Baaghi TV

Blog

  • نومئی مقدمے کا فیصلہ،قریشی بری،محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو سزا

    نومئی مقدمے کا فیصلہ،قریشی بری،محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو سزا

    انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک اور اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد مرکزی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ مقدمہ 9 مئی 2023 کے دوران پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جرم ثابت ہونے پر 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔دوسری جانب عدالت نے کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا۔

  • پاکستان اور آزاد کشمیر کے خون کے رشتے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،کشمیری رہنما

    پاکستان اور آزاد کشمیر کے خون کے رشتے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،کشمیری رہنما

    آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ہے اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ہے

    ن لیگی رہنما غلام قادر نے کہا کہ تشدد اور نفرت کا بیانیہ قابل قبول نہیں، پاکستان قبلہ و کعبہ کے بعد متبرک ریاست ہے، کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جو حالات پیدا کیے گئے وہ کسی صورت برداشت نہیں۔ن لیگی رہنماء نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے کی کوشش بھارت کا ایجنڈا ہے، ہم بھارت کا ایجنڈا کسی صورت نہیں چلنے دیں گے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے خون کے رشتے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فورسز دُنیا کی بہترین فوج ہے، تحریری طور پر مطالبہ کیا گیا قتل کے مقدمات واپس لیے جائیں، فوج میں بغاوت کی باتیں کرنا ناقابل معافی جرم ہے، ایسی باتیں کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔سردار عتیق نے کہا کہ کشمیری عوام نے انتشاری گروہ کو مسترد کردیا، معصوم لوگ خود کو انتشاری گروہ سے الگ کریں۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان اور اسلام کے نام پر بڑی قربانیاں دے کر یہ خطے آزاد کروائے تھے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص فوج کے اندر بغاوت یا انتشار کی بات کرتا ہے تو یہ انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ میری رائے میں ایسے بیانات دینے والے کو سرعام پھانسی دی جائیں،کشمیر امن کمیٹی کو تمام شواہد کی بنیاد پر کالعدم قراردیا گیا، ایکشن کمیٹی والے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سے الحاق والی شق معاہدے سے ختم کردیں، اتنی آزادی کسی کو نہیں دی جاسکتی، ان لوگوں کو قانون کے مطابق بار بار سزا ملنی چاہیئے بلکہ ان کو سرعام پھانسیاں دیں جائیں،ہمارا فوج کے ساتھ تعلق پاکستان بننے کے بعد یا کسی عہدے اور مراعات کے حصول کے بعد قائم نہیں ہوا، بلکہ یہ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔ پاکستان کے حساس ترین علاقوں کی ذمہ داری پاک فوج کی قیادت نے کشمیریوں کے سپرد کر رکھی ہے۔ آج ہماری افواج حرمین شریفین کے دفاع میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، اور اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ ہماری معیشت کمزور ہے، لیکن یہی معیشت آج دنیا کی بڑی معیشتوں کو بھی اپنی اہمیت کا احساس دلا رہی ہے۔ اور ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ تیسری بڑی جنگ کو روکنے میں کردار کس نے ادا کیا؟

    رہنماء پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نبیلہ ایوب نے کہا کہ پاکستان کی بدولت آزاد کشمیر کے لوگ کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں، چند لوگ پاکستان مخالف ایجنڈا لے کر بیٹھے ہیں۔

  • کالعدم  جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکار کے بیٹے کو اغوا کر لیا

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکار کے بیٹے کو اغوا کر لیا

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اصل عزائم بے نقاب، عوام دشمن سرگرمیاں سامنے آگئیں

    آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی پر شہریوں کے خلاف تشدد، لوٹ مار اور اغوا جیسے سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں۔راولاکوٹ کے رہائشی اور پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار نسیم کیانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے دلاور کیانی کو کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر لیا۔ ان کے مطابق واقعے کے دوران لوٹ مار بھی کی گئی۔متاثرہ خاندان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دلاور کیانی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ اگر دلاور کیانی یا ان کے کسی عزیز کو نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری اغواکار عناصر پر عائد ہوگی۔

    نسیم کیانی کے مطابق بعض شرپسند عناصر عوام، خصوصاً نوجوانوں اور خاندانوں کو دباؤ میں لا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب دلاور کیانی کے بھائی نے کہا کہ اغوا کے بعد سے ان کے بھائی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جبکہ خاندان کو مسلسل دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا ہے۔اہلخانہ کا یہ بھی مؤقف ہے کہ دلاور کیانی کے موبائل فون سے حاصل کی گئی نجی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے، جس سے ان کی عزتِ نفس اور پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کے نام پر تشدد، دھونس اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے مقاصد اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں اور ایسے رویے کسی بھی صورت عوامی مفادات یا حقوق کی حقیقی نمائندگی نہیں کر سکتے۔

  • ایف بی آر کی کارکردگی بارے تنقید کی گئی،مثبت تنقید خوش آئند ہے،وزیر خزانہ

    ایف بی آر کی کارکردگی بارے تنقید کی گئی،مثبت تنقید خوش آئند ہے،وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم میں ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس سسٹم اس کی جگہ لے گا۔

    قومی اسمبلی کے بجٹ سے متعلق اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور خطے میں جنگ کے بادل چھٹ گئے جس کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نےجنگ رکوا کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےگزشتہ بجٹ میں ہی سمت واضح کردی جس کےباعث معاشی استحکام آیا، ہماری صنعتیں رواں دواں ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہے، ہمارا برآمدی شعبہ بہتری دکھا رہا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہم نے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی ہیں ،ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس سسٹم اسکی جگہ لے گا ،ایف بی آر کی کارکردگی بارے تنقید کی گئی ہے اور مثبت تنقید خوش آئند ہے ،ہماری حکومت نے 14 ارب ڈالر کے محصولات فقط دو سال میں حاصل کئے ہیں ،اور یہ 1988ء سے اب تک ایک ریکارڈ اور وزیراعظم کی بہترین رہنمائی ہے ،زراعت کے شعبے پر بحث کی گئی، زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ،اس حوالے سے حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے 300 ارب روپے کی بلا سود قرض دیا جارہا ہے ،اس سے ساڑھے سات لاکھ چھوٹا کاشتکار مستفید ہوگا

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کفایت شعاری اور بچت پالیسی کے تحت پانچ ارب روپے کی بچت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خراج تحسین پیش کیا،اراکین نے بھی ڈیسک بجا کر سپیکر قومی اسمبلی کو خراج پیش کیا

  • پاکستان کی کامیاب سفارتکاری،بھارت کے مقابلے میں پوزیشن مضبوط

    پاکستان کی کامیاب سفارتکاری،بھارت کے مقابلے میں پوزیشن مضبوط

    دفاعی اور سفارتی محاذ پر حالیہ کامیابیوں کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم اور مؤثر ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جبکہ بھارت کی خارجہ پالیسی اور سفارتی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معرکۂ حق میں بھارت کے خلاف دفاعی کامیابی اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی نتیجہ خیز سفارتی کوششوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو مزید مضبوط کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے مطابق بھارت اس وقت واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جبکہ پاکستان پہلے ہی عالمی سفارتی حلقوں میں اپنی اہمیت اور اثر و رسوخ منوا چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے اور عالمی سطح پر ایک اہم ترین ملک بن کر ابھرا ہے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا نے جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کو بھی غیر معمولی قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے محض مصافحے تک محدود رہی، جسے بعض مبصرین نے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری کی علامت قرار دیا۔

    بھارتی صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری اب امن اور تنازعات کے حل کے لیے بھارت کے بجائے پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے، جو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی دہلی اپنی کھوئی ہوئی سفارتی حیثیت بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اس مقصد کے لیے بھارت کو اپنی موجودہ پالیسیوں پر نظرثانی اور علاقائی معاملات میں زیادہ متوازن حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار نے نہ صرف خطے میں اس کی اہمیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ اسے بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے ایک مؤثر شراکت دار کے طور پر بھی نمایاں کیا ہے۔

  • عوامی حقوق کا ڈرامہ فلاپ، کوٹلی کے عمائدین کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

    عوامی حقوق کا ڈرامہ فلاپ، کوٹلی کے عمائدین کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

    کوٹلی میں کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا دھچکا اس وقت لگا جب علاقے کی متعدد معروف شخصیات نے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے خود کو قانون پسند اور محبِ وطن شہری قرار دیا۔

    رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ ریاستی قوانین کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان کے استحکام، امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ کوٹلی کی نامور شخصیات نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ انتشار انگیز پالیسیوں اور سرگرمیوں سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس سے ہر قسم کی وابستگی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے نام پر کسی بھی غیر قانونی یا اشتعال انگیز سرگرمی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔سابق رکن محمد آزاد نے کہا کہ وہ ماضی میں ایکشن کمیٹی کا حصہ رہے، تاہم تنظیم پر پابندی عائد ہونے کے بعد قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس سے مکمل لاتعلقی اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا کالعدم کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اسی طرح حامد محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ پابندی سے قبل تک ایکشن کمیٹی کے ساتھ وابستہ تھے، لیکن اب ان کا اس تنظیم سے کسی قسم کا تعلق یا وابستگی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کا احترام ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ظفر اقبال نے بھی کالعدم تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد ان کا اس سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ انہوں نے عوام سے بھی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کے لیے پرامن اور آئینی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔

    مقامی مبصرین کے مطابق کوٹلی کی اہم شخصیات کی جانب سے کالعدم ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کے اعلانات تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں، جبکہ اس پیش رفت کو علاقے میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

  • بلوچستان میں‌تعلیم اور صحت کی سہولیات میں اضافے کیلئے حکومتی عزم اقدامات میں تبدیل

    بلوچستان میں‌تعلیم اور صحت کی سہولیات میں اضافے کیلئے حکومتی عزم اقدامات میں تبدیل

    بلوچستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتی عزم عملی اقدامات کی صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کرکے عوامی بہبود کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔

    بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان نے فی کس تعلیمی اور صحت بجٹ کے لحاظ سے دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صوبے کی ایک کروڑ 48 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 144 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو فی کس 9 ہزار 668 روپے بنتا ہے۔اسی طرح صحت کے شعبے کے لیے 96 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو فی کس 6 ہزار 445 روپے کے مساوی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت انسانی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

    حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں یہ تاریخی سرمایہ کاری صوبے کے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری، انسانی وسائل کی ترقی اور پائیدار سماجی و معاشی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق دیگر صوبوں کے مقابلے میں فی کس بنیادوں پر صحت اور تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا بلوچستان حکومت کے عوامی بہبود کے عزم کا واضح ثبوت ہے، جس کے مثبت اثرات آنے والے برسوں میں صوبے کی مجموعی ترقی پر مرتب ہوں گے۔

  • گوجرخان بلدیہ کی مبینہ لوٹ مار بے نقاب، لاکھوں کے فنڈز ہضم، معمولی بارش نے شہر ڈبو دیا

    گوجرخان بلدیہ کی مبینہ لوٹ مار بے نقاب، لاکھوں کے فنڈز ہضم، معمولی بارش نے شہر ڈبو دیا

    گوجرخان بلدیہ کی مبینہ لوٹ مار بے نقاب لاکھوں کے فنڈز ہضم، معمولی بارش نے شہر ڈبو دیا
    سابق سی او طارق ضیاء اور مخصوص ٹولے کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا مطالبہ نالوں کی صفائی کے نام پر آنے والی بھاری رقوم آخر کس کی جیب میں گئیں؟ شہریوں کی دہائی
    عوامی ٹیکسوں اور لوکل ریونیو کی مبینہ بندر بانٹ اہل گوجرخان کا وزیرِ اعلی مریم نواز سے بلدیہ کا فوری اسپیشل آڈٹ اور اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بنانے کا مطالبہ
    گوجرخان (قمرشہزاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور نالوں کی صفائی ستھرائی کے واشگاف ویژن کی دھجیاں اڑانے میں بلدیہ گوجرخان کے افسران نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ذرائع کے مطابق سابق سی او بلدیہ طارق ضیاء کے دورِ تعیناتی میں شہر بھر کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کے نام پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے 60 لاکھ روپے کے فنڈز مبینہ طور پر کاغذوں کا پیٹ بھرنے کی نذر ہو گئے۔ بلدیہ کی جانب سے بنائی گئی نام نہاد خصوصی ٹیمیں اور بلند و بانگ دعوے حالیہ معمولی سی بارش کے پہلے ہی سپیل میں ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ بارش کیا ہوئی، پورا گوجرخان ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا، جس نے بلدیہ کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔عوامی حلقوں میں اس وقت شدید غم و غصہ اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جب لاکھوں روپے کی لاگت سے صاف کیے گئے نالوں نے پہلی ہی بارش میں ابلنا شروع کر دیا۔ شہر کے اہم تجارتی مراکز، گلی محلے، اور مرکزی بازار فٹوں گہرے پانی میں ڈوب گئے، جس سے تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اور شہریوں کا جینا محال ہو گیا۔ اس صورحال نے یہ تلخ سوال اٹھا دیا ہے کہ اگر فنڈز ایمانداری سے نالوں کی صفائی پر لگے تھے، تو شہر سیکنڈوں میں زیر آب کیوں آ گیا؟ عوام کا خون پسینا اور ٹیکس کا پیسہ نالوں کی گاد نکالنے پر خرچ ہوا یا افسران کی تجوریاں بھرنے میں استعمال ہوا؟ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ گوجرخان کے اندر ہونے والی اس مبینہ لوٹ مار کا فوری نوٹس لیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی غیر جانبدار انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے جو سابق سی او بلدیہ طارق ضیاء اور ان کے منظورِ نظر افسران کے دور کا مکمل فرانزک آڈٹ کرے۔ اس بندر بانٹ میں شامل ہر چھوٹے بڑے مہرے کو بے نقاب کر کے پبلک منی کا ایک ایک پیسہ برآمد کیا جائے، تاکہ وزیر اعلیٰ کے ہاؤس کلیننگ ویژن کا مذاق اڑانے والے راشی افسران کو نشانِ عبرت بنایا جا سکے

  • کالعدم ایکشن کمیٹی کی تمام سازشیں ناکام،آزادکشمیرمیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

    کالعدم ایکشن کمیٹی کی تمام سازشیں ناکام،آزادکشمیرمیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

    کالعدم ایکشن کمیٹی کی تمام سازشیں ناکام،آزادکشمیرمیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

    آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیرجسٹس (ر)غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق؛ الیکشن کمیشن نے انتخابی انتظامات مکمل کرلئے، امیدواروں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی جمع کرارہی ہے،کسی بھی پولنگ ایریا میں500 سے زائد ووٹرزکی موجودگی پروہاں2 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے،

    سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیرراجہ شکیل خان کے مطابق؛کاغذات نامزدگی23جون تک جمع ہونگے،ریٹرننگ آفیسراتوارکوبھی موجود ہوتے ہیں،آزاد کشمیرمیں اب تک518 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،مہاجرین کی نشستوں پر114اورراولاکوٹ سے130امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،

    سابق وزیرخزانہ آزاد کشمیرماجد خان کے مطابق آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے ہیں، مہاجرین کی نشستوں پربھی لوگ بڑی تعداد میں الیکشن میں حصہ لیں گے جوکہ خوش آئند ہے،

  • قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل کرلی گئی، اسپیکر ایاز صادق

    قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث مکمل کرلی گئی، اسپیکر ایاز صادق

    قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث مکمل کر لی گئی

    سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بتایا کہ اپوزیشن کو طے شدہ وقت سے آٹھ گھنٹے سے زائد وقت دیاگیا۔سینیٹ کی سفارشات پر بحث جاری ہے، سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بجٹ پر سات دن بحث ہوئی 232 اراکین نے حصہ لیا، حکومت کے 151 اور اپوزیشن کے 81 اراکین نے بحث میں حصہ لیا۔مجموعی طور پر اراکین نے 53 گھنٹے 31 منٹ بجٹ پر بحث کی، جبکہ الاٹ کردہ وقت چالیس گھنٹے تھا،حکومتی اراکین نے 34 گھنٹے 33 منٹ، اپوزیشن نے 18 گھنٹٹ 58 منٹ بحث میں حصہ لیا،ن لیگ کے 77، پیپلز پارٹی کے 49، ایم کیو ایم کے 20 ارکان نے بجٹ بحث میں حصہ لیا،تحریک انصاف کے 67، سنی اتحاد کونسل کا ایک، جے یو آئی کے دس اراکین نے بحث میں حصہ لیا،اپوزیشن سائیڈ کو طے شدہ وقت سے 8 گھنٹے 18 منٹ زائد وقت دیا گیا۔

    قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس 2026-27 کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سینیٹ کی جانب سے بجٹ سے متعلق موصول ہونے والی سفارشات پر بحث کے لیے اراکینِ قومی اسمبلی کے نام فراہم کیے جائیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے 67 اراکین بجٹ پر عمومی بحث میں حصہ لے چکے ہیں اور انہیں مختص کیے گئے 9 گھنٹوں کے مقابلے میں 5 گھنٹے 41 منٹ اضافی وقت بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران آپ کے اراکین سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انہیں بجٹ کی عمومی بحث میں شرکت کے لیے بلایا جاتا رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز نے کہا کہ پاکستان کی 25 فیصد جی ڈی پی زراعت سے منسلک ہے، مگر حکومتی پالیسیوں نے اس شعبے کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن ادارہ ختم کرکے اتھارٹی بنائی گئی، جس کا مقصد اصلاحات تھا، لیکن اس کے بجائے زیادہ تنخواہوں پر تقرریاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے، پاکستان کبھی ایک کروڑ 60 لاکھ بیلز کپاس پیدا کرتا تھا، جو اب تقریباً 50 لاکھ بیلز تک محدود ہو گئی ہے، جبکہ بھارت سالانہ 4 کروڑ بیلز کپاس پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوگر سرپلس ہونے کے باوجود چینی درآمد کی گئی، آئی ایم ایف نے بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتراضات اٹھائے، لیکن حکومت ہر معاملے کا الزام آئی ایم ایف پر ڈال دیتی ہے۔ خواجہ شیراز نے مزید کہا کہ چاول کی کاشت بھی منفی گروتھ کا شکار ہے، کسانوں کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے، گندم کے کاشتکاروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور حکومت گندم سرکاری گوداموں کے بجائے نجی کمپنیوں کو دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں پولیس گردی اور سی سی ڈی کا راج قائم ہے، گرفتار افراد کے اہل خانہ سے پیسے مانگے جاتے ہیں اور نہ دینے پر سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں، جس کے باعث صوبے میں انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسامہ میلہ نے کہا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مگر موجودہ حالات میں کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں پنجاب میں مکئی، آلو اور گندم کے کاشتکاروں کو روتے دیکھا، گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ بدمعاشی ہوئی جبکہ کپاس، مکئی سمیت کئی فصلوں کی پیداوار میں منفی گروتھ رہی۔ ان کے بقول حکومت نے اعدادوشمار میں زراعت کی مثبت گروتھ ظاہر کی، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق آلو کی کاشت میں 11 فیصد گروتھ ہوئی، جبکہ حقیقت میں آلو کے کاشتکاروں نے کھڑی فصلوں پر ہل چلانے پر مجبور ہونا پڑا اور کپاس کی کاشت میں بھی نمایاں کمی آئی۔ اسامہ میلہ نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی، زراعت زوال کا شکار ہوئی، سال بھر کے لیے زراعت کی 6 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا تھا، لیکن صرف 0.6 فیصد گروتھ حاصل ہو سکی۔