Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایل او سی،تکبیر…پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں

    ایل او سی،تکبیر…پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں

    29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کا ارتکاب کیا۔ یہ حملہ کیانی اور منڈل سیکٹرز پر کیا گیا، جہاں بھارتی فورسز نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سویلین علاقوں اور پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بروقت اور بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں چکپترا پوسٹ سمیت بھارتی افواج کی متعدد چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس سے دشمن کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں کسی پاکستانی فوجی یا شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی جانب سے خاموشی چھا گئی ہے۔

    پاک فوج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ لائن آف کنٹرول پر امن قائم رکھنے کی ذمہ داری بھارت پر ہے، اور اگر اُس نے دوبارہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی تو اُسے پہلے سے زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ حالیہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد اور چاق و چوبند ہیں۔

  • صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،کلاسز کا  یکم مئی سے باقاعدہ آغاز،تیاریاں مکمل

    صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ،کلاسز کا یکم مئی سے باقاعدہ آغاز،تیاریاں مکمل

    خواتین،اوورسیز سمیت ایک لاکھ رجسٹریشن مکمل،خالدمسعود سندھو کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” پروگرام یکم مئی سے شروع ہو گا ،تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. ملک بھر میں آن لائن ڈیجیٹل کورس کروائے جائیں گے،یکم مئی سے دس مئی تک روزانہ رات نو بجے سے 11 بجے تک کلاسز ہوں گی. حاضری یقینی بنانے والے شرکا کو سرٹفکیٹ دیئے جائیں گے، "صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ” پروگرام میں اب تک ایک لاکھ شہری ملک بھر سے رجسٹریشن کروا چکے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ایک اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈیجیٹل روزگار پروگرام صلاحیت بڑھاؤ،اپنا کماؤ کی تیاریوں کے حوالہ سے جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم، ملک وقاص سعید، زمان سیف، خنیس الرحمان و دیگر نے شرکت کی.اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل روزگار پروگرام کے سلسلہ میں ملک بھر میں ہزاروں کلاس رومز بنائے جا رہے ہیں ،خواتین کی بڑی تعداد نے بھی صلاحیت بڑھاؤ اپنا کماؤ پروگرام میں رجسٹریشن کروائی ہے،ایک لاکھ سے زائد رجسٹریشن ہو چکی ہے جبکہ فری کلاسز میں ملک بھر میں لاکھوں نوجوان ڈیجیٹل روزگار پروگرام کی کلاسز میں شریک ہوں گے. بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے.اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ دس روزہ ڈیجیٹل روزگار پروگرام میں ای کامرس کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟،پراڈکٹ ریسرچ اینڈ سورسنگ،شاپیفائی پر آنلائن سٹور کیسے بنایا اور چلایا جاتا ہے؟،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،آرڈر مینیجمنٹ اینڈ پارسلز ڈیلیوری سسٹم وغیرہ پڑھایا جائے گا

    اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کا صلاحیت بڑھاؤ ،اپنا کماؤ ڈیجیٹل روز گار پروگرام پاکستانی نوجوانوں میں حقیقی تبدیلی،انقلاب لائے گا، وطن عزیز میں مایوسیاں، انتشار کی سیاست کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے، مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ہنر مند بنائے گی، دفاع وطن کے لئے افواج پاکستا ن کے شانہ بشانہ کھڑا کرے گی.

  • بھارتی جنگی جنون،افواج پاکستان،عوام پاکستان،متحد،بیدار و تیار

    بھارتی جنگی جنون،افواج پاکستان،عوام پاکستان،متحد،بیدار و تیار

    پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کا جنگی جنون خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، جس کے باعث مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    مستند ذرائع کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے ساتھ غیر معمولی فوجی نقل و حرکت شروع کر دی ہے، اور سرحدی دیہات کو خالی کروایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر نہ صرف کشمیری مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے بلکہ خطے کا امن بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور مودی سرکار کا رویہ مکمل طور پر جارحانہ ہو چکا ہے۔
    انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارت کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاکستانی عوام بھی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مادر وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں۔

  • پہلگام فالس فلیگ ،بھارت کا پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا

    پہلگام فالس فلیگ ،بھارت کا پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا

    پہلگام فالس فلیگ ،بھارت کا پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آ گیا

    بھارتی میڈیا نے پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ مار گرانے کی جھوٹی خبر پھیلا دی ، پہلگام فالس فلیگ ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا مگر بھارت پاکستان پر الزام ثابت نہ کرسکا، پہلگام فالس فلیگ حملہ ہونے کے ساتھ ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام عائد کردیا، مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پاکستانی میڈیا نے منہ توڑ جواب دیا ، جنگی پروپیگنڈے کے تحت بھارت نے میڈیا پر پاکستان مخالف چھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں، ایک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے پاکستانی ایف 16 لڑاکا طیارہ تباہ کرنے کی جھوٹی خبر وائرل کی، پاکستانی جواب سے بوکھلا کر مودی نے پاکستان کے سینکڑوں نیوز چینل پر بھارت میں پابندی عائد کردی،مودی نے بھارتی عوام میں مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کے ساتھ ساتھ جنگی تیاریاں شروع کردیں،

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت عوام میں شامل انتہا ہندوؤں کے ذریعے پہلگام حملے کو مذہبی رنگ دیکر مسلمانوں کیخلاف بیانیہ بنایا،

    پہلگام ڈرامہ، ” کھرا سچ”مبشر لقمان کا واضح پیغام.تحریر:نور فاطمہ

    پہلگام فالس فلیگ اور بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات

  • سندھ ہائیکورٹ، لاپتہ شہریوں بارے جے آئی ٹی رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ، لاپتہ شہریوں بارے جے آئی ٹی رپورٹ طلب

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی

    پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس ظفر احمد راجپوت نے کسی کی سماعت کی،دورانِ سماعت پولیس نے عدالت میں کہا کہ میرپور بٹھورو سے لاپتہ شہری زبیر شاہ واپس گھر آگیا ہے جس پر عدالت نے شہری کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے لاپتہ شہری محمد یونس کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے لاپتہ شہری کے پاسپورٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر لیں؟جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے پاسپورٹ کی معلومات کے لیے نادرا کو خط لکھا ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نے پاسپورٹ کیلیے نادرا کو خط کیوں لکھا؟ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ پاسپورٹ کون جاری کرتا ہے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاسپورٹ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ماتحت ہیں۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے سوال کیا کہ آپ نے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے بجائے نادرا کو خط کیوں لکھا؟ پتہ نہیں کس کس کیس کی تفتیش کرتے ہوں گے،تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ میں عدالت سے معذرت خواہ ہوں، اب متعلقہ حکام کو خط لکھوں گا۔ عدالت نے لاپتہ شہری یونس سے متعلق پیشرفت رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی،عدالت نے لاپتہ شہری عمر صدیق کی مالی معاونت سے متعلق محکمۂ داخلہ سندھ کے سیکشن افسر کو طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاپتہ شہری کی اکاؤنٹس کی تفصیلات سیکشن افسر کو فراہم کر دی تھیں۔ محکمۂ داخلہ سندھ کے فوکل پرسن نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی تفصیلات فراہم نہیں ہوئیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 3 ماہ قبل بذریعہ واٹس ایپ تفصیلات فراہم کر دی تھیں۔

    عدالت نے گلشن معمار سے لاپتہ شہری عمر فاروق سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ طلب کر لی۔رپورٹ کے مطابق محمد یونس منگھوپیر، عمر صدیق، سید ذوالفقار شارع فیصل تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوئے، محمد اسماعیل اور محمد فاروق تھانہ گلشن معمار کی حدود سے لاپتہ ہوئے۔عدالت نے درخواستوں کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

  • انہیں آپ تھانوں میں جانے کیوں دیتے ہیں؟زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز پر عدالت برہم

    انہیں آپ تھانوں میں جانے کیوں دیتے ہیں؟زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز پر عدالت برہم

    لاہور ہائیکورٹ ،زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اینکرز حماد اسلم اور تہمینہ شیخ عدالت کے نوٹس پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،عدالت نے اینکر تہمینہ شیخ، اینکر حماد اسلم اور ایس پی اے وی ایل ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا تھا ،عدالت نے اینکر تہمینہ شیخ سے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب لے کر آئے ہیں۔ تہمینہ شیخ نے کہا کہ ایڈیٹنگ کا الگ سے ڈیپارٹمنٹ ہوتا ہے ،عدالت نے کہا کہ آپ کا یہ پرائیویٹ چینل ہے، نجی چینل نے آپ کو اون نہیں کیا، اس خاتون کو ایکسیس دیتا کون ہے ،

    عدالت نےیو ٹیوب کی ویڈیوز کے تھمنیل پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ انہیں آپ تھانوں میں جانے کیوں دیتے ہیں ،کیا دنیا میں کہیں بھی میڈیا کو ملزمان پر ایکسیس دی ہے ،کیا عدالتی آرڈر کے بعد ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں، عدالت نے وشال شاکر سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں صرف ان دو کو کیوں ٹارگٹ کیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رات کو بھی انہوں نے اپلوڈنگ کی ہے،عدالت نے کہا کہ کیا آرڈر کے بعد ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں،عدالت کے حکم پر ویڈیوز کا لنک عدالت میں چلایا گیا ،عدالت نے کہا کہ جو تھمنیل بنا رہا ہے یہ اں کی ٹیم کا حصہ ہے ، تہمینہ شیخ نے کہا کہ سر یہ دو سال پرانا پروگرام ہے، پرانے پروگرام کو کٹ کر کے اپلوڈ کئے گئے ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ حماد کیا آپ نے آرڈر کے بعد ویڈیوز بنائی ،آپ تو اچھے جرنلسٹ ہو یہ کس کام میں پڑ گئے ہو, عدالت نے دونوں اینکرز کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی،دونوں اینکرز نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروایا،جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایڈوکیٹ وشال شاکر کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں ڈی آئی جی انوسٹیگیشن لاہور سمیت نجی ٹی وی کے اینکرز کو فریقین بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس پی اے وی ایل ایس ٹی وی پر بیٹھ کر انٹرویو میں ملزمان سے تفتیش کر رہا ہے،عدالت ڈی آئی جی انوسٹیگیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے،

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت، پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت، پاک بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری

    پہلگام میں ہونے والے حالیہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر ایک بار پھر بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنی پرانی روش کو دہراتے ہوئے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی، جو فالس فلیگ آپریشن کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حملے کے فوراً بعد پاک بھارت سرحد سے متصل علاقوں میں ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے دیہات خالی کرانا شروع کر دیے ہیں۔ سامبا، کٹھوعہ اور اکھنور سیکٹرز میں متعدد دیہات خالی کروائے جا چکے ہیں، جس سے سرحدی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سے پہلے اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت کی جانب سے مقامی گردواروں سے اعلانات کروائے گئے تھے جن میں عوام کو فصلیں کاٹنے اور علاقے خالی کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بھارت کی جانب سے ممکنہ جنگی تیاریوں کا عندیہ دے رہے ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں عوام کو اصل حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے سینکڑوں پاکستانی چینلز کو بند کرا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مخالف آوازوں کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے بلکہ خطے کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی حکومت کی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے نالاں ہے، اور حالیہ اقدامات سے یہ تاثر مزید گہرا ہوا ہے کہ بھارت داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔

  • بھارتی رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ،پاکستانی طیارے فضا میں‌آئے تو "بھاگ "گئے

    بھارتی رافیل کی مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ،پاکستانی طیارے فضا میں‌آئے تو "بھاگ "گئے

    29 اور 30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل جنگی طیارے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کرنے کے لیے پرواز بھرتے رہے۔ ان طیاروں کی موجودگی نے علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔ تاہم، پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشان دہی کر لی اور اپنی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا۔

    پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی کے نتیجے میں بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور فوراً اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کر لی۔ پاکستانی ائیر فورس کی اس کارروائی نے بھارتی فضائیہ کو سخت مایوس کیا اور پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کی صلاحیت کو واضح طور پر ظاہر کیا۔پاکستانی افواج نے اس موقع پر یہ پیغام دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔ پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے پاکستان کی افواج کسی بھی لمحے تیار ہیں۔

    اس واقعے کے بعد عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں، اور پاکستان نے اپنے دفاع کے لیے مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

  • غیر ملکی ایئر لائن کی غفلت،میت کی بجائے خالی تابوت لے آئی

    غیر ملکی ایئر لائن کی غفلت،میت کی بجائے خالی تابوت لے آئی

    دوران علاج بھارت میں انتقال کر جانے والے آریان شاہ کی میت غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث کراچی نہ پہنچائی جا سکی

    پاکستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان آریان شاہ کی بھارت کے نجی اسپتال میں دوران علاج وفات ہو گئی تھی، تاہم غیر ملکی ائیرلائن کے عملے کی غفلت کے باعث ان کی میت کراچی نہیں پہنچ سکی۔ آریان شاہ کے اہل خانہ کے مطابق، آریان کا تابوت، جو غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے پاکستان لایا جا رہا تھا، خالی نکلا ہے۔حکام نے بتایا کہ غیر ملکی عملے کی غفلت کی وجہ سے آریان کی میت ابھی تک کولمبو (سری لنکا) میں ہی ہے اور اب میت کو کراچی پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آریان شاہ کے اہل خانہ نے اس غفلت پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اس وقت جب وہ اپنے پیارے کی تدفین کے لیے تیار ہو رہے تھے، ان کے سامنے یہ خوفناک صورتحال آئی۔

    یاد رہے کہ آریان شاہ، جو کہ کوئٹہ سے تعلق رکھتے تھے، بھارت کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئے تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر آریان کی میت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے بقایا جات ادا کروا کر آریان کی میت کے حوالے کرنے کی کارروائی کی تھی۔آریان شاہ کے والدین کی درخواست پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی مداخلت کے بعد اسپتال نے میت فراہم کی، مگر اب ائیرلائن کے عملے کی غفلت نے ان کے غم کو مزید بڑھا دیا ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • پی پی یوسی چیئرمین کے قاتلوں کی نمازجنازہ،سوئم میں بھی شرکت کا انکشاف

    پی پی یوسی چیئرمین کے قاتلوں کی نمازجنازہ،سوئم میں بھی شرکت کا انکشاف

    کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کے معاملے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ قتل علی شاہ اور حماد صدیقی نے مل کر منصوبہ بندی کی تھی، اور اس واردات کے لیے اجرتی قاتلوں سے ایک لاکھ روپے میں ڈیل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق، قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد نے عامر بھٹو کی نماز جنازہ اور سوئم میں بھی شرکت کی تھی۔ ملزمان کا یوسی چیئرمین سے کئی معاملات پر تنازعہ چل رہا تھا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ہلاک ملزم کی شناخت قاسم عرف مانی کے نام سے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، قاسم پر عید کے دوران ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا الزام تھا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔