Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

    اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سی ڈی اے اسلام آباد کے پانچ اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجہ شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے۔

    ان ملزمان کی گرفتاری اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد عمل میں آئی۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی اراضی کے متاثرین کو ظاہر کر کے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں I-14، E-11 اور D-13 میں غیر قانونی طور پر 43 پلاٹس الاٹ کیے تھے۔ان جعلی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان نے جعلی فائلوں کی بنیاد پر یہ پلاٹس الاٹ کر کے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے ساتھ شریک دیگر افراد کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    اس کیس کی گرفتاری اور تفتیش میں مزید ترقی کی توقع کی جا رہی ہے، اور ایف آئی اے کی جانب سے دیگر ملوث افراد کو بھی منظر عام پر لانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ایسے کرپٹ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • گلوکار سلمان احمد نے ایکس پر شیئر کیا جعلی خط،بھارتی اکاؤنٹس پر بھی پروپیگنڈہ

    گلوکار سلمان احمد نے ایکس پر شیئر کیا جعلی خط،بھارتی اکاؤنٹس پر بھی پروپیگنڈہ

    گلوکار سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک لیٹر شیئر کیا ہے جو فیک ہے اور اسے بھارتی اکاؤنٹس نے وائرل کیا تھا سلمان احمد نے بنا تصدیق کے اسی لیٹر کو ایکس پر پوسٹ کر دیا

    سلمان احمد کے خلاف ماضی میں بھی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کی وجہ سے مقدمہ درج ہو چکا ہے ،اب بھی سلمان احمد نے بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے وائرل کیا گیا ایک خط شیئر کر دیا ،جس میں وزیراعظم کی صحت بارے لکھا گیا تھا تا ہم وہ خط جعلی تھا،بھارتی میڈیا پہلگام ڈرامے کے بعد پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پروپیگنڈہ کر رہے،سلمان احمد نے بھارتی پروپیگنڈے کو تقویت دی اور ایک ایسے وقت میں جب وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہیں، کاکول اکیڈمی میں خطاب کر رہے ہیں، اسلام آباد میں ملاقاتیں کر رہے ہیں کی صحت بارے افواہ پھیلائی

    پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس جعلی دستاویز کی نشاندہی کرتے ہوئے سلمان احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ نہ صرف عوام کو گمراہ کرتا ہے بلکہ سیاسی ماحول کو بھی مزید کشیدہ کر سکتا ہے،فیک خط وائرل کرنے پر کاروائی ہونی چاہئے

    واضح رہے کہ رواں ماہ اپریل میں ہی معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،ولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار 400 فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا اور اسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھیں-

  • پاکستانی فضائیہ نے تھنڈر کی تصویر جاری کر دی،جنرل بخشی کی چیخوں کی وجہ سامنے آ گئی

    پاکستانی فضائیہ نے تھنڈر کی تصویر جاری کر دی،جنرل بخشی کی چیخوں کی وجہ سامنے آ گئی

    ‏جنرل بخشی کی چیخیں ایسے ہی نہیں نکل رہی تھیں

    آج پاکستانی فضائیہ نے تھنڈر کی تصویر جاری کی جس میں ڈوئل ریکس پر لانگ رینج BVRs PL15 ایئر ٹو ائیر میزائل نصب ہیں ہہ حالیہ پاک انڈیا کشیدگی کے باعث تصویر جاری کی گئی ہے اس سے پہلے ایسی کوئی تصویر نہیں نکالی گئی تھی۔بہرحال پاکستانی ڈیفینس enthusiasts جشن منا رہے ہیں۔اس سے پاکستانی فضائیہ کی طاقت میں وہ اضافہ ہوا ہے کہ بلامبالغہ انڈیا کی رات کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی سے بھی زیادہ ہے۔اس رینج پر انڈیا کے پاس BVR کیپیبلٹی بہت ہی محدود اور قلیل ہے صرف رافیل طیاروں پر ہے وہ بھی میٹیور میزائل کی شکل میں اس میں بھی بہرحال انڈین قابلیت پر شکوک موجود ہیں۔

    لیکن پاکستان کی یہ کیپیبلٹی لامحدود ہے کیونکہ تھنڈر ہمارا اپنا پلیٹ فارم ہے جتنا چاہیں بنا لیں جتنا چاہیں سکریمبل کر لیں اور تھنڈر پر PL15 کی تنصیب کے بعد صرف تھنڈر طیارہ ہی انڈیا کی ستر فیصد ایئرفورس کے لیے کافی ہو جاۓ گا۔

  • آرام سے نہیں بیٹھوں گی جب تک آپ کی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔مریم نواز

    آرام سے نہیں بیٹھوں گی جب تک آپ کی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔مریم نواز

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج انڈیا اور پاکستان کے بارڈر پر خطرہ منڈلا رہا ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی فوج کو طاقت دی ہے کہ وہ ملک کا دفاع کرسکتے ہیں، پاکستان پر کوئی اتنے آرام سے حملہ نہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دیرینہ خواب پورا کیا، جن سڑکوں پر گاڑیاں چلتی ہیں جن ایئرپورٹس پر جہاز اڑتے ہیں جن موٹرویز پر گاڑیاں چلتی ہیں، اس مین سب سے بڑا ہاتھ محنت کرنے والوں کا ہے، اس کا پھل محنت کرنے والوں کو ملتا ہے،ساڑھے بارہ لاکھ محنت کش خاندانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں، تین ہزار روپے مہینہ ملے گا،میرا دل کرتا ہے کہ کسی محنت کش مزدور کا بچہ خالی پیٹ نہ سوئے، لیبر منسٹر فیصل کھوکھر کو شاباش دیتی ہوں، شیر علی گورچانی کو بھی شاباش دیتی ہوں، میری کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ محنت کش خاندانوں کو شامل کروں، مزدوروں کے 1220 گھر بنانے جارہے ہیں،راشن کارڈ ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو کام نہیں کرتے، یہ ان لوگوں کے لئے ہیں جو بارہ چودہ گھنٹے کام کرتے ہیں۔ ہمیشہ یہ ہوا ہے کہ حکومت مزدور کی اجرت لگادیتی تھی ملے نہ ملے، میں نے فیصل سے کہا مزدور کو اس کی اجرت پوری ملنی چاہیے، جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے جس میں مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈیوٹی ملی ہے، میری کوشش ہے کسی کو حکومت کے پاس نہ جانا پڑے، حکومت خود عوام کے پاس جائے، مجھے اچھا نہیں لگتا تھا کہ لوگ آٹا کا تھیلا اٹھا کر جارہے ہوتے تھے، تیس لاکھ خاندانوں کو راشن پیکٹ ان کے گھر تک پہنچایا، اس سال ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ پورا کروں گی، ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے جارہے ہیں، پچاس ہزار بچوں کی پوری فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں گجرانوالہ گئی ، گھگر منڈی گئی صفائی بہترین تھی، میں ہیلی کاپٹر پر نہیں گئی گاڑی پر گئی، گرین بسیں سڑکوں پر چل رہی ہیں اس کا کرایہ صرف بیس روپے ہے ، پنجاب میں پانچ سو بسیں اور آرہی ہیں،گوجرانوالہ میں اس سال میٹرو بنے گی، کبھی نہیں سنا روٹی کی قیمت تیس روپے سے گیارہ بارہ روپے ہوگئی ہو، کبھی نہیں سنا بجلی کی قیمت میں یونٹ پر سات روپے کمی آئی ہو، تمام صوبوں کے پاس این ایف سی کے مطابق پیسے آتے ہیں،جو محنت کرے گا اس کو رزلٹ ملے گا، بہت شور ہے کسان کو نقصان ہوگیا، میں نے کہا تھا کسان کو نقصان نہیں ہونے دوں گی، جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، کسان کو پانچ ہزار روپے ایکڑ کسان کو دینے جارہی ہو، آج کم سے کم آٹا کسی کی خرید سے باہر نہیں ہے، میرے پاس پندرہ کروڑ عوام ہیں جن کو سستی روٹی کھانی ہے، میں چاہتی ہوں کسان کو بھی نقصان نہ ہو، یہ جو پنجاب ہے یہاں پر ریاست خود چل کر عوام کی چوکھٹ پر آتی ہے، میں تب تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی جب تک آپ کی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔

  • پہلگام ڈرامہ،بھارتی میڈیا کے مودی سے سوالات،جواب نہیں مل رہے

    پہلگام ڈرامہ،بھارتی میڈیا کے مودی سے سوالات،جواب نہیں مل رہے

    پہلگام فالس فلیگ،بھارتی میڈیا کے مودی سے اہم سوالات سامنے آ گئے

    پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاری ہے،پہلگام حملے کے بعد
    بھارتی عوام کی جانب سے بی جے پی سے کڑے سوالات پوچھے گئے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں ہے،جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟،پہلگام حملہ کرنے والے دہشتگرد کیسے 200 کلومیٹر تک ہمارے علاقے تک گئے؟بھارتی فوج کی اتنی بری انٹیلیجنس ناکامی کیسے ہوئی؟پہلگام میں موجود ہزاروں سیاحوں کیلئے مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟پہلگام کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد اب تک کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟بھارت کے عوام کو پہلگام پر اٹھتے سوالات کا جواب چاہئے خاموشی نہیں،

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اور میڈیا کے سوالات جائز ہیں اور مودی کو ان کا جواب دینا ہوگا، در حقیقت پہلگام فالس فلیگ حملے کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا .

  • بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    انڈین فوج میں بغاوت کی خبریں منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ کشمیر کے 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار کو بھارتی حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    جنرل ایم وی سوشندرا کمار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی حکومت کا کیا دھرا تھا اور اس کے پیچھے حکومتی سازش تھی۔ یہ بیان بھارتی فوج کے اندر بے چینی کی لہر پیدا کرنے کا سبب بن گیا ہے۔ پہلگام کا واقعہ اس وقت بڑے پیمانے پر میڈیا میں آیا تھا، جب بھارتی فوج کے ایک جھرمٹ نے کشمیر میں ایک جعلی تصادم کے طور پر ایک واقعہ ترتیب دیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی شہریوں کی جانیں گئیں۔

    جنرل کمار کے بیان کے بعد بھارتی فوج میں اندرونی تقسیم کا سامنا ہے۔ وہ پہلے ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹریٹجی اور وائیس چیف آف آرمی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور ان کی گرفتاری بھارتی فوج کے اندر کشیدگی اور بے چینی کا سبب بن چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج میں اس وقت بڑے پیمانے پر بے اعتمادی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

    یہ پیشرفت بھارت کے اندرونی مسائل اور فوج کے نظم و ضبط پر سوالات اٹھانے کا سبب بن رہی ہے، اور اس کے اثرات بھارتی سیاست پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ بھارتی فوج کی اس اندرونی کشیدگی کی تفصیلات منظر عام پر آنا ابھی باقی ہیں، اور آنے والے دنوں میں اس معاملے کی مزید تحقیقات ہو سکتی ہیں۔بھارتی حکومت نے اس معاملے کو لے کر گہری خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مگر اس گرفتار کے بعد فوجی قیادت اور حکومت کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی آنے کا امکان ہے۔

  • بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کی بغاوت،یونٹ چھوڑ دی

    بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کی بغاوت،یونٹ چھوڑ دی

    ایک بڑے اور چونکا دینے والے واقعے میں، چنار کور میں تعینات 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے سات سکھ فوجیوں نے بغاوت کرتے ہوئے یونٹ چھوڑ دی ہے۔

    یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب اُن کے پانچ ساتھی اہلکار، 185 بی ایس ایف رجمنٹ (185 BSF Regiment) کے جوانوں کے ساتھ تکرار کے بعد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، ان باغی فوجیوں میں شامل رائفل مین پرتھاب سنگھ سمیت ساتوں سکھ سپاہیوں نے اپنے "سکھ بھائیوں” کی موت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 185 بی ایس ایف کے ذمہ دار اہلکاروں کو بخشیں گے نہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق، جب یہ ساتوں اہلکار یونٹ چھوڑ کر گئے تو اُنہوں نے برملا کہا کہ وہ 185 بی ایس ایف کے کانسٹیبل راکیش کمار کو نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ وہ اُسے اس خونریز واقعے کا مرکزی مجرم سمجھتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 سکھ لائٹ انفنٹری اور 185 بی ایس ایف رجمنٹ کے درمیان کشیدگی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے۔ 15 سکھ لائٹ انفنٹری کے کمانڈنگ آفیسر نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر اپنے بریگیڈ کمانڈر سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی یونٹ کو کسی اور کور میں منتقل کیا جائے، تاکہ معاملہ مزید سنگین رخ اختیار نہ کرے۔

    فی الحال فوجی حلقوں میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے جبکہ اعلیٰ سطحی اجلاس بلائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ فوجی قیادت اس معاملے کو انتہائی رازداری اور حساسیت سے نمٹانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ صورتحال مکمل کنٹرول سے باہر نہ ہو جائے۔

    واضح رہے کہ ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی دو یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہےاپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی،یہ افسوسناک واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے قریب جاپالہ بریج کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گشت کے دوران غلط فہمی میں 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی اس جھڑپ میں 5 سکھ فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

  • نوشکی  دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت نکلا،گرفتاردہشتگرد کا اعتراف جرم

    نوشکی دہشتگردی کے پیچھے بھی بھارت نکلا،گرفتاردہشتگرد کا اعتراف جرم

    بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت نکلا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، نوشکی دھماکے کا اہم ملزم فرید بلوچ گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ میرا کام را سے ہدایات لیکر کالعدم بی ایل اے قیادت تک پیغام پہنچانا تھا، گرفتار ملزم فرید نے بھارت سے ہونے والے رابطوں سے متعلق تمام راز اگل دییئے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد فرید بلوچ کا تعلق کالعدم بی ایل اےکے مجید بریگیڈ سے ہے اور اس کو پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا ہے،ملزم نے تفتیش میں بتایا کہ مذکورہ دہشتگردی کی بھارتی ایجنسی ’’ را ‘‘ اور آر ایس ایس نے کالعدم بی ایل اے کی مدد سے منصوبہ بندی کی،’’ را ‘‘ کے اہلکار نے افغانستان میں ملاقات کر کے منصوبہ بتایا، را کے ایجنٹ نے نوشکی دھماکے کے علاوہ دہشت گردی کیلیے دیگر ٹاسک بھی دیے۔ میرا کام را ایجنٹ سے ہدایت لے کر بی ایل اے کی مقامی قیادت تک پہنچانا ہوتا تھا، را ایجنٹ سے افغانستان میں ملاقات کرکے ہدایت اور رقم لیتے تھے۔ رقم اور ٹاسک ملنے کے بعد را اور آر ایس ایس والے اسنیپ چیٹ پر رابطے میں رہتے تھے۔

    واضح رہے کہ نوشکی سے تافتان جانے والے 8 بسوں کے قافلے پر دہشتگرد حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں 5 اہلکار شہید اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

  • کنیئرڈ کالج کی طالبہ بالکونی سے گر کر جاں بحق

    کنیئرڈ کالج کی طالبہ بالکونی سے گر کر جاں بحق

    لاہور – شہر کے معروف تعلیمی ادارے کنیئرڈ کالج فار ویمن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کمپیوٹر سائنس کی 21 سالہ طالبہ بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ یہ واقعہ ادارے کی دوسری منزل پر پیش آیا، جس کے بعد کالج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالبہ کو اچانک چکر آ گئے تھے جس کی وجہ سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بالکونی سے نیچے جا گری۔ متوفیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم یہ تصدیق ہوئی ہے کہ وہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی اور کچھ عرصے سے بیماری کا شکار تھی۔اہل خانہ کے مطابق، لڑکی کو اکثر دورے پڑتے تھے اور وہ علاج کے مراحل سے گزر رہی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس واقعے کو ایک حادثہ تصور کرتے ہیں اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

    پولیس نے واقعے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کو "حادثاتی موت” قرار دیا ہے، تاہم ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

  • جنگ مسلط کی گئی تو ہم تیار ہیں، انوارالحق کاکڑ

    جنگ مسلط کی گئی تو ہم تیار ہیں، انوارالحق کاکڑ

    سابق وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    انہوں نے سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دشمن کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے کیونکہ پاکستان پلک جھپکے بغیر اس کا جواب دے گا۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کا جواب ہمیشہ آنکھ کے بدلے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول پر مبنی ہوگا۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی وضاحت کی کہ موجودہ آرمی چیف کے پاس حالات کا مکمل ادراک ہے اور وہ فوراً فیصلہ کرنے کے عادی ہیں۔ انہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اطمینان رکھنا چاہیے کیونکہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ہماری مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔