Baaghi TV

Blog

  • پاکستان نے دنیا کو امن کی راہ دکھائی، عسکری و سول قیادت خراجِ تحسین کی مستحق ،طاہر اشرفی

    پاکستان نے دنیا کو امن کی راہ دکھائی، عسکری و سول قیادت خراجِ تحسین کی مستحق ،طاہر اشرفی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے خطبۂ جمعہ میں پاکستان کے عالمی امن کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے عسکری اور سول قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پہلے میدانِ جنگ میں عزت، وقار اور کامیابی عطا کی اور آج سفارتکاری کے میدان میں بھی دنیا کو امن کی راہ دکھانے کا اعزاز بخشا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ کامیابی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت، وزیراعظم پاکستان کی مسلسل کاوشوں اور قومی اداروں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت نے دانشمندانہ حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا اور امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے برادر اسلامی اور دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک نے ملک پر اعتماد کا اظہار کیا اور امن کے قیام کی کوششوں میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، جس پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن، استحکام اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

  • امریکا ایران کے مابین  مذاکرات کا پہلا باضابطہ دور آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان

    امریکا ایران کے مابین مذاکرات کا پہلا باضابطہ دور آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان

    امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا باضابطہ دور آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

    اہم سفارتی پیش رفت کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جبکہ تہران نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک کو بھی مذاکراتی عمل سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں جنگ بندی سے مشروط کر رکھا ہے، جبکہ یہ مذاکرات مختلف ثالث ممالک کی موجودگی میں منعقد ہوں گے۔ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ جیرڈ کشنر پہلے ہی برگن اسٹاک میں موجود ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آج سوئٹزرلینڈ آمد متوقع ہے، جہاں وہ مذاکراتی عمل میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی بھی جلد سوئٹزرلینڈ روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے ساٹھ روز کی مدت مقرر کی گئی ہے،مذاکرات کے دوران متعدد تکنیکی، مالی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام، خصوصاً افزودہ یورینیم کے ذخائر اور ان سے متعلق معاملات بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • کراچی،شاہ لطیف ٹاؤن سے فتنۃ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد  گرفتار

    کراچی،شاہ لطیف ٹاؤن سے فتنۃ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سندھ رینجرز نے ایک اہم انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے فتنۃ الخوارج کے ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت جاوید علی خان عرف سواتی کے نام سے ہوئی ہے، جو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر سوات میں دہشت گرد حملوں، لوٹ مار اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ترجمان کے مطابق سوات میں کارروائیوں کے بعد ملزم کراچی منتقل ہو گیا تھا، جہاں وہ اپنے نیٹ ورک کو دوبارہ منظم کرنے میں مصروف تھا۔ رینجرز نے کامیاب کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی سوات کے حوالے کر دیا ہے۔

    سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ جاوید علی خان عرف سواتی 2007 میں فضل اللہ گروپ میں شامل ہوا تھا۔ مزید تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ وہ 2022 میں بیرون ملک سے واپسی کے بعد دوبارہ سرگرم ہو گیا تھا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد 7 جون 2026 کو سوات کے علاقے شکردرہ میں ہونے والے راکٹ حملے میں بھی ملوث رہا، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

  • بنوں،سڑک کنارے 2 دھماکے، 7 افراد کی موت،3 زخمی

    بنوں،سڑک کنارے 2 دھماکے، 7 افراد کی موت،3 زخمی

    بنوں میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دو دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں پیش آیا، جہاں مسافر وین کو نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کے مطابق پہلا دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، جس کی زد میں آ کر مسافر وین میں سوار 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی دھماکے کے کچھ دیر بعد ایک اور دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف 2 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔ دوسرے دھماکے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

    حکام کے مطابق دھماکوں میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں شہر کی جانب آ رہی تھی کہ راستے میں بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بن گئی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • راولپنڈی،سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش تین دن بعد برآمد

    راولپنڈی،سیوریج نالے میں ڈوبنے والے 7 سالہ بچے کی لاش تین دن بعد برآمد

    راولپنڈی میں سیوریج نالے میں ڈوب جانے والے 7 سالہ بچے وصال کی لاش تیسرے روز جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کر لی گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے مسلسل تین روز تک آپریشن جاری رکھا گیا، جس میں بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ طویل کوششوں کے بعد بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ وصال بارش کے بعد آئی جے پی روڈ کے کچہ اسٹاپ کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے سیوریج نالے میں جا گرا اور تیز بہاؤ کے باعث بہہ گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں بچے کو نالے میں گرتے اور دیگر بچوں کو اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ نالے کے اطراف کسی قسم کی فینسنگ یا حفاظتی دیوار موجود نہیں تھی۔واقعے کے بعد شہریوں نے حفاظتی انتظامات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے نالوں کے اطراف حفاظتی باڑ اور دیواریں تعمیر کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

  • ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد

    ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد

    ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

    ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک ان کی ٹیم پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ، جس کی فیفا میں شکایت درج کرائیں گے ، پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں،ایران فٹبال فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے لاس اینجلس جانے کی اجازت دی جائے، جہاں ایران کا دوسرا میچ اتوار کو بیلجیئم سے شیڈولڈ ہے ، لیکن ان کی 2 روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کر دی گئی، ترجمان نے کہا کہ ٹیم کی تیاریوں کا شیڈول کافی پہلے جمع کرانے اور پیش کی گئی تیکنیکی وجوہات کے باوجود ایک بار پھر منتظمین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو جیولیانی کا کہنا ہے کہ ایران کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ٹیم کو میچ سے صرف ایک دن قبل امریکا آنے کی اجازت ہوگی اور میچ کے بعد اسی شام واپس جانا ہوگا ،ورلڈکپ میں ایران کے بیلجیئم اور مصر کے خلاف اگلے دونوں میچ بھی امریکا ہی میں شیڈولڈ ہیں

  • پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں مصروف

    پاکستان میں 80 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں مصروف

    اسلام آباد: پاکستان میں بچوں سے مشقت کا مسئلہ بدستور سنگین صورت اختیار کیے ہوئے ہے، جہاں تقریباً ایک کروڑ بچے تعلیم حاصل کرنے کے بجائے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

    یونیسیف اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق ملک میں 80 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں مصروف ہیں، جبکہ 60 لاکھ سے زیادہ بچے خطرناک نوعیت کے کام انجام دے رہے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غربت بچوں سے مشقت کی سب سے بڑی وجہ ہے، جس کا زیادہ اثر غریب خاندانوں اور کم تعلیم یافتہ والدین کے بچوں پر پڑتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لڑکیاں نسبتاً کم جبکہ لڑکے نمایاں طور پر زیادہ مزدوری کرتے ہیں، جن میں خطرناک کام بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بچوں کی ایک بڑی تعداد گھریلو سطح پر کام کرتی ہے، جس میں خاندانی کھیتوں، ورکشاپس، دکانوں اور گھروں میں انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔یونیسیف اور ایچ آر سی پی نے خبردار کیا ہے کہ چائلڈ لیبر بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ مزدوری کرنے والے بچوں کی بڑی تعداد اسکول نہیں جا پاتی، طویل اوقات تک کام کرتی ہے اور انہیں زخمی ہونے، بیماریوں، تھکن اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔رپورٹ میں حکومت، نجی شعبے اور سماجی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ بچوں کو تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کرایوں میں کمی کا مطالبہ، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے باعث عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں، خصوصاً ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی مناسب کمی کی جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرول یا ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، تاہم جب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو کرایوں میں اسی تناسب سے کمی نہیں کی جاتی، جس کا سارا بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑتا ہے

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ٹرانسپورٹ کرایوں کی باقاعدہ نگرانی کا نظام وضع کریں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ریلوے اور دیگر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی فوری کمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو کچھ سکھ کا سانس میسر آ سکے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ یکطرفہ طور پر کرایوں میں اضافے کی پالیسی ناقابل قبول ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں

  • پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں،ٹرمپ

    پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں،ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی گئی ہے،صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں،امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے،ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔

    بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر ستمبرمیں امریکا کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار اداکیا، چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ "ائیر فورس ون” 35 سالہ سروسز  پوری کرکے ریٹائر

    ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ "ائیر فورس ون” 35 سالہ سروسز پوری کرکے ریٹائر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ "ائیر فورس ون” 35 سالہ سروسز پوری کرکے ریٹائر کردیا گیا، قطر کی جانب سے امریکی صدر کو تحفے میں دیا گیا 40 کروڑ ڈالر مالیت کا بوئنگ طیارہ نیا "بوئنگ ائیر فورس ون” بنے گا۔

    امریکی صدر کیلئے مختص بوئنگ 747 طیارہ 35 سال سے زائد عرصے تک امریکی صدور کیلئے سفری خدمات فراہم کرتا رہا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اس طیارے سے واشنگٹن تک کی آخری پرواز کی،امریکی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے اس پرواز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طیارے کی تصویر شیئر کرکے "شاباش، اچھا اور وفادار بندہ” لکھ کر "آخری سواری” تحریر کیا،امریکی صدر کا خصوصی بوئنگ طیارہ 35 سال بعد ریٹائرڈ، قطر کا 40 کروڑ ڈالر کا طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا

    امریکی حکومت کی جانب سے ایک سال قبل قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے لگثری بوئنگ 747 طیارے کو نئے ‘ائیر فورس ون’ کے متبادل اور عارضی صدارتی طیارے کے طور پر فضائی بیڑے میں شامل کیا جا رہا ہے،ریٹائرڈ طیارہ 1990 میں امریکی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا۔ اس طیارے نے جارج ایچ ڈبلیو بش سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک امریکی صدور کو سینکڑوں عالمی سربراہی اجلاسوں، اہم سفارتی مشنز اور کئی تاریخی مواقع پر سفری خدمات فراہم کیں،امریکی صدر دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں سفید اور نیلے رنگ کا یہ جہاز امریکی صدر کی ایک متحرک علامت بن گیا تھا۔