Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت باز نہ آیا تو پاکستان کا اگلاہدف،واضح پیغام دے دیا

    بھارت باز نہ آیا تو پاکستان کا اگلاہدف،واضح پیغام دے دیا

    اسلام آباد: پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے پاکستان کی جانب کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی جاتی ہے، تو پاکستان بھارت کے اہم اور حساس اقتصادی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

    پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی پیشگی یا جوابی کارروائی کا فیصلہ مکمل طور پر پاکستان کے مفادات اور سلامتی کے تناظر میں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی روشنی میں پاکستان بھارت کے ایسے اہداف کو نشانہ بنائے گا جو بھارت کی اقتصادی اور حکومتی استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کا مقصد نہ صرف دفاعی حکمت عملی کو مضبوط کرنا ہے بلکہ بھارت کو اس بات کا واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا دائرہ وسیع ہے اور وہ ہر قسم کے خطرات کا مناسب جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان نے گجرات، راجھستان اور نئی دہلی میں بھارت کی ملٹری تنصیبات پر حملے شروع کردیئے۔ اس آپریشن کا مقصد بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے,

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی افواج بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نہایت منظم اور حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں دشمن کے حساس مقامات پر ہدف بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ بھارت نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے پاکستانی فضائی اڈوں پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، تاہم پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرونز کو مار گرایا جبکہ دشمن کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔ مزید برآں، اطلاعات کے مطابق بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل غلطی سے گرا دیے۔

    پاکستان نے جارحیت کے خطرے کے پیش نظر ملک کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ بندش آج صبح 3:15 سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی۔

    ادھر، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی۔ نور خان ایئر بیس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم تمہاری طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں، اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو۔”

    عالمی سطح پر بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، امریکی اور برطانوی رہنماؤں نے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔

  • بھارت کا نور خان ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا دیا ،سیکورٹی ذرائع

    بھارت کا نور خان ائیر بیس پر حملہ ناکام بنا دیا ،سیکورٹی ذرائع

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی میں تین دھماکوں کی‌آواز سنائی دی گئی ہے جس کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے

    دھماکہ نور خان ایئربیس کے قریب ہوا ہے، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکہ کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں،دھماکے کی ویڈیو سامنے آ‌رہی ہیں جس میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،

    سیکورٹی‌ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نور خان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، میزائل کو فضا میں انٹرسیپٹ کرلیا گیا جس کے گرنے سے دو دھماکے ریکارڈ ہوئے،

  • پاکستان میں اسرائیلی ڈرون،گلی محلوں میں شہریوں کیلئے تفریح کا نیا موقع

    پاکستان میں اسرائیلی ڈرون،گلی محلوں میں شہریوں کیلئے تفریح کا نیا موقع

    بھارت کی جانب سے پاکستان کی جانب بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون کو پاکستانی عوام نے "مذاق” بنا لیا، پاکستانی عوام کی ڈرون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے لگیں،کہیں پاکستانی شہری ڈرون گرنے کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تو کہیں ڈرون گرانے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ملکر فائرنگ کرنے لگے، کہیں ڈرون کے ملبے کا "سائنسدان” بن کر بغور معائنہ کرنے لگے

    لاہور کے سرحدی علاقے میں میں ڈرون آیا تو پاکستانی شہریوں نے اپنی بندوقیں نکالیں اور بھارتی ڈرون پر فائر کھول دیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرحدی علاقے میں ایک شہری بھارتی ڈرون پر فائرنگ کر رہا ہے۔ بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جب مقامی شہری نے اس پر فائرنگ شروع کر دی اس موقع پر پاک فوج کے جوان بھی موجود ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں

    لاہور میں بارڈر ایریا کے مقامی لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ اگر انہیں دوبارہ بھارتی ڈرون نظر آیا تو وہ اسے نشانہ بنائیں گے۔ بھارتی ڈرون کی مسلسل فضائی نگرانی پاکستانی حدود میں غیر قانونی ہے، اور ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کے پاس رافعال جیٹ ہے اور پاکستان کے پاس جٹ صاحب ہیں جو سی ڈی 70 پر بیٹھ کر بھارتی ڈرون کا پیچھا کرتے ہوئے بندوق سے اسے گرانے ائے ہیں ،پاکستان ہمیشہ زندہ باد

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ پاکستانیوں کے حالات چیک کرو۔ بھارتی ڈرون کو ایسے چیک کررہے ہیں جیسے موٹر سائیکل کا انجن کھولا ہو

    https://x.com/osamarahat01/status/1920943968549773773

  • بھارت نے کچھ دیرقبل اپنے ہی شہروں پر 6  بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے،ترجمان پاک فوج

    بھارت نے کچھ دیرقبل اپنے ہی شہروں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے،ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ انڈیا نے اپنے ہی ملک میں6 میزائل مارے ہیں۔ 5 میزائل امرتسر میں گرے، ایک آودھم پور میں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نے تھوڑی دیر پہلے 6 بیلسٹک میزائل اپنے ہی ملک پر فائر کیے ہیں ،انڈیا نے سکھوں کی آبادی آدم پور اور امرتسر پر چھ بیلسٹک میزائل ہٹ کر دیئے۔ ہماری ہمدردی سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہے،بھارت اس وقت سکھ برادری کو باقاعدہ ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت کی اندرونی سازشوں کا شکار اقلیتی ہورہےہیں بھارت اپنی ہی عوام پر حملہ کررہاہے بھارت نے اپنے ہی ملک کی حدود میں میزائل گرا دیے ہیں بھارت کی حرکت بہت حیران کن ہے،بھارت سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، ہماری تمام ہمدردیاں اقلیتوں کے ساتھ ہیں،

  • پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

    پاک بحریہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کو تیار

    پاک بحریہ کی بھارتی ائرکرافٹ کیریئر کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر، کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے

    ذرائع کے مطابق، پاک بحریہ بھارتی ائرکرافٹ کیریئر کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارتی ائرکرافٹ کیریئر سے کسی بڑی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی نیوی کا موجودہ بیڑا پاک بحریہ کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں بن سکتا اور اگر بھارتی نیوی نے کوئی اشتعال انگیز کارروائی کی تو یہ پاک بحریہ کے لیے ایک آسان ہدف ثابت ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی صورت میں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ بھارت نے اپنی فوجی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے سپر سانک کروز میزائل سے لیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی طرف روانہ کیے ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جا سکے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی نیوی نے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز پاکستانی ساحل سے تقریباً تین سو سے چار سو میل کے فاصلے پر بھیجے ہیں، جن میں بعض جہاز روس کے بنائے گئے براہموس میزائل سے لیس ہیں جو پانچ سو میل تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔تاہم، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ کا بیڑہ ابھی اتنی قریب نہیں آیا کہ وہ پاکستان کے شہر یا اس کی شپنگ لائنز کو خطرہ بن سکے۔ برطانوی اخبار "ٹیلی گراف” نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی نیوی کا جہاز ابھی اس حد تک پیش قدمی نہیں کر سکا کہ وہ پاکستان کو نشانہ بنا سکے۔ پاکستان کے تمام شہر اور شپنگ لائنز محفوظ ہیں، اور ماضی میں بھی بھارتی بحریہ کے جہازوں کو پیش قدمی کے دوران واپس جانا پڑا تھا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو اپنے حملوں سے جواب دیا اور بھارتی میڈیا کو اپنے طیاروں کے ملبے کو چھپانے پر مجبور کیا، اسی طرح پاک بحریہ بھی اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔پاکستان نیوی کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کے کسی بھی اقدام کے مقابلے میں پاک بحریہ کا عزم اور تیاریاں ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔

  • مختلف شہروں میں بھارتی  77ڈرون سے 5 شہری شہید،22 زخمی

    مختلف شہروں میں بھارتی 77ڈرون سے 5 شہری شہید،22 زخمی

    8 سے 9 مئی کی درمیانی شب بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں میں پاکستانی شہری آبادی پر شیلنگ کی۔ بھارتی فورسز نے لِپہ، حویلی، بھمبر، چناری اور حاجیرا سیکٹروں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے بھارتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

    اس دوران پاکستانی سرحدی علاقے میں ڈرونز کی فضائی نگرانی بھی جاری رکھی گئی اور اب تک 77 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ یہ ڈرونز مختلف علاقوں میں گرائے گئے جن میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور، کراچی اور دیگر شہر شامل ہیں۔ ڈرونز کو مار گرائے جانے والی جگہوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

    راولپنڈی – 03

    لاہور – 06

    چکوال – 03

    اٹک – 05

    گوجرانوالہ – 06

    بہاولپور – 05

    کراچی – 04

    ناروال – 06

    سیالکوٹ – 04

    گجرات – 04

    ننکانہ صاحب – 03

    شیخوپورہ- 03

    بہاولنگر – 03

    اوکاڑہ – 02

    کھاریاں – 03

    رینالہ خورد – 02

    بھمبر – 03

    مظفرآباد – 02

    احمدپور شرقیہ – 01

    ہجیرا – 02

    حویلی – 02

    لِپہ – 03

    چناری – 02

    بھارتی فوج کی ڈرونز کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ اب تک پانچ افراد شہید ہوئے ہیں، ایک شخص اٹک میں ،ایک شہری راولپنڈی ،ایک ننکانہ صاحب،ایک شہری بہاولنگر،اور ایک شہری کراچی میں ڈرونز حملوں میں شہید ہوا ہے،بھارتی ڈرون حملوں میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں،لاہور میں 5 افراد زخمی،بہاولپور میں 1 زخمی،راولپنڈی میں 2 زخمی،ہجیرا میں 4 زخمی،حویلی میں 1 زخمی،بھمبر میں 1 زخمی،لِپہ میں 5 زخمی،چناری میں 3 زخمی ہوئے ہیں

    پاکستانی فوج نے بھارتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنے دفاع میں اہم کارروائیاں کیں، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان حالات میں عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • ایل او سی،بھارتی جارحیت،نہتے شہری زخمی،بھارت سے مقابلے کا عزم

    ایل او سی،بھارتی جارحیت،نہتے شہری زخمی،بھارت سے مقابلے کا عزم

    بھارتی جارحیت، آزاد کشمیر میں بھارتی بربریت سے معصوم اور نہتے شہری شدید زخمی ہوئے ہیں

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے،بھارتی گولہ باری سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوئے،بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا، گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ: بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں ،آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ’رات بھارتی فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہو چکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے، بھتیجا،

    زخمی معاویہ نواز کا کہنا ہے کہ رات کو بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی،بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے بہت سے گاؤں متاثر ہوئے ہیں،بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا شیل میری ٹانگ پر لگا جس سے ٹانگ ضائع ہو گئی ہےبھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے کچھ لوگوں کی شہادت بھی ہوئی،

    بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے عباس پور کے گاؤں لاسری منگ میں مکانات تباہ ہو گئے،بھارتی گولہ باری سے عباس پور میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کر کے پاک فوج کے ہاتھوں ملنے والی ہزیمت کو مٹا رہا ہے،

  • پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار،آپریشن سالار کا آغاز، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار،آپریشن سالار کا آغاز، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    دہشتگرد بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار: آپریشن سالار کا آغاز، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    دہشتگرد بھارت کی جاری سائبر دہشتگردی کے خلاف پاکستانی ہیکرز نے بھرپور سائبر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے "آپریشن سالار” کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، ابتدائی کارروائی میں دہشتگرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ،ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔

    ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔”آپریشن سالار” کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔

    سوشل میڈیا پر "آپریشن سالار” ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا "سائبر ناک آؤٹ” قرار دے رہے ہیں۔ مختلف صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

  • پاکستان نے رافیل کیسے گرایا، معرکہ عالمی عسکری حلقوں میں بھرپور توجہ کا مرکز

    پاکستان نے رافیل کیسے گرایا، معرکہ عالمی عسکری حلقوں میں بھرپور توجہ کا مرکز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جنگی طیاروں نے بھارتی رافیل طیاروں کو مار گرایا، جس کے بعد یہ معرکہ عالمی عسکری حلقوں میں بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ دنیا کی بڑی افواج، بشمول امریکہ اور یورپ، اس فضائی جھڑپ کا گہرائی سے تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے تنازعات میں جدید ہتھیاروں اور فضائی حکمت عملیوں کے مؤثر استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کے روز پاکستانی فضائیہ کے چینی ساختہ J-10 جنگی طیاروں نے کم از کم دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کیے گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی براہِ راست فضائی جھڑپ نایاب موقع فراہم کرتی ہے، جس سے نہ صرف طیاروں اور میزائلوں کی صلاحیتوں بلکہ پائلٹس کی تربیت اور فضائی حربوں کا بھی عملی تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ اس جھڑپ نے عالمی سطح پر جدید عسکری ٹیکنالوجیز کی افادیت اور کارکردگی کو اجاگر کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس جھڑپ میں چین کے PL-15 اور یورپی MBDA کے میٹیور میزائلوں کی کارکردگی کے موازنے پر خاصی بحث جاری ہے،بین الاقوامی ادارہ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سینئر عسکری ماہر ڈگلس بیری نے کہا، "چین، امریکہ اور یورپ کی فضائی افواج اس جھڑپ سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور زمینی حقائق کا باریک بینی سے مطالعہ کریں گی تاکہ اپنی فضائی حکمت عملیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اگر واقعی PL-15 اور میٹیور میزائل آمنے سامنے آئے ہیں، تو یہ مشرقی اور مغربی ٹیکنالوجی کے درمیان ایک غیر معمولی تصادم تھا جو مستقبل میں عسکری حکمت عملیوں کو نیا رخ دے سکتا ہے۔

    امریکی دفاعی صنعت سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ PL-15 میزائل امریکی فوج کے لیے خاص تشویش کا باعث ہے اور اس کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید چینی میزائل امریکی فضائیہ کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں، اور ان کی اثرانداز ہونے کی صلاحیت پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب فرانس کی رافیل بنانے والی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، جبکہ میزائل ساز یورپی گروپ MBDA سے بھی فوری ردعمل نہیں آیا۔ اس جھڑپ کے بعد عالمی سطح پر اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ان کمپنیوں کی طرف سے آئندہ کسی بیان کا اجراء ہو سکتا ہے، جو اس تنازعے کی نوعیت اور جدید عسکری ٹیکنالوجیز کی افادیت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرے گا۔

    یہ فضائی جھڑپ ایک عالمی سطح پر عسکری تجزیہ کا موضوع بن چکی ہے۔ جنگی ماہرین، فوجی حکام اور دفاعی تجزیہ نگار اس واقعے کے بعد مختلف سطحوں پر تجزیے اور تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ آئندہ جنگوں میں جدید ہتھیاروں اور فضائی حکمت عملیوں کی بہتر تفہیم حاصل کی جا سکے۔اس فضائی جھڑپ نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ عالمی سطح پر فضائی جنگ کی نوعیت میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے، اور اس میں جدید ٹیکنالوجی کا کردار اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

  • مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی حملے کے شہدا کی مختلف شہروں میں نماز جنازہ ادا

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی حملے کے شہدا کی مختلف شہروں میں نماز جنازہ ادا

    خون کابدلہ خون،مساجد کا بھی بدلہ ہو گا تو سینے ٹھنڈے ہوں گے،مودی کی چیخیں دنیا سنے گی،شرکا
    پاکستانی قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینےکی منتظر ہے، خالد مسعود سندھو،قاری یعقوب شیخ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی شہدا کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،بعدنمازجمعہ شہدا کے نمازجنازہ میں شہریوں نے بھارتی جارحیت کیخلاف شانہ بشانہ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے دفاع کے لئے فوج کا سپاہی ہے،نماز جنازہ کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے، شہریوں نے پاکستانی پرچم بھی تھام رکھے تھے، لاہور میں ہال روڈ پر شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، جنرل مرکزی مسلم لیگ لاہور مزمل اقبال ہاشمی نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کیا.

    پاکستان کے شہروں لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور، فیصل آباد، بہاولپور،ملتان،حیدرآباد،کوئٹہ، سکھر،سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،میانوالی، ننکانہ، چنیوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال، خانیوال،مردان، سوات، چترال، مالا کنڈ،لاڑکانہ، نواب شاہ،خیر پور ،سرگودھا،گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،خوشاب، چکوال،جہلم،راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آبادسمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں‌میں بھارتی حملوں میں پاکستان کے شہروں میں شہید ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، نماز جنازہ کے شرکا نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ہمارے سینے تب ٹھنڈے ہوں گے جب خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا

    غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، قاری محمد یعقوب شیخ، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، مزمل اقبال ہاشمی، احمد ندیم اعوان ،احسن تارڑ،احسان اللہ منصور، انعام الرحمان،حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو جارحیت کی اس کا جواب ملےگا، مودی کی چیخیں دنیا کو سنائیں دیں گی، پاکستانی مساجد پر حملے، بے گناہ ،معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارت کی تباہی کا وقت قریب ہے،پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خون کابدلہ خون،مساجد کا بھی بدلہ بھی لیا جائے تو سینے ٹھنڈے ہوں گے،مودی کی چیخیں دنیا سنے گی، رافیل گرے تو ڈرون آئے وہ بھی واپس نہ گئے،اب پاکستان کی باری ہے،اب تک پاکستان نے دفاع کیا،پاکستانی قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی منتظر ہے، بھارت کو جواب نہ دینے کے بیانات قومی جذبات کے برعکس،وزرا ہوش کے ناخن لیں،بھارتی جارحیت پر قوم متحد، علماء کرام،مدارس کے طلبا جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں،پاکستانی شہدا کا بدلہ نہ لیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، باتیں‌نہیں عملی اقدامات کریں.