آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جہاں آج صبح ایک اور تجارتی جہاز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی فوج کے ماتحت ادارےیوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن کے مطابق ایک "آؤٹ باؤنڈ کارگو جہاز” نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے مغرب میں تقریباً آٹھ ناٹیکل میل کے فاصلے پر فائرنگ کی گئی۔ادارے کے مطابق فائرنگ کے بعد جہاز سمندر میں رک گیا ہے، تاہم عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں،یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام بحری جہازوں کو مشکوک حرکات کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جہاز پر فائرنگ اس وقت کی جب اس نے ایرانی افواج کی وارننگز کو نظر انداز کیا۔تاہم یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن پہلے ہی یہ مؤقف دے چکا ہے کہ فائرنگ سے قبل جہاز سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،
