Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پہلگام  فالس فلیگ،سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل  کمار پر

    پہلگام فالس فلیگ،سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر

    پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا

    مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، مودی سرکار نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی، لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے، بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا ،7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی

    لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا،لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا

  • بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے،بیرسٹر گوہر

    بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے،بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے ہو کر بھارت کے خلاف جنگ لڑیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے، ہم نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے کی حمایت کی ہے، بھارت کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم حمایت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے سے روکنا بالکل نامناسب ہے، ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ 3 رکنی لارجر بینچ نے حکم دیا لیکن ایک عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، آپ ایسے وقت میں ایک مقبول لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے، یہ بہت بڑی بدقسمتی اور عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اپنے حکم پر عمل کرائیں۔

  • بھارت کو "کھرا سچ”ہضم نہ ہوا، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کر دیا

    بھارت کو "کھرا سچ”ہضم نہ ہوا، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کر دیا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن ،کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کو بھی بھارت میں بند کر دیا گیا

    پہلگام ڈرامہ بے نقاب کرنے پر بھارت نے گزشتہ روز پاکستانی میڈیا و صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کیا تا ہم آج سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کو بھی یوٹیوب کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرکار کی جانب سے حکم موصول ہوا ہے کہ آپ کے یوٹیوب چینل "مبشر لقمان آفیشیل چینل” سے مواد کو بھارت میں بلاک کیا جائے، جس کے بعد مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل کی ویڈیو بھارت میں بند کر دی گئی ہیں.آئندہ بھی چینل پر جو ویڈیو اپلوڈ ہوں گی، ان کو بھارت میں نہیں دکھایا جائے گا،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ڈرامے دنیا کے سامنے آ چکے ہیں، پہلگام بھی ایک ڈرامہ تھا جس کے پیچھے مودی سرکار خود تھی، پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے مودی قبول کیوں نہیں‌کرتا، اس سے قبل بھی مودی الیکشن کے دنوں‌میں ایسے ڈرامے کر چکا ہے، بہار انتخابی مہم چلانے تو مودی چلا گیا لیکن کشمیر نہیں گیا، پاکستان کے لئے ایک یوٹیوب چینل تو کیا ہماری جان بھی قربان ہے، جب تک جسم میں جان ہے پاکستان کے دفاع ،تحفظ، سالمیت کے لئے کام کرتے رہیں گے، ہمارے بولے دو جملے مودی کے لئے اسلحہ سے زیادہ کام کر رہے ہیں

  • پہلگام فالس فلیگ،بھارت میں بین المذاہب فسادات کی نئی لہر

    پہلگام فالس فلیگ،بھارت میں بین المذاہب فسادات کی نئی لہر

    پہلگام فالس فلیگ،بھارت میں بین المذاہب فسادات کی نئی لہر سامنے آ گئی

    پہلگام حملے کی آڑ میں بھارت نے مسلمانوں کے خلاف نیامحاذ کھول دیا ،بھارت میں سیکولرزم دم توڑ گئی، اقلیتیں غیر محفوظ ہو گئیں،بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم، انتہاپسند ہندوتوا سوچ کی عکاس ہے،پاکستان، بنگلہ دیش اور فلسطین کے پرچم جلا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا،بھارتی پولیس کی جانبداری، مسلمانوں کی گرفتاریوں کا مکروہ کھیل جاری ہے،پہلگام حملے کے بعد ہندو انتہا پسندی کی آگ میں بھارت کا سیکولر چہرہ جل کر راکھ ہو چکا ،

    بھارتی میڈیا جھوٹے پروپیگنڈے کو جاری رکھتے ہوئے یہ تاثر دے رہا ہے کہ بھارت میں صرف ہندوؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے اپنے پروگرام میں پہلگام حملے کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا اینکر امیش دیوگن نے موقع پر موجود سیاح سے پوچھا کہ "آپ نے کیا دیکھا کیسے حملہ آور ہندوؤں کو نشانہ بنا رہے تھے؟”سیاح نے جواب دیا کہ:’’جو مقامی کشمیری وہاں موجود تھے انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنےمیں بہت مدد کی‘‘اس جواب کو سن کر بھارتی اینکرامیش دیوگن بوکھلا گیا اور گفتگو کو دوبارہ ہندوؤں کو نشانہ بنانے سے جوڑنے لگا،

    سیاح نے مزید کہا کہ:’’ہر طبقہ فکر سے مقامی کشمیری اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر زخمیوں کی مدد کر رہے تھے‘‘”مقامی کشمیریوں نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی”

    دفاع ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی کی پالیسیوں پر چلتے ہوئے زہر اگلنے کا کام کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےمسلمانوں کیخلاف بربریت شروع کر دی، 2000ء سے لیکر اب تک بھارتی فوج بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو فیک انکاؤنٹرز میں شہید کرچکی ہے،

  • پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے جاسوسی کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی،بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی،پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا،پاکستان سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک بھارتی بغیر پائلٹ طیارے کو مار گرایا ہے۔ ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا، یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی، انشاء اللّٰہ

  • بشریٰ کو جیل میں دی گئی سہولیات کی رپورٹ عدالت پیش

    بشریٰ کو جیل میں دی گئی سہولیات کی رپورٹ عدالت پیش

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتونِ اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سربراہی کی، جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی تیار کردہ رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، جس میں بشریٰ بی بی کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیل شامل تھی۔ عدالت نے رپورٹ درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر اس کا جائزہ لے کر موقف پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت روسٹر کے مطابق ملتوی کر دی۔

    جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں نہ صرف ایک علیحدہ کشادہ کمرے میں رکھا گیا ہے، بلکہ اس کمرے میں چہل قدمی کی گنجائش بھی موجود ہے۔ کمرے میں روشنی، پنکھا اور گرمی کے موسم میں روم کولر بھی فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ایل سی ڈی اور علیحدہ کچن میں کوکنگ کی سہولت بھی موجود ہے، بشریٰ بی بی کا دن میں دو مرتبہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے، اور خاتون میڈیکل ایگزامنر بھی ان کی دیکھ بھال پر مامور ہے، کمرے میں میز، کرسی، گدا، اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے، کھانے کا بھی میڈیکل آفیسر باقاعدہ معائنہ کرتا ہے ، بشریٰ بی بی کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں دی جا رہی، اور تمام ملاقاتیں باقاعدگی سے کرائی جا رہی ہیں۔

  • لا ہور  سے بھی پہلی حج پرواز روانہ، خواجہ سلمان رفیق نے عازمین  کو رخصت کیا

    لا ہور  سے بھی پہلی حج پرواز روانہ، خواجہ سلمان رفیق نے عازمین  کو رخصت کیا

    :صو با ئی دارالحکومت  لا ہور سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا  آغاز ہو گیا،  لاہور سے حج کی پہلی پرواز ائیر سیال پی ایف 7700  ،150 عازمین  کو لے کرساڑھے 8 بجے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔صوبا ئی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس مو قع پر ڈائریکٹرحج محمد رضوان شریف،بریگیڈیئر سکندر اینٹی نارکوٹکس فورس  اور سول ایویشن کے اعلی حکام بھی مو جود تھے۔

    حجاج کرام کی روانگی کے حوالے سے ایک پر وقارالوداعی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میں پنجاب حکومت کی نمائندگی کر رہا ہوں ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میری یہ ذمہ داری لگائی ہے،میں خوش نصیب ہوں کہ آپ سب کو سفر مقدس پر روانگی کے لئے الوادع کہنے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران دعائوں میں پاکستان کو لازمی یاد رکھیے گا،سعودی عرب کے قوانین سخت ہیں ، ہمیں قوانین کی پابندی کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے،آپ قسمت والے لوگ ہیں  جنہیں اللہ نے اپنے گھر بلایا ہے ،اللہ پاک ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔ ڈائریکٹر حج سینٹرل پنجاب محمد رضوان شریف  نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اللہ کے مہمانوں کو مقدس سفر پر روانہ کر رہے ہیں،عازمین حج کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ آپ کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،تربیتی پروگرامز کے ذریعے عازمین حج کو ٹریننگ دی گئی ،آپ کو تمام سہولتیں وہاں میسر ہوں گی ۔بریگیڈیئر سکندر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا کہ اللہ نے آپ کو اس مقدس فریضے کے  لئے چنا ہے ،آپ سب آج ایک بہت مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں،ہمارا کام حجاج کرام کو با عزت طریقہ سے یہاں سے روانہ کرنا ہے ،ہمارا کام آپ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان ، سول ایویشن ، اینٹی نارکوٹکس سب کی کوشش ہے  کہ حجاج کرام کو مکمل تربیت فراہم کرکے روانہ کریں۔ہماری سب سے گزارش ہے، کہ اپنے ارد گرد لوگوں پر دھیان دیں،کسی اجنبی پر یقین نہ کریں ، کسی سے کوئی سامان نہ لیں ۔آپ کی سہولت کے لیے کاونٹرز قائم ہیں، آپ ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

  • جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، جواد اجمل

    جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، جواد اجمل

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کا شکار ہے، علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے۔

    اقوام متحدہ میں ’’ دہشتگردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک‘‘ کے آغازپر پاکستانی قونصلر جواد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، حملے میں 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے، عالمی برادری کو دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرنی چاہیے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، دہشتگردی اور حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کے درمیان واضح فرق کرنا بھی لازم ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد فوجی تعینات کررکھے ہیں اوروہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام پر ہونے والی ریاستی دہشت گردی کو بند کرانے میں کردار ادا کرے، سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنا،رات گئے پولیس کا ایکشن،مال روڈ کلیئر

    گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنا،رات گئے پولیس کا ایکشن،مال روڈ کلیئر

    لاہور:مال روڈ پر رات گئے گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے کے شرکا پر پولیس کا ایکشن سامنے آیا ہے

    پولیس کی بھاری نفری نے لیڈیز پولیس کے ساتھ رات گئے مال روڈ پر آپریشن کلین اپ کردیا ،مال روڈ پر دھرنا دینے والے مردوں اور خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ،آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،3 پریزن وین بھی بلوائی گئیں ،مال روڈ پر آپریشن کرکے مظاہرین کے زیر استعمال کافی حصے کو خالی کرا لیا گیا،پولیس کی جانب سے مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے شرکا کی جانب سے لگائے گئے ٹینٹ بھی اکھاڑ دئیے گئے،رات گئے پولیس نے آپریشن کرکے مال روڈ کو کلیئر کردیا،گرینڈ ہیلتھ الائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے 52 سے زائد خواتین اور 25 سے زائد مرد حضرات کو گرفتار کیا ہے ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے آج پورے پنجاب میں احتجاج کی کال بھی دی گئی ہیں

  • بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان جواب دینے کو تیارہے،عبدالباسط

    بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان جواب دینے کو تیارہے،عبدالباسط

    پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔

    بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبد الباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کراسکتے ہیں اور اگر بھارت اُس کے لیے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اُس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا، ہمارے پاس پاکستان میں مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان کو بھی بھارت سے متعلق کئی خدشات ہیں، اگر بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے، تاہم امید ہے عقل و دانش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔