جمہوریہ چیک کی 20 سالہ ٹینس کھلاڑی سارا بیجلیک نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں روسی کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو 6-7(5-7)، 1-6 سے شکست دے کر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی بیجلیک نے اماراتی ہارڈ کورٹس پر ساتویں مسلسل فتح بھی حاصل کی۔ فائنل میچ ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہا اور پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
اس کامیابی سے سارا بیجلیک 63 درجے ترقی کر کے عالمی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران سابق فرانسیسی اوپن چیمپئن جلینا اوسٹا پینکو اور ڈنمارک کی 16ویں رینکنگ کی کھلاڑی کلارا ٹاؤسن کو بھی شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔
چیک ٹینس اسٹار سارا بیجلیک نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا
