Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف

    پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد پاکستان کے لئے کلائمیٹ فنانسنگ اور ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت فنڈز کی فراہمی پر تھا۔

    جولی کوزیک نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کی جانے والی بات چیت کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے کامیاب رہی ہے اور 1.3 ارب ڈالر کی یہ رقم پاکستان کو 28 ماہ میں فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کی فراہمی عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مالی مدد کرے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 37 ماہ کا ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام ستمبر میں طے ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر اقساط میں فراہم کیے جائیں گے، جو کہ ملک کی مالی حالت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔جولی کوزیک نے مزید بتایا کہ پاکستان کے لئے نئی قسطوں کی فراہمی کے لئے 25 مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت، پاکستان نے ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزہ اجلاس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جائزہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس سے پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہونے کی توقع ہے۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے ملنے والی مالی امداد نہ صرف ملک کی مالی مشکلات کو کم کرے گی بلکہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

  • سڑک پر نماز جمعہ پڑھا تو پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا،بھارتی مسلمانوں کو دھمکی

    سڑک پر نماز جمعہ پڑھا تو پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا،بھارتی مسلمانوں کو دھمکی

    بھارتی ریاست میرٹھ (اتر پردیش) میں عید الفطر کی نماز اور رمضان کے آخری جمعہ کی نماز کے لیے پولیس نے سڑکوں پر نماز پڑھنے والوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کی ہے۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ سڑکوں پر نماز پڑھنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے نتیجے میں ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا سکتے ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ ہو سکتا ہے۔

    میرٹھ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (شہر) آیوَش وکرَم سنگھ نے کہا ہے کہ عید کی نماز مقامی مساجد یا مخصوص عیدگاہوں میں ادا کی جانی چاہیے اور سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ےنت سنگھ چودھری نے کہا کہ اگر افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوتے ہیں تو ان کے پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں، اور نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے این او سی کی ضرورت ہوگی۔ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے یا فساد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے

    جےنت سنگھ چودھری نے کہا کہ علاقے کی نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا اور مقامی انٹیلی جنس ٹیمیں بھی فعال ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے فساد یا کشیدگی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام حساس مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، جن میں وردی والے اور عام لباس میں پولیس افسران شامل ہوں گے۔

  • تونسہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے وزیراعلیٰ نے کیا پلان طلب

    تونسہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے وزیراعلیٰ نے کیا پلان طلب

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے آپریشنل پلان طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کی۔ اجلاس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں ایڈز کے پھیلنے کے اسباب کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک مشترکہ مشن تشکیل دیا گیا ہے، جس میں یونیسف، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور محکمۂ صحت پنجاب شامل ہیں۔ اس مشن کا مقصد ایڈز کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانا ہے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری طور پر تجاویز تیار کرنا ہے۔جوائنٹ مشن وزیرِ اعلیٰ کو ایڈز کے کنٹرول اور بچاؤ کے لیے مفصل تجاویز پیش کرے گا، اور اس کے علاوہ 7 سے 14 اپریل تک متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کی جائے گی تاکہ ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔مریم نواز نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت بھی کی ہے اور ساتھ ہی ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور اس میں ملوث ذمے داروں کا تعین کرنے کے لیے فوری تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو فعال اور ہم آہنگ بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

  • امریکی  ریاست ٹیکساس  میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

    امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

    پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ریاستی سطح پر ایک اور مثبت پیش رفت

    امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظورکر لی گئی،
    قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا،نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گذشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قرار دادیں منظور کی گئی،سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرار داد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد وں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکہ تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت ہے،پاکستانی سفیر نےایسی قراردوں کا دائرہ کار مزید ریاستوں تک بڑھانے کا عزم کیا،قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری نے سپیکرٹیکساس اسمبلی ڈسٹن بروز سے ملاقات ۔ قرارداد کی منظوری میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا،قونصل جنرل نے سپیکر ٹیکساس کو ریاستی نمائندوں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی

  • پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے منافع بخش منزل ہے۔ طارق فاطمی

    پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے منافع بخش منزل ہے۔ طارق فاطمی

    وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔

    معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے،‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔

    وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق مواقعوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا امریکی سرمایہ کار پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ حاصل کریں،چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف سٹاف لیول کامیاب مذاکرات، اور ملک کے لیے 20 بلین ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں

    سید طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک چین دو طرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے ملک اور خطے کے لئے ثمرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی -انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔

  • صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

    صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد: صحافی وحید مراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا معاملہ ،صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت جج عباس شاہ نے کی ،جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا میٹریل آپ نے برآمد کی ہے ، ایمان مزاری نے عدالت میں کہا کہ انھوں نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ کر کے پوسٹ کی ہے ،ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ پہلی ٹویٹ اختر مینگل کا بیان تھا ،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی جو بات کی جارہی ہے اس میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے ،عدالت نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی

    واضح رہے کہ صحافی وحید مراد کو دو روز قبل اسلام آباد گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،

  • جمعۃ الوداع، یوم القدس ،عیدالفطر  پرسخت سیکیورٹی کی ہدایات

    جمعۃ الوداع، یوم القدس ،عیدالفطر پرسخت سیکیورٹی کی ہدایات

    محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعۃ الوداع، یوم القدس اور عیدالفطر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں.

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں درج ہے کہ نماز کے دوران 3 ٹئیرز پر مبنی فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تمام عبادت گاہوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور اضافی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ عبادت گاہوں کیلئے ایک مرکزی داخلی دروازہ رکھا جائے اور تمام شہری اسی دروازے کو استعمال کریں۔ اہم مقامات پر خصوصی پکٹس قائم کی جائیں جہاں سیکیورٹی اہلکار حفاظتی کٹ میں ہوں۔ خواتین نمازیوں کے لیے عبادت گاہوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل سکواڈز کے ذریعے ضروری آپریشن بروقت مکمل کیے جائیں۔ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں اور عبادت گاہوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر جسمانی تلاشی لی جائے۔ اسی طرح مناسب پارکنگ ایریاز پنڈال سے محفوظ فاصلے پر مختص کیے جائیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں موثر کومبنگ آپریشنز مکمل کیے جائیں۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، عید بازاروں اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ رہنماؤں سے رابطے میں رہیں۔ قابل اعتراض تقاریر اور لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر فوری کاروائی کی جائے اور عبادت گاہوں کے ارد گرد بھکاریوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ عبادت گاہوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔ پنجاب بھر میں آتشیں اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر پابندی کا نفاذ کیا جائے۔ تمام شہروں اور بین الصوبائی داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی جائیں۔ دوران عید تفریحی مقامات کی حفاظت کا بھی خیال رکھا جائے اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

  • عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے،چودھری شجاعت

    عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے،چودھری شجاعت

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاوں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے،نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا، فوج قومی ہے، قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے، دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نھیں ہم آنکھیں کھولنے کو کیوں تیار نہیں، دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے اسی لئے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے، سیاست میں دشمنی کا رحجان ختم ہونا چاہئے، سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناو ختم نہیں ہو گا، دہشت گردی کے خلاف اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔

  • غزہ جنگ، اسرائیل کی معیشت تباہ،ہائی ٹیک سیکٹر کو سنگین خطرات لاحق

    غزہ جنگ، اسرائیل کی معیشت تباہ،ہائی ٹیک سیکٹر کو سنگین خطرات لاحق

    موڈیز انویسٹرس سروس نے منگل 25 مارچ کو ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی اور غزہ میں جاری لڑائی سے ملک کی معیشت اور مالی استحکام متاثر ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کی اقتصادی ترقی اور سیکورٹی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے، جس کے باعث ملک کے ہائی ٹیک سیکٹر کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیل کی معیشت میں ہائی ٹیک سیکٹر کا اہم کردار ہے، جو حکومت کے لیے بڑا ٹیکس ریوینیو فراہم کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ، حکومت کی متنازعہ عدالتی اصلاحات اور جنگ کی وجہ سے بھی ملک کی مالیاتی صورتحال پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ یہ بگڑتی ہوئی صورتحال اسرائیل کی معیشت اور حکومت کی مالیاتی پوزیشن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور ملک کے ادارہ جاتی نظام کو بھی کمزور کر سکتی ہے۔ گزشتہ سال فِچ اور موڈیز دونوں نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کر دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ مستقبل میں اسے مزید نیچے بھی کیا جا سکتا ہے۔ موڈیز کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ابھی بھی خطرے میں ہے اور اگر معاشی حالات میں بہتری نہ آئی تو مستقبل میں مزید گراوٹ کا امکان ہے۔موڈیز نے اسرائیل کے معاشی چیلنجز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو سنگین سیاسی اور سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے، اور ملک کا سیاسی نظام انتہائی منقسم ہے جس کی وجہ سے حکومتی پالیسیوں کا نفاذ مشکل ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ، مذہبی اقلیتوں کی کم اجرتوں کے باعث معاشی عدم مساوات اور سماجی تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ستمبر 2023 میں موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو اے2 سے بی اے اے1 تک کم کر دیا تھا، جس کی وجہ سرکاری اداروں کا کمزور ہوتا معیار اور جنگ کے دوران بڑھتے ہوئے اخراجات بتائی گئی تھی۔ کریڈٹ ریٹنگ میں کمی سے حکومت، کاروباری اداروں اور عام لوگوں کے لیے قرض حاصل کرنا مہنگا ہو جاتا ہے۔

    اس رپورٹ پر اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ نے موڈیز کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریٹنگ ایجنسی جان بوجھ کر اسرائیل کی صورتحال کو خراب دکھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ستمبر 2023 میں موڈیز کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ عدالتی اصلاحات کی باقی ماندہ باتوں کو صرف اس صورت میں نافذ کیا جائے گا جب ان کے پاس وسیع عوامی حمایت ہو گی۔

  • امریکی ایئر پورٹ پر خاتون نے اتارے سرعام کپڑے،ویڈیو وائرل

    امریکی ایئر پورٹ پر خاتون نے اتارے سرعام کپڑے،ویڈیو وائرل

    امریکہ کے ڈیلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون نے مبینہ طور پر کپڑے اتار کر ایک شخص کو کاٹا اور عملے کے دو افراد کو پنسل سے وار کر کے زخمی کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سامنتھا پالما نامی خاتون 14 مارچ کو "شدید ذہنی کیفیت” کا شکار ہو گئیں۔اس خوفناک واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں، انہیں سیکیورٹی گارڈز پر چیختے اور گالیاں دیتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔ہ پالما، جنہوں نے خود کو ‘دیوی وینس’ بتایا، نے ہوائی اڈے پر ایک ریسٹورنٹ مینیجر کو سر اور چہرے پر پنسل سے وار کیا جب وہ انہیں قابو کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔انہوں نے اس کے دائیں بازو پر کاٹا، جس سے "فوری طور پر زخم” آئے۔جب سیاح حیرت سے دیکھ رہے تھے اور اپنے فون سے تصاویر لے رہے تھے، تو انہوں نے ہوا میں پانی پھینکا اور وحشیانہ انداز میں ناچنا شروع کر دیا۔

    ایک موقع پر، ایک خاتون نے انہیں کوٹ دیا، جس پر پالما چلائیں اور بھاگ گئیں، اجنبیوں پر "ف**ک یو” چیختے ہوئے وہ ایک ڈسپلے ٹیلی ویژن کو توڑنے کے لیے دوڑیں۔اس کے بعد انہوں نے بار بار اپنا فون دوسری اسکرین پر پھینکا اور ہوائی اڈے پر ایک مانیٹر توڑ دیا، اس سے پہلے کہ وہ ایمرجنسی دروازے کے پیچھے چھپ گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بالآخر انہیں حراست میں لے لیا۔

    شکایت کے مطابق، پولیس کو پالما ٹرمینل ڈی کے گیٹ ڈی 1 پر ایمرجنسی دروازے کے پیچھے چھپی ہوئی ملی، جو خون میں لت پت تھیں، جو ان کا اپنا نہیں تھا۔بتایا جاتا ہے کہ پالما نے پولیس کو بتایا کہ وہ "پھولوں کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں” اور جب انہیں ہتھکڑی لگائی گئی تو وہ "ایک جنگل میں تھیں”۔ انہوں نے کہا کہ وہ "جنت جا رہی ہیں” اور وہ جہنم سے آئی ہیں۔خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کئی ڈزنی شہزادیوں کی شناخت رکھتی ہیں، جن میں ایریل اور پوکاہونٹاس شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنی 8 سالہ بیٹی کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔ پالما نے پولیس کو بتایا کہ وہ "خود کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور بعض اوقات اس سے تکلیف ہوتی ہے،” انہوں نے اصرار کیا کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی ہیں۔ پالما نے بعد میں تفتیش کے دوران حکام کو اعتراف کیا کہ انہوں نے اس دن اپنی دوائی چھوڑ دی تھی۔ تاہم، پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس قسم کی دوا لے رہی تھیں۔انہیں ابتدائی طور پر ذہنی صحت کی حراست میں رکھا گیا تھا اور اب ان پر مہلک ہتھیار سے سنگین حملے کے الزامات عائد ہیں۔