وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکا کی 250ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار کی خوشی میں امریکا کے ساتھ ہے، دونوں ممالک کے درمیان 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شراکت داری قائم ہے پاکستانی نژاد امریکی برادری نے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا ہے، عالمی امن کو درپیش چیلنجز میں امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے، جنوبی ایشیا میں امن کےلیے صدر ٹرمپ کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس کردار نے ممکنہ تباہ کن جنگ کو روک کر کروڑوں جانیں بچائیں، عالمی تنازعات کےخاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، دونوں ممالک ایک روشن اور امید افزا مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔
