Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دوران ڈکیتی  شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار

    دوران ڈکیتی شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم گرفتار

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، موٹروے کے قریب سڑک پر دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے. خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ موٹر وے کے قریب ساندل بار میں 2 روز قبل پیش آیا، جس کا مقدمہ3 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے،متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ہمیں چنن کے قریب روکا اور مجھے درخت کے ساتھ باندھ کربیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل اور جائے وقوعہ کا جیو فارنزک کرا لیا گیا ہے، 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، مدعی مقدمہ نے ایک ملزم کی نشاندہی بھی کی ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر نے علی شیر نامی ملزم کو نامزدکیا ہے،خاتون کے شوہر کے مطابق 2 ڈاکوؤں کے فون کرنے پر آنے والا ساتھی علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں شامل تھا،بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

  • محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ محبت و خدمت سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں، پشتون محب وطن اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے لوگ ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کی عوام کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ،خیبر پختونخوا میں امن اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہی آ سکتا ہے،پاکستان وسائل سے مالا مال مگر ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مسائل ہیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے ملک گیر تحریک چلا ئے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صحافیوں کے اعزازمیں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم ،خیبرپختونخواجنوبی زون کے صدر یاور آفتاب، صدر پشاور انعام اللہ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خیبرپختونخوامحمد عثمان ،رضوان اللہ ودیگر بھی موجود تھے، خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کا منشور اور سلوگن خدمت انسانیت ہے،ہم سمجھتے ہیں خدمت سے لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں،نفرتوں کو خدمت سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،پاکستان وسائل سے مالا مال ہے مگر ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مسائل ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ سمجھتی ہے سیاست اخلاق کیساتھ ہونی چاہئے،گالی کا جواب گالی سے نہیں ہونا چاہئے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ مسائل کا حل ڈائیلاگ سمجھتی ہے،فردواحد اس ملک کو ٹھیک نہیں کر سکتا،سب کو مل بیٹھ کر اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہوگا،عید کے فوری بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شریک کیا جائے ،یہ ملک ان شاءاللہ تاقیامت باقی رہے گا، اس ملک کی ترقی کیلئے سب ملکر کردار ادا کریں ،بیروزگاری، دہشتگردی جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے سب متحد ہو جائیں

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ جدید ضرورتوں کے مطابق صحافیوں کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کرے گی،خبر کو روکنے کیلئے پیکا جیسے قوانین بنا جائے رہے ہیں،ملک کو جو چیلنجز درپیش ہیں اس میں میڈیا سب سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے،اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہئے،عید کے بعد عوامی سطح پر ڈیجیٹل سکلز سکھانے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو اپنا روزگار کمانے کی تربیت فراہم کریں گے.

  • پشاور ہائیکورٹ کا شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سنایا گیا۔ شاندانہ گلزار نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ شاندانہ گلزار کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ شاندانہ گلزار کو اس دوران کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ان کے خلاف کیا الزامات ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 15 اپریل تک مقدمات کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔ اس دوران شاندانہ گلزار کو کسی بھی طرح کی گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

  • سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

    لاہور،بادامی باغ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات اور میڈیکل آلات برآمد کرلیے ہیں۔ اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو سرکاری دواخانے سے ادوایات چوری کر کے انہیں بازاروں میں فروخت کر رہے تھے۔ ان ملزمان کو دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان کا سرغنہ خالد میو ہسپتال میں سرکاری ملازم اور فارمیسی ٹیکنیشن ہے۔ دیگر ملزمان میں بابر، باقر اور عمران شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری لیبل اتار کر ادوایات کو مارکیٹوں میں بیچتے تھے اور ایک منظم گروہ کی شکل میں سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں دوسرے اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 16 کاٹن برآمد ہوئے ہیں، جن میں مختلف قسم کی ادویات اور میڈیکل آلات تھے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ میو ہسپتال سے میڈیسن چوری کر کے انہیں فروخت کرتے تھے۔

    ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق عوام الناس کے علاج معالجہ کے لیے آئی سرکاری ادویات پر شب خون مارنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے ایس ایچ او بادامی باغ اور سب انسپکٹر عدنان گجر سمیت ٹیم کی بروقت کارروائی کو شاباش دی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آیا ،وزیراعظم

    آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آیا ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم پاکستان، شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ٹریننگ کے ذریعے اپنے مستقبل کو روشن بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

    وزیرِاعظم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ قرضوں کی بنیاد پر قومیں ترقی نہیں کرتیں، اور دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا موجودہ پروگرام پاکستان کا آخری پروگرام ہو۔ پاکستان کے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، اور وہ ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کے لیے آخری حد تک کوشش کریں گے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ہم نے اس قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے اور اس سفر میں پاکستان کے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج کا دن خوشی کا دن ہے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے تو وہ ملک کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کو پروڈکٹیو ایمپلائمنٹ کا ٹاسک دیا گیا ہے اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب میں انہوں نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں کے لئے اہم اقدامات کیے۔ وزیرِاعظم نے یہ بھی بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب، انہوں نے 4 لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبہ میں تقسیم کیے تھے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھ سکیں۔

    شہباز شریف نے نوجوانوں کو ہنر سے نوازنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہنرمند نوجوانوں کی بدولت پاکستان کا مستقبل روشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آیا ہے اور پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 ہفتوں میں 34 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کیے، جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔وزیرِاعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ بینکوں نے بہت زیادہ منافع کمایا تھا، جس پر ٹیکس لگایا گیا اور اس ٹیکس پر کئی بینک عدالتوں میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِالتواء ہیں، اور اس معاملے پر اچھے طریقے سے غور کیا گیا۔

    اس سے قبل، رانا مشہود نے وزیرِاعظم کے ہمراہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کے لیے جدید مواقع فراہم کرے گا اور نئے دور کی بنیاد ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کے مستقبل کو نئی شکل دے گا، جس سے وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی طاقت حاصل کریں گے۔

    وزیرِاعظم کی جانب سے ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے اور انہیں خود مختار بنانے کے لیے جدید ترین تربیت فراہم کرنا ہے

  • نومئی کے 8 مقدمات،درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے عمران کی درخواست

    نومئی کے 8 مقدمات،درخواست ضمانت پر جلد سماعت کیلئے عمران کی درخواست

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کےآٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کیں۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سازش کے تحت ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ 24 مارچ کو دو رکنی بنچ نے ان کیسز کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کی تھی، لیکن بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی اور کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے نیا شیڈول مقرر کیا جائے تاکہ ان کے مقدمات کا فوری طور پر فیصلہ کیا جا سکے۔

  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ، 13 شہید

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ، 13 شہید

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حملے میں مفت کھانا تقسیم کرنے والے مرکز کو بھی نشانہ بنایا، جس کے باعث مزید تباہی ہوئی۔ اسرائیل کی تازہ بمباری سے ایک لاکھ 42 ہزار فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنی پڑی۔ یہ فلسطینی خاندان شدید انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں پناہ گزینی کے لیے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب غزہ کے شہر جبالیہ میں ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف شہید ہوگئے۔ عبداللطیف حماس کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے، اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس جارحیت میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں، اور صحت کے نظام پر شدید دباؤ ہے۔اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں اور زمینی جنگ کے سبب غزہ کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے، اور انسانی امداد کی فراہمی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں اور فلسطینی عوام کی فوری مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔

  • نظربندی قانون کیس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہر صدیق کو چپ کروا دیا

    نظربندی قانون کیس،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہر صدیق کو چپ کروا دیا

    لاہور ہائیکورٹ ،نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 27 اے کے نوٹس کا جواب فائل کیا جو ایک دو دن پہلے ملا ،یہ کیس سننے کا اختیار اس بینچ کے پاس نہیں ہے،یہ کیس جسٹس امجد رفیق کے پاس لگنا تھا بڑی تفصیل سے انہوں نے کیس سنا ،جسٹس امجد رفیق نے قانون کے مطابق حکم امتناع دیا،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کررہے ہیں ،وکیل درخواست گزاری نے کہا کہ جسٹس امجد رفیق کا بنچ 21 مارچ کو لاہور میں تھا،یہ کیس اس بنچ میں فیکس نہیں ہوسکتا ،جب سے نظر بندی کا سیکشن 3 معطل ہوا ہے نا آسمان گرا نا زمین کو کچھ ہوا،اب حکومت کو کیا ایسی ایمرجنسی ہوئی ہے وہ نظر بندی کے قانون پر حکم امتناع ختم کرنا چاہتی ہے،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہماری متفرق درخواست صرف کیس پر جلد سماعت کی تھی،اس قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ یہ تمام دلائل اور سپریم کورٹ کے فیصلے جسٹس امجد رفیق سن چکے ہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ جسٹس امجد رفیق کون ہیں ،آپ خاموش رہے ایڈووکیٹ جنرل کو دلائل دینے دیں ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ مائی لارڈ آپ کو کیس کا علم نہیں ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ میں سارا کیس پڑھ کر آئی ہوں آپ خاموش رہو ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میں پرسوں سے بیمار تھا میں صرف اس کیس کے لیے آیا ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ لگ تو ٹھیک رہے ہو،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمارے ملک کی کسی عدالت نے نظر بندی کے قانون کے آپریشن کو معطل نہیں کیا .

  • امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ  ایجنسی  را  پر پابندی کی سفارش

    امریکی کمیشن کی بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کی سفارش

    مودی سرکار اور بھارتی را کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جاسوسی ایک کھلی حقیقت ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی’’ را‘’ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی۔ ’’ را‘‘ پر سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث ہونا پابندی کی سفارش کی وجہ بنی۔

    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی ایک اہم رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’ را‘ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی،رپورٹ کے مطابق 2023 میں را سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کی سازشوں میں ملوث رہی ، بھارتی انٹیلی جنس کے سابق افسر وکاش یادیو سکھ علیحدگی پسندوں پر حملہ میں ملوث تھے۔ ’’ را‘‘ پر سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث ہونا پابندی کی سفارش کی وجہ بنی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی حکومت را اور بھارتی جاسوس وکاش یادیو کے خلاف خصوصی پابندیاں عائد کرے۔

    امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ سلوک میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔مذہبی آزادی اوراقلیتوں کی ابتر صورتحال کی بنا پربھارت کو ”خصوصی تشویش کے حامل ملک“ قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بھارت 2024 میں مذہبی اقلیتیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کا مرکز بنا رہا، الیکشن 2024 میں ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں اور اقلیتیوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر کے ووٹ بٹورنے کی کوشش کی،بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر، امتیازی شہریت اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون سازی، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور مسلم املاک کی مسماری اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں۔

  • یو اے ای میں 10 پاکستانی بھیک مانگتے گرفتار

    یو اے ای میں 10 پاکستانی بھیک مانگتے گرفتار

    متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکام نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ اس گرفتاری کے بعد یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے، اور اس حوالے سے مزید کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والی تین خواتین، آمنہ بی بی، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی، جبکہ لاہور سے جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا۔ ان خواتین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کی پاکستان واپسی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    اسی طرح، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں ڈی جی خان کے رہائشی محمد زکریا، بہاول نگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چار سدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللہ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان افراد کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جب یہ افراد پاکستان پہنچیں گے تو انہیں گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔یہ گرفتاریوں کی کارروائی یو اے ای حکام کی طرف سے بھیک مانگنے کی روک تھام کے لیے کی گئی تھی، جس میں پاکستانیوں کے اس غیر قانونی عمل کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔