Baaghi TV

Blog

  • پاکستانی بحری عملے کیلئے ناروے کے جہازوں پر ملازمت کے مواقع ،مفاہمتی یادداشت پر دستخظ

    پاکستانی بحری عملے کیلئے ناروے کے جہازوں پر ملازمت کے مواقع ،مفاہمتی یادداشت پر دستخظ

    پاکستانی ملاحوں کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کے حوالے سے پاکستان اور ناروے کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد اب پاکستانی عملہ ناروے کے پرچم بردار جہازوں پر ملازمتیں حاصل کر سکے گا۔

    ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ تقریب کے دوران ناروے میں پاکستانی سفارتخانے اور نارویجن میری ٹائم اتھارٹی کے حکام نے دستاویزات پر دستخط کیے اس معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستانی بحری عملے کی پیشہ ورانہ تربیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم کرنا اور انہیں عالمی شپنگ مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اس معاہدے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا ان کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم تعاون مضبوط ہوگا بلکہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اب پاکستانی سی فیررز ناروے کی عالمی معیار کی شپنگ لائنز اور پرچم بردار جہازوں پر خدمات انجام دینے کے اہل ہوں گے یہ معاہدہ پاکستانی افرادی قوت کو جدید بحری ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کا عملی تجربہ حاصل کرنے میں مدد دے گا پاکستانی تربیتی اداروں کی اسناد کو ناروے جیسے بڑے بحری ملک کی جانب سے تسلیم کیا جانا پاکستانی میری ٹائم سیکٹر کی ساکھ میں اضافہ کرے گا، حکومت پاکستان بحری تربیتی اداروں کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور عا لمی بحری کنونشنز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے لیے پُرعزم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ عالمی شپنگ انڈسٹری میں پاکستان کا حصہ بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • لیبر، ورکرز اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،مریم نواز

    لیبر، ورکرز اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کارخانوں، فیکٹریوں اور دفاتر میں سیفٹی آلات اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے-

    کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ پر خصوصی زور دیا کہا کہ لیبر، ورکرز اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔

    وزیراعلیٰ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ورک پلیس پر حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےمحفوظ اور صحت مند کارکن ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد رکھتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ورکرز کے تحفظ کے لیے لیبر قوانین میں ترامیم لا رہی ہے اور سیفٹی کلچر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے صنعتی شعبے کے مالکان پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ محنت کشوں کو ماہانہ مالی معاو نت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مزید 50 ہزار مزدوروں کو اس سہولت میں شامل کیا جائے گا ہر ورکر کو محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں بین الاقوامی معیار کے سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی منتقلی کی درخواست مسترد

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی منتقلی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    عدالتِ عالیہ کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت بدستور موجودہ عدالت میں ہی جاری رہے گی، جبکہ ٹرائل جج افضل مجوکا کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔یہ فیصلہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملزم عمر حیات کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا۔ ملزم نے ٹرائل جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کسی دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ٹرائل کے تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

  • ٹرمپ کو ایران جنگ سے متعلق  درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں،جے ڈی وینس

    ٹرمپ کو ایران جنگ سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں،جے ڈی وینس

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کی صورتحال کے بارے میں مکمل طور پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

    ‘دی اٹلانٹک‘ کی رپورٹ کے مطابق جہاں پینٹاگون کے حکام صدر ٹرمپ کو یہ بتا رہے ہیں کہ امریکی فوج نے ایرانی فضائیہ، بحریہ اور دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، وہیں جے ڈی وینس ان دعوؤں کی حقیقت پر سوال اٹھا رہے ہیں جے ڈی وینس نے بند کمرہ اجلاسوں میں بار بار یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کی جانے والی جنگ کی خوش کن تصویر واقعی سچ ہے؟

    نائب صدر کو خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ پینٹاگون شاید امریکی میزائلوں کے ذخیرے میں ہونے والی بڑی کمی کو چھپا رہا ہےوہ سمجھتے ہیں کہ اگر امریکا کا اسلحہ اسی طرح ختم ہوتا رہا تو مستقبل میں چین، شمالی کوریا یا روس جیسے بڑے حریفوں کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ کی صورت میں امریکا کے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں بچے گا۔

    جے ڈی وینس نے عوامی سطح پر تو وزیر دفاع کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پیٹ ہیگستھ بہترین کام کر رہے ہیں، لیکن نجی محفلوں میں وہ بہت گہرے اسٹریٹیجک سوالات پوچھ رہے ہیں ہیگستھ کا ٹی وی پر کام کرنے کا تجربہ انہیں یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ صدر ٹرمپ کیا سننا چاہتے ہیں، اور وہ اکثر صبح آٹھ بجے بریفنگ دیتے ہیں جب صدر فاکس نیوز دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

    ایک سابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ پیٹ اپنی ٹی وی مہارت کی وجہ سے خوب جانتے ہیں کہ صدر سے کس طرح بات کرنی ہے اور وہ کیا سوچتے ہیں جنگ کے نقصانات کے بارے میں بھی پینٹاگون اور انٹیلی جنس رپورٹس میں واضح فرق نظر آتا ہے۔

    جہاں ہیگستھ کا دعویٰ ہے کہ ایرانی فوج تباہ ہو چکی ہے اور ایرانی فضائی حدود پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے، وہیں خفیہ معلومات ظاہر کرتی ہیں کہ تہران اب بھی اپنی دو تہائی فضائیہ اور میزائل داغنے کی بڑی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہےاس کے علاوہ ایران کی وہ چھوٹی اور تیز رفتار کشتیاں بھی سلامت ہیں جو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے اور عالمی تجارت کو روکنے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے بھی خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنے اہم ترین اسلحے کا آدھا حصہ پہلے ہی استعمال کر چکا ہے۔

    جے ڈی وینس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شروع ہی سے ایران کے خلاف اس فوجی کارروائی کے مخالف تھے اور انہوں نے خبردار کیا تھا کہ یہ جنگ بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور علاقائی افراتفری کا باعث بنے گی ان کا موقف رہا ہے کہ امریکہ کو اپنے وسائل گھر پر خرچ کرنے چاہئیں۔

    رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ ان کا سیاسی مستقبل اور 2028 کے صدارتی انتخاب میں ان کی کامیابی کے امکانات اس ایران جنگ کے نتیجے سے جڑے ہوئے ہیں یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں خود شرکت کی تھی تاکہ کسی طرح اس تنازع کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

  • آبنائے ہرمز کو 28 فروری سے پہلے والی حیثیت پر فوری طور پر بحال کیا جائے،خلیج تعاون کونسل

    آبنائے ہرمز کو 28 فروری سے پہلے والی حیثیت پر فوری طور پر بحال کیا جائے،خلیج تعاون کونسل

    خلیج تعاون کونسل کے مشاورتی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو 28 فروری سے پہلے والی حیثیت پر فوری طور پر بحال کیا جائے، عالمی گزرگاہ پر کسی بھی قسم کے ٹیکس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت خلیج تعاون کونسل کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قطر، عمان، یو اے ای، بحرین اور کویت کے سربراہان شریک ہوئے۔اس موقع پر رہنماؤں نے جی سی سی ممالک اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جی سی سی رہنماؤں نے بحران کے خاتمے کیلئے سفارتی راستہ اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ عرب ممالک پر ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جی سی سی ریاستیں انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے دفاع کا حق رکھتی ہیں، عرب ریاستیں یکجان ہیں انہیں تقسیم نہیں کیا جاسکتا، کسی ایک ریاست پر حملہ تمام ریاستوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔خلیج تعاون کونسل کے مشاورتی اجلاس میں تیل کی فراہمی کو برقرار رکھنے اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔

    دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، سمندری گزرگاہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،قطری دفتر خارجہ کے ترجمان مجید انصاری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ قطر پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ایران مذاکرات میں آبنائے ہرمز کو جوہری پروگرام سے الگ کرے، تو قطر بھی تنازع کے خاتمے کیلئے جامع معاہدے کی حمایت کرے گا۔

    علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے سفارتی رابطے جاری ہیں لیکن امریکا معاہدے میں جلد بازی نہیں کرے گا، ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جو امریکی قومی سلامتی کیخلاف ہو۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا واضح طور پر کہنا ہے کہ امریکا ایسا معاہدہ قبول نہیں کرے گا جو امریکی قومی سلامتی کیخلاف ہو، مذاکرات اسی صورت آگے بڑھیں گے جب وہ واضح شرائط پر مبنی ہوں۔ترجمان کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

  • 2 بچوں کے باپ سے 41 سالہ اداکارہ کی شادی، ماں نہ بننے کا فیصلہ

    2 بچوں کے باپ سے 41 سالہ اداکارہ کی شادی، ماں نہ بننے کا فیصلہ

    ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ نیہا پینڈسے ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بیانات کے باعث خبروں میں آگئی ہیں۔ ڈرامہ بھابی جی گھر پر ہیں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے اپنے شوہر شاردل سنگھ بیاس سے شادی اور ماں نہ بننے کے فیصلے پر کھل کر بات کی ہے۔

    نیہا پینڈسے نے سال 2020 میں شاردل سنگھ بیاس سے شادی کی تھی، جو اس سے قبل دو بار طلاق یافتہ رہ چکے ہیں اور دو بچوں کے والد بھی ہیں۔ اس شادی پر اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب انہوں نے ناقدین کو واضح جواب دے دیا ہے۔ایک انٹرویو میں نیہا نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرولنگ اب عام بات بن چکی ہے اور ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے فیصلوں کے مطابق گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا، "مجھے معلوم ہے کہ میں نے ان سے شادی کیوں کی، یہ میری زندگی ہے اور میں اپنے فیصلے خود کرتی ہوں۔”اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو اپنے لیے بہترین انسان سمجھتی ہیں اور یہی چیز ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر رشتہ زہریلا ہو جائے تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

    نیہا پینڈسے نے ماں بننے کے حوالے سے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال بچے کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی آبادی، محدود وسائل اور مہنگی ہوتی زندگی بڑے عوامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی پرورش ایک بڑی ذمہ داری ہے جس میں وقت، توجہ اور مالی وسائل درکار ہوتے ہیں، جبکہ عملی طور پر اس کی زیادہ ذمہ داری خواتین پر ہی آتی ہے۔ نیہا کے مطابق وہ اس وقت اپنے کیریئر کو مستحکم کرنے پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور اتنی بڑی ذمہ داری اٹھانے کے لیے خود کو تیار نہیں سمجھتیں۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے مستقبل کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ایگز فریز کروا رکھے ہیں، تاہم اس عمل کو انہوں نے مشکل اور تکلیف دہ قرار دیا۔

    نیہا پینڈسے کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جہاں کچھ صارفین ان کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ اب بھی تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

  • معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی تین ماہ میں تین بار ڈکیتی کا شکار

    معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی تین ماہ میں تین بار ڈکیتی کا شکار

    کراچی: پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے شہر میں بڑھتے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تین مرتبہ ڈکیتی کا شکار ہو چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں دیپک پروانی نے بتایا کہ مختلف واقعات میں ان سے اسلحے کے زور پر گاڑی، موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال صرف ان تک محدود نہیں بلکہ ان کے عملے کے افراد بھی جرائم کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ایک ملازم کے گھر میں رواں ماہ دو مرتبہ چوری ہوئی، جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دیپک پروانی کے مطابق کراچی میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ متعدد صارفین نے کراچی کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • طلاق کے 7 سال بعد اداکارہ کی دوسری شادی کا عندیہ، "میں بہت رومانٹک ہوں”

    طلاق کے 7 سال بعد اداکارہ کی دوسری شادی کا عندیہ، "میں بہت رومانٹک ہوں”

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا نے طلاق کے کئی سال بعد ایک بار پھر محبت اور شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی محبت پر یقین رکھتی ہیں اور مستقبل میں شادی کے لیے تیار ہیں۔

    اداکارہ نے حال ہی میں یوویکا چودھری کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، محبت اور رشتوں پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "میں بہت رومانٹک ہوں اور محبت کے لیے ہمیشہ اوپن ہوں۔”
    یاد رہے کہ ردھی ڈوگرا نے 2011 میں اداکار راکیش بپت سے شادی کی تھی، تاہم 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ محبت ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ اسے زندگی کا بنیادی جزو سمجھتی ہیں۔ "محبت صرف رومانٹک نہیں ہوتی، یہ ہر جگہ موجود ہے، حتیٰ کہ نفرت میں بھی محبت کا عنصر ہوتا ہے،” انہوں نے کہا۔

    شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ردھی ڈوگرا نے اسے ایک "کمٹمنٹ” قرار دیا اور کہا کہ شادی ایک طرح کا معاہدہ ہے جسے نبھانا ضروری ہوتا ہے، تاہم کمپینین شپ بغیر شادی کے بھی ممکن ہے۔اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی مخصوص چیک لسٹ نہیں، لیکن وہ ایک خودمختار، بااعتماد اور دوسروں کی عزت کرنے والے شخص کو ترجیح دیں گی۔ "میں چاہتی ہوں کہ میرا پارٹنر سیلف میڈ ہو، اپنی شناخت رکھتا ہو اور میرے مضبوط ہونے کو قبول کرے،”

    اداکارہ کے مطابق وہ اپنی زندگی میں مکمل طور پر خودمختار ہیں اور کسی ایسے شخص کو ترجیح نہیں دیں گی جو ان کی کامیابی سے عدم تحفظ کا شکار ہو۔ردھی ڈوگرا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ دوسری شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، جبکہ مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے نام کا بینڈانا پہن لیا

    ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے نام کا بینڈانا پہن لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں حالیہ واقعے نے مداحوں کو حیران اور متجسس کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر کو حال ہی میں عاصم اظہر کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹس کے دوران دیکھا گیا، جہاں انہوں نے ایک بینڈانا کے ذریعے اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا۔ اس بینڈانا پر "عاصم علی” درج تھا، جو نہ صرف عاصم اظہر کا اصل نام ہے بلکہ ان کے نئے البم کا عنوان بھی بتایا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہے ہیں اور اکثر ایک ساتھ تقریبات میں نظر آتے تھے، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ بعد میں عاصم اظہر کی منگنی میرب علی سے ہوئی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔حالیہ پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان دوبارہ قربت کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ بعض مداحوں کا خیال ہے کہ یہ عمل دونوں کے تعلق کو باضابطہ بنانے کا اشارہ ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر صارفین اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار سامنے آیا ہے، جہاں کچھ صارفین نے اس اقدام کو غیر سنجیدہ قرار دیا، وہیں کئی افراد نے اسے محبت کا کھلا اظہار بھی قرار دیا ہے۔

  • پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں تیزی، ایک روز میں 11 ملزمان ہلاک

    پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں تیزی، ایک روز میں 11 ملزمان ہلاک

    پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں مختلف شہروں میں ایک ہی روز کے دوران 5 مقابلوں میں مجموعی طور پر 11 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور چوہنگ میں ہونے والے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد سنگین جرائم میں مطلوب تھے اور کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔ادھر شیخوپورہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان بھی مختلف مقدمات میں مطلوب تھے اور انہیں گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح ساہیوال میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور علاقے میں خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے۔