Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پی ٹی آئی کو دھچکا،مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار

    پی ٹی آئی کو دھچکا،مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار

    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کےگرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے

    پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے تصدیق کی اور بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کےکچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کوخدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی،مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور پھر انکار کردیا، انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے۔

    شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کے بل کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان آچکا ہے، معدنیات بل پر پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہوگی تو بل پاس ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، معدنیات بل کے حوالے سے پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی،او آئی سی بیان پر بھارت تلملا اٹھا

    پاک بھارت کشیدگی،او آئی سی بیان پر بھارت تلملا اٹھا

    پاک بھارت گشیدگی پر گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان پر بھارت تلملا اٹھا۔

    او آئی سی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا یہ بیان پاکستان کے کہنے پر دیا گیا جو پہلگام واقعے کے حقائق کو نظرانداز کرتا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی گروپ کے بیان پر کہا کہ بھارت او آئی سی کی جانب سے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم گروپ کا جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر مشترکہ بیان سامنے آیا تھا جس میں جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا،او آئی سی گروپ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں.

  • لبنان میں پیجر دھماکوں کے فوری بعد ترکی نے ویسا ہی ایک اور حملہ ناکام بنایا

    لبنان میں پیجر دھماکوں کے فوری بعد ترکی نے ویسا ہی ایک اور حملہ ناکام بنایا

    ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ ستمبر میں لبنان میں پیجر دھماکوں کے فوری بعد ترک انٹیلیجنس نے لبنان میں ویسا ہی ایک اور حملہ ناکام بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلیجنس نے گزشتہ سال ستمبر میں لبنان پیجر دھماکوں کے چند روز بعد استنبول ائیرپورٹ پر ہانگ کانگ سے براستہ ترکیہ لبنان جانے والا کارگو ضبط کیا جس میں سیکڑوں ایسے پیجر موجود تھے جن میں دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا، ترک انٹیلیجنس کے اطلاع ملی کہ پیجرز پر مشتمل گارکو ترکیہ کے راستے لبنان جارہا ہے جس میں حکام نے استنبول ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے کارگو کو جو لبنان میں دھماکوں سے ایک روز قبل ہانگ کانگ سے ترکیہ پہنچا تھا اور 27 ستمبر میں اسے ترکیہ سے لبنان پہنچنا تھا،850 کلوگرام وزنی اس کارگو کو ’فوڈ چوپرز‘ ظاہر کیا گیا تھا تاہم تلاشی پر اس میں سے 1300 پیجرز اور 710 ڈیسک ٹاپ چارجرز برآمد ہوئے، ابتدائی جانچ کے بعد استنبول پراسیکیوٹر آفس نے پیجرز کو ضبط کرنے کا حکم دیا اور اسے بارودی مواد کی موجودگی کے شبہ میں کرائم لیبارٹری منتقل کر دیا گیا،ماہرین نے تجزیے کے بعد بتایا کہ ہر پیجر کے بیٹری میں 3 گرام سفید رنگ کا نامعلوم دھماکہ خیز مواد نصب تھا، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر فیوز بھی لگے ہوئے تھے۔

    مزید تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ مواد دور سے مخصوص سگنلز کے ذریعے یا درجہ حرارت بڑھنے پر پھٹ سکتا ہے،پیجرز کے ساتھ ضبط کیے گئے چارجرز اور اضافی بیٹریز میں بھی بھورے رنگ کا دھماکہ خیز مواد ملا جو کہ بیٹریز میں مائع حالت میں انجیکٹ کیا گیا تھا،اسی دوران حکام نے پیجرز کی ایک اور کھیپ کو بھی چیک کیا جو اسی کمپنی کی طرف سے بھیجی گئی تھی لیکن اس کا وصول کنندہ مختلف تھا۔ اس دوسری کھیپ میں کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہیں پایا گیا،ترک میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ترکیہ میں اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک متعدد خفیہ نیٹ ورکس کا بھی پتا لگایا گیا ہے، ان نیٹ ورکس کا ہدف ترکیہ میں مقیم فلسطینی اور خاص طور پر حماس سے وابستہ شخصیات تھیں،اس کے علاوہ درجنوں افراد کو جاسوسی اور اسرائیلی انٹیلیجنس سے روابط کے الزام میں گرفتار یا حراست میں لیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں لبنان میں بیک وقت ہزاروں پیجر ڈیواسز میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور لبنان میں ایرانی سفیر سمیت ہزاروں افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے اکثر حزب اللہ کے افراد تھے،بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر حکام نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹر کا اہم دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ اعلیٰ سطح کے اس دورے میں پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق کلیدی امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کو بھارتی جارحیت، روایتی عسکری خطرات، ہائبرڈ وارفیئر اور دہشت گرد گروہوں کی پراکسی سرگرمیوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں قومی سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ تیاریوں، انٹیلی جینس تعاون اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق، علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں افغانستان، بھارت، اور دیگر قریبی ممالک کی صورتحال پر بھی تجزیاتی رپورٹس وزیراعظم کے سامنے پیش کی گئیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قومی ادارے ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور، نظم و ضبط اور قربانی کا جذبہ رکھنے والی افواج میں سے ایک ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔”انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام اداروں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    دورے کے اختتام پر عسکری و سیاسی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت، چاہے وہ روایتی ہو یا غیر روایتی، کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور ملک کی خودمختاری، وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

  • ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، مبشر لقمان مہمانِ خصوصی

    ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، مبشر لقمان مہمانِ خصوصی

    صاف پانی کی فراہمی کے مشن پر گامزن غیر سرکاری تنظیم ہیومن نیسیسیٹی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کوٹ رادھا کشن میں ایک جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان تھے، جن کے پہنچنے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تقریب میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) شیخ جاوید، ڈائریکٹر پروجیکٹ محمد امین اعجاز، ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن دستگیر خان اور ڈائریکٹر آف آپریشن عبیداللہ احمد سمیت علاقہ کی دیگر اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لیے زمین کی فراہمی رانا سجاد کی جانب سے عطیہ کی گئی، جس پراہل علاقہ نے ان کے جذبۂ خدمت کو سراہا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی دستیابی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں، مگر ایسے میں ہیومن نیسیسیٹی فاؤنڈیشن جیسے ادارے جب اپنی مدد آپ کے تحت خدمات انجام دیتے ہیں تو یہ اقدام معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہوتا ہے۔ بلاشبہ یہ لوگ دنیا میں ہی جنت کما رہے ہیں۔

    ہیومن نیسیسیٹی فاؤنڈیشن ایک فعال غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی، صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔ اس تنظیم کے اعزازی اراکین میں مرحوم جنید جمشید بھی شامل تھے۔فاؤنڈیشن کی جانب سے کلالاں والا میں بھی ایک جدید اور شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم کیا گیا ہے، جو مرحوم جنید جمشید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وقف کیا گیا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی اور فاؤنڈیشن کے کارکنان، عطیہ دہندگان اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی محنت، تعاون اور جذبہِ خدمت سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔

  • محمد شامی کو ایک کروڑ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی

    محمد شامی کو ایک کروڑ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ روپے کا تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک شخص راجپوت سندر نے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھمکی دینے والے شخص نے محمد شامی کو یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر وہ تاوان ادا نہیں کریں گے تو ان کی جان لے لی جائے گی۔ اس دھمکی کے بعد بھارتی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    محمد شامی ان دنوں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز سن رائزز حیدرآباد کا حصہ ہیں، جہاں وہ اپنے فاسٹ بولنگ کے ساتھ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان دھمکیوں کے بعد ان کے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں اور جلد ہی ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • آمنہ شیخ نے بھارتی بے بنیاد الزامات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    آمنہ شیخ نے بھارتی بے بنیاد الزامات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی

    پنجاب اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی صدر آمنہ حسن شیخ نے بھارت کی جانب سے حالیہ جھوٹے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔

    اس قرارداد میں آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے جھوٹ کا ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے تاکہ اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیاسی بحرانوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ اس طرح کے واقعات اب محض اتفاق نہیں رہے بلکہ ایک منظم حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں جس کے ذریعے بھارت نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، مگر کمزوری نہیں دکھائے گا۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو ہمارا جواب وہ ہوگا جو تاریخ یاد رکھے گی۔ پاکستان کی افواج، ریاستی ادارے، اور عوام مکمل طور پر متحد اور تیار ہیں۔ ہم نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے بلکہ ہر اس سازش کو بھی بے نقاب کریں گے جو ہماری خودمختاری کے خلاف ہو۔

    آمنہ حسن شیخ نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، اور دولتِ مشترکہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اس مسلسل رویے کا نوٹس لیں جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کھلی کوشش بھی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر ایک غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تاکہ سچ سامنے آ سکے اور بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ خاموش تماشائی نہیں بلکہ اس خطے کے مستقبل کا معمار ہے۔ ہم صرف الفاظ کے نہیں، عمل کے بھی وارث ہیں۔ ہم امن کے داعی ہیں، لیکن اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو ہمارا ردعمل دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دے گا۔ پاکستان زندہ باد۔

  • عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک کیا جا رہا،وکیل

    عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک کیا جا رہا،وکیل

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

    دوران سماعت عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے،وکیل عمران شفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی متفرق درخواست ہے کہ پٹیشن کا مقصد پورا ہو چکا نمٹائی جائے، ہم نے درخواست میں ترمیم کی اجازت کیلئے متفرق درخواست دی ہے، 26ویں ترمیم میں یہ لکھا گیا کہ استدعا کے مطابق ریلیف دیا جائے گا،وکیل فوزیہ صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ہماری درخواست میں ایک سے زائد استدعا کی گئی ہے اور مقصد ابھی پورا نہیں ہوا۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ آپ ان گراؤنڈز کا حوالہ دے کر نئی درخواست بھی تو دائر کر سکتے ہیں، عمران شفیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے نئی درخواست دی تو وہ کسی اور بنچ میں بھیج دی جائے گی، یہ کیس اس عدالت سے نکالنے کے مقصد سے یہ متفرق درخواست دائر کی گئی۔، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ دیکھ لیں کہ وکلاء اب اس سوچ میں بھی پڑ گئے ہیں پہلے یہ نہیں ہوتا تھا، وکیل نے کہا کہ یہ عدالت متفرق درخواست منظور کرنے کا عبوری آرڈر کرتی ہے تو وہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہو سکتا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ کچھ اور کیسز میں عبوری آرڈرز کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں سنی گئیں اور اسٹے بھی دیا گیا، وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست میں یہ استدعا بھی ہے کہ عدالت کوئی ریلیف مناسب سمجھے تو وہ بھی دے سکتی ہے۔

    عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے پاس درخواست کے مندرجات و صورتحال کے مطابق ریلیف دینے کا اختیار موجود ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ جس نے بھی آرٹیکل 199 کی شق 1 اے ڈرافٹ کی اُس نے سب مکس کر دیا، عدالت نے کہا کہ عدالتوں کے مکمل سوموٹو سے متعلق وہ شق شامل کی جانی تھی، جیسے اخباری تراشے پر سوموٹو لیا جاتا ہے، اِس شق کو پوری Jurice Prudence کے ساتھ مکس کر دیا، عدالتیں جو ریلیف دے سکتی تھیں اُسکو بھی گڈ مڈ کر دیا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • سپریم کورٹ ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    سپریم کورٹ ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے منظور

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس پر سماعت ہوئی
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ نے آج سماعت کی،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل تھے،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ کا حصہ تھے،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ تھے،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بینچ میں شامل تھے،

    مسلم لیگ ن کے وکیل حارث عظمت نے دلائل میں کہا کہ مخصوص نشستیں ایک ایسی جماعت کو دی گئیں جو کیس میں فریق نہیں تھی،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اس نکتے کا جواب فیصلے میں دیا جا چکا ہے، آپ کی نظرثانی کی بنیاد کیا ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کا پورے فیصلے سے اختلاف ہے یا پھر اکثریتی فیصلے سے،وکیل حارث عظمت نے کہا کہ ہمارا اختلاف اکثریتی بینچ سے ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی استدعا تکنیکی بنیادپر مسترد کی تھی،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ نظر ثانی کا اسکوپ کم ہے اس پر دوبارہ بحث نہیں کر سکتے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہمارے سامنے آراو کا آرڈر اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ موجود تھا،حارث عظمت نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا کی فوج تھی ان آرڈرز کو چیلنج نہیں کیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا ہم ایک پارٹی کی غلطی کی سزا قوم کو دیں،کیا سپریم کورٹ کے نوٹس میں ایک چیز آئی تو اسے جانے دیتے؟ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سارےنکات تفصیل سے سن کر فیصلہ دیا تھا، جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ آپ نظر ثانی میں اپنے کیس پر دوبارہ دلائل دے رہے ہیں، آپ نظر ثانی کے گراونڈز نہیں بتا رہے، جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا فیصلے پر عملدرآمد ہوا تھا؟ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی ہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست آج لگی ہوئی ہے،

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن باونڈ نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے پر عمل نہ کرے؟جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا ہمارے فیصلے پر عمل درآمد ہوا ہے؟وکیل حارث عظمت نے کہا کہ مجھے اس بارے علم نہیں ہے،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ عدالت آ گئے ہیں لیکن آپکو پتہ نہیں ہے،الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عمل درآمد کیے بغیر کیسے نظر ثانی فائل کر دی؟جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ آپ بار بار ایک سیاسی جماعت کا نام لے رہے ہیں اسے چھوڑ دیں،سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا،آپ ہمیں بتائیں کہ فیصلے میں کیا غلطی ہے،جو باتیں آپ بتا رہے ہمیں وہ زمانہ طالب علمی سے معلوم ہیں کیا اب آپ سپریم کورٹ کو سمجھائیں گے،آرٹیکل 188 کے تحت نظرثانی کے دائرہ اختیار پر دلائل دیں،

    سپریم کورٹ کے 13 رکنی بنچ میں سے 11 ممبران نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باوجود اُس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں باضابطہ سماعت کیلئے منظور کرلیں،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیں،گیارہ ججز نے اکثریت سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئےکیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،توہین عدالت کی درخواست بھی کیس کے ساتھ سنی جائیگی

  • پہلگام ڈرامہ،مودی حکومت کی انا،معصوم خاندان ہجرت پر مجبور

    پہلگام ڈرامہ،مودی حکومت کی انا،معصوم خاندان ہجرت پر مجبور

    پہلگام فالس فلیگ میں بری طرح ناکامی کے بعدنااہل مودی حکومت کی انا نے معصوم خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا۔بھارت میں مقیم پاکستانی خاندانوں کو محض پاکستانی ہونے پر نکالا جانا ستم ظریفی کی انتہا ہے ۔

    پندرہ سال سے مقیم جموں میں رہائش پذیر خاندان کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم، کشمیری خاتون نے مودی سرکار پر تنقیدکے نشترچلادیے۔کشمیری خاتون نے کہا کہ ہمیں بھارت سے نہیں، ہمارے گھروں سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔دو معصوم بچوں کی تعلیم اور مستقبل برباد کر کے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوں۔پہلگام میں حملہ آور ہندو تھے نہ ہی مسلمان، صرف جاہل اور شدت پسند تھے۔کشمیری خاتون نے مزید کہا کہ زمین تنگ ہو چکی ہے تو شوہر اور بچوں کو بھی ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔ پاکستان کی سرزمین ہمیں قبول کر لے گی۔

    سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کا پاکستانی خاندانوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کرنا غیر انسانی فعل ہے۔مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف ظلم کر رہی ہے،