Baaghi TV

Blog

  • میشا شفیع ہار گئیں، علی ظفر کیس جیت گئے،میشا شفیع پر عدالت نے کیا جرمانہ

    میشا شفیع ہار گئیں، علی ظفر کیس جیت گئے،میشا شفیع پر عدالت نے کیا جرمانہ

    سیشن عدالت لاہور نے گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

    میشا شفیع ہار گئیں، علی ظفر کیس جیت گئے،عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ڈگری جاری کرتے 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے کا دعویٰ کیا تھا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 2018 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا،میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا

    ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کا فیصلہ سنایا۔کیس میں مجموعی طور پر بیس گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیا گیا۔علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔میشہ شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔مجموعی طور پر 284 پیشیاں ہوئی اور نو ججز کے تبادلے ہوئے۔عدالت نے میشا شفیع کے خلاف دعویٰ کو ڈگری کردیا۔عدالت نے میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

  • اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی: اجازت کے بغیر امریکی فوجی طیاروں کی لینڈنگ کی کوشش

    اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو مشرق وسطیٰ سے منسلک کارروائیوں کے لیے سسلی کا فضائی اڈہ استعمال کرنے سے منع کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا تعلق نیول ایئر اسٹیشن سگونیلا سے ہے جو ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جو اکثر نیٹو اور امریکی مشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے، امریکی طیاروں بشمول بمباروں کے مشرق وسطیٰ کی طرف جانے سے پہلے اڈے پر اترنے کی توقع تھی تاہم اٹلی نے اترنے سے منع کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق درخواست مسترد اس لیے کی گئی کیونکہ اجازت کے مناسب طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا، اٹلی میں امریکی فوجی اڈوں کے استعمال کو کنٹرول کرنیوالےمعاہدوں کےتحت، روم سے باضابطہ طور پر مشورہ کیا جانا چاہیے اور اس طرح کی کارروائیوں کو آگےبڑھنے سے پہلےمنظوری دینا چاہیے، مبینہ طور پر اطالوی حکام سے پیشگی مشاورت نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے انکار کیا گیا،وزارت دفاع نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

  • عید کے دن قتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا — اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

    عید کے دن قتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا — اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

    چکوال (فیضان شیخ باغی ٹی وی):
    عید کے روز ڈھوک کرم دین میں ہونے والے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، جہاں مقتول مدثر کو جائیداد کے تنازعے پر عید کی نماز کے فوراً بعد فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی علاقے میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
    ذرائع کے مطابق واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیس کو سی سی ڈی کے سپرد کیا گیا، جس پر ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ٹریس کر لیا۔
    بتایا جاتا ہے کہ جہلم میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اسی دوران وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی، فاروق ستار پریشان ہیں، شرجیل میمن

    ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی، فاروق ستار پریشان ہیں، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہو جائے گا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، صوبے میں ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات سے بھاگ جاتی ہے، فاروق ستار کی باتوں کو اہمیت نہ دیں، وہ آج کل پریشان ہیں،خواتین کی فلاح کیلئے 5 کروڑ گرانٹ، تفریحی دوروں پر پابندی، سکھر و روہڑی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، عوامی ریلیف پر فوکس اور SDGs کی 98 اسکیمز کیلئے 4.33 ارب مختص کئے گئے ہیں،سندھ حکومت عوام کو بروقت ریلیف دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔سندھ ہمیشہ سے صحت کے شعبے میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ عوام کی صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ، جلد ہی حاملہ خواتین کی بیماریوں سے متعلق قانون سازی کرنے جارہے ہیں۔سندھ کابینہ نے گندم خریداری کی پالیسی 2026کی منظوری دے دی ہے حکومتِ سندھ کے پاس ہاری کارڈ کے تحت تمام کسانوں کا ڈیٹا ہے جن سے گندم خریدی جائے گی اس پالیسی کے تحت گندم خریداری کا عمل شفاف ترین ہوگا،سندھ کابینہ کے اجلاس میں صورتحال کے پیشِ نظر مزید کفایت شعاری اپنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کےاستعمال کو محدود رکھا جائے گا،غیر اہم بجٹ منظورنہیں ہوگا اور نہ ہی تفریحی دورے کیے جائیں گے،ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم بنایا جا رہا ہے جس کے لیے کے ایم سی نے تین ایکڑ زمین فراہم کر دی ہے یہ میوزیم پاکستان کا سب سے بڑا اور بہترین میوزیم ہوگا

    اس موقع پر صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار نے بتایا کہ آپریشن نجات مہران کی بدولت امن قائم ہوا۔ گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور دیگر اضلاع سے انتہائی مطلوب ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں، اب آپریشن کے دوسرے فیز میں جارہے ہیں، تمام ہائی ویز پر سیکیورٹی کے بغیر گاڑیاں چل رہی ہیں،

  • گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    گلوکارہ الکا یاگنک نایاب بیماری میں مبتلا

    مشہور بھارتی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب بھی ایک نایاب سماعتی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ نئے گانے ریکارڈ نہیں کر پا رہیں۔

    الکا یاگنک نے 2024 میں پہلی بار بتایا تھا کہ وہ ایک وائرل انفیکشن کے نتیجے میں ہونے والی حسی و اعصابی سماعت کی کمی کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے اس بیماری کو اپنی زندگی کا ایک بڑا اور اچانک دھچکا قرار دیا تھا ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے انہیں گانے کی نئی آفرز چھوڑنی پڑ رہی ہیں ان کے مطابق، میوزک ڈائریکٹرز اب بھی ان سے رابطہ کرتے ہیں، لیکن وہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

    حال ہی میں انہیں بھارت کا اہم اعزاز پدما بھوشن دیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیاان کا کہنا تھا کہ انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی، لیکن یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    الکا یاگنک نے موجودہ موسیقی کے رجحانات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میوزک میں پہلے جیسی روحانیت کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر گانے ریپ، ریمکس اور تیز دھنوں پر مبنی ہوتے ہیں، سننے والوں کے لیے دوبارہ دل کو چھو لینے والی موسیقی آنی چاہیے۔

    واضح رہے کہ گلوکارہ الکا یاگنک نے بالی وڈ میں کئی سپر ہٹ گانے گائے ان کا آخری گانا فلم امر سنگھ چمکیلا کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے ہدایتکار امتیاز علی نے بنایا اور موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی۔

  • سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

    سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل

    سکھر ایکسپریس میں جدید سہولیات کی حامل نئی کوچز شامل کر دی گئیں-

    ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت مسافروں کو جدید، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیا ت کی فراہمی کے سلسلے میں سکھر ایکسپریس میں نئی ریکس شامل کر دی گئی ہیں،سکھر ایکسپریس کے لیے دو نئی ریکس آج کراچی اور جیکب آباد پہنچ جائیں گی، جس سے ٹرین کی سروس میں بہتری اور تسلسل یقینی بنایا جا سکے گا۔

    سکھر ایکسپریس کی نئی ریکس کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب جلد متوقع ہے نئی شامل کی جانے والی ریکس جدید طرز کی کوچز پر مشتمل ہوں گی جن میں اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی بزنس کلاس کوچز شامل ہیں اس کے علاوہ بہتر نشستوں، صفائی کے اعلیٰ معیار، جدید واش رومز اور بہتر لائٹنگ و وینٹیلیشن جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاکہ مسافروں کو ایک محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفر میسر آ سکے۔

  • اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد متعدد گاڑیاں جل گئیں، 11 افراد زخمی

    اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد متعدد گاڑیاں جل گئیں، 11 افراد زخمی

    مرکزی اسرائیل میں ایران کی جانب سے کیے گئے نئے میزائل حملے کے بعد گرنے والے میزائل کے ٹکڑوں سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ کم از کم 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے مختلف علاقوں میں میزائل کے ملبے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں مرکزی اسرائیل کے ان مقامات کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جہاں حملوں کے اثرات کی اطلاعات ملی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق تل ابیب کے ساحلی علاقے (بیچ پرومینیڈ) پر ایمرجنسی ٹیموں کو متاثرہ مقام پر کام کرتے دیکھا گیا، جہاں تباہی کے واضح آثار موجود تھے۔آئی ڈی ایف کے ایک ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ نقصان کلسٹر بم کے استعمال کے باعث ہوا، جبکہ ایران نے اس سے قبل اسرائیل کی جانب ایک نئی میزائل لہر فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • آبنائے ہرمز سے چینی بحری جہازبھی گزر گئے، چین کی تصدیق

    آبنائے ہرمز سے چینی بحری جہازبھی گزر گئے، چین کی تصدیق

    چین کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں تین چینی بحری جہاز اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گئے ہیں۔

    چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ پیش رفت متعلقہ فریقین، بالخصوص ایران کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بعد ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ "متعلقہ فریقین کے ساتھ تعاون کے بعد تین چینی جہازوں نے حال ہی میں آبنائے ہرمز عبور کی۔ ہم اس سلسلے میں فراہم کی گئی معاونت کو سراہتے ہیں۔” ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور اس کے گرد و نواح کے سمندری راستے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور چین خطے میں فوری جنگ بندی اور امن و استحکام کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

    پس منظر کے طور پر، ایرانی حکام پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ غیر دشمن ممالک کے جہاز ایران کے ساتھ پیشگی رابطے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایران، چین، بھارت اور پاکستان سے وابستہ متعدد جہاز اس اہم راستے سے گزر چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بعض آئل ٹینکرز کو محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے کے بدلے فیس بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ یہ بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کم از کم دو جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے بھاری رقوم ادا کیں۔

    ماہرین کے مطابق، خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی سپلائی اور بحری تجارت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں کہ اس اہم سمندری گزرگاہ کو کھلا اور محفوظ رکھا جائے۔

  • اسلام آباد،تاجر کو قتل کرنے والے ملزمان خیبر پختونخوا سے گرفتار

    اسلام آباد،تاجر کو قتل کرنے والے ملزمان خیبر پختونخوا سے گرفتار

    اسلام آباد کے علاقے مارگلہ ٹاؤن میں معروف تاجر کو قتل کرنیوالے پانچوں ملزمان خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیے گئے، پولیس نے اسلام آباد منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان کے مقتول کے گھر میں داخل ہونے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ٹاؤن میں بزنس مین کا قتل کیس حل کرلیا، بزنس مین عامر اعوان قتل کے قتل میں ملوث پانچوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، ملزمان کو چارسدہ اور مردان کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی کا منظم گینگ چلاتے تھے، اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ عامر اعوان کو ان کے فارم ھاوس میں بیڈ روم میں قتل کیا گیا۔ پانچ مسلح افراد گھر کے اندر داخل ہوئے۔ کلاشنکوف سے مسلح تھے،

  • یورپ میں چاکلیٹ کی بڑی ڈکیتی،  12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

    یورپ میں چاکلیٹ کی بڑی ڈکیتی، 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا

    یورپ میں لوٹ مار میں اضافے اٹلی میں 12 ٹن چاکلیٹ سے بھرا ٹرک چرالیا گیا کٹ کیٹ سے بھرا ٹرک اٹلی سے پولینڈ جارہا تھا کہ 12 ٹن کٹ کیٹ چاکلیٹ چوری ہوگئی جن کی مقدار 4لاکھ 13ہزار سے زائد تھی۔ کارگو کی چوری ہر سائز کے کاروبار کے لیے ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔

    یورپ میں ایک حیران کن واردات کے دوران چوروں نے مشہور چاکلیٹ برانڈ کٹ کیٹ کی 4 لاکھ سے زائد بارز چرا لیں، جن کا مجموعی وزن تقریباً 12 ٹن بتایا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ چاکلیٹ ایک ٹرک کے ذریعے اٹلی کے وسطی علاقے سے پولینڈ منتقل کی جا رہی تھیں کہ راستے میں نامعلوم افراد نے پوری کھیپ غائب کر دی۔بیان کے مطابق چوری ہونے والی کل 413,793 کٹ کیٹ بارز تاحال لاپتہ ہیں اور نہ ہی ٹرک کا کوئی سراغ ملا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر بار پر موجود بیچ نمبر کے ذریعے ان کی شناخت ممکن ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو ایسی چاکلیٹس ملیں تو فوری اطلاع دی جائے۔کمپنی نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات مقامی حکام اور سپلائی چین پارٹنرز کے ساتھ مل کر جاری ہیں۔

    ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کارگو چوری اور فریٹ فراڈ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ جرائم مزید پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔کمپنی کے ترجمان نے مزاحیہ انداز میں کہا “ہم ہمیشہ لوگوں کو کٹ کیٹ کے ساتھ بریک لینے کا کہتے ہیں، لیکن لگتا ہے چوروں نے اس بات کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا اور 12 ٹن چاکلیٹ کے ساتھ ہی بریک لے لی۔”ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ چوروں کا ذوق قابلِ تعریف ہے، لیکن کارگو چوری کاروبار کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکی ہے۔

    اتوار کو انسٹاگرام پر جاری بیان میں کمپنی نے واضح کیا کہ اس واقعے سے صارفین کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ یہ یورپ میں چاکلیٹ کی پہلی بڑی چوری نہیں۔ اس سے قبل 2023 میں برطانیہ میں ایک شخص نے مشہور Cadbury کے تقریباً 2 لاکھ کریم ایگز چرا لیے تھے، جس پر اسے 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔