Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید،46 زخمی ہوئے،ترجمان پاک فوج

    بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید،46 زخمی ہوئے،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کاروائی کی،مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا ،چھ
    مقامات پر حملے کئے گے جس میں 26 سویلین شہید،46 زخمی ہیں،سب سے زیادہ شہادتیں احمد پور شرقیہ میں ہوئی، جن کی تعداد تیرہ ہے،مظفر آباد مسجد بلال پر حملے میں 3 شہید ہوئے ہیں ۔ کوٹلی میں 2 ، مریدکے میں 3 شہری شہید ہوئے،پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی قوم کی بھرپور حمایت سے دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا،

    بھارت کے 5 طیارے ،ایک ڈرون گرایا، ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حملے میں پہل کی گئی ،پاکستان فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں، انڈیا نے بارڈر پر گولا باری کی جس کا پاکستان نے دہندگان شکست جواب دیا اور انڈیا کی چوکیاں تباہ کیں،اب تک افواج پاکستان نے دشمن کے جارحیت کے دفاع میں 5 بھارتی طیارے اور ایک کمبیٹ ڈرون مار گرایا ہے، گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 21 اور ایک ایس یو 31 شامل ہے۔ طیارے جموں، بھٹنڈا، اخنور، سرینگر میں گرائے گئے۔ پاکستان نے بھارتی طیاروں کو اس وقت گرایا جب بھارت کے ان طیاروں نے پاکستان پر حملہ کیا، حملے کے فورا بعد پاکستانی ائیر فورس نے 5 جہاز مار گرائے، مساجد پر حملے بھارت کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کیے گئے حملوں میں مساجد کو نشانہ بنانا بھارت کی تنگ نظر سوچ اور انتہاپسندی کی عکاسی کرتا ہے۔احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہو گئے۔ ان شہادتوں میں 7 خواتین اور 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔مریدکے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے مجموعی طور پر 46 شہری زخمی ہوئے ہیں۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے اور 2 مگ طیارے مار گرائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارت کی طرف سے نیلم جہلم پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا، بھارت کی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے اور پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی غلط فہمی کو فوری طور پر درست کیا جائے گا۔پاکستان صرف اپنے دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا اور بھارتی جارحیت کو بھرپور طریقے سے روک دیا جائے گا۔

  • رافیل زمین بوس ہونے کے بعد کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز میں کمی

    رافیل زمین بوس ہونے کے بعد کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز میں کمی

    گزشتہ رات بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر میزائل داغے جانے کے بعد عالمی سطح پر فرانسیسی کمپنی کی شہرت کو دھچکا لگا ہے۔ بھارت کی جانب سے اس حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے چھ جنگی طیارے رافیل طیاروں سمیت اور ایک ڈرون مار گرایا۔

    خیال رہے کہ مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں فرانسیسی ساختہ 3 جدید رافیل لڑاکا طیارے بھی شامل تھے۔ یہ طیارے بھارت نے حالیہ برسوں میں فرانس سے خریدے تھے اور ان کا شمار جدید ترین لڑاکا طیاروں میں کیا جاتا ہے۔پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی طیاروں کی تباہی کے بعد فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ رافیل طیارے کی تیاری کرنے والی کمپنی، جس نے بھارت کو یہ طیارے فراہم کیے تھے، کی مارکیٹ ویلیو متاثر ہوئی ہے، کیونکہ ان طیاروں کی ہزیمت نے عالمی سطح پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

    پاکستان کی کامیاب کارروائی اور بھارت کے جدید رافیل طیاروں کی تباہی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں کو سوالیہ نشان بنا دیا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس واقعے نے ایک نیا تنازعہ جنم لیا ہے جس کا اثر فرانسیسی کمپنی کی عالمی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

  • ایل اوسی،مارٹر گولوں سے حملے،مزید بھارتی پوسٹیں تباہ

    ایل اوسی،مارٹر گولوں سے حملے،مزید بھارتی پوسٹیں تباہ

    پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی مزید پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں، جن میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی دھرمسل-1 اور دھرمسل-2 پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دشمن کی ان پوسٹوں کو مارٹر گولوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بھارتی پوسٹیں دھویں کے بادلوں میں لپٹ گئی ہیں۔اسی دوران، لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کی شاہپور-3 پوسٹ کو پاک فوج نے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی بھی مارٹر گولوں کے ذریعے کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دشمن کی اس پوسٹ پر شدید نقصان پہنچا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، اور دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے دشمن کے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    بھارتی فورسز کی جارحیت کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج کے حوصلے بلند ہیں، اور وہ ہر ممکن طریقے سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہی ہیں۔

  • بھارتی بزدلانہ حملہ، پاکستان کا جواب،مودی کی کشیدگی کم کروانے کی کوشش

    بھارتی بزدلانہ حملہ، پاکستان کا جواب،مودی کی کشیدگی کم کروانے کی کوشش

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کے بعد بھارت نے اپنی جارحیت کا آغاز کیا، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ اس حملے اور جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے اپنے آپ کو تنہا اور بوکھلاہٹ کا شکار پایا، اور اب عرب دنیا سے کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی سطح پر رابطے بڑھا دیے ہیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکام نے عرب دنیا کے اہم حکمرانوں سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ بھارتی حکام نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ خطے میں مزید خونریزی اور جنگی ماحول نہ بنے۔پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی میں 5 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے گئے جس میں 8 پاکستانی شہید، 35 زخمی اور 2 افراد لاپتہ ہوگئے۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کشیدگی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ شیخ عبداللہ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

    عرب دنیا میں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے دونوں ممالک کے تنازعات کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں، اور بھارت کی جانب سے عرب حکمرانوں سے درخواست کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کریں تاکہ خطے میں امن و سکون قائم رہ سکے۔ اس بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو اماراتی وزیر خارجہ نے بھی اجاگر کیا ہے۔اس تمام صورتحال میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا دیا،شکست تسلیم کر لی

    پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا دیا،شکست تسلیم کر لی

    پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے شکست تسلیم کر لی

    پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بھرپور جواب نے بھارتی فوج کی ہمت توڑ دی، اور بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی جانے والی جارحیت کے بعد، پاکستان نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، اور پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں فضائی برتری حاصل کرلی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق، مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ بھی مار گرایا، جو ایوانتی پورہ کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل کے علاقے میں تباہ ہوا۔ اس کے علاوہ، پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا نے اپنے 3 طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا، اور پاکستان کی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، اور یہ بھارتی میڈیا کے لیے بھی ایک شکست ہے۔

    پاکستان نے بھارتی حملے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہا کہ پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔

    پاکستانی فوج نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ کو تباہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا۔ سیالکوٹ پولیس اور سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے 2 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون پھٹ گیا اور دوسرا فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ نارووال میں بھی پاکستان نے بھارتی ڈرون مار گرایا، اور ایک بھارتی ڈرون ظفروال کے گاؤں تہرا کے قریب مار گرایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، جن میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، جن میں ایک معصوم بچی شامل تھی۔ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بچی زخمی ہوئی اور مسجد کو نقصان پہنچا۔ مریدکے میں بھی مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک شخص شہید ہوا اور ایک زخمی ہوا۔پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت سے فوج دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دشمن کے بلاجواز حملے کا پاکستان بھرپور جواب دے رہا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی فضائیہ کے میزائل حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی خودمختاری کو نشانہ بنایا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے پاکستان کی فضائی حدود میں تجارتی پروازوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا، اور یہ اقدام دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کے خطرے کو بڑھا رہا ہے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ بھارت کی جارحیت کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی وجوہات میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں فائرنگ کا واقعہ شامل ہے، جس میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوئے تھے۔ بھارت نے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔

  • اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جائیں گے،پاکستان کے قومی سلامتی مشیر کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ

    اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جائیں گے،پاکستان کے قومی سلامتی مشیر کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ

    پاکستانی شہروں پر بھارتی میزائل حملوں اور پاکستانی جوابی کاروائی کے بعد ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک اور امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ رابطہ اس وقت ہوا جب بھارت نے پاکستان کے شہروں پر میزائل حملے کیے جس میں آٹھ عام شہری شہید ہوئے،بھارت نے مساجد کو نشانہ بنایا،پاکستان نے بھی جوابی کاروائی کی اور تین بھارتی طیارے گرا دیئے، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، جن میں نہ صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا بلکہ متعدد مقامات پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔ اس صورتِ حال کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں دشمن کو قابلِ ذکر نقصان اٹھانا پڑا،پاکستان نے متعدد بھارتی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے.

    ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جنرل عاصم ملک نے واضح الفاظ میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اگر ہمارے دفاع کی بات آئی تو ہم کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔”انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ عالمی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے تمام فریقین پر تحمل اور کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

  • چھ مقامات پر 24 حملے، آٹھ پاکستانی شہید ہوئے،ترجمان پاک فوج کی ہنگامی پریس کانفرنس

    چھ مقامات پر 24 حملے، آٹھ پاکستانی شہید ہوئے،ترجمان پاک فوج کی ہنگامی پریس کانفرنس

    ترجمان پاک فوج نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ مقامات پر چوبیس حملے ہوئے جس کے نتیجے میں آٹھ پاکستانی شہید ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بزدل بھارت نے 6 مقامات پر چوبیس حملے کئے ہیں جس سے 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہوئے ہیں۔ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت ہوئی، جس میں 3 سال کی معصوم بچی شامل ہے۔ ایک مسجد شہید ہوئی ہے،بھارت کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا 6مقامات کو نشانہ بنایا گیا ،پاکستان کی افواج بزدل دشمن کو جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے اور مزید بھی دیتی رہے گی

    سیالکوٹ پر 4 میزائل حملے،دو شکر گڑھ،دو کوٹلی،خالی ڈسپنسری کو نقصان پہنچا،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے سیالکوٹ پر 4 میزائل حملے کئے جس میں دو شکرگڑھ اور دو کوٹلی لوہاراں کے مقام پر گرے۔ ان سے ایک خالی ڈسپنسری کو نقصان پہنچا،دشمن کے بزدلانہ، بلا جواز حملے کا بھر پور جواب افواج پاکستان قوم کی حمایت سے دے رہی ہیں، ایل او سی پر کل میڈیا کو لے کر جایا گیا کیونکہ بلاجواز الزامات لگائے جاتے تھے وہ کھول کر سامنے رکھے گئے، آج صبح میڈیا نے بہاولپور اور مرید کے جانا تھا لیکن بھارت نے حملہ کر دیا،پاکستانی افواج دشمن کی جارحیت کا مکمل جواب دے رہی ہیں، اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا،پاکستان کا جواب سخت، بروقت اور دشمن کو یاد رہنے والا ہو گا۔ہم اپنے شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

  • تکیبر… تین رافیل، ایک مگ 29, ،ایک SU-30 پاکستان نے کئے تباہ

    تکیبر… تین رافیل، ایک مگ 29, ،ایک SU-30 پاکستان نے کئے تباہ

    بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کے بعد پاکستان نے جوابی کاروائی کی ہے اور بھارت پر میزائل برسائے ہیں

    پاکستان نے جوابی کارروائی میں ایریا 8 کے علاقے میں فوجی تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔پاکستان نے کپواڑہ،بارہمولہ،بانڈی پورہ،پونچھ،راجوری،کارگل،لیہہ (ڈراس)،اکھنور،انڈین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرکو نشانہ بنایا ہے ،پاک افواج نے جوابی کاروائی میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، متعدد مقامات پر پاک افواج دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،

    ایل او سی، پاکستان اندر گھس گیا،کئی بھارتی فوجیوں کو قیدی بنا لیا
    پاکستان نے مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر متعدد بھارتی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجیوں کو پکڑا ہے، البتہ کتنے بھارتی فوجی قیدی بنائے گئے ان کی تعداد نہیں بتائی گئی

    پاکستان نے بھارت کے بزدلالہ حملے میں اپنے دفاع میں اب تک دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے، یہ طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہے تھے ، ان طیاروں میں تین رافیل، ایک مگ 29, اور ایک SU-30 شامل ہیں،اسکے علاوہ پاک فضائیہ نے ایک ہیرون ڈرون بھی مار گرایا ہے، اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں،افواج پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں

    تکبیر….بھارت کا تیسرا طیارہ پاکستان نے اونتی پورہ میں کیا تباہ
    پاکستان نے بھارت کا تیسرا طیارہ بھی گرا دیا، تیسرا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے اونتی پورہ سے 17 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں مار گرایا گیا ہے۔

    پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی،پاک افواج دشمن کی ننگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،

    پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

    وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں سول و عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں بھارتی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا

    بھارتی حملوں میں سات شہری شہید،پاکستان کی جوابی کاروائی،دو طیارے تباہ،سری نگر ،پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ
    بھارت کی جانب سے بہاولپور، مریدکے اور مظفر آباد سمیت پانچ مقامات پر حملہ گیا۔ مریدکے اور بہاولپور میں مساجد کو شہید کیا گیا جبکہ سات کے قریب عام شہری شہید ہوئے ،جواباً پاکستان فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے اب تک بھارتی فوج کے چھکے چھڑا دیے ہیں، بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو مار گرایا، سری نگر ایئر بیس پر بھی پاکستان نے حملہ کیا ہے، پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے ، ایل او سی پر بھارتی چیک پوسٹس کو تباہ کر دیا گیا ، پاکستان نے پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا ہے

    جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ،
    پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملہ کے جواب میں آج رات بھارت کے دو جہاز مار گرائے ،اطلاعات کے مطابق ایک جہاز بھا ٹنڈا میں اور ایک اکھنور میں گرا ،اسکے علاوہ ایل او سی پر دشمن کی جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ،پاک فوج کی بھاگتے بھارتی فوجیوں پر آرٹلری کی فائرنگ ،پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں،پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں

    ہندوستانی میڈیا بھوکلاہٹ میں مسلسل پاکستانی فضائیہ کے اور جھوٹی طیاروں کے نقصان کی من گھڑت خبریں چلا رہا ہے ،پاک فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا

  • بھارت کا بیک وقت مظفر آباد،بہاولپور،کوٹلی پر حملہ،بھارتی 3طیارے زمین بوس،جوابی حملہ جاری

    بھارت کا بیک وقت مظفر آباد،بہاولپور،کوٹلی پر حملہ،بھارتی 3طیارے زمین بوس،جوابی حملہ جاری

    بھارت باز نہ آیا پاکستان و آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بیک وقت حملے کر دیئے، بھارت کی جانب سے مظفر آباد، کوٹلی،بہاولپور میں حملے کئے گئے ہیں،

    جوابی کاروائی، پاکستان نے بھارتی ایک درجن اہداف کو بنایا نشانہ
    پاکستان نے بھی جوابی کاروائی کی ہے اور پاکستان نے انڈیا میں 7 مقامات پر حملے کئے ہیں،پاکستانی فضائیہ اب تک سری نگر ایئر بیس سمیت ایک درجن سے زیادہ بھارتی اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے۔پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

    بھارتی افواج کی جانب سے مظفرآباد شہر میں میزائل حملہ کیا گیا،میزائلز سے مظفرآباد کے سنٹرل گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا،مظفر آباد میں شوائی نالہ کے قریب حملہ کیا گیا،بہاولپور میں بھی چار دھماکے سنے گئے،پاکستان نے بہاولپور کے قریب بھارتی فضائیہ کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے ،پاکستانی لڑاکا طیاروں نے PL-15 میزائل سسٹم کے ساتھ بہاولپور کے قریب سنگل پائلٹ رافیل جیٹ کو نشانہ بنایا۔

    پاکستان نے بھی بھارت پر میزائل برسا دیئے
    دوسری جانب پاکستان نے بھی بھارت پر میزائل برسائے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کاروائی کرتے ہوئے دفاع میں بھارت پر میزائل حملے کئے ہیں،لائن آف کنٹرول پر بھی بھاری فائرنگ جاری ہے

    بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا ،ہمارے جہاز فضا میں ،بھر پور جواب دیں گے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انڈیا نے پاکستان میں تین جگہوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے گئے ہیں،بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا ،بھارت کے حملے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، ہمارے جہاز فضاء میں ہیں، کوئی بھارتی طیارہ ہماری حدود میں داخل نہیں ہو سکا۔ بھارت نے اپنی سرزمین سے میزائل داغے ہیں اور اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔‏ہم بھارت کے حملے کا جواب اپنے وقت اور اپنے طریقے دیں گے۔

    بھارت نے مساجد اور عام شہریوں پر حملہ کیا،ترجمان پاک فوج
    بھارت نے بھارت کے اندر سے حملہ کیا ہے اور پاکستان کے اندر میزائل فائر کیے ہیں، جن کا ہدف عام شہری اور مساجد تھیں۔مسجد سبحان اللہ، احمد پور شرقیہ، بہاولپور،کوٹلی، آزاد جموں و کشمیر،مظفرآباد،ترجمان پاک فوج کے مطابق نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے اور عام شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنایا ہے

    بھارتی حملوں کے بعد بہاولپور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کو فوری طلب کر لیا گیا ہے،

    بھارتی حملے کے بعد لاہور ایئر پورٹ کو اگلے 48 گھنٹوں کے بعد بند کر دیا گیا ہے،پاکستان نے اپنی ائیرسپیس 48 گھنٹے کے لیے بند کر دی،مسافروں کو ائیرپورٹس سے گھر واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    بھارت نے پاکستان کےمختلف شہروں میں حملے کو آپریشن سندھور کا نام دیا اور بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ "انصاف ہوا”.

    بھارت کا بہاولپور میں مسجد سبحان پر حملہ،معصوم بچہ شہید،خاتون سمیت دو زخمی
    سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ، بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں، بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا،پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے

    پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے بھارت کا رافیل طیارہ گرا دیا
    ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا – ہوا میں زبردست ڈاگ فائٹ کے بعد دشمن کا طیارہ تباہ کر دیا گیا۔

    نو مقامات پر حملہ کیا،جہاں پہلگام کی منصوبہ بندی ہوئی وہاں نشانہ بنایا،بھارتی وزارت دفاع
    بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 9 جگہوں پر حملہ کیا گیا ہے، پاکستان ملٹری کی کسی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، جس جگہ پہلگام حملے کی پلاننگ ہوئی اور ہدایات دی گئیں، وہاں اٹیک کیا گیا۔

    کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر بھارتی حملہ،معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا،سیکورٹی ذرائع
    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏ایک،ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،بھارت نے رات کے اندھیرے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا گیا،پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا

    پاک فوج دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے گی،افواہیں اور افراتفری پھیلانے سے اجتناب کریں،پیغام
    سیکورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ براہِ کرم اس صورتحال میں صرف وزارتِ اطلاعات اور آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ خبروں پر ہی اعتماد کریں۔غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔افواہیں اور افراتفری پھیلانے سے اجتناب کریں۔پاک فوج دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے گی انشااللہ

    اللہ اکبر….پاکستان نے بھارت کے دو جہاز گرا دیئے
    پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جہاز گرا دیے گئے ہیں، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں، پاکستان مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سخوئی طیارہ مار گرایا

    بھارت نے بزدلانہ حملہ میں شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی،بھارت نے مظفر آباد میں مسجد پر میزائل حملہ کیا جس سے مسجد شہید ہو گئی

    مرید کے میں بھارت کا مسجد ،تعلیمی ،ہیلتھ کمپلیکس پر حملہ،ایک شہری شہید،تین زخمی
    بھارت نے مرید کے میں میزائل حملے کئے،گورنمنٹ ایجوکیشنل اور ھیلتھ کمپلیکس پر بھارت نے چار میزائل داغے۔ بھارتی حملے میں مریدکے میں مسجد بھی شہید ہو گئی،ایک شہری شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ،شہری آبادی، ھیلتھ اور تعلیم کملیکس پر حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

  • برطانوی سپریم کورٹ،اے آر وائی کے سلمان اقبال "جیوٹی وی”کیخلاف مقدمہ ہار گئے

    برطانوی سپریم کورٹ،اے آر وائی کے سلمان اقبال "جیوٹی وی”کیخلاف مقدمہ ہار گئے

    لندن ، برطانیہ کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نشریاتی ادارے اے آر وائی کے بانی و صدر سلمان اقبال کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے کی اپیل مسترد کر دی ہے، اور جیو نیوز کے حق میں "کوالیفائیڈ پرولیج” یعنی مشروط استثنیٰ کے دفاع کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپیل کسی قابلِ بحث قانونی نکتہ کو نہیں اٹھاتی۔

    یہ مقدمہ 2022 میں پاکستان میں ہونے والی ایک سیاسی ریلی کی کوریج سے متعلق ہے، جس میں جیو نیوز نے مذکورہ ریلی کی براہِ راست رپورٹنگ کی تھی۔ اس ریلی کے دوران مختلف مقررین، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سلمان اقبال پر سونے کی اسمگلنگ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کرپشن کے تعلقات کا الزام لگایا، اور کہا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کو سیاسی فوائد کے بدلے عمران خان کی حمایت میں کوریج دی جاتی رہی ہے۔سلمان اقبال نے اس کوریج کو ہتکِ عزت قرار دیتے ہوئے جیو نیوز پر مقدمہ دائر کیا، جس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ جیو نیوز نے جان بوجھ کر یا غفلت سے جھوٹی معلومات نشر کیں، جو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف تھا۔

    برطانیہ کے Defamation Act 1996 کے تحت اگر کوئی رپورٹ کسی عوامی اجتماع یا پریس کانفرنس کی "منصفانہ اور درست” رپورٹنگ پر مبنی ہو، اور اسے بدنیتی کے بغیر نشر کیا گیا ہو، تو وہ ’کوالیفائیڈ پرولیج‘ کے تحت تحفظ حاصل کر سکتی ہے۔ اس قانون کا اطلاق عالمی سطح پر ہونے والے اجتماعات پر بھی ہوتا ہے۔

    نومبر 2023 میں ہائی کورٹ کے جج لیوس نے یہ تسلیم کیا کہ مذکورہ ریلی ایک عوامی اجتماع تھی، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدنیتی اور عوامی مفاد سے متعلق نکات پر حتمی فیصلہ سمری ججمنٹ سے نہیں ہو سکتا، اور مقدمہ مکمل ٹرائل میں جانا چاہیے۔دسمبر 2023 میں جیو نیوز نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی، جس پر کورٹ آف اپیل نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ مکمل ٹرائل کے قابل نہیں ہے کیونکہ سلمان اقبال کی طرف سے بدنیتی کا کوئی قابلِ اعتماد ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔

    اپریل 2025 میں لارڈز ہوج، لیگیٹ اور اسٹیفنز نے سلمان اقبال کی جانب سے کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں ایسا کوئی قانونی نکتہ نہیں اٹھایا گیا جو سپریم کورٹ کے جائزے کے قابل ہو۔ ساتھ ہی عدالت نے سلمان اقبال کو جیو نیوز کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔جج لیوس کے مطابق ریلی حقیقی عوامی اجتماع تھی اور عمران خان کی مبینہ ناکامیوں پر تنقید سے متعلق تھی، جو کہ عوامی اہمیت کا معاملہ تھا۔تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ اقبال کے مقدمے میں بدنیتی سے متعلق نکات "اچھے” تھے اور یہ واضح نہیں تھا کہ ریلی کو عوامی مفاد میں رپورٹ کیا گیا تھا یا نہیں۔

    کورٹ آف اپیل نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کی کوریج میں بدنیتی کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، اور سلمان اقبال کے وکلاء صرف غیر محتاط یا غیر ذمہ دار صحافت کے الزامات لگا رہے تھے، جو قانوناً بدنیتی ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے جیو نیوز کو برطانیہ میں ایک بڑی قانونی فتح ملی ہے، اور یہ فیصلہ اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ عالمی سطح پر کی گئی سیاسی ریلیوں کی منصفانہ کوریج کو برطانیہ کے قوانین کے تحت کس طرح کا تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

    کوالیفائیڈ پریویلیج کیا ہے؟
    برطانیہ کے قانون میں، ‘کوالیفائیڈ پریویلیج’ ہتک عزت کے دعووں کے خلاف ایک دفاع ہے جو بعض حالات میں شائع ہونے والے بیانات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، چاہے وہ ہتک آمیز ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ دفاع اس مفروضے پر مبنی ہے کہ بعض مواقع پر معلومات کا آزادانہ تبادلہ عوامی مفاد میں ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر اس میں کسی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت موجود ہو۔ تاہم، یہ استحقاق مطلق نہیں ہے اور اسے بدنیتی ثابت ہونے پر ختم کیا جا سکتا ہے۔ڈیفیمیشن ایکٹ 1996 کی دفعہ 15 شیڈول 1 کے تحت درج رپورٹس اور دیگر بیانات کی اشاعت کو استحقاق فراہم کرتی ہے، جب تک کہ یہ ثابت نہ ہو جائے کہ اشاعت بدنیتی سے کی گئی ہے۔ شیڈول 1 کے حصہ دوم میں عوامی اجتماعات کی منصفانہ اور درست رپورٹیں شامل ہیں جو دنیا میں کہیں بھی منعقد ہوں۔اس دفاع کے لیے ضروری ہے کہ رپورٹ منصفانہ اور درست ہو۔بدنیتی کے بغیر شائع کی گئی ہو۔عوامی مفاد میں ہو۔اگر درخواست کی جائے تو وضاحت یا تردید شائع کرنے کا حق فراہم کرے۔