Baaghi TV

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،چاندی مہنگی

silver

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

ملک میں فی تولہ سونا 4400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 773 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونا 44 ڈالر کمی کے بعد 4494 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 059 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے بڑھ کر 6 ہزار 908 روپے ہو گئی ہے۔

More posts