Baaghi TV

Blog

  • بنگلہ دیش انتخابات، بی این پی اتحاد جیت گیا،جماعت اسلامی کا دھاندلی کا الزام

    بنگلہ دیش انتخابات، بی این پی اتحاد جیت گیا،جماعت اسلامی کا دھاندلی کا الزام

    بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے میدان مار لیا۔

    بنگلا دیش میں عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق بی این پی اور اس کی تحادی جماعتوں نے 299 میں سے 209 نشتیں جیت لیں،غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 151 نشستیں جیت چکی ہے، طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ دونوں نشستوں پر کامیاب قرار پائے،جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 70 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے۔ نیشنل سیٹیزن پارٹی صرف 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نےکہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، جن کےساتھ مل کر تحریک چلائی ان کےساتھ مل کر ملک چلائیں گے، طارق رحمان نے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں سے خصوصی دعاؤں میں شریک ہونے اور کسی بھی قسم کی ریلیوں یا جشن سے گریز کی اپیل کی ہے۔

    ادھر جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان نے الیکشن کمیشن پر چند حلقوں میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی،شفیق الرحمان نے کہا کہ وہ سرکاری نتائج کے بعد ردعمل دیں گے اور یقین دلاتے ہیں کہ مخالفت برائے مخالفت نہیں کریں گے، تعمیری اور عوام کے مفاد میں سیاست کریں گے۔

    بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق 73 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائےگا۔ریفرنڈم میں جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز مانگی گئی ہے۔

  • سید زعیم حسین قادری چل بسے، اناللہ وانا الیہ راجعون

    سید زعیم حسین قادری چل بسے، اناللہ وانا الیہ راجعون

    سابق لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال میں ہوا۔

    مرحوم کا تعلق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے تھا اور وہ طویل عرصے تک سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں متحرک رہے۔سید زعیم حسین قادری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کا آغاز کیا اور پنجاب حکومت میں صوبائی وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پارٹی کے ترجمان بھی رہ چکے تھے اور سیاسی امور پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

    سیاسی حلقوں کے مطابق زعیم قادری ایک متحرک اور بے باک رہنما تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں پارٹی پالیسی کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی وفات کی خبر منظر عام پر آتے ہی سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔سینئر صحافی و اینکر پرسن اور سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے زعیم حسین قادری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔زعیم حسین قادری کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم کو ان کی سیاسی وابستگی، جرات مندانہ مؤقف اور عوامی روابط کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے میں بڑی سٹیک ہولڈر بن گئی

    فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے میں بڑی سٹیک ہولڈر بن گئی

    فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے عارف حبیب گروپ کی قیادت میں قائم کنسورشیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جس کے بعد اس نے ایک تاریخی 135 ارب روپے کے نجکاری معاہدے کے تحت P (پی آئی اے) کے 75 فیصد حصص کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں۔

    یہ بڑی مالیاتی ڈیل پاکستان میں نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ایف ایف سی کی مضبوط مالی بنیاد اور صنعتی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کنسورشیم نے پی آئی اے کی تنظیمِ نو، آپریشنز میں بہتری، انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور ادارے کی مسابقتی حیثیت بحال کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔

    حکومت اس معاہدے کو قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پی آئی اے کی طویل مدتی بحالی اور استحکام کے لیے مؤثر عمل درآمد کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

  • بیوروکریسی کے جنسی درندے،تحریر: ملک سلمان

    بیوروکریسی کے جنسی درندے،تحریر: ملک سلمان

    قسط نمبر -1
    اگر بیوروکریٹ کے نیفے میں پسٹل چلنا شروع ہوگئے تو آدھے سے زائد ”رِمل شاہ“ بن جائیں گے۔
    یہ وہ ٹاپک ہے جسے میں بہت عرصے سے لکھ نہیں پارہا تھا جبکہ بہت سارے دوستوں کو چاہ کر بھی ڈائریکٹ سمجھانے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔
    ایک گالی۔۔۔ ۔۔۔سب نے سنی ہوگی اس کا مطب پہلی دفعہ سمجھ آیا۔
    پولیس سروس کے ایک طاقتور اور سنئیر افسر جس کی ابھی دو سال سے زائد سروس باقی ہے وہ سپلائیر ہے۔اس کی ایک سوشل ورکر خاتون کے ساتھ طریقہ واردات کی پوری چیٹ دیکھی کہ جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ہمارا کوڈ ورڈ ہوگا کہ میں تمہیں بیٹی کہوں گا تم مجھے ڈیڈی۔
    مجھ سے ملو گی تب بھی پیکٹ اگر کسی کے پاس بھیجوں گا تب بھی پیکٹ میری گارنٹی،اگلا تمیں کچھ انعام دے دے تو وہ بھی تمھارا۔میرے دفتر آکر پچاس ہزار ایڈوانس لے کر کسی پارلر سے خود کو اپڈیٹ کروا لو۔جہاں بھیجوں آنکھ اور کان بند کرکے جانا ہے۔
    میں نے پہلے بھی کالم لکھا تھا کہ بہت سارے بیوروکریٹ اچھی پوسٹنگ کیلئے سپلائی کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔
    پارٹی،پلائی اور سپلائی یہی انکی کامیابی کا راز ہے۔ پینٹ کوٹ اور ٹائی کے اندر چپھی انکی غلاظت کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔
    پاؤں چاٹ گروپ کی بات کی جائے تو پولیس افسران سر فہرست اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس والے دوسرے جبکہ پی ایم ایس والے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اس کام میں کوئی سپیشلائیزیشن کی ہوئی ہے یا پھر سب نے لڑکی پھنسانے کے ٹوٹکوں والا ایک ہی میگزین لے رکھا ہے کہ ہر دوسرے افسر کی چیٹ کا آغاز پاؤں چاٹنے کی خواہش سے ہوتا ہے۔
    ایک ڈی آئی جی کی ویڈیو دیکھی تو وہ سابق چئیرمین نیب کو پیچھے چھوڑ چکے تھے جناب نے عرق گلاب سے ڈانسر کے پاؤں دھوئے اور کئی منٹ تک چاٹتا رہا۔
    یہ جنسی درندے ہر سوشل خاتون پر ٹرائی کرتے ہیں۔ میڈیا گرلز کی بات کی جائے تو یہاں سرکاری افسران کی دال نہیں گلتی ہرلڑکی کی بلاک لسٹ میں پچاس سے زائد بیوروکریٹ ملیں گے۔ بیوروکریسی کے افسران کا آسان ٹارگٹ سماجی تنظیموں سے وابستہ خواتین،جونئیر اور ماتحت خواتین افسران ہوتی ہیں۔
    جنسی درندگی کا آسان طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کو سی ایس ایس اور سرکاری نوکری کا خواب دکھا کر یہ سستے مینٹور اپنی ہوس پوری کرتے ہیں۔
    سرکاری جنسی درندوں کو پہچاننے کا آسان طریقہ سرکاری ہائرنگ فائرنگ کا ریکارڈ دیکھ لیں باس کی بات ماننے سے انکار کرنے والی خوتین کو مہینوں اور دنوں میں نکال دیا جاتا ہے جبکہ باس کی خواہش کی تکمیل کرنے والوں کیلئے ترقی کے تمام در کھل جاتے ہیں۔
    جنسی درندے بنے افسران سنیپ چیٹ کو سیکس چیٹ کیلئے محفوظ تصور کرتے ہیں۔کچھ نے انٹرنیشنل واٹس ایپٹ نمبر رکھے ہوئے تو کچھ ایسے نڈر ہیں کہ اپنے پرسنل نمبر سے once کرکے گندی اور ننگی تصاویر اور آڈیو چیٹ کرتے ہیں۔ لیکن دوسرے موبائل سے انکی سنیپ چیٹ اور once والی ساری چیٹ ریکارڈ ہورہی ہوتی ہے۔
    درجنوں افسران ان حسیناؤں سے بلیک میل ہوکر خفیہ نکاح نبھا رہے ہیں۔ان پاؤں چاٹنے والوں کی زندگی آوارہ جانوروں سے بھی بدتر ہے۔بلیک میل ہونے والے افسران کی زندگی شرمندگی بن چکی ہے، ایک کال پر یہ گھر میٹنگ اور دفتر چھوڑ کر دم ہلاتے پہنچ جاتے ہیں۔

    پی ایم ایس کے ایک لڑکے نے واقع سنایا کہ ایک سنئیر آفیسر نے اسے بہت تنگ کیا ہوا تھا کہ ایک دفعہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے پاس بیٹھا تھا کہ وہی افسر ٹیلیفون کال پر اسکی عزت افزائی کررہا تھا،کال ختم ہوئی تو گرل فرینڈ نے پوچھا کہ کون تھا تو میں نے بے خیالی میں بتادیا کہ فلاں سیکرٹری ہے۔ اس نے فوری موبائل نکالا اور مجھے خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے کال ملا دی اور دوسری طرف سے کال اٹھاتے ہی بولی اوئے بات سن۔نیکسٹ۔۔۔۔۔اسکو تنگ کرنے کی شکایت نہ ملے۔دوسری طرف سے سے سیکرٹری نے پوچھا ک تمہارا کیا لگتا ہے تو اس نے جھٹ سے جواب دیا کہ جس طرح تم میرے کتے ہو ویسے ہی یہ بھی ہے۔ افسر کہ کہنا تھا کہ اس کا کام تو ہوگیا لیکن یہ فقرہ آج تک تکلیف دیتا ہے کہ”جیسے تم میرے کتے ہو ویسے ہی یہ بھی ہے“۔
    یہ باتیں کوئی ٹاپ سیکرٹ نہیں ہر افسر کو پتا ہے کہ دوسرا افسر کہاں اور کس کے ساتھ منہ کالا کرتاہے
    ان بے شرم افسران کو سمجھانے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے ان سے اس لیے ہمدردی ہے کہ ان افسران کی اکثریت انتہائی غریب گھروں کے بچے ہیں،خاص طور پر فخر سے اولڈ راوین کہلوانے والے 40ویں کامن سے 46ویں کامن والوں میں سے درجنوں کو میں تب سے جانتا ہوں جب یہ جی سی کی ہاسٹل فیس ادا نہیں کرسکتے تھے اور گاؤں کے دوستوں کی مدد سے کریسنٹ ہاسٹل سول لائنز میں ایک بستر پر دو،دو سوتے تھے، اور دعائیں دیں ہاسٹل مسجد کو جو عشاء کی نماز کے بعد سے فجر تک انکے کیلئے آرام گاہ ہوتی تھی۔ سنئیرز کے حالات بھی زیادہ مختلف نہیں کوئی گاؤں کے چوہدری سے پیسے لیکر شہر آیا تو کسی کی فیس بیرون ملک بیٹھے رشتے دار ادا کرتے تھے۔ یتیم الشانی سے عظیم الشانی کا سفر مبارک ہو، ریکارڈ توڑ کرپشن کے بعد یہ امیر تو ہوگئے لیکن انکی ذہنی پسماندگی اور غربت آج بھی وہیں کی وہیں ہے۔
    ان کو ڈائریکٹ نہیں سمجھا سکتا تھا کہ بیچارے نظریں نہیں ملا پائیں گے۔
    میں انکو بچانا چاہتا ہوں اس لیے ان بے غیرتوں کو سمجھا رہا ہوں کہ لعنتیوں سمجھ جاؤ اس سے پہلے کہ تم اشتہار بن جاؤ۔
    50 سے 60 کے درمیان والے سینیئر افسران جنھیں عام پبلک حتی کہ سیاستدان بھی سر سر کرتے ہیں وہیں پر انکی "شوگر بی بیز” نے ان کا نام "ٹھرکی بابا” "دادا ابو” اور "بے غیرت بڈھا” رکھا ہوا ہوتا ہے۔
    میری تحقیق کے مطابق نوجوان بیوروکریٹ میں سے 50 فیصد جبکہ سینیئر افسران میں سے 65 فیصد ٹھرک کے ہاتھوں مجبور ہو کر کتے سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں۔
    یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مالی کرپشن کے بغیر اخلاقی کرپشن افورڈ نہیں ہو سکتی۔
    جاری ہے۔۔۔
    ملک سلمان

  • یو اے ای کی پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع

    یو اے ای کی پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع

    متحدہ عرب امارات نے اصولی طور پر پاکستان کے2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں دو ماہ کی مختصر مدت کے لیے توسیع (رول اوور) پر اتفاق کر لیا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای نے 17 اپریل 2026 تک دو ماہ کے لیے اس رقم کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی اس وقت کرائی گئی جب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے اعلیٰ اماراتی حکام سے رابطہ کیا،اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب امارات نے یہ مختصر مدتی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تیسرے جائزہ مذاکرات سے امارات کے اس اقدام کو اہم قراردیاجارہاہے، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ماہ کی سابقہ توسیع ختم ہونے میں محض چار دن باقی تھے۔متحدہ عرب امارات کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد دوبارہ طویل مدتی رول اوور کے لیے رابطہ کرے گا۔

    یاد رہے کہ جنوری میں بھی یو اے ای نے رقم کی میعاد ختم ہونے پر ایک ماہ کی توسیع دی تھی جبکہ ایک ارب کی تیسری قسط جولائی 2026 میں واجب الادا ہوگی۔ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور وہ اماراتی حکام کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رول اوور کی مدت کا تعین کرنا قرض دینے والے کا اختیار ہوتا ہے، نائب وزیر اعظم کی کوششوں سے رول اوور یقینی ہو چکا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے قائمہ کمیٹی خزانہ میں دیے گئے بیانات کے پس منظر سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا کہ پاکستان کے بیرونی مالیاتی پروفائل میں کوئی خلا نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بھی درست سمت میں جا رہے ہیں۔

  • ڈی سی کے گن مین کی سینئیر صحافی سے بدتمیزی پر صحافی برادری سراپا احتجاج

    ڈی سی کے گن مین کی سینئیر صحافی سے بدتمیزی پر صحافی برادری سراپا احتجاج

    قصور
    ڈپٹی کمشنر کے گن مین کی بدتمیزی پر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا احتجاج

    قصور میں پیش آنے والے واقعے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے بانی و صدر سردار شریف سوہڈل نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے
    صدر District Press Club, Kasur نے کہا کہ سینئیر صحافی ملک اعجاز احمد کے ساتھ ڈی سی کے گن مین کی بدتمیزی قابل افسوس ہے اور کسی بھی صحافی کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دی جائے گی
    ضلع بھر کے پریس کلب و صحافتی تنظیموں نے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قصور فوری طور پر متعلقہ اہلکار کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کریں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ انتظامیہ اور صحافی اپنے دائرہ کار میں کام بااحسن سرانجام دے سکیں
    نیز اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اہلکار صحافیوں پر افسر شاہی کا دھونس ڈالنے سے گریز کریں اور بدسلوکی کے ڈرامے بند کریں ورنہ صحافی اپنے ساتھیوں کے قانونی دفاع میں کسی بھی وقت قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچائیں گے
    انتظامیہ اور صحافیوں کو باہمی تعاون کے ساتھ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، نہ کہ ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑنے پر

  • کالا جادو،نجومی کے بہکاوے پر بیٹی نے ماں کو قتل کردیا

    کالا جادو،نجومی کے بہکاوے پر بیٹی نے ماں کو قتل کردیا

    کرناٹک کے ضلع تماکورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر نجومی کے بہکاوے میں آکر اپنی 55 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت پشپاوَتی (مقامی طور پر پُپّاوتی) کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمہ اس کی بیٹی سچترا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سچترا اپنے شوہر کے ساتھ تماکورو شہر میں رہتی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل اس کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ والد کی وفات کے بعد سچترا نے ایک نجومی سے رابطہ کیا۔ مبینہ طور پر نجومی نے اسے بتایا کہ اس کی ماں نے کالے جادو کے ذریعے اس کے والد کی جان لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نجومی کے دعووں پر یقین کرتے ہوئے سچترا اپنی والدہ کے گھر گئی اور رات کے وقت جب وہ سو رہی تھیں تو تکیے سے ان کا گلا دبا کر انہیں قتل کردیا۔واقعے کے بعد ملزمہ نے قتل کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ اس نے جلدی میں آخری رسومات کے انتظامات بھی شروع کردیئے تاہم گاؤں کے کچھ افراد کو حالات مشکوک لگے اور انہوں نے موت کی وجوہات پر شبہ ظاہر کیا۔

    دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آخری رسومات سے قبل ہی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران سچترا نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کرلیا۔کیاتسندرا پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس سچترا کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اسے اس منصوبے کے بارے میں کوئی علم تھا یا نہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ نجومی کے کردار کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد کارکن زخمی

    باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی، متعدد کارکن زخمی

    خیبر: ضلع خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی اور تصادم کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہوائی فائرنگ کر کے شرکاء کو منتشر کردیا۔

    پولیس کے مطابق باڑہ بازار میں اے این پی کے ضلعی صدر کی زیرِ صدارت ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں پارٹی کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ابتدائی طور پر جلسہ پُرامن انداز میں جاری تھا، تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب بعض مخالف افراد وہاں پہنچے اور نعرے بازی شروع کردی۔عینی شاہدین کے مطابق نعرے بازی کے بعد دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور تشدد میں بدل گئی۔ اس دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا استعمال بھی کیا گیا جس سے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ بعض اطلاعات کے مطابق موقع پر موجود مسلح افراد کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ اور حملے کا الزام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
    میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر براہِ راست فائرنگ نہایت تشویشناک اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی کارکنوں کو اپنی رائے کے اظہار کا حق نہیں دیا جائے گا تو یہ جمہوری عمل کے لیے خطرناک ہوگا۔

    سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ باڑہ بازار میں پیش آنے والا واقعہ سیاسی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر پُرامن احتجاج کو بھی برداشت نہ کیا جائے اور اختلافِ رائے کے جواب میں تشدد کو اختیار کیا جائے تو اس سے معاشرے میں انتشار کو فروغ ملتا ہے۔تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ ایسے واقعات ماضی میں پیش آنے والے 9 مئی اور 26 نومبر جیسے سانحات کے حوالے سے سرکاری بیانیے کو تقویت دیتے ہیں۔ اگر سیاسی کشیدگی اسی طرح بڑھتی رہی تو کسی بھی حد تک جانے کا خدشہ حقیقی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ ماہرین نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں کیونکہ سیاست میں برداشت کے خاتمے کا نقصان صرف ایک فریق نہیں بلکہ پورے معاشرے کو اٹھانا پڑتا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کوشکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کوشکست دے دی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے نمیبیا کو با آسانی93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ایشان کشن 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز بنائے،
    نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں،یوں بھارت نے نمیبیا کےخلاف 93 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی،بھارت کا ایونٹ میں اگلا میچ 15 فروری کو پاکستان کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔

  • جنوبی کوریا کی بٹ تھم ایکسچینج کی داخلی خامیوں سے 40 ارب ڈالر سے زائد اثاثے غلطی سے منتقل

    جنوبی کوریا کی بٹ تھم ایکسچینج کی داخلی خامیوں سے 40 ارب ڈالر سے زائد اثاثے غلطی سے منتقل

    ‎جنوبی کوریا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بٹ تھم نے انکشاف کیا ہے کہ داخلی نظام میں سنگین خامیوں کی وجہ سے گذشتہ ہفتے 40 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے غلطی سے منتقل ہو گئے۔
    ‎کمپنی نے تسلیم کیا کہ ان خامیوں کی وجہ سے اس کا سسٹم ممکنہ تخریب کاری کا بھی نشانہ بن سکتا تھا۔ تشہیری تقریب کے دوران صارفین میں غلطی سے تقریباً چھ لاکھ 20 ہزار بٹ کوائن تقسیم کر دیے گئے، حالانکہ اصل میں چھ لاکھ 20 ہزار وان (تقریباً 426 ڈالر) دئیے جانے تھے۔
    ‎اس بڑی غلطی کے نتیجے میں بٹ کوائن کی مارکیٹ قیمت میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے بٹ تھم کے چیف ایگزیکٹیو افسر لی جے وون نے بتایا کہ غلطی سے دی گئی رقم ایکسچینج کے کل 42,000 بٹ کوائن کے اثاثوں سے 15 گنا زیادہ تھی۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ لین دین کے عمل میں تقریباً 24 گھنٹے کی تاخیر نے ورچوئل اثاثوں کے بیلنس کو بروقت اپ ڈیٹ ہونے سے روک دیا، اور کہا: "ہم داخلی نظام کے کنٹرول میں خامی سے بخوبی واقف ہیں۔”