Baaghi TV

Blog

  • برطانیہ میں 45 ہزار  غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان

    برطانیہ میں 45 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان

    لندن: برطانوی حکومت نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف اپنی پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے آئندہ 10 برسوں کے دوران 45 ہزار مزید غیر قانونی تارکین وطن اور غیر ملکی مجرموں کو برطانیہ سے ملک بدر یا بے دخل کرنے کا بڑا منصوبہ سامنے رکھ دیا ہے۔

    حکومتی اعلامیے کے مطابق ملک بدری کے عمل کو تیز، مؤثر اور منظم بنانے کے لیے امیگریشن ریموول سینٹرز (حراستی مراکز) کی گنجائش میں نمایاں اضافہ کیا جائے گااس مقصد کے لیے مختلف حراستی مراکز میں ایک ہزار نئے بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ملک بدری کے منتظر افراد کو زیادہ مؤثر انداز میں حراست میں رکھا جا سکے اور انہیں طویل عرصے تک کمیونٹی میں آزاد رہنے کا موقع نہ ملے۔

    برطانوی حکام کے مطابق اس منصوبے سے خاص طور پر غیر ملکی مجرموں، غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افراد اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی ایسے افراد کو جلد حراست میں لے کران کی ملک بدری کے عمل کو ممکنہ حد تک مختصر وقت میں مکمل کیا جائے گا، یہ اقدامات ا میگریشن نظام کو زیادہ مؤثر، شفاف اور سخت بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سرحدی سلامتی کو مضبوط کرنا، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی حوصلہ شکنی کرنا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

    برطانوی حکام نے واضح کیا کہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مستقبل میں بھی مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ملک بدری کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا تاکہ امیگریشن قوانین پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے نئی حکمت عملی کا مقصد برطانیہ میں صرف قانونی اور ضابطے کے مطابق امیگریشن کو فروغ دینا اور غیر قانونی قیام کے امکانات کو کم سے کم کرنا ہے۔

  • پنجاب ،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کا عمل جاری، 35 ہزار 719 افراد ڈی پورٹ

    پنجاب ،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کا عمل جاری، 35 ہزار 719 افراد ڈی پورٹ

    لاہور: پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا عمل بدستور جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 35 ہزار 719 افغانیوں سمیت مختلف غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 72 غیر قانونی مقیم افراد اس وقت ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ بے دخل کیے گئے افراد میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11 ہزار 47 غیر ملکی، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11 ہزار 135 افراد اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس عالمی قوانین اور حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کے عمل پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

  • نامعلوم ہیکرز کی جانب سے بھارتی نیوز چینلز   ہیک ، بھارت کو واضح پیغام

    نامعلوم ہیکرز کی جانب سے بھارتی نیوز چینلز ہیک ، بھارت کو واضح پیغام

    نامعلوم ہیکرز کی جانب سے بھارتی نیوز چینلز ہیک ، بھارت کو واضح پیغام دے دیا گیا

    ہیکرز نے بھارتی نیوزچینلز ٹی وی 9 تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کوہیک کر لیا،بھارتی صدر کی تقریر کے دوران ہیکرز کی طرف سے ٹی وی 9 تیلگو چینل پر پاکستان کا قومی ترانہ چلادیا گیا،ہیکرز نے بھارتی صدرکے خطاب کےدوران ٹی وی 9 تیلگو چینل اور فریڈم ٹی وی کنڑ کےنشریاتی سسٹم تک رسائی حاصل کی،کارروائی کے دوران ہیکرز کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑچھاڑ نہ کی جائے ،

    چینلزکی نشریات کے متاثر ہونے پر مختلف دعوے اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں،ٹی وی 9 تیلگو کے سوشل میڈیا پر14 ملین اور فریڈم ٹی وی کنڑ کے1ملین سے زیادہ فالورز موجود ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور گودی میڈیا پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے مگر ہیکرز نے اس نظام کی قلعی کھول دی، چوٹی کے بھارتی نیوزچینل کو ہیک کرکے پاکستانی ترانہ چلائے جانے سے بھارت کی ناقص سائبر سیکیورٹی بے نقاب ہوگئی ہے، وشوا گرواور شائننگ انڈیا کے دعوے کرنے والا بھارت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام مکمل طور پر غیر محفوظ ہے

  • آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

    آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ

    آپریشن سندور پر مودی حکومت کی غلط بیانی بے نقاب، اپوزیشن اور سابق فوجی قیادت کا شدید غصہ سامنے آیا ہے

    بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق؛بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کے سچ کو 13 مہینے تک چھپا کر فوجی جوانوں کی قربانی کا مذاق اڑا دیا،کانگریس رہنما سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ؛راجناتھ سنگھ جوانوں کی ہلاکت پر جھوٹ بول کر ان کی قربانیوں کا سرعام مذاق اڑانے والا بزدل نکلا،ریٹائرڈ ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے مودی حکومت کو سیاسی مفاد کیلئے اپنے فوجیوں کو دھوکہ دینے والی بدترین حکومت قرار دیا، سابق بھارتی فوجی افسر کرنل روہت چوہدری کے مطابق؛مودی کی ہندوتوا پارٹی صرف الیکشن جیتنے کے لیے فوج کے نام پر سیاست چمکانے کا دھندا کرتی ہے،بھارتی اپوزیشن نے جھوٹ پر قائم مودی حکومت سے فوری اقتدار چھوڑتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا، معروف صحافی سوجیت نائر نے انکشاف کیا؛مودی حکومت کے لیے فوجی جوانوں کی جانیں صرف اقتدار کی کرسی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے.

  • ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد معاملے پر وزیراعظم نے ایک اور کمیٹی بنا دی

    ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد معاملے پر وزیراعظم نے ایک اور کمیٹی بنا دی

    ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد معاملے پر وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے

    وزیراعظم نے نیب کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شکیل دے دی،وزیراعظم آفس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جے آئی ٹی میں گریڈ 21 یا اس سے اوپر کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ نیب کے گریڈ 21 کے افسر جے آئی ٹی کے کمیٹی سربراہ مقرر کئے گئےہیں، جے آئی ٹی میں ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے نمائندے بھی شامل ہیں،ایف بی آر،ائی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔ جے آئی ٹی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے قانونی اور انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے 60 دن کی مہلت دے دی۔ نیب کو جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وفاق کے تمام ڈویژنز اور محکمے جے آئی ٹی کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔وزیر اعظم آفس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ون-کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر ایک بار قبل بھی اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی تھی،وزیرِ قانون و وانصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور کامرس سیکریٹری اس کمیٹی کے ارکان تھے اور کمیٹی نے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنی تھی.

  • نئے مالی سال 2026,27 کا آغاز،بجٹ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد شروع

    نئے مالی سال 2026,27 کا آغاز،بجٹ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد شروع

    نئے مالی سال 2026,27 کا آغاز،بجٹ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد شروع ہو گیا

    درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں نمایاں کمی، ایف بی آر کا نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا،ایف بی آر نے ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 50 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد مقرر کر دی،20 فیصد یا اس سے کم آر ڈی والی بیشتر درآمدی اشیا پر عمومی طور پر 20 فیصد کمی کر دی گئی،5، 2 اور 1 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی والی مخصوص ٹیرف لائنز کو کمی سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا،برآمدات اور مقامی صنعت کے تحفظ سے متعلق اشیا پر موجودہ کم شرح ریگولیٹری ڈیوٹی برقرار رہے گی،قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،حکومت 2030 تک ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل ختم کرے گی، ٹیرف نظام کو سادہ بنایا جائے گا ،ٹیرف ریشنلائزیشن پلان کے دوسرے سال میں 1، 2 اور 2.5 فیصد آر ڈی شرحوں میں بھی رد و بدل شامل ہوگا،فیصلے سے درآمدی رکاوٹیں کم، کاروباری مسابقت اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    متحدہ عرب امارات میں آج یعنی یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اماراتی حکام کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.95 درہم سے کم ہو کر 3.40 درہم فی لیٹر، اسپیشل 95 کی قیمت 3.83 درہم سے گھٹ کر 3.29 درہم فی لیٹر جبکہ ای پلس 91 کی قیمت 3.76 درہم سے کم ہو کر 3.21 درہم فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے،اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 4.33 درہم سے کم ہو کر 3.60 درہم فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں کمی سے ان کے بجٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، تاہم روزمرہ سفر نسبتاً آسان اور کم خرچ ہوجائے گا گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے غیرضروری سفر کم کیے، خریداری اور دیگر کام ایک ہی چکر میں نمٹانے کی کوشش کی اور ایندھن کی بچت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنالیا،متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور تارکین وطن نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں مزید کمی اور گھریلو اخراجات کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔

  • شادی کی خبریں اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کا ویڈیو پیغام جاری

    شادی کی خبریں اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کا ویڈیو پیغام جاری

    پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور اداکار توثیق حیدر اور سینئر اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ کی مبینہ شادی کی خبریں اور تصاویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، تاہم دونوں فنکاروں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

    گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا اور خاص طور پر یوٹیوب پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں فنکاروں نے آپس میں شادی کر لی ہے مختلف یوٹیوب چینلز نے ان کی تصاویر استعمال کر کے یہ خبریں چلائیں، جس کے بعد یہ معاملہ تیزی سے انٹرنیٹ پر پھیل گیا ، ان افواہوں کے بڑھنے پر توثیق حیدر اور فرح سعدیہ نے خود ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اصل حقیقت سے آگاہ کیا، دونوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی سے متعلق خبریں صرف ویوز اور پیسے کمانے کے لیے پھیلائی گئی تھیں۔

    ویڈیو میں فنکاروں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہم خوشی خوشی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور ہم خود یہ خبر آپ کو دینا چاہتے تھے، لیکن افسوس کہ ہمارے یوٹیوبرز نے پہلے ہی یہ خبر بریک کر دی،توثیق حیدرنے کہا کہ جب میں صبح اٹھا تو مجھے پتا چلا کہ میری فرح سے شادی ہو چکی ہے اور اس شادی کا مجھے خود بھی نہیں پتہ، انٹرنیٹ پر ہماری ایک شاندار شادی کی تصویر بھی بنا دی گئی تھی، اتنی اچھی اے آئی تصویر بنائی ہوئی تھی، جس میں میں بہت اچھا دولہا لگ رہا تھا، انہوں نے ہمیں بہت خوبصورت دولہا اور دلہن بنا دیا۔

    توثیق حیدر نے یوٹیوبرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ہماری اس جھوٹی خبر سے دو لاکھ روپے کما لیے ہیں تو مہربانی کر کے ہمیں پچاس ہزار روپے سلامی کے بھیج دیں، یہ ایک اچھا کاروباری سودا ہو سکتا ہے۔

    اس کے بعد فرح سعدیہ نے سنجیدہ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں ان کے خاندانوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، ہماری اپنی فیملیز ہیں، بچے اور والدین ہیں، جب ایسی خبریں پھیلتی ہیں تو لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں، یہ مناسب نہیں ہے، وہ اس طرح کی باتوں سے خوش نہیں ہیں اور لوگ دوسروں کی زندگیوں کے بجائے اپنی زندگیوں پر توجہ دیں-

    فرح سعدیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ دونوں اکیلے یعنی سنگل ہیں اور خوش ہیں، ہم دونوں صرف اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست ہی رہیں گے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہی ہماری حقیقت ہے، اور اے آئی کے ذریعے ایسی جعلی تصاویر بنانے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنا وقت کسی زیادہ مثبت اور تعمیری کام میں صرف کریں، توثیق حیدر نے کہا کہ انہوں نے سنگل رہ کر اور فرح نے شادی کر کے بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ دونوں فنکار پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے طویل عرصے سے وابستہ ہیں اور اسلام آباد سینٹر میں اپنے مارننگ شوز اور معلوماتی پروگرامز کے باعث پہچانے جاتے ہیں، دونوں نے ڈراموں میں بھی مختلف کردار ادا کیے ہیں اور آج کل مختلف ٹی وی سیریلز میں نظر آ رہے ہیں توثیق حیدر پاکستان کے معروف ٹی وی اور ریڈیو براڈکاسٹرز میں شمار ہوتے ہیں انہوں نے 1987 میں ریڈیو پاکستان سے بطور نیوز کاسٹر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور ملک کے پہلے ایف ایم ریڈیو کی ابتدائی آواز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی میزبانی اور اداکاری کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

  • انبیائے کرام  کی شبیہ اور بصری تمثیل کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

    انبیائے کرام کی شبیہ اور بصری تمثیل کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

    اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان مقدس شخصیات کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے ،لہذا اس سے مکمل اجتناب کیا جائے-

    اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملکی صورتحال، قانونی امور اور عوامی مفاد سے متعلق مختلف معاملات پر غور کیا گیا اور متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔

    اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ انبیائے کرام اور مقدس شخصیات کی شبیہ، بصری تمثیل یا ان مقدس شخصیات کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی بصری مواد کی اشاعت شرعاً ناجائز ہے ، اس عمل سے مکمل اجتناب کیا جائے تاکہ ان پاک ہستیوں کے مقام اور مرتبے کا تقدس برقرار رہے پیمرا کا نوٹس خوش آئند عمل ہے، ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، آزادی اظہار رائے اور مذہبی حساسیت کے درمیان ذمہ دارانہ توازن ضروری ہے

    کونسل نے اس امر پر بھی زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے اور مذہبی حساسیت کے درمیان ذمہ دارانہ توازن برقرار رکھنا ناگزیر ہے، جبکہ میڈیا اداروں میں مؤثر ایڈیٹوریل نگرانی اور پیشگی جانچ پڑتال کا ایسا نظام وضع کیا جائے جو مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنا سکے۔

  • پاکستان اور افغانستان متنازع امور کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں،روس

    پاکستان اور افغانستان متنازع امور کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں،روس

    روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک سے معاملہ سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے روس نے دونوں ہمسایہ ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مسلح تصادم کا خاتمہ کریں پاکستان اور افغانستان متنازع امور کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں، ماسکو چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کسی بھی قسم کے فوجی تصادم سے اجتناب کریں اور باہمی اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والے 4 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان حکومت نے 30 جون کو بلوچستان کی سرحد کی جانب چار ڈرونز بھیجے، تاہم پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت ان کی نشاندہی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا-