Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پہلگام فالس فلیگ اور بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات

    پہلگام فالس فلیگ اور بھارت میں بڑھتی مسلم دشمنی کے چشم کشا انکشافات

    عالمی میڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیز پالیسیوں پر شدید تنقید شروع کر دی ہے۔ عالمی ذرائع کے مطابق، بی جے پی رہنماؤں کی ایماء پر مسلمانوں کے خلاف تشدد اور مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں بھارت کے مختلف حصوں خصوصاً اتر پردیش، ہریانہ، اور مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں اور دھمکیوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ ان حملوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس میں ان کے مذہبی عقائد اور عبادت گاہوں کو توہین کا نشانہ بنانا شامل ہے۔بھارتی حکومت کی مسلم دشمنی کی پالیسیوں میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ بھارتی ڈیجیٹل میڈیا بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت بھڑکانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نفرت انگیزی بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے، جس کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں 20 نفرت انگیز اسلاموفوبک گانے ریلیز کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بی جے پی رہنما نیتیش رانے کی جانب سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل بھی سامنے آئی ہے۔ کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اور بھارت بھر میں 21 سے زائد اینٹی مسلم تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے مریضوں کا علاج روکنا اور مسلمانوں کے طلباء پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کی حالت زار کو مزید اجاگر کیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی کے "مرکز برائے مطالعۂ منظم نفرت” کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں مسلم دشمنی کی شدت بڑھ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر رہی ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہندو مسلم فسادات کو بڑھا کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، اس سے نہ صرف داخلی امن و سکون متاثر ہو رہا ہے بلکہ بھارتی سیاست میں بھی یہ نفرت انگیزی کام آ رہی ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور عالمی میڈیا نے اس پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں مسلم دشمنی کی بڑھتی ہوئی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

  • وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات

    وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی 29-30 اپریل کو منعقد ہونے والے پاکستان کے پہلے ’’ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم 2025‘‘ میں شرکت کرنے والی معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلی عہدیداران سے وزیرِ اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

    تمام معزز سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پزیرائی کی۔ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی، فنانس اور جدت کا علاقائی مرکز بننے کے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آنے والے مندوبین کو جاری ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جاری حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کے ساتھ طویل مدتی، باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملازمتوں کے لیے تیار کرنے کے لیے اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی تعلیم کے اقدامات پر ان کے ساتھ تعاون کی حکومت پاکستان کی خواہش سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں روسفٹ کے جبار رحیم خان جنہوں نے 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، sAi وینچر کیپیٹل کے طحہ نسیم اور احسن جمیل جنہوں نے 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، مشرق بینک کے فرنینڈو موریلو اور محمد ہمایوں سجاد جنہوں نے 30 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، اور https://Mindhyve.ai کے بلال کمال فارقی جنہوں نے 22 ملین امریکی ڈالر کی سر مایہ کاری کا اعلان کیا، شامل تھے۔وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

  • ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کا پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کا پاک فضائیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلوکی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ائیر چیف مارشل ضیہر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت اور جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی،ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ضیہر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور امنگوں پر زور دیا،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سیٹلائٹ پروگرامز اور امیجری انٹیلی جنس کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں کمانڈروں نے ترک کیڈٹس کے لیے پی اے ایف میں تربیتی پروگرامز کو بڑھانے اور ان میں جدید ٹیکنالوجیز، اے آئی پر مبنی لرننگ ماڈیولز اور مشترکہ مشقوں کو شامل کر کے تربیتی طریقہ کار کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو نے پاکستان کی طرف سے انہیں دیے جانے والے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم برادرانہ تعلقات کو سراہا۔،ترکیے کے اعلیٰ سطحی وفد کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا مظہر ہے اور یہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

  • آدھا گھنٹہ ہے،بھاگ جاؤ …ورنہ…سکھ انڈین آرمی کے سامنے ڈٹ گئے

    آدھا گھنٹہ ہے،بھاگ جاؤ …ورنہ…سکھ انڈین آرمی کے سامنے ڈٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کرنے کیا جا رہا ہے، کیا پاکستان کی جنگی تیاریاں ہیں یہ جذباتی باتیں نہیں ٹھوس تجزیہ ہے، ابھی تک جو پچھلے پانچ دن میں دیکھا آئی ایس پی آر کی نگرانی میں مستعدی سے کام پاکستان میں جاری ہے، 24 گھنٹے پاکستانی میڈیا پر فیک نیوز نہیں ملے گی، کوئی گالم گلوچ نظر نہیں آئے گا، بے تکا تجزیہ نظر نہیں آئے گا اسکے برعکس بھارتی میڈیا اٹھا کر دیکھیں تو ایسے لگتا ہے کہ وہ پاگل ہو گئے ہیں، وہاں رافیل،یہ اڑائیں گے،یہ کریں گے،کی باتیں ہو رہی ہیں، پاکستان میں کوئی اس طرح کی بات نہیں کر رہا، آئی ایس پی آر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہمیں عسکری چیزوں کا پتہ نہیں ہوتا وہ ہمیں انفارم کرتے ہیں،تصاویر،ثبوت،مکمل معلومات دیتے ہیں، اب پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ بھارت کا گودی میڈیا پاگل ہو چکا ہے، نیوز روم میں ایسے لگتا ہے بہت سے سور لڑ رہے ہیں ،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محل وقوع ایسا ہے کہ بھارت کے لئے آسان ہدف نہیں،ہمارے پاس پہاڑی علاقے، دریا،بڑے شہروں کے گرد حفاظتی انتظامات، بھارت کا حملہ اک خواب ہی رہے گا، پاکستان آرمی، فضائیہ اور بحریہ یہ کسی بھی صورتحال کے لئے ہر وقت الرٹ ہیں، سول ڈیفنس، ایف سی، رینجرز ،پیرا ملٹری ،میڈیکل کور،فیلڈ ایمبولیسنز تمام ادارے فعال ہیں اور تیار ہیں،پاکستان آرمی بہترین تربیت یافتہ ہے،چھوٹے سے چھوٹے دستے کو بھی بہترین آپریشن کا تجربہ حاصل ہے،پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا اس دشمن سے جس کے کوئی اصول،ضوابط نہیں،پاکستان آرمی آپریشن کر چکی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے چالیس برسوں سے کوئی ایکشن نہیں دیکھا سوائے ان کے جو فلموں میں ہوتے ہیں، بھارتی فوج کو میس میں رہنے کی اور پینے کی عادت ہو چکی ہے، پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے کئی بار گرائے ہیں، ابھینندن والا واقعہ ،ایک جہاز گرانے کا واقعہ نہیں تھا ،کس طرح ان کو آنے دیا گیا وہ جو کر سکتے تھے کرنےدیا،جب ٹاک سنی تو پتہ چلا کہ وہ خود گھبرائے ہوئے ،ان کو ٹرئپ کیا اور پھر پھڑکایا،ایک نہیں تین طیارے ان کے گرائے،ایک ہیلی تو کشمیر میں بھی گر گیا،یہ پورا آپریشن اب اکیڈمیز میں پڑھایا جا رہا ہے، کیسے دشمن کو زچ کر کے تباہ کرنا ہے،

  • بھارت میں مبشر لقمان یوٹیوب بند،ایکس بھی بند ہو سکتا، مبشر لقمان کا بھارتیوں کو مشورہ

    بھارت میں مبشر لقمان یوٹیوب بند،ایکس بھی بند ہو سکتا، مبشر لقمان کا بھارتیوں کو مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی سرکار مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کرنے کے بعد میرا ایکس اکاؤنٹ بھی بند کر سکتی ہے، بھارتی شہری وی پی این کا استعمال کریں اور حقائق جانیں

    مبشر لقمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کا یوٹیوب چینل "مبشر لقمان آفیشل” بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ اس کے بعد اب بھارتی حکومت ان کے "ایکس” (پہلے ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بھی بلاک کرنے کی کوشش کرے گی۔ بھارتی شہری جو اپنے وزیرِاعظم کے غلط فیصلوں اور جھوٹے بیانیوں سے تنگ ہیں، وہ وی پی این استعمال کرکے میرے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ حقائق اور سچی خبریں حاصل کر سکیں۔بھارتی میڈیا پر جو جھوٹا اور گمراہ کن مواد دکھایا جاتا ہے، وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سچ کو عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔

    مبشر لقمان نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا "ذہنی طور پر پسماندہ” رویہ اس بات کا عکاس ہے کہ بھارت میں میڈیا کی آزادی پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔

    مبشر لقمان کی یہ باتیں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب پہلگام ڈرامے کو پاکستانی میڈیا نے بے نقاب کیا، مبشر لقمان نے بھی نہ صرف بھارتی قوم بلکہ عالمی دنیا کو اپنے وی لاگزمیں حقائق سے آگاہ کیا تو مودی سرکار تلملا اٹھی اور بھارت میں مبشر لقمان کا یوٹیوب چینل بند کر دیا جس پر مبشر لقمان نے بھارتی قوم کو وی پی این استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے

    مبشر لقمان نے ایک اور ایکس پوسٹ میں کہا کہ کل کئی گھنٹے میں نے موٹر وے پر سفر کیا۔ مجھے موٹروے پر فوج کی ایک بھی گاڑی نظر نہیں آئی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہماری افواج تعینات ہیں اور ہمارے ملک کی حفاظت کر رہی ہیں تاکہ ہم ایک آزاد ملک میں سکون سے رہ سکیں اور سکون سے سو سکیں۔ الحمدللہ

  • ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر سعد نے اعتراف جرم کر لیا

    ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر سعد نے اعتراف جرم کر لیا

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف ٹک ٹاکر آیت مریم کو مبینہ طور پر ان کے شوہر سعد نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تھانہ نواب ٹاؤن کے ایس ایچ او میاں تحسین نجم نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پیر 28 اپریل کو اہلِ محلہ کی جانب سے ملی۔ مقامی لوگوں نے گھر سے شدید بدبو محسوس ہونے پر 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب آیت مریم کے گھر پہنچی تو دروازہ مقفل تھا۔ تالا توڑ کر اندر داخل ہونے پر پولیس کو لاش بستر پر پڑی ملی، جو کئی دن پرانی لگ رہی تھی۔ابتدائی شواہد کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر سعد پر شک ظاہر کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم کا موبائل فون بند تھا اور وہ غائب تھے۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا اور سعد کے دوستوں اور جاننے والوں سے رابطہ کر کے معلومات اکٹھی کیں۔ اسی شب ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر سعد کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات کے دوران سعد نے ابتدائی بیان میں اپنی بیوی آیت مریم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک سوچی سمجھی واردات لگتی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایچ او کے مطابق آیت مریم کی سعد سے پسند کی شادی تھی، اور یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ ان کا ایک بچہ بھی ہے جو پہلے شوہر سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آیت اور سعد کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔ باوجود ان اختلافات کے، دونوں مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے رہے، جن میں سے کئی سعد کے اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔آیت مریم کی بہن کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ نے متعدد بار اپنی بہن کو فون پر بتایا تھا کہ ان کے شوہر ان سے جھگڑا کرتے ہیں، انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں، اور حالات کشیدہ رہتے ہیں۔پیر کے روز جب مقتولہ کی بہن انہیں فون پر مسلسل رابطہ نہ کر سکیں تو وہ ان کے گھر گئیں جہاں پہلے ہی اہل محلہ جمع تھے اور گھر کے اندر لاش موجود تھی جبکہ سعد غائب تھے۔

  • طلاق کی شرح زیادہ،شادی کھیلوں کے معاہدےطرز پر چار سال کیلیے ہونی چاہئے،تجویز پر ہنگامہ

    طلاق کی شرح زیادہ،شادی کھیلوں کے معاہدےطرز پر چار سال کیلیے ہونی چاہئے،تجویز پر ہنگامہ

    کیا شادی کو این بی اے (نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن) کے معاہدے جیسا ہونا چاہیے؟ مردوں کی جانب سے چار سالہ شادی کے معاہدوں کی تجویز پر ہنگامہ برپا ہو گیا

    ایک مزاحیہ پوڈکاسٹ پر ہنسی مذاق میں کی گئی تجویز نے اب سوشل میڈیا پر ایک سنجیدہ بحث کو جنم دے دیا ہے: اگر شادی بھی این بی اے کے کھلاڑیوں کے معاہدوں کی طرح ہو تو؟امریکی کامیڈین، مصنف اور اداکار بنیام بیزونہ نے "فرسٹیز پوڈکاسٹ” کے ایک سابقہ قسط میں یہ تصور پیش کیا کہ چونکہ "تقریباً 50 فیصد شادیاں طلاق پر ختم ہو جاتی ہیں، تو کیوں نہ ہم شادی کو نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے معاہدوں کی طرز پر کریں؟”بیزونہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ تجویز ہے، اگرچہ سننے میں مزاحیہ لگتی ہے۔ ان کے مطابق، شادی کا ایک چار سالہ معاہدہ ہونا چاہیے، جس میں شرائط اور تجدید کے آپشن شامل ہوں۔ اگر چار سال بعد دونوں فریقین تجدید نہ کرنا چاہیں تو تعلق بغیر کسی قانونی جنگ کے ختم ہو جائے، اور ہر فرد "فری ایجنٹ” بن کر اپنی مرضی کی راہ چلے۔”اگر ہم تجدید نہ کرنا چاہیں، تو کوئی مسئلہ نہیں،لیکن اگر جوڑا چاہے تو چار سال بعد معاہدہ دوبارہ سائن کرے، اور اس موقع پر ایک چھوٹی سی تقریب بھی منعقد کی جا سکتی ہے۔

    بیزونہ کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے تعلق مضبوط ہوگا کیونکہ فریقین کو معلوم ہوگا کہ معاہدے کی مدت ختم ہونے والی ہے، تو وہ اس میں محنت کریں گے۔”اگر یہ سمجھ لیا جائے کہ رشتہ ہمیشہ کے لیے ہے، تو کوشش بند ہو جاتی ہے۔”

    یہ کلپ جلد ہی وائرل ہوگیا، اور مردوں کی جانب سے کئی دلچسپ تبصرے سامنے آئے،”چار سالہ بچہ باپ سے پوچھ رہا ہے، ‘ابّو! آپ نیا معاہدہ سائن کر رہے ہیں؟’”
    "شادی کے آخری سال میں بیوی کو کہنا کہ ‘یہ تمہارا کنٹریکٹ ایئر ہے، سنبھل جاؤ!’”

    مگر ہر کوئی متفق نہیں،کئی صارفین نے کہا کہ یہ نیا خیال نہیں، بلکہ یہی تو "ڈیٹنگ” ہے۔ ایک صارف نے لکھا،”اگر آپ شادی میں اس سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں کہ طلاق ایک ممکنہ آپشن ہے، تو آپ کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔ شادی ایک مقدس بندھن ہے، کوئی معاہدہ نہیں جو جب دل کرے تو ختم کر دیں۔”جب ایک خاتون نے پوچھا کہ یہ پرینپ سے کیسے مختلف ہے، تو بیزونہ نے جواب دیا”یہ پرینپ جیسا ہے، لیکن اس میں وہ شرائط شامل ہوں گی جو رشتے کے دوران رویے کو کنٹرول کریں گی، اور اگر پوری نہ ہوں تو رشتہ خود بخود ختم ہو جائے گا۔ پرینپ صرف جائیداد اور اثاثوں کی بات کرتا ہے۔”

    بیزونہ کا یہ دعویٰ جزوی طور پر درست ہے کہ "50 فیصد شادیاں طلاق پر ختم ہو جاتی ہیں”، لیکن اس میں پہلی، دوسری، تیسری، تمام شادیاں شامل ہیں۔پہلی شادیوں میں طلاق کی شرح: 30% سے 35% ہے،دوسری شادیوں میں: 60%ہے،تیسری شادیوں میں: 73%ہے،یہ اعداد و شمار امریکی مردم شماری بیورو کے مطابق ہیں۔

    اگرچہ بیزونہ کی تجویز سنجیدگی سے پیش کی گئی، مگر یہ بحث پیدا ہوگئی ہے کہ کیا شادی کو بھی پیشہ ور کھیلوں کی طرح معاہداتی بنانا رشتے کو بہتر بنائے گا یا اسے مزید کمزور کرے گا؟

  • امریکی ایئرلائنز کی پرواز میں خاتون مسافر کی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش

    امریکی ایئرلائنز کی پرواز میں خاتون مسافر کی کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش

    امریکی ایئرلائنز کی نیویارک جانے والی پرواز میں اس وقت خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون مسافر نے کاک پٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح عملے کے ارکان نے خاتون کو قابو میں کر کے زمین پر گرا دیا۔

    یہ واقعہ برازیل کے ساؤ پالو ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ پرواز کے لیے تیار تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاک پٹ کا دروازہ کھلا ہوا ہے اور عملے کے ارکان اسے بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔متاثرہ خاتون، جو فرسٹ کلاس کی مسافر تھیں اور بظاہر خوش لباس دکھائی دے رہی تھیں، نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ سے تلخ کلامی شروع کر دی۔ ویڈیو میں عملے کے رکن کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے: "نکل جاؤ، نکل جاؤ!” – اسی دوران دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے دوران خاتون کو زمین پر گرا دیا گیا۔بعد ازاں ایک اور فلائٹ اٹینڈنٹ نے خاتون کو قابو میں کیا اور انہیں واپس فرسٹ کلاس کی نشست پر بٹھایا گیا۔ اسی لمحے ایک اور مسافر غصے سے کھڑا ہوا اور خاتون پر چیخنے لگا، جس پر عملے کو مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں لانا پڑا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جھگڑا خاتون کی جانب سے پرواز کی تاخیر پر شکایت کرنے کے بعد شروع ہوا۔

    پرواز نمبر AA950، جو ساؤ پالو سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی (JFK) ایئرپورٹ جا رہی تھی، عملے نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے طیارے کو دوبارہ بورڈنگ گیٹ پر واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں دونوں مسافروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware کے مطابق اس ہنگامہ خیز واقعے کی وجہ سے پرواز میں دو گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

    ویڈیو منگل کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں مسافروں پر کوئی قانونی چارہ جوئی کی گئی یا نہیں۔ساؤ پالو پولیس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    امریکی ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا”جمعرات، 24 اپریل کو، امریکی ایئرلائنز کی پرواز 950، جو ساؤ پالو (GRU) سے نیویارک (JFK) جا رہی تھی، پرواز سے قبل بورڈنگ گیٹ پر واپس لوٹ آئی کیونکہ طیارے میں ایک سیکیورٹی مسئلہ پیش آیا۔ ہمارے مسافروں اور ملازمین کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم تمام مسافروں کی سمجھ بوجھ کے شکر گزار ہیں۔”بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ بعد ازاں رات 12:55 بجے دوبارہ روانہ ہو گیا۔

  • وقت، شرائط اور اپنی قیمت خود طے کرتی ہوں،آسٹریلوی لڑکی نے کمائے کروڑوں

    وقت، شرائط اور اپنی قیمت خود طے کرتی ہوں،آسٹریلوی لڑکی نے کمائے کروڑوں

    آسٹریلیا کی 20 سالہ روبی ڈریو نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران مالی مشکلات کے باعث بالغوں کے معروف آن لائن پلیٹ فارم "اونلی فینز” پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور محض ایک سال کے اندر 8 لاکھ یورو (تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے) کما کر سب کو حیران کر دیا۔ نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق روبی اب ایک خود ساختہ "ملینئر” بن چکی ہیں۔

    روبی نے اپنی کامیابی کی وجہ اُن مخصوص ویڈیوز کو قرار دیا جن میں وہ صارفین کی غیر معمولی فرمائشیں پوری کرتی تھیں۔ مثلاًجرابیں پہن کر ناچنا،ویڈیو میں صارف کا نام لے کر اُسے برا بھلا کہنا،روبی نے بتایا کہ ایک صارف ہر ہفتے صرف اس لیے 1200 یورو تک ادا کرتا تھا کہ وہ اُس کا نام لے کر ویڈیو بنائے۔روبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران روزگار کے دیگر مواقع نہ ہونے پر اونلی فینز کا انتخاب کیا۔ اگرچہ پلیٹ فارم پر کچھ صارفین کی فرمائشیں "عجیب” ہوتی ہیں، لیکن وہ اپنی واضح حدود قائم رکھتی ہیں اور ان سے تجاوز نہیں کرتیں۔ان کے مطابق، "لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کام صرف جسم فروشی ہے، لیکن درحقیقت یہ خودمختاری، خود اعتمادی، اور کاروباری ذہن سے جُڑا ہوا ایک پلیٹ فارم ہے۔”

    روبی نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ اُن کے گاہکوں میں ان کا سابق ہائی اسکول بوائے فرینڈ بھی شامل ہے، جو اب ان سے اپنی فرمائشیں پوری کروانے کے لیے بڑی رقوم ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا، "یہ عجیب تو لگتا ہے، لیکن یہ میرے لیے فائدہ مند ہے۔ میں اپنا وقت، اپنی شرائط اور اپنی قیمت خود طے کرتی ہوں۔”

  • عام گھریلو پلاسٹک سے دل کی بیماریاں،  دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا انکشاف

    عام گھریلو پلاسٹک سے دل کی بیماریاں، دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا انکشاف

    ایک نئی تحقیق کے مطابق، صارفین کی مصنوعات جیسے کھانے کے اسٹوریج کنٹینرز، شیمپو، میک اپ، پرفیوم اور بچوں کے کھلونوں میں پائے جانے والے سنٹیٹک کیمیکلز "فیتھلیٹس” نے 2018 میں دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی عالمی اموات میں 10 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈالا۔ یہ تحقیق 55 سے 64 سال کی عمر کے مردوں اور خواتین پر کی گئی تھی۔

    نیویارک یونیورسٹی کے گروس مین اسکول آف میڈیسن کے سینئر پروفیسر، ڈاکٹر لیونارڈو ٹراسانڈے نے کہا کہ "فیتھلیٹس دل کی شریانوں میں سوزش کا سبب بنتے ہیں، جو پہلے سے موجود بیماری کو بڑھا سکتے ہیں اور دل کے شدید حالات یا موت کا باعث بن سکتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ فیتھلیٹس ٹیسٹوسٹیرون کے عمل کو متاثر کرتے ہیں، اور مردوں میں "کم ٹیسٹوسٹیرون دل کی بیماری کے خطرے کی ایک نشانی ہے”۔پہلے کی تحقیقات میں فیتھلیٹس کو تولیدی مسائل جیسے جنسی اعضاء کی خرابیاں، بڑوں میں کم سپرم کی مقدار اور ٹیسٹوسٹیرون کی کمی سے جوڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دمہ، بچوں کے موٹاپا اور کینسر سے بھی منسلک ہیں۔

    اس تحقیق میں، محققین نے "ڈی ایچ پی” (Di(2-ethylhexyl)phthalate) نامی فیتھلیٹ کے اثرات کا جائزہ لیا اور اس کے عالمی سطح پر دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی اموات پر اثرات کا تجزیہ کیا۔ اس تحقیق میں 200 ممالک اور علاقوں کے صحت اور ماحولیاتی ڈیٹا کو شامل کیا گیا۔ محققین نے ڈی ایچ پی کی کیمیائی مصنوعات کے ٹوٹنے کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں دل کی بیماریوں کے سبب ہونے والی 368,764 اموات کا حساب لگایا۔اس تحقیق کے مطابق، افریقہ میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کا 30 فیصد حصہ ڈی ایچ پی سے منسلک تھا، جبکہ مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی میں اس کا 25 فیصد حصہ تھا۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیتھلیٹس کے اثرات سے ہونے والی اموات کا عالمی سطح پر اقتصادی نقصان ممکنہ طور پر اربوں ڈالر میں ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر امریکہ میں ہونے والی اموات سے ہر سال 40 سے 47 ارب ڈالر تک کا اقتصادی نقصان ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ فیتھلیٹس اور دوسرے اینڈوکرائن ڈسٹرپٹرز سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں،پلاسٹک کا استعمال جتنا ہو سکے کم کریں۔الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے بچیں۔پلاسٹک کنٹینرز کو مائیکروویو یا ڈش واشر میں نہ ڈالیں۔خوشبو دار لوشن اور کپڑے دھونے کے مائع کا استعمال کم کریں۔کھانے کے لئے شیشے، اسٹینلیس اسٹیل یا مٹی کے برتن استعمال کریں۔تازہ یا جمنے والی سبزیاں خریدیں۔

    اس تحقیق نے یہ واضح کر دیا کہ فیتھلیٹس نہ صرف انسانی صحت کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر دل کی بیماریوں کی اموات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین نے عالمی سطح پر ان کی نگرانی اور کم سے کم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔