Baaghi TV

Blog

  • لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

    لاہور ہائی کورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا-

    روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے جاری کیا،روسٹر کا اطلاق 6 جولائی سے ہوگا لاہور ہائی کورٹ میں پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے میں 6 ڈویژن بینچ اپیلوں پر سماعت کریں گے جبکہ 23 ججز بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں جبکہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی کریمنل اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں اور جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا اس کے علاوہ جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی کریمنل اپیلوں اور جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی 10 خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو 11 نام ارسال کرد یے ہیں، ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے 4 جولائی تک ناموں کی فہرست طلب کر رکھی تھی۔

  • عالمی تنازعات کےخاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیراعظم

    عالمی تنازعات کےخاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکا کی 250ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار کی خوشی میں امریکا کے ساتھ ہے، دونوں ممالک کے درمیان 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شراکت داری قائم ہے پاکستانی نژاد امریکی برادری نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا ہے، عالمی امن کو درپیش چیلنجز میں امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، جنوبی ایشیا میں امن کےلیے صدر ٹرمپ کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس کردار نے ممکنہ تباہ کن جنگ کو روک کر کروڑوں جانیں بچائیں، عالمی تنازعات کےخاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، دونوں ممالک ایک روشن اور امید افزا مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔

  • ترکیہ پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی ہے،وزیراعظم

    ترکیہ پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی ہے، استنبول کا خوبصورت شہر ایشیا اور یورپ کو ملاتا ہے۔

    ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں ہم نے خلوص نیت سے کوششیں کیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کی مخلصانہ حمایت سے پاکستان کو ثالثی کے کردار کا موقع ملا، لیکن یہ کٹھن سفارتی مشن ہر گز آسان نہیں تھا، تاہم اب اللہ کے فضل سے جنگ بندی ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہے کہ امن عمل سے فائدہ اٹھایا جائے، نئے امکانات کو دوطرفہ تعاون اور علاقائی خوشحالی کے لیے استعمال کرنا ہے، ترکیہ پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی ہے، استنبول کا خوبصورت شہر ایشیا اور یورپ کو ملاتا ہے، دونوں ملکوں کے لازوال رشتے کی ایک تاریخ ہے، اس منفرد اور تاریخی تعلق کی بنیاد ترکیہ کی جنگ آزادی کے دوران رکھی گئی۔

    وزیراعظم نے کہاکہ علی برادران کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ترکیہ کی جدوجہد کی حمایت کی، ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جس پر ہم ترک قیادت کے شکر گزار ہیں، ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، آئی ٹی، اے آئی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

    وزیراعظم نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس تعاون مزید مضبوط ہوگا، ڈسکوز کی نجکاری اور ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری کے لیے ترکیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو شکست فاش دی، جب ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اپنی خود مختاری اور وقار کا دفاع کیا۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    کراچی: سول لائنز کے علاقے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم قریشی نے دوران ڈیوٹی اپنے سر پر گولی ماری اہلکار کی ڈیوٹی ضیاء الدین روڈ پر تھی اور وہ پی آئی بی کالونی کے علاقے نفیس آباد کا رہائشی تھا واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اتفاقیہ گولی چلی ہے، تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ کا کہنا ہے کہ معاملے کو چیک کیا جارہا ہے اور جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

  • آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، ایران

    آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، ایران

    ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔

    ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ، آبنائے ہرمزکی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے خلاف خبردار کرتے ہیں آبنائے ہرمز کی سلامتی ساحلی ریاستوں کی ذمہ داری ہے، بحران پیدا کرنے والے اپنی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دارخود ہوں گے۔

    قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد حالات بدل چکے ہیں ، اب امریکا کو تجارت کے حوالے سے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہو گا۔ امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں ، حالیہ پیشرفت نے امریکا کو نئے حقائق قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے، موجودہ ماحول میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ، امید ہے کہ مستقبل میں پابندیاں اٹھانے کی بنیاد بھی تیار ہو جائے گیامریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • کوئٹہ سیشن کورٹ سمیت عدالتوں پر  خودکش  حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

    کوئٹہ سیشن کورٹ سمیت عدالتوں پر خودکش حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

    ‏کوئٹہ سیشن کورٹ پر خودکش حملے کا تھریٹ الرٹ جاری ہو گیا۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ خطرناک دہشتگرد شہر میں آ گیا ہے کوئٹہ کی سیشن کورٹ سمیت عدالتوں پر خودکش دہشتگرد حملے کا شدید خطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں، ایک سینیئر وکیل کے مطابق محکمہ داخلہ نے عدالتوں، ججوں اور وکلا کو مراسلے بھیجے ہیں جن میں ممکنہ خودکش حملے کے خدشے کی نشان دہی کی گئی ہے اور غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی خود کش دہشتگرد ونگ مجید بریگیڈ کا خودکش دہشتگرد حوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ کوئٹہ آیا ہے۔ حوران کئی خودکش دہشتگردوں کے ساتھ سریاب کے علاقے میں موجود ہے جہاں سے وہ کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کی کارروائی کرنے والا ہے امکان ہے کہ مجید بریگیڈ کے تربیت یافتہ خودکش دہشتگردوں کا یہ گروہ کوئٹہ سیشن کورٹ اور دیگر عدالتوں کو یا کچہری مین پر ہجوم علاقوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

  • پی سی بی کا ایبٹ آباد میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا معاہدہ

    پی سی بی کا ایبٹ آباد میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا معاہدہ

    پی سی بی نے ایبٹ آباد شہر میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا معاہدہ کر لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر کے قیام کے لیے 25 سالہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

    معاہدے کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی اپنے کیمپس میں کرکٹ گراؤنڈ کے لیے زمین فراہم کرے گی جبکہ پی سی بی جدید معیار کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کرے گا گراؤنڈ میں اعلیٰ معیار کی میچ اور پریکٹس پچز، پویلین، جدید مشینری اور ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    یونیورسٹی کھلاڑیوں اور کوچز کی رہائش کے لیے اپنے ہوسٹل اور میس کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کرے گی جبکہ پی سی بی اس گراؤنڈ کو سال بھر ریجنل ٹریننگ کیمپوں اور ریجنل اکیڈمی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرے گا اس منصوبے سے ایبٹ ریجن کے انڈر 15، اسکول، فرسٹ کلاس اور دیگر سطحوں کے کرکٹرز کو جدید تربیتی سہولیات میسر آئیں گی، جس سے خطے میں کرکٹ کے فروغ کو نئی تقویت ملے گی۔

    مفاہمتی یادداشت پر پی سی بی کے سینئر جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون اور ایبٹ آباد یونیورسٹی کے حکام نے دستخط کیے اس موقع پر اسامہ شارون نے کہا کہ یہ منصوبہ ایبٹ ریجن کے کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند اور حوصلہ افزا قدم ہے، جو مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور قومی سطح پر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • بھارت میں سڑک منصوبے کے لیے 5 مساجد مسمار

    بھارت میں سڑک منصوبے کے لیے 5 مساجد مسمار

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مساجد کو مسمار کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی حکومت کی جانب سے سڑک کو کشادہ کرنے اور شہری ترقیاتی منصوبے کے تحت کی گئی جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے، متاثرہ افراد اور مقامی مسلم تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائیاں متعدد مقامات پر پیشگی نوٹس اور قانونی طریقۂ کار کی پابندی کے بغیر انجام دی گئیں۔

    حکام نے کہا ہے کہ مساجد منصوبہ بندی کے راستے میں آ رہی تھیں اور قانونی کارروائی اور پیشگی نوٹس کے بعد انہدام کیا گیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق پانچ مساجد کی انتظامیہ نے منصوبے کے تحت کارروائی میں تعاون بھی کیا جبکہ چھٹی مسجد سے متعلق معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

    دوسری جانب مقامی مسلم تنظیموں اور بعض سماجی کارکنوں نے اس اقدام پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی اور مذہبی اہمیت رکھنے والی مساجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور حکومت کو متبادل راستے تلاش کرنے چاہیے تھے۔ انہوں نے اس کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    جمعیۃ علماء ہند کے حقائق معلوم کرنے والے وفد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقات کی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے تنظیم کے مطابق، مسمار کی گئی تعمیرات میں مذہبی مقامات، تجارتی عمارتیں اور رہائشی مکانات شامل ہیں، جبکہ احتجاج کے دوران متعدد مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں ریاستی حکومت کی انسدادِ تجاوزات مہم اور سکیورٹی تقاضوں کے تحت کی گئی ہیں بعض متاثرین نے اس کارروائی کو عدالت میں چیلنج کیا ہے، جبکہ مقامی مسلم تنظیموں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی، متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ اور بلڈوزر کارروائیوں پر فوری روک کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر آگیا۔

    دوسری جانب مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 48 روپے کی کمی سے 6ہزار 716 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42روپے کی کمی سے 5ہزار 757روپے کی سطح پر آگئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 459 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی تھی۔

  • اسحاق ڈار کی ترک ادارے ’اویاک‘ کے سی ای او سے ملاقات

    اسحاق ڈار کی ترک ادارے ’اویاک‘ کے سی ای او سے ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر ترکیہ کے معروف ادارے اویاک کے جنرل مینیجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مرات یالچنتاش سے ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے، صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔

    پروفیسر ڈاکٹر مرات یالچنتاش اور ان کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی پیشرفت کو سراہتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاانہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بحری امور، وفاقی وزیر توانائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم، وفاقی وزیر نجکاری، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔

    قبل ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’ترک سیل‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی طحہٰ کوچ نے استنبول میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکومت کے ’پاکستان ترکیہ ڈیجیٹل کوریڈور‘ کے وژن سے آگاہ کیا،انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد علاقائی ڈیجیٹل رابطوں کو مضبوط بنانا، سرحد پار محفوظ ڈیٹا کے تبادلے کو آسان بنانا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے انضمام کو فروغ دینا ہے۔