Baaghi TV

Blog

  • ایران مذاکرات کی کوششوں کا فوری جواب دے، تاکہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے،سعودی عرب

    ایران مذاکرات کی کوششوں کا فوری جواب دے، تاکہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے،سعودی عرب

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا فوری جواب دے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی صدر کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سفارت کاری کو موقع دینے کے اقدام کو سراہتا ہے تاکہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے قابل قبول معاہدہ طے کیا جاسکے، سعودی عرب اس حوالے سے پاکستان کی جاری ثالثی کوششوں کو بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ کے مطابق ریاض کو امید ہے کہ ایران کشیدگی کے خطرناک نتائج سے بچنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا اور جامع معاہدے کے لیے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا فوری جواب دے گا تاکہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔

    سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر منگل کو متوقع فوجی حملہ مؤخر کردیا گیا ہے کیونکہ اب سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔

  • اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں 25 مئی سے موسمِ گرما کی تعطیلات شروع ہوں گی جو 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔

    ایف ڈی ای کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 25 مئی سے شروع ہوں گی، جبکہ اسکول اور کالج 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھولے جائیں گے 15 جون سے دو ہفتوں پر مشتمل ’سمر فیسٹا‘ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس کے تحت مختلف تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

    اعلامیے کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کا نصاب بروقت مکمل کرانے کے لیے جون یا جولائی میں ہر ادارے میں خصوصی کوچنگ کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے لیے ضرورت کے مطابق تدریسی عملہ تعینات کیا جائے گا یہ کلاسز ڈیجیٹل ہب سے منسلک کلاس رومز کے ذریعے بھی منعقد کی جاسکتی ہیں، جہاں جون میں براہِ راست اور جولائی میں ریکارڈ شدہ لیکچرز فراہم کیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق انڈرگریجویٹ پروگرامز، بشمول بی ایس اور اے ڈی پی کلاسز، اپنے مقررہ تعلیمی شیڈول اور سمسٹر کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گی، گرمیو ں کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کی تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں میں مرمت، دیکھ بھال اور اسٹاک چیکنگ کے امور بھی اسی دوران انجام دیے جائیں گے۔

  • سیاسی گلیاروں کا بحران باتیں حسین کی، چلن کوفیوں جیسا،تجزیہ:شہزاد قریشی

    سیاسی گلیاروں کا بحران باتیں حسین کی، چلن کوفیوں جیسا،تجزیہ:شہزاد قریشی

    باتیں جمہوریت کی سیاست مفادات کی
    پاکستانی سیاسی گلیاروں کا المیہ

    سیاسی گلیاروں میں اصولوں کے دعوے، مگر عملی رویے مفادات کے تابع

    تجزیہ شہزاد قریشی

    بقولِ شاعر:
    چلن سب کا ہے کوفیوں جیسا،
    باتیں حسینؓ کی کرتے ہیں”
    آج اگر پاکستان کے سیاسی گلیاروں پر نظر ڈالی جائے تو یہ شعر محض ایک ادبی اظہار نہیں بلکہ ایک تلخ سیاسی حقیقت محسوس ہوتا ہے۔ ملک کی سیاست میں اصولوں، اخلاقیات اور قومی مفاد کی باتیں تو بہت کی جاتی ہیں، مگر عملی سیاست کا منظر اس کے بالکل برعکس دکھائی دیتا ہے۔ الزامات، کردار کشی، ذاتی دشمنیاں، ویڈیو و آڈیو سکینڈلز اور اقتدار کی بے رحم کشمکش نے سیاست کو قومی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کی جنگ بنا دیا ہے۔

    افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس تمام سیاسی شور شرابے میں نہ جمہوریت مستحکم ہوئی اور نہ ہی سیاسی کلچر میں پختگی آئی۔ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل، قومی معیشت، تعلیم، صحت، خارجہ پالیسی یا ادارہ جاتی اصلاحات پر سنجیدہ مکالمے کے بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی سیاست میں الجھی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاست کا مقصد قوم کی رہنمائی نہیں بلکہ صرف اقتدار تک رسائی رہ گیا ہے۔

    میرا خیال ہے کہ پاکستان کی بیشتر سیاسی جماعتوں میں مؤثر تھنک ٹینک کا شدید فقدان ہے۔ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں سیاسی جماعتوں کے پاس ماہرین، دانشوروں، معیشت دانوں اور پالیسی سازوں پر مشتمل ٹیمیں ہوتی ہیں جو مستقبل کی حکمتِ عملی، قومی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ مگر ہمارے ہاں اکثر فیصلے وقتی سیاسی فائدے، جذباتی نعروں یا شخصیات کے گرد گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ سیاست میں برداشت کم اور انتشار زیادہ نظر آتا ہے۔ جماعتوں کے اندر جمہوریت کمزور، اختلافِ رائے ناپسندیدہ اور میرٹ اکثر مصلحتوں کی نذر ہو جاتا ہے۔ جب سیاسی قیادت اپنے اندر فکری تربیت، پالیسی سازی اور نظریاتی استحکام پیدا نہیں کرے گی تو جمہوریت محض انتخابات تک محدود ہو کر رہ جائے گی۔
    پاکستان کو آج الزام تراشی نہیں بلکہ فکری سیاست کی ضرورت ہے؛ ایسی سیاست جو قوم کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کرے، نوجوانوں کو مایوسی نہیں بلکہ امید دے، اور اقتدار کے کھیل سے نکل کر قومی تعمیر کا راستہ اختیار کرے۔ ورنہ “باتیں حسینؓ کی” اور “چلن کوفیوں جیسا” والا طعنہ ہمارے سیاسی رویّوں پر مسلسل چسپاں رہے گا۔

  • پنجاب: ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پنجاب: ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فضائیہ کی تمام ایئر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہےیہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ اور فلائٹ آپریشنز کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی سیکریٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت یہ پابندیاں عائد کی ہیں،جن کا اطلاق صوبے بھر میں تمام پاکستان ایئر فورس کے ائیر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف 13 کلومیٹر کے دائرے میں ہوگا مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لا ئٹس کے استعمال اور صدقے کے گوشت یا آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ان سرگرمیوں کو فلائٹ آپریشنز کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ پرندے اور دیگر عوامل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پرنئی سیاسی تحریک’کاکروچ جنتا پارٹی‘

    محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں 30 روز تک نافذ العمل رہیں گی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم تمام کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف بھی یہی قوانین لاگو ہوں گے، ائیرپورٹس اور ایئر بیسز کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پرنئی سیاسی تحریک’کاکروچ جنتا پارٹی‘

    بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پرنئی سیاسی تحریک’کاکروچ جنتا پارٹی‘

    بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سوریا کانت کے نوجوانوں سے متعلق متنازع ریمارکس کے بعد ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے ایک طنزیہ سیاسی تحریک سامنے آگئی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس سوریا کانت نے ایک عدالتی سماعت کے دوران کہا تھا کہ کچھ نوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح ہیں، جنہیں روزگار نہیں ملتا، پھر وہ سماجی ذرائع ابلاغ، صحافت یا سرگرم کارکن بن کر نظام پر حملے شروع کر دیتے ہیں بعد ازاں انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا اشارہ جعلی ڈگری رکھنے والے افراد کی جانب تھا، نہ کہ تمام نوجوانوں کی طرف۔

    تاہم ان ریمارکس پر بالخصوص نوجوان نسل میں شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں بے روزگاری، مہنگائی اور سماجی تقسیم پہلے ہی بڑے مسائل سمجھے جا رہے ہیں،30 سالہ ابھیجیت ڈپکے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ اگر تمام کاکروچ اکٹھے ہو جائیں تو؟‘ بعد ازاں انہوں نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے نام سے ویب سائٹ اور سماجی ذرائع ابلاغ کے صفحات قائم کر دیے۔

    شوبزاور سیاسی شخصیات انمول پنکی کی کسٹمرز نکلیں

    رپورٹ کے مطابق 3 روز میں اس تحریک کے لاکھوں حمایتی سامنے آئے، جبکہ ہزاروں افراد نے رکنیت فارم بھی پُر کیے اس طنزیہ جماعت کا منشور نوجوانوں کی بے روزگاری، حکومتی طرزِ سیاست، ذرائع ابلاغ کے کردار اور عدالتی تقرریوں جیسے معاملات پر طنزیہ انداز میں تنقید کرتا ہے،ابھیجیت ڈپکے کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ طویل عرصے سے خاموش تھے، مگر اب نوجوان سوال اٹھا رہے ہیں اور جوابدہی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

  • شوبزاور سیاسی شخصیات انمول پنکی کی کسٹمرز نکلیں

    شوبزاور سیاسی شخصیات انمول پنکی کی کسٹمرز نکلیں

    منشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس میں تحقیقاتی ٹیم نے مجموعی طور پر 16 مختلف اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا،کیس کی انتہائی حساس اور اہم دستاویزات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کر دی گئیں۔

    دستاویزات کے مطابق انمول پنکی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے منتقل کرنے والوں میں حکمران اتحاد کے ایم این اے صادق افتخار، ان کی اہلیہ اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار منیب بٹ، اداکارہ میرا اور ماڈل سارہ کے نام سامنے آ گئے ہیں، گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 6 مختلف اکاؤنٹس کا استعما ل کرتے ہوئے تقریباً 3 کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے مجموعی طور پر 16 مختلف اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق گزشتہ 18 مہینوں کے دوران 6 مختلف بینک اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 94 لاکھ 67 ہزار روپے منتقل کیے گئے، اس رقم کی منتقلی میں 21 خواتین اور 117 مرد شامل ہیں، جن میں ایم این اے صادق افتخار، ان کی اہلیہ سمیت اداکار منیب بٹ، اداکارہ میرا اور ماڈل سارہ کے ناموں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    بیسل امیکا نامی خاتون کے ایک اکاؤنٹ میں 85 لاکھ 62 ہزار روپے منتقل ہوئے، صداقت اللہ نامی شخص کے اکاؤنٹ میں 16 لاکھ 50 ہزار روپے ڈالے گئے، ہانی فرقان کے اکاؤنٹ میں 77 لاکھ 50 ہزار اور محمد سمیر کے اکاؤنٹ میں 63 لاکھ 75 ہزار روپے منتقل کیے گئے اسی طرح ظفرعلی کے اکاؤنٹ میں 27 لاکھ 80 ہزار منتقل ہوئے، اسکائے اوورسیز نامی اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے منتقل ہوئےرقم منتقلی ذیشان اور سہیل نامی افراد کے ذریعے کی جاتی تھی۔

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سینیٹ کمیٹی کو کیس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنکی کیس میں لا انفورسمنٹ والوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 2018 سے 2024 تک 5 کیسز بنائے گئے، سندھ پولیس نے اب تک 4 کیسسز بنائے ہیں، پنکی کے پرانے گھر سے بھی کوکین برآمد ہو ئی ، ملزمہ کے فون کا بھی فرانزک کرایا گیا ہے، نادرا اورایف آئی اے کو بھی خطوط لکھے گئے ہیں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہونےکا امکان ہے،بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم کئی شہروں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان بھی موجود ہے اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بھی بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور پشاور میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، صوابی، مردان، مالاکنڈ، پارا چنار، کرم اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے-

    محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق میں پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ موسم گرم رہنے کی توقع ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش اپر دیر میں ہوئی جبکہ میرکھا نی میں 17 ملی میٹر، کالام میں 16 ملی میٹر، دروش میں 13 ملی میٹر، میں 12 ملی میٹر اور پٹن میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی-

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

  • جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔

    مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی ،میاں مقصود احمد جماعت اسلامی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے پہلے کافی عرصہ لاہور کے امیر رہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں مقصود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں مقصود جماعت اسلامی کا سرمایہ افتخار تھے، ان کی وفات تحریک اسلامی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور غریق رحمت کرے، اللّٰہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

  • محمد عامر کو برطانوی شہریت  مل گئی

    محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے مبینہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کرلی ہے۔

    محمد عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے برطانوی شہریت حاصل کرنے کا ذکر تھا34 سالہ فاسٹ بولر نے 36 ٹیسٹ 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جبکہ فاسٹ بولر کی اہلیہ پہلے ہی سے برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔

    محمد عامر اس سے قبل واضح کرچکے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی جانب سے نہیں کھیلیں گےکیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں محمد عامر نے 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ایک پروگرام میں محمد عامر نے بتایا تھا کہ اگلے سال تک آئی پی ایل کھیلنےکا موقع مل رہا ہے اور اگر کھیلنےکا موقع ملا تو میں کھیلوں گااگر انہیں موقع ملا تو وہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    معاہدہ نہ کیا تو ایران کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی

  • پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

    بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی پنجابی گلوکارہ اندر کور پراسرار حالت میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی لاش نہر نیلون سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا، اندر کور کے بھائی جوتندر سنگھ کی جانب سے درج شکایت میں بتایا گیا کہ گلوکارہ 13 مئی کی رات ساڑھے آٹھ بجے گھر سے سامان خریدنے کے لیے اپنی گاڑی میں نکلی تھیں لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئیں۔

    گلوکارہ کے اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ نے ساتھیوں کیساتھ مل کر انہیں اغوا کیا۔ ملزم اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم گلوکارہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر وہ ناراض تھا، سکھوندر سنگھ کینیڈا سے پنجاب آیا اور گلوکارہ کو قتل کرنے کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا۔

    48 گھنٹے میں ڈاکو ٹریس کرنے پر پولیس اہلکار کو شاباش و نقد انعام

    معاہدہ نہ کیا تو ایران کیلئے اچھا نہیں ہوگا، ٹرمپ کی ایک بار پھر دھمکی