Baaghi TV

Blog

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبریں ،پی ٹی آئی کا بیان سامنے آگیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبریں ،پی ٹی آئی کا بیان سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف نے9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ یہ خبر زیر گردش تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی بزرگ رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملیں،جس کے بعد پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کی ہے-

    پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد زندہ اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، انہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر غیرقانونی حراست اور سخت سزاؤں کا سامنا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور اُن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈاکٹر یاسمین راشد الحمداللہ حیات ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے کی خاطر قید و صعوبت کی قربانی دے رہی ہیں، عوام کسی افواہ پر کان نا دھرے۔

    شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہ پر یقین نہ کریں کیونکہ یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں، جیل حکام نے بھی تصدیق کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی طبیعت ناساز ہے جس سے عدالت اور جیل حکام آگاہ ہیں-

  • گھریلو سلنڈر 794 روپے اور کمرشل سلنڈر 3057 روپے سستا ہوگیا

    گھریلو سلنڈر 794 روپے اور کمرشل سلنڈر 3057 روپے سستا ہوگیا

    آج سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یکم جولائی سے نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر ہوگی اس سے قبل جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت 309 روپے فی کلو مقرر تھی، حکومت کے فیصلے کے تحت 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو ایل پی جی سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا ہے گھریلو سلنڈر 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے میں دستیاب ہوگا، جبکہ جون کے دوران اسی سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 644 روپے مقرر تھی۔

    نوٹیفکیشن میں کمرشل صارفین کو بھی بڑا ریلیف دیا گیا ہے، 45.4 کلوگرام وزنی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 3 ہزار 57 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر کر دی گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سےسے ہوگیا ہے –

    توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی سے گھریلو صارفین، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی شعبوں کو ریلیف ملے گا، جبکہ مہنگائی کے دباؤ میں بھی کسی حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔

  • دوحہ:امریکا ایران مذاکرات شروع نہ ہوسکے

    دوحہ:امریکا ایران مذاکرات شروع نہ ہوسکے

    امریکا اور ایران کے درمیان قطر میں براہ راست مذاکرات تاحال شروع نہیں ہو سکے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے نمائندے اس وقت قطر میں ہی موجود ہیں اور تیسرے فریق کے ذریعے یعنی بالواسطہ رابطوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔

    امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے قطر کے ثالثوں اور بڑے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اس صورتحال پر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے واضح کیا کہ امریکی وفد ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے دوحہ نہیں آیا ایران کے منجمد کیے گئے چھ ارب ڈالرز کی بحالی کا سیدھا تعلق مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت سے ہے۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا وفد امریکی وفد سے براہِ راست ملاقات نہیں کرے گا، بلکہ قطری حکام کے ذریعے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات کیے جائیں گے ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ محاصرے کے خاتمے اور تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے مذاکرات میں قابلِ قبول پیشرفت ہوئی ہے، تاہم حتمی معاہدے کے لیے باقاعدہ مذاکرات لبنان میں جنگ کے خاتمے پر شروع ہوں گے اس وقت لبنان میں تنازع کی نگرانی کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط نظام کا قیام نہایت اہم اور کلیدی معاملہ ہے۔

    دوسری طرف ایران نے بھی اپنا سخت موقف سامنے رکھ دیا ہے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صاف کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک ہم مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے ایران کی جانب سے اس وقت جو ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ان کا مقصد صرف پہلے سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ایران، امریکا اور لبنان مل کر وہاں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گےسمندری ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد سے ایران اب تک چالیس ملین سے زیادہ بیرل تیل باہر بھیج چکا ہے، اور ایران آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کے مطابق آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹیکس یا لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، کیونکہ اس سمندری راستے پر اصل خودمختا ر ی اور حق صرف ایران اور عمان کا ہے اور وہاں بحری جہازوں کی آمدورفت انہی اصولوں کے مطابق ہوگی جو ایران طے کرے گاہم خلیج کے ساحلی ممالک کے ساتھ ہر وقت مشورہ کرتے رہتے ہیں، اگر امریکا نے ایران کو اپنا تیل بیچنے سے روکنے کی کوشش کی، تو پھر یاد رکھے کہ دنیا میں کوئی بھی تیل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

  • آبنائے ہرمز  پر اصل خودمختا ر ی اور حق صرف ایران اور عمان کا ہے،قالیباف

    آبنائے ہرمز پر اصل خودمختا ر ی اور حق صرف ایران اور عمان کا ہے،قالیباف

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونے تک ہم مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے ایران کی جانب سے اس وقت جو ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ان کا مقصد صرف پہلے سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

    سرکاری میڈیا سے گفتگو میں قالیباف نے امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں سمندری خدمات کی فیس سے صرف 60 روزہ عارضی استثنا دیا گیا ہے تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایران اپنے مؤقف میں کوئی نرمی لائے گا آبنائے ہرمز ہماری علاقائی سمندری حدود کا حصہ ہے امریکا یہ تاثر دینے کی کوشش نہ کرے کہ ایران نے اس آبی گزرگاہ کو عسکری بنا دیا ہے ہم کسی بھی قیمت پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    قالیباف نے آبنائے ہرمز کو خدا کی عطا کردہ نعمت اور ایران کا سب سے مؤثر ذریعۂ طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی انتظامی اور قانونی امور پر ایران اور عمان کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہو چکا ہے، آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹیکس یا لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، کیونکہ اس سمندری راستے پر اصل خودمختا ر ی اور حق صرف ایران اور عمان کا ہے اور وہاں بحری جہازوں کی آمدورفت انہی اصولوں کے مطابق ہوگی جو ایران طے کرے گاہم خلیج کے ساحلی ممالک کے ساتھ ہر وقت مشورہ کرتے رہتے ہیں، اگر امریکا نے ایران کو اپنا تیل بیچنے سے روکنے کی کوشش کی، تو پھر یاد رکھے کہ دنیا میں کوئی بھی تیل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔

    ایرانی اسپیکر کے مطابق ایران، امریکا اور لبنان کے درمیان کشیدگی سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ رابطہ سیل قائم کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے جس کے لیے تہران اور واشنگٹن اپنے نمائندے مقرر کر چکے ہیں جبکہ لبنان کی جانب سے بھی جلد نمائندہ نامزد کیے جانے کی توقع ہےایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد صرف دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں 4 کروڑ بیرل سے زائد تیل برآمد کیا جا چکا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مؤثر سفارت کاری اور مضبوط دفاعی طاقت مل کر نتائج دے سکتی ہیں۔

    انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام، دفاعی صلاحیتیں اور یورینیم افزودگی کا حق کسی بھی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ان کے بقول یورینیم افزودگی ہمارا قانونی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اگر تمام امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو مذاکرات جاری رہیں گے اور ضرورت پڑنے پر مفاہمتی یادد اشت کی 60 روزہ مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

  • پاکستان کی جانب سے  یکم جولائی کو چار ممالک کیلئے تہنیتی پیغامات جاری

    پاکستان کی جانب سے یکم جولائی کو چار ممالک کیلئے تہنیتی پیغامات جاری

    یکم جولائی کو دنیا کے 4 ممالک کینیڈا، روانڈا، برونڈی اور صومالیہ اپنے قومی دن یا یومِ آزادی منا رہے ہیں اس موقع پر پاکستان نے چاروں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے-

    یکم جولائی کو کینیڈا نے اپنا قومی دن (کینیڈا ڈے)، جبکہ روانڈا، برونڈی اور صومالیہ نے اپنا یومِ آزادی منایا اس موقع پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے چاروں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات جاری کیے،وزارتِ خارجہ نے کینیڈا کو ’کینیڈا ڈے‘ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ روانڈا، برونڈی اور صومالیہ کو ان کے یومِ آزادی پر دلی مبارک باد دی اپنے پیغامات میں پاکستان نے چاروں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    کینیڈا (Canada): یکم جولائی 1867ء کو برطانوی شمالی امریکہ ایکٹ کے تحت کینیڈا نے برطانیہ سے خودمختاری حاصل کی تھی، جسے ہر سال Canada Day کے طور پر منایا جاتا ہے-

    روانڈا (Rwanda): روانڈا نے یکم جولائی 1962ء کو بیلجیم سے آزادی حاصل کی تھی اور اس دن کو اس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے-

    برونڈی (Burundi): برونڈی نے بھی روانڈا کے ساتھ ہی یکم جولائی 1962ء کو بیلجیم سے مکمل آزادی حاصل کی تھی اور تب سے یہ دن Burundi Independence Day کے طور پر منایا جاتا ہے-

    صومالیہ (Somalia): یکم جولائی 1960ء کو برطانوی صومالی لینڈ اور اطالوی صومالی لینڈ متحد ہو کر صومالی جمہوریہ (Republic of Somalia) بنے تھے، جسے Somalia – Independence Day کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے-

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ایران کی جانب سے امریکی نمائندوں سے ملاقات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں بدھ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 50 سینٹ یا 0.69 فیصد اضافے کے ساتھ 73.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 63 سینٹ یا 0.91 فیصد اضافے کے بعد 70.13 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

    رواں سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے درمیان برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 45 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سب سے بڑی سہ ماہی کمی ہے اسی عرصے میں امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 31 ڈالر فی بیرل گری، جو 2020 میں کورونا وبا کے دوران عالمی طلب میں شدید کمی کے بعد سب سے بڑی گراوٹ تھی۔

    دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے سروے کے مطابق تجزیہ کاروں نے ایران جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ 2026 کے لیے تیل کی قیمتوں کی پیشگوئی کم کر دی ہے اس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بحالی ہے، جس سے تیل کی فراہمی میں طویل تعطل کے خدشات کم ہوئے ہیں۔

    ادھر امریکی پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں 61 لاکھ بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پیٹرول کے ذخائر بھی کم ہوئے ہیں۔

    اب سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بدھ کو جاری کیے جانے والے تیل کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار پر مرکوز ہیں، جو عالمی منڈی کی آئندہ سمت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • پاک فوج نے افغان طالبان کے 4 ڈرون مار گرائے ، آئی ایس پی آر

    پاک فوج نے افغان طالبان کے 4 ڈرون مار گرائے ، آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے 4 ڈرونز مار گرائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان رجیم نے 30 جون کو بلوچستان کی سرحد پر 4 ڈرونز بھیجے، افغان طالبان رجیم نےاپنے زیرِکنٹرول علاقوں سےسرگرم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں یہ ڈرونز پاکستان بھیجے،پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک ہے، مؤثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں ڈرونز مار گرائے سکیورٹی فورسز نے چاروں آنے والے ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کی اور مار گرایا، سکیورٹی فورسز نے جدید دفاعی نظام کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنا دیے، افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں، افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرے،افغان طالبان کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہاہے، افغان طالبان کو پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑےگی پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر چوکس ہیں، مسلح افواج وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سرحد پارکسی بھی جارحیت کا آپریشن غضبُ الحق کے تحت فوری، فیصلہ کن اور بھرپورجواب دیا جاتا رہے گا۔

  • مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، اسرائیلی وزیرِ دفاع

    مجتبیٰ خامنہ ای نشانے پر ہیں، اسرائیلی وزیرِ دفاع

    اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایر ان کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ سے فوجی حملے کرنے کا فیصلہ کریں گےیا اگر ایران نے اسرائیل پر کوئی بھی میزائل یا ڈرون داغا تو صرف دو دن کے اندر باضابطہ طور پر جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

    اسرائیل کاٹز نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا کہ اس وقت ایرانی قیادت بنکروں میں چھپی ہوئی ہے اور ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہیں،اسرائیلی فوج نے آزادانہ کارروائی کے لیے ’بلیو اینڈ وائٹ‘ نامی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ایران کے اندر گھس کر نشانہ بنانے کا پورا پلان تیار ہے،اگر امریکا اور ایر ان کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ سے فوجی حملے کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

    تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اس وقت قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی سفارتی کوششوں اور بات چیت کو خراب نہیں کرنا چاہتا، لیکن جب بات اپنے ملک کی حفاظت اور دفاع کی ہو تو لبنان ہو یا ایران، کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ہم نے اپنا یہ سخت موقف امریکی حکام کو بھی صاف صاف بتا دیا ہے کہ اسرائیل اپنی زمین پر کسی بھی میزائل حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اسرائیلی فوج دفاع اور حملے دونوں کے لیے بالکل تیار کھڑی ہے، اور اگر کوئی بڑا خطرہ نظر آیا تو ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر کے ایران پر فوری حملہ کر دیا جائے گا۔

  • 
لارڈز میں ویرات کوہلی کی پاکستانی مداح سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    
لارڈز میں ویرات کوہلی کی پاکستانی مداح سے ملاقات، ویڈیو وائرل

    ‎لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک معذور کرکٹ مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے صارفین کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
    ‎وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی وہیل چیئر پر موجود پاکستانی مداح کے پاس رکتے ہیں، ان سے خوش اخلاقی کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔
    ‎ملاقات کے دوران مداح کے ساتھ موجود ایک شخص نے ویرات کوہلی سے کہا، "سر! ہم پاکستان سے ہیں، لیکن ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔” اس پر ویرات کوہلی نے مسکراتے ہوئے مداح سے بات چیت جاری رکھی اور ان سے گرمجوشی کا اظہار کیا۔
    ‎یہ مختصر مگر جذباتی ملاقات سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کو قریب لانے اور باہمی احترام و محبت کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتا ہے، جبکہ کئی افراد نے ویرات کوہلی کے رویے کو کھیل کی حقیقی روح قرار دیا۔
    ‎ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین اس ملاقات کو کھیل کے ذریعے انسانیت، احترام اور محبت کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔

  • 
ملائیشیا نے ایم ایچ 370 کی تلاش میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی

    
ملائیشیا نے ایم ایچ 370 کی تلاش میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی

    ‎ملائیشیا نے لاپتہ ہونے والی ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا عمل مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق تلاش کا موجودہ معاہدہ اب 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا۔
    ‎ملائیشیا ایئر لائنز کا بوئنگ 777 طیارہ 8 مارچ 2014 کو 239 افراد کو لے کر کوالالمپور سے بیجنگ جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز اچانک ریڈار سے غائب ہو گیا۔ یہ واقعہ آج بھی ہوا بازی کی تاریخ کے سب سے بڑے اور پراسرار رازوں میں شمار ہوتا ہے۔
    ‎طیارے میں سوار افراد میں تقریباً دو تہائی مسافر چین سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ دیگر مسافروں میں ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا، بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور فرانس کے شہری بھی شامل تھے۔
    ‎ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ انتھونی لوک نے بتایا کہ سمندری تحقیقاتی کمپنی اوشین انفینٹی کے ساتھ موجودہ معاہدے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے اور معاہدے کی تمام شرائط بدستور برقرار رہیں گی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں "نو فائنڈ، نو فیس” کی شرط بھی شامل رہے گی، یعنی اگر طیارے کا ملبہ دریافت نہ ہوا تو کمپنی کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، جبکہ کامیابی کی صورت میں کمپنی کو 7 کروڑ امریکی ڈالر ادا کیے جائیں گے۔
    ‎واضح رہے کہ اوشین انفینٹی نے 2018 میں بھی ایم ایچ 370 کی تلاش کی تھی، جبکہ آسٹریلیا کی قیادت میں ہونے والا تین سالہ بین الاقوامی سرچ آپریشن جنوری 2017 میں بغیر کسی کامیابی کے ختم کر دیا گیا تھا۔
    ‎دس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ایم ایچ 370 کی گمشدگی اب بھی دنیا کے سب سے پیچیدہ فضائی حادثات میں شمار کی جاتی ہے، اور اس کے مسافروں کے اہلِ خانہ اب بھی کسی حتمی جواب کے منتظر ہیں۔