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) پاکستان کی مسلح افواج کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جس کے ذریعے دشمن کی قوت کو مؤثر طریقے سے کم کیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی دفاعی پوزیشنز کو مزید مضبوط کیا۔یہ آپریشن پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور دشمن کے سامنے اپنی طاقت کو واضح کرنے کا ایک اور اہم قدم ہے۔

  • جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا،خواجہ آصف

    جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا،خواجہ آصف

    پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص” کے تحت کامیاب حملہ کیا، جس میں بھارت کو بھرپور ضربیں لگائیں گئیں۔ اس آپریشن میں بھارتی فوجی تنصیبات اور کئی اہم ائیر فیلڈز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شعر کے ذریعے دشمن کو اہم پیغام دیا۔

    پاک فوج نے بھارت کے پاکستان میں دراندازی کے جواب میں اس آپریشن کا آغاز کیا، جس میں بھارت کے کئی ائیر بیسز جیسے کہ ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بھارت کا بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا گیا، اور بھارتی ملٹری سیٹیلائٹس کو بھی جام کر دیا گیا۔خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ پر معروف شاعر فیض احمد فیض کا شعر لکھا،

    "جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا”

    اس شعر کے ذریعے وزیر دفاع نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لئے ہر سطح پر تیار ہے اور دشمن کو جواب دینے کے لئے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت پرکاری ضربیں لگائی ہیں ،بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کےلیے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگا،پاکستان نے بھارت کا خطے میں تھانیدار ہونے کا جعلی بیانیہ مسمارکردیا ، بھارت ہر 2 ماہ بعد جعلی مقابلے کرواکر الزام پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت خطے میں بد امنی پھیلانے پر لگا ہوا ہے، دنیا امن کی بات کررہی ہے اور بھارت بد امنی کے درپے ہے،بھارتی گجرات سے ان کے پنجاب تک ائیر فیلڈغیر فعال ہو گئے ہیں ، کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی ،ہم نے قرض پورا کر دیا ،

    پاکستان کی جانب سے کیے گئے اس حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے، جس سے بھارتی فوج اور حکومت میں ایک اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔ اس صورتحال نے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی طاقتور کارروائی کو سراہا گیا ہے۔

    پاکستان نے اپنے آپریشن کے ذریعے نہ صرف بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا بلکہ عالمی برادری کو یہ بھی باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • بھارت باز نہ آیا تو جواب مزید سخت ہو گا،پاکستانی حکام کا امریکہ کو پیغام

    بھارت باز نہ آیا تو جواب مزید سخت ہو گا،پاکستانی حکام کا امریکہ کو پیغام

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بات چیت کی اور پاکستان اور بھارت دونوں سے تناؤ کم کرنے کے لئے طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی، جیسا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ روبیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری بات چیت کے آغاز میں امریکی معاونت کی پیشکش بھی کی۔یہ بات چیت اس وقت ہوئی جب پاکستان نے ہفتہ کی صبح بھارت کے خلاف ایک فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس آپریشن کے دوران بھارت کے شمالی علاقے میں متعدد فوجی اڈوں، بشمول ایک میزائل اسٹوریج سائٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات چیت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کیں، لیکن اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی اور بھارت سے جاری حالیہ کشیدگی پر تحمل سے مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ اگر بھارت یہاں رک جائے تو پاکستان معاملے کے حل کے لیے تیار ہے لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دے گا۔

    دوسری جانب بھارت سے بھی امریکا کا رابطہ موجود ہے، مارکو روبیو نے دو روز قبل بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا تھا تاہم اس کے باوجود بھارت نے حملہ کیا،گزشتہ روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا امریکا کا پاک بھارت جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، امریکا اس جنگ میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

  • پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا،نقصان کی تفصیلات

    پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا،نقصان کی تفصیلات

    بھارت کی جانب سے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر حملے اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کیا۔

    پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کو جو نقصانات اٹھانے پڑے ان میں روسی ساختہ جدید ترین S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم، چار ایئربیسز اور براہموس میزائلوں کی دو اسٹوریج سائٹس شامل ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق اور بھارتی میڈیا کی بالواسطہ رپورٹوں کے مطابق بھارت کو درج ذیل عسکری نقصانات اٹھانے پڑے،
    گجرات کے بھُج علاقے اور ادھم پور میں تباہ کیا گیا۔ ایک S-400 بیٹری میں کئی گاڑیاں اور ریڈار شامل ہوتے ہیں اور اس کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ بھارت نے روس سے کل پانچ بیٹریز خریدی تھیں۔بیاس میں واقع ایک براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو پاکستان نے تباہ کیا۔ دوسری سائٹ ناگروٹا (جموں کے قریب) میں نشانہ بنائی گئی۔ پاکستانی حملوں میں پٹھان کوٹ، ادھم پور، جالندھر، اکھنور اور گُجرات کی ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا۔پاکستان نے ادھم پور اور بٹھنڈہ (پنجاب)، سرسہ (ہریانہ) اور نالیا (گجرات) میں واقع ایئرفیلڈز کو بھی تباہ کر دیا۔گجرات کے کنڈلا سی پورٹ پر پاکستانی ڈرون حملے سے شدید تباہی پھیلائی گئی۔راجوڑی میں واقع ایک بھارتی دہشت گرد کیمپ بھی نشانہ بنایا گیا، جو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ملٹری انٹیلیجنس چلا رہی تھی اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

    اطلاعات ہیں کہ پاکستانی ڈرونز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کی فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھے گئے۔بھارتی خبررساں ایجنسی ”اے این آئی“ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ادھم پور ایئربیس سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے، جو فاصلے سے فلمایا گیا۔بھارتی نیوز چینل ”TV9“ نے سرسہ ایئرفیلڈ پر نقصانات کی تصدیق کی، اور بتایا کہ ایئرفیلڈ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرسہ، ہریانہ کے بھٹنڈہ ایئربیس کے قریب واقع ہے۔

    پاکستان نے اس آپریشن میں “فَتح-1 میزائل استعمال کیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ پاکستانی افواج نے حالیہ دنوں میں اس میزائل کا تربیتی تجربہ بھی کیا تھا۔فتح 1 وہی میزائل ہے جس کے اپگریڈڈ ورژن کا پاکستان نے چند دن پہلے ہی ٹیسٹ کیا تھا۔ فتح گائیڈڈ میزائل سسٹم جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ٹو میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے،افواج کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں فجر کے وقت فَتح میزائل کو ملٹی بیرل لانچر سے فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ دوسری ویڈیو میں دن نکلنے کے بعد میزائل فائرنگ کے مناظر دکھائے گئے۔

    پاکستانی جوابی کاروائی میں راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا،بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ، سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کر دی، پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایاگیا،پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی،

    پاکستان نےبھارت کومنہ توڑ جواب دیا بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں،پاک فوج نے بھارت کی دھرم سل 1، ڈنہ 1 اور ٹیبل ٹاپ بلمقابل نیزہ پیر سیکٹر مکمل طور پر تباہ کر دی ،بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں برنالہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا،بھمبر گلی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا،

    انڈیا کو تین چیزوں کا غرور تھا، رافیل طیاروں کا ۔۔ جو پاکستان میں خاک ملا دیا۔ انڈیا اپنا کوئی رافیل پاکستان بھیجنے پر تیار نہیں ہورہا۔ براہموس میزائلوں کا ۔۔ وہ جہاں پڑے تھے وہیں پر پاکستان نے تباہ کر دئیے۔ ایس 400 دفاعی نظام کا ۔۔ پاکستان نے حملے کے پہلے آدھے گھنٹے میں ہی اس نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس کے بعد کیا بچا ہے؟ اس بار ان شاءاللہ انڈیا کو وہ سبق سکھایا جائیگا کہ دوبارہ کبھی پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا!!

  • بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص ،مودی کو منہ توڑ جواب مل گیا،خالد مسعود سندھو

    بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص ،مودی کو منہ توڑ جواب مل گیا،خالد مسعود سندھو

    کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کریں،اپنے علاقوں میں سول ڈیفنس کے لیے تیار رہیں،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت اور حملوں کے بعد، پوری قوم اور دنیا نے دیکھا کہ افواجِ پاکستان نے فجر کی نماز ادا کر کے دشمن کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا،

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ہم اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بہادر، پیشہ ور، اور دین سے سرشار فوج عطا کی، افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کے تحفظ اور وقار پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی،یہ آپریشن قوم کی امنگوں اور جذبوں کے عین مطابق، ہماری افواج نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،آج کا دن پاکستان کے دشمنوں کے لیے یقیناً ایک سیاہ ترین دن ہے۔ ان کی سازشیں، ان کے حملے، اور ان کی امیدیں خاک میں مل گئیں۔ دشمن کو یہ پیغام مل چکا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے، اور اس کا ہر فرد اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ افواجِ پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے، انہیں اپنی حفاظت میں رکھے، اور دشمنانِ وطن پر ہمیشہ فتح عطا فرمائے۔

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کریں۔اپنے علاقوں میں سول ڈیفنس کے لیے تیار رہیں۔عوام کے درمیان رہ کر انہیں حوصلہ دیں، اور افواجِ پاکستان کی حمایت میں ان کے جذبات کو مضبوط کریں۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور مرکزی قیادت سے رابطے میں رہیں،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے، ہماری افواج کو فتح و نصرت عطا فرمائے، اور پاکستان کو تا قیامت سلامت رکھے۔ آمین۔

  • پاکستان نے 10 اہداف کو نشانہ بنایا،ایک اور رافیل زمین بوس ہونے کی اطلاعات

    پاکستان نے 10 اہداف کو نشانہ بنایا،ایک اور رافیل زمین بوس ہونے کی اطلاعات

    پاکستان نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرا دیا

    پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کاروائی کی ہے، اس دوران بھارتی رافیل کو سیالکوٹ کے قریب پاک فضائیہ نے زمین بوس کر دیا، ذرائع سے موصول خبر کے مطابق بھارتی رافیل سیالکوٹ میں تباہ ہوا،تا ہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی.دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے قریب برتھ میں اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرایا

    دہلی پاکستانی ڈرونز کے حصار میں، لانگ رینج میزائلز بھی تیار
    پاکستان فضائیہ نے دہر نگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی تباہ کردیا، پاکستان نے بھارت کے اب تک 10 اہداف کو نشانہ بنایا ہے.سیکیورٹی ذرائع سے مزید اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہر نگیاری کو بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ بیاس کے بعد براہموس میزائل کی نگروٹا سائٹ بھی راکھ کا ڈھیر بنا دی گئی۔ دہلی پاکستانی ڈرونز کے حصار میں ہیں۔ لانگ رینج میزائلز بھی تیار ہیں،آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،دشمن کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں

  • پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا

    پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا

    پاکستان نے بھارت پر فضائی حملے کئے ہیں اس کے بعد پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا گیا ہے، بجلی بندہو گئی

    بھارت اندھیرےمیں ڈوب گیا،پاکستان نے فضائی حملے کے ساتھ ساتھ بھارت کی بجلی بھی بند کر دی ہ

    قبل ازیں پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان کی جانب کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی جاتی ہے، تو پاکستان بھارت کے اہم اور حساس اقتصادی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

    پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان نے گجرات، راجھستان اور نئی دہلی میں بھارت کی ملٹری تنصیبات پر حملے شروع کردیئے۔ اس آپریشن کا مقصد بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے,

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی افواج بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نہایت منظم اور حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں دشمن کے حساس مقامات پر ہدف بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں۔