Baaghi TV

Blog

  • مس انڈیا  2026 کا تاج اپنے نام کر نے والی سادھوی ستیش سیل کون

    مس انڈیا 2026 کا تاج اپنے نام کر نے والی سادھوی ستیش سیل کون

    بھارت کی ریاست گوا سے تعلق رکھنے والی سادھوی ستیش سیل نے اوڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں منعقد ہونے والے مس انڈیا ورلڈ 2026 کے 61ویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

    سادھوی ستیش سیل کا تعلق ایک سادہ مگر تعلیم یافتہ پس منظر سے ہے۔ انہوں نے اکنامکس اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں گریجویشن کیا ہے اور عالمی امور و معاشی تبدیلیوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کی علمی قابلیت نے مقابلے کے دوران ججز کو بھی متاثر کیا۔مقابلے کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ "فوری شہرت بہتر ہے یا دیرپا اثر؟” جس پر سادھوی نے نہایت پختگی اور اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ شہرت وقتی ہوتی ہے، مگر اصل اہمیت اثر کی ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاتا ہے۔ یہی جواب ان کی جیت کا فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا۔سادھوی نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ ان کے لیے یہ تاج صرف خوبصورتی کی علامت نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کے ذریعے وہ بھارت کی نمائندگی عالمی سطح پر دیانت، اعتماد اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کریں گی۔

    اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے بڑا چیلنج خود پر اعتماد قائم رکھنا تھا۔ ابتدا میں وہ دوسروں کی کامیابیوں سے متاثر ہو کر خود پر شک کرتی تھیں، لیکن بعد میں انہوں نے اپنی سوچ بدلی اور خود کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔تعلیم اور اعتماد کے امتزاج نے سادھوی کو نہ صرف ایک خوبصورت چہرہ بلکہ ایک مضبوط شخصیت بھی بنایا ہے۔ اب وہ عالمی مقابلہ مس ورلڈ میں بھارت کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ان کی جیت کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور انہیں نوجوان نسل کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

  • چھوٹے سے چھوٹا جرم بھی جرم ہے، اسے روکنا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب

    چھوٹے سے چھوٹا جرم بھی جرم ہے، اسے روکنا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جرائم کی شرح میں اچانک اضافے پرنوٹس، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جرائم کے واقعات کی ویڈیوز خود شئیر کرکے شرکا کو دیکھا کر سخت اظہار برہمی کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ پولیس افسروں سے باز پرس کی،جرائم روکنے کے لئے پیشگی اقدامات پر کام کرنے کا ہدف مقرر کر دیا،شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی،آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو سی سی ڈی سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےآر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سے ویڈیو لنک خطاب کیا اور کہا کہ جرائم کی شرح میں اچانک اضافے کا رجحان شرمناک اور فکر انگیز ہے۔ اتنی محنت کے بعد پنجاب کو سیف سٹی اور جرائم سے پاک کیا،اب پھر سستی کی گنجائش نہیں۔قتل، ڈکیتی، اغوا اور گمشدگی جیسے واقعات کا تسلسل اور بڑھنا قطعاً برداشت نہیں۔چھوٹے سے چھوٹا جرم بھی جرم ہے، اسے روکنا ہوگا۔ پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کر دیا، اب ڈیلیور کر کے دکھانا ہوگا۔ 100فیصد میرٹ پولیسنگ کی وجہ سے اپنے پرائے سب کی ناراضگی موڑ لی۔ پچھلے دور میں سیاسی وابستگیوں سے تعیناتیاں ہوتی تھیں، اب سیاسی مداخلت بالکل صفر ہے۔پولیس افسروں کا فائنل انٹرویو خود کرتی ہوں، من چاہا بجٹ دیا، اسلحہ، آلات اور گاڑیاں بھی دیں۔عوام کو تحفظ اور سکون کا احساس دینے چاہتے ہیں۔امن و امان میں بہتری کے لئے جو کرنا پڑاکروں گی، سختی برتنا پڑی تو سختی بھی برتیں گے۔ گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری ہونے کی ویڈیوشرمناک ہے،گجرات میں کرائم کا برا حال ہے،بس روک کر بیگ چھینے گئے، ایسے واقعات خوف وہراس پید کرتے ہیں،ڈکیتی ہوسکتی ہے تو قتل بھی ہوسکتا ہے۔صوبہ بھر میں سیف سٹی قائم ہونے کے باوجودجرائم سرزد ہونا قابل فکر ہے،منشیات کے واقعات کے اعداد شمار دیکھ کر شرم آتی ہے۔سپیڈو بس کے کنڈیکٹر نے بچی کو مارا، اگر قانون کا خوف ہوتو ایسے واقعات نہیں ہوسکتے۔پولیس کو دو سال میں مجموعی طور پر 527 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ دیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن کی کوششوں اور سفارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور پائیدار امن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا،اس موقع پر علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت اور فعال کردار جاری رکھے گا۔

    ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے خطے میں امن کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کردار علاقائی استحکام کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • معرکہِ حق کےغازی  نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی نے بھارت کیخلاف جنگ کو عظیم قرار دے دیا

    معرکہِ حق کےغازی اور قوم کے ہیرو کیپٹن علی حسن ، تمغہ جرأت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن کا دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار کیا ، اس اہم دفاعی کامیابی میں قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی تربیت نے کلیدی کردار ادا کیا ،10 مئی کو بھارت جیسے مکار دشمن کے مقابلے میں فتح کی خبر پر سجدہ شکر ادا کیا،

    معرکہ حق کے غازی اور شہدا نے ثابت کیا کہ فتح اسلحے سے نہیں بلکہ اس بے خوف جذبے سے ملتی ہے جو حق کی خاطر ڈٹ جائے.معرکہ حق وہ عظیم داستان ہے جو رہتی دنیا تک پاکستانیوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی

    دوسری جانب معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح پر پاکستانی نوجوانوں کے ولولہ انگیز پیغامات پرمشتمل ویڈیوجاری کر دی گئی،نوجوانوں نےمعرکہ حق میں شاندار فتح پرمسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کاعزم ظاہر کیا،نوجوانوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ؛معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو خطہ میں امن کاضامن اورسیکیورٹی پرووائیڈرکےطور پرایک نئی شناخت دی،عالمی طاقتوں نےدنیا میں امن کیلئےپاکستان کوباعث اعتماد قراردیااوردنیا کےفیصلے پاکستان میں ہورہے ہیں ،بھارت کے فالس فلیگ آپریشن اور معرکہ حق میں فتح نے پاکستان کو دنیا میں ایک نیا مقام دلا دیا ،

    نوجوانوں کا نیا ولولہ اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے، معرکہ حق میں فتح سےثابت ہواپاکستان اپنےدفاع اور خطےکےاستحکام کی ذمہ داری لینےکی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے

  • پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں کارکردگی صفر،کیوں نہ آئی جی پر مقدمہ کریں،عدالت

    پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں کارکردگی صفر،کیوں نہ آئی جی پر مقدمہ کریں،عدالت

    پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کیس کے سماعت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پولیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ریمارکس دیے کہ پولیس کام کیوں نہیں کررہی؟، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں، کارکردگی صفر ہے، کوئی اور راستہ نہیں کہ آئی جی پر ہی مقدمہ کریں۔

    دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ امین اکبر 11 مارچ کو لاپتہ ہوا، تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کو کہا کہ تفتیش مکمل کیوں نہیں ہوئی، آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے؟ اب عدالت سکھائے گی کہ تفتیش کیسے کی جاتی ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ 9 دن میں تفتیشی کو صرف سی ڈی آر ملی، آئی جی پر مقدمہ کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، ایس ایچ او کو بندہ غائب ہونے کا پتہ نہیں، کیسے مان لوں؟، کام کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، عوام پر احسان نہیں۔

  • چین کا ایران جنگ بندی میں توسیع پر ردعمل، سفارتکاری پر زور

    چین کا ایران جنگ بندی میں توسیع پر ردعمل، سفارتکاری پر زور

    چین نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتکاری کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن کو اولین ترجیح سمجھتا ہے۔

    چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال نہایت نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں جنگ اور امن کے درمیان توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنا اس وقت سب سے اہم ہدف ہونا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔

    دوسری جانب تہران نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان یکطرفہ ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی شرائط قابلِ قبول نہیں اور مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

  • گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کا کنسرٹ، شائقین مایوس، ٹکٹ رقوم کی واپسی کا مطالبہ

    گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کا کنسرٹ، شائقین مایوس، ٹکٹ رقوم کی واپسی کا مطالبہ

    نئی دہلی: معروف گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کا حالیہ کنسرٹ اس وقت تنازع کی زد میں آ گیا جب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے مداحوں کو مایوس کر دیا۔

    جیسمین سینڈلاس، جو اپنے مقبول گانوں ’دھورندھر‘ اور ’دھورندھر دا ریوینج‘ کے باعث خاصی شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں اپنے لائیو کنسرٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ان کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹیج پر گانے کے بجائے بیک گراؤنڈ میوزک پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہنگے ٹکٹ خرید کر لائیو پرفارمنس کی توقع کی تھی، لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

    کنسرٹ کے دوران ایک موقع پر جیسمین سینڈلاس کو اسٹیج پر پانی کی بوتل اپنے اوپر انڈیلتے اور پھر ڈانس مووز کرتے بھی دیکھا گیا، جس پر بعض افراد نے ان کے اندازِ پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب پرفارمنس لپ سنک پر مشتمل ہو تو پھر اتنے مہنگے ٹکٹ کیوں فروخت کیے جاتے ہیں۔ کچھ صارفین نے واضح طور پر ٹکٹ کی رقوم واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ “کنسرٹس میں لائیو گانے کے بجائے لپ سنک کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جو مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔” جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ “دو ہٹ گانوں کے بعد توقعات بڑھ گئیں مگر پرفارمنس مایوس کن رہی۔”

    واضح رہے کہ جیسمین سینڈلاس کو ابتدائی شہرت فلم ’کِک‘ کے مشہور گانے ’مینو یار نہ ملا‘ سے ملی تھی، جس کے بعد ان کا کیریئر تیزی سے آگے بڑھا۔ تاہم حالیہ کنسرٹ کے تنازع نے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • پاکستان  مذاکراتی حل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم

    پاکستان مذاکراتی حل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران تنازع کے مذاکراتی حل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے فریقین اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع امن معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے سیزفائر میں توسیع پر اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہماری درخواست کو فراخدلی سے قبول کیا، پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ سفارتی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سیزفائر میں توسیع کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران سیزفائر کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

  • پالتو جانور رکھنے والوں کے لیے نئی یورپی یونین سفری پابندیاں

    پالتو جانور رکھنے والوں کے لیے نئی یورپی یونین سفری پابندیاں

    یورپی یونین کی جانب سے پالتو جانوروں کے سفر سے متعلق نئے قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں جن کے بعد برطانیہ سے یورپ جانے والے مسافروں کے لیے اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ نئے قواعد کے مطابق آج سے کچھ پرانے پالتو جانوروں کے پاسپورٹ غیر مؤثر ہو گئے ہیں۔

    اب جو افراد اپنے کتے، بلیاں یا فیرٹس کے ساتھ یورپی یونین کے کسی بھی ملک کا سفر کریں گے، انہیں سفر سے پہلے اینمل ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔یہ سرٹیفکیٹ صرف ایک مستند ویٹرنری ڈاکٹر جاری کرے گا اور یہ سفر سے زیادہ سے زیادہ 10 دن پہلے جاری ہونا ضروری ہوگا۔ ہر نئے سفر کے لیے نیا سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔تاہم یہ سرٹیفکیٹ یورپی یونین کے اندر 6 ماہ تک دوسرے سفر یا برطانیہ واپسی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ پر واضح طور پر کہا گیا ہے "اگر آپ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ یا ویلز میں رہتے ہیں تو 22 اپریل سے آپ پالتو جانور کا پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکتے، چاہے وہ یورپی یونین میں جاری کیا گیا ہو۔”مزید کہا گیا ہے کہ "اگر آپ پرانے پالتو پاسپورٹ کا استعمال کریں گے تو آپ کے جانور کو یورپی یونین میں داخلے سے روک دیا جا سکتا ہے۔”یہ قوانین اسسٹنس ڈاگز (معذور افراد کی مدد کرنے والے کتوں) پر بھی لاگو ہوں گے۔

    نئے قواعد کے مطابق ایک نجی گاڑی میں زیادہ سے زیادہ 5 پالتو جانور لے جانے کی اجازت ہوگی۔اگر کوئی شخص کسی دوسرے کے جانور کو سفر پر لے جا رہا ہو تو اسے تحریری اجازت نامہ فراہم کرنا ہوگا۔یورپی یونین اب صرف ان افراد کو پالتو جانوروں کے پاسپورٹ جاری کرے گی جن کا مستقل رہائش یورپی یونین میں ہو، جبکہ سیاح یا سیکنڈ ہوم رکھنے والے اس سہولت سے محروم ہوں گے۔

    حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یورپی یونین کے پرانے پاسپورٹ اب بھی ان برطانوی شہریوں کے لیے قابل قبول ہوں گے جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ واپس برطانیہ آ رہے ہوں۔

  • آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز پر فائرنگ

    آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز پر فائرنگ

    آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جہاں آج صبح ایک اور تجارتی جہاز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    برطانوی فوج کے ماتحت ادارےیوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق ایک "آؤٹ باؤنڈ کارگو جہاز” نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے مغرب میں تقریباً آٹھ ناٹیکل میل کے فاصلے پر فائرنگ کی گئی۔ادارے کے مطابق فائرنگ کے بعد جہاز سمندر میں رک گیا ہے، تاہم عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں،یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام بحری جہازوں کو مشکوک حرکات کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جہاز پر فائرنگ اس وقت کی جب اس نے ایرانی افواج کی وارننگز کو نظر انداز کیا۔تاہم یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن پہلے ہی یہ مؤقف دے چکا ہے کہ فائرنگ سے قبل جہاز سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،