Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • پولیس کی کھلی غنڈہ گردی سامنے آگئی، سینئر صحافی پر تشدد

    پولیس کی کھلی غنڈہ گردی سامنے آگئی، سینئر صحافی پر تشدد

    ایبٹ آبادخان پور میں سما نیوز کی ٹیم اور خان پور کے سنیئر صحافی اسد زرگر پر تھانہ خان پور پولیس کی غنڈہ گردی سول اور وردی میں ملبوس اہکاروں نے صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا کیمرہ مین ظہیر عباس شدید زخمی حالت میں پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور منتقل اس کے بعد ہری پور جہاں سے مزید طبی امداد کے لئے ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کے خلاف اسلام آباد سمیت ہری پور پریس کلب ۔ترنول پریس کلب ۔خان پور یونین آف جرنلسٹس سمیت پاکستان بھر سے صحافیوں کا میڈیا ٹیم پر تشدد کے خلاف احتجاج کی کال پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ صدر ترنول پریس کلب عاصم میر کا کہنا ہے کہ پولیس گردی کی مثال نہیں ملتی میڈیا کے نمائندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانا میڈیا پر قدغن لگانے کی کوشش ہے ہری پور سے زاکر تنولی اور ملک فیصل اقبال کا کہنا ہے کہ کسی صورت صحافیوں کے خلاف دہشت گردی منظور نہیں۔

    آئی جی خیبر پختونخواہ فوری نوٹس لیں واقعہ کے بارے میں سنیئر رپورٹر عابد علی کا کہنا تھا کے خان پور ڈیم پر رپورٹ بنا کر واپس جا رہے تھے کے شوہال موڑ کے قریب پولیس اہلکار کچھ افراد پر بدترین تشدد کر رہے تھے جس کی پولیس سے وجہ پوچھی کے کیا مسلہ ہے جس پر پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو دیکھتے ہی پ پہلے گالی گلوچ کی اور ڈنڈوں اور مکُوں لاتوں سے مارتے ہوئے پولیس موبائل وین میں ڈال لیا اور تھانے لانے تک مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا۔

    صحافیوں کو اطلاع کے بعد تمام صحافی خان پور پولیس اسٹیشن پہنچ آۓ جس پر ڈی ایس پی نے درخواست لیتے ہوئے تین اہکاروں کو فوری لائن حاضر کرنے کا بول دیا تاہم جب کیمرہ مین ظہیر عباس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں سے ڈی ایچ کیو ہری پور اور بعد میں ایبٹ آباد ریفر کر دیا

  • سیکیورٹی کا ناقص نظام ہو نے کے باعث    ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افراتفری ،

    سیکیورٹی کا ناقص نظام ہو نے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افراتفری ،

    ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کینسر مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین نے ہسپتال مشینری پر ہلا بول دیا۔ پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اجلاس طلب کر لیا پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل,پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن صدرDHQمعروف خان,جنرل سیکرٹری سردار شفاقت ودیگر سٹاف نے شرکت کی۔

    DHQ ہسپتال پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹر معظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سیکورٹی کے ڈاکٹرز ودیگر ہیلتھ ملازمین ڈیوٹی نہیں کریں گے اور سیکورٹی ایکٹ 2020کا نفاذ عمل میں لایا جائے تاکہ ڈاکٹرز بحفاظت ڈیوٹی سر انجام دیں سکیں گزشتہ روز عمررسیدہ شخص حال ٹھنڈا چوا سکنہ شیروان جو پھیپھڑوں کے مرض کینسر میں مبتلا تھا ڈاکٹر کے چیک اپ کے دوران ہی دم توڑ گیا ۔

    لواحقین نے بغیر کسی ہجت کے ڈھائی لاکھ سے زائد کی آکسیجن کنسٹریٹر مشین سمیت دروازے کھڑکیاں توڑ ڈالی جسکی مذمت کرتے ہیں ایبٹ آباد پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔

    انہوں نے DiG ہزارہ, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی سے مطالبہ کیا کہ DHQ ہسپتال کی سیکورٹی کامعقول انتظام کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز, پیرا میڈیکس سٹاف اور کلاس فور ملازمین بلا خوف عوام کی خدمت کر سکیں۔

  • یتیم خانہ  میں بھی خوشی کی لہردوڈ  آئی

    یتیم خانہ میں بھی خوشی کی لہردوڈ آئی

    ایبٹ آباد یتیم خانہ میںWeversty آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایبٹ آباد کے یتیم خانہ میں دکھی اور بے سہارا بچوں کے لیے Weversty آرگنائزیشن کی جانب سے کمپیوٹرز کا عطیہ دیا گیا دوران تقریب یتیم خانہ کے صدر ساجد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا میں سب سے پہلے اپنے آئے ہوے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یتیم بچوں کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا۔ 

    ادارہ ( یتیم خانہ کا مختصر تعارف، مقاصد اور کاوشیں)۔۔۔۔۔۔جیسا کہ میں اور آپ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ہمارے تمام مساہل مثلاً (غربت، افلاس، بےروزگاری، لا قانونیت،  بےراہروی )کا واحد حل تعلیم کا حصول ہے۔ وہ تعلیم جو ایک عام آدمی کو نہ صرف ایک اچھا شہری بنانے میں مدد دے بلکہ اسے معاشرے میں ایک اچھے مقام و منصب کے ساتھ ساتھ ایک اچھا اور باعزت روزگار بھی فراہم کرے۔

    weversity.org انہی نیک مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ فاؤنڈیشن بلا امتیاز رنگ ونسل ،جنس ومذہب خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہے اور WeVersity.org ویلفیئر آرگنائزیشن امداد باہمی کے تصور کے تحت معاشرے کے خوشحال طبقے کے ساتھ ملکر متاثرہ و بدحالی میں مبتلا طبقے کے افراد میں  تعاون اخوت عزت واحترام اور انہیں خوشحال زندگی گزارنے کے لیے اعانت فراہم کرتی ہے ۔

    میں آے ہوے معزز مہمانوں کا ایک دفاعہ پھر تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے ادارہ یتیم خانہ ایبٹ آباد  کا دورہ کیا اور یتیم خانہ کے بچوں کے مساہل سے آگاہ ہوے اور ہم میڈیا کا  بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت سے کمیونٹی کی خدمت کی ہے جو قابل ستائش ہے۔

    مہمان خصوصی چیئر مین ڈسٹرک زکواۃ کمٹی ایبٹ آباد کے طارق محمد نے اپنےخطاب میں کہاہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے  کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔

    پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور ھزارہ ڈویژن کی عوام اس قوم کا وہ حصہ ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے ہمیشہ سر شار رہا ہے اور تقریب کے دوران کامیاب جوان پروگرام کے کورسز تکمیل کی بچوں میں اسناد دی گئی راجہ علیم گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ WeVersity.org  ویلفیئر آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور عہد کیا کہ ہم نے پاکستان اور پاکستان کی غریب عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنانا ہے جس پر تمام ایگزیکٹو ممبران نے اعلیٰ قیادت کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

    آخر میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کی خوشحالی، ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سہراب گل نے سرانجام دئیے۔

  • تاجر برادری کا  ٹریفک کے مسائل حل کرنے کا  مطالبہ

    تاجر برادری کا ٹریفک کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

    ایبٹ آباد کی تاجر برادری کی ایس ایس پی ٹریفک سےملاقات۔فوارہ چوک سےکمپلیکس تک ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل کیاجائے تاجروں کا ایس ایس پی ٹریفک سے ملاقات کے دوران مطالبہ تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آبادکے وفد نے ایس ایس پی ٹریفک قمرحیات خان سے ملاقات کی۔ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کو چارج سنبھالنے پر تاجروں نے مبارکباد پیش کی۔

    آل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر گروپ کے جنرل سیکرٹری خالداسلم اعوان اور سینئر نائب صدر حاجی شہزادگل کی قیادت میں ایبٹ آباد کے تاجروں نے ملاقات میں شہر میں اور شاہراہ ریشم پر موجود ٹریفک مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ان مسائل کے حل کے لیے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کراتے ہوئے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔آخر میں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے کہا کہ تاجر اور ٹریفک پولیس مل کر کام کرے تو شہر میں ٹریفک مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

  • میڈیکل کے طلبہ کے لیے خوشخبری کالج بسیس کا افتتاح

    میڈیکل کے طلبہ کے لیے خوشخبری کالج بسیس کا افتتاح

    ڈین ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے کالج کے لئے تین نئی بسوں کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر سینئر فیکلٹی ممبران، افسران، اور بڑی تعداد میں سٹاف موجود تھا۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ایوب میڈیکل کالج خیبر پختونخوا کا تاریخی اور بڑا میڈیکل کالج ہے کالج میں تعلیمی معیار پر بہت توجہ دی جا رہی ہے اور کالج رینکنگ میں اعلیٰ اور قومی عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام رکھتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس خطے میں میڈیکل کے شعبے میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ایک منفرد مقام رکھنے والا واحد کالج ہے۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج نے کہا کہ کالج میں 4 بسیں پہلے سے موجود ہیں جو کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں طلباء وطالبات کی لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں اور اب 3 بسوں کے اضافے سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری ہو گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ ان نئی بسوں سے طلباء وطالبات کی سہولتوں میں مزید اضافہ ہو گا اور طلباء آرام دہ اور معیاری سفری سہولت سے محضوظ ہو سکیں گے۔

    ڈین اے ایم سی نے طلباء وطالبات کے لیے سفری سہولت کے اضافے کو بہت سراہا اور کہا کہ کالج ٹرانسپورٹ کی بدولت اساتذہ، طلباء اور ملازمین بروقت ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے کالج پہنچتے ہیں اور واپس اپنے گھروں کو جاتے ہیں اور خاص طور پر نزدیکی علاقوں کے لیے یہ ٹرانسپورٹ سروس ایک بہت بڑی سہولت ہے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کالج کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں مزید سہولیات کی بہتری کیلئے بھی کام کر رہے ہیں میں ٹرانسپورٹ آفیسر عمیر جدون کا شکریہ ادا کرتے ہوں کے ان کی وجہ سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

  • یومِ تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن  کے زیر اہتمام  تقریب کا اہتمام

    یومِ تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

    ایبٹ آباد28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد ذوالفقار جاوید عباسی کی قیادت نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ایبٹ آباد اور حویلیاں کے عہداران و کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 28 مئی ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے پوری دنیا کے دباوُ، اربوب روپے پیشکش اور سنگین دھمکیوں کے باوجود سات ایٹمی دھماکے کر کے اس ملک کو نا قابل تسخیر بنایا ہے اور اس کے ساتھ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔

    جہنوں نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکٹری زوالفقار جاوید عباسی تحصیل حویلیاں نبیل عباسی سوشل میڈیا کی صدر سیدہ شہلہ بی بی سمیت دیگر مقرین نے کہا کے ہمارے قائد کو کہا گیا کہ اگر تم نے ایٹمی دھماکے کئے تو تمہارا حشر وہ کیا جائے گا جو ساری دنیا یاد رکھے گی آج ہمیں بیرونی طاقتوں کا کوئی خوف نہیں ہمیں خوف ہے تو صرف اپنوں سے یوم تکبیر کو صرف کیک کاٹنے کی حد تک نہ رکھا جائے۔

    خدارا اپنے ہیروز کی عزت کرنا سیکھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہمیں فخر ہے ہم میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اُس میاں محمد نواز شریف جس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کیے بغیر دباوُ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے آج ملک پاکستان ایسی قوتوں کے ہاتھ میں ہے جلنا اپنی عزت کا خیال ہے اور نہ ہی اس ملک کی سلامتی اور بقا کی عزت کا سوال ہے اگر ہم کوئی بات کرتے ہیں تو ہمارے اوپر غداری کا لیبل لگا دیا جاتا ہے

    اگر اس ملک کی بقا اور سلامتی اور اسے ایٹمی قوت جیسی عزت سے نوازے غداری ہے تو ہم غدار ہیں آج ملک کو موجودہ حکمرانوں نے تباہی کے دھانے پر پرنچا دیا ہے عمران خان اور اس کے نا اہل ٹیم نے اور ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بجلی کی قیمتوں میں اس طرح اضافہ ہورہا بدترین نی روزگاری اور غربت کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی خوشحالی کیلے دعاہیں مانگی گی

  • یونین آف جرنلسٹ کا صحافی پر تشدد کے خلاف احتجاج اور تنقید

    یونین آف جرنلسٹ کا صحافی پر تشدد کے خلاف احتجاج اور تنقید

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پرایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر شہر اقتدار میں سینئر صحافی اسد علی طور پر حملے کیخلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل شاہد چوہدری اور AUJ کے جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے کی اس موقع پر صحافی رہنمائوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پروٹیکشن بل پیش کیا جاتا ہے دوسری طرف آئے روز صحافیوں پرتشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں

    لیکن بدقسمتی سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہے جو حکومت اور پولیس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے شاہد چوہدری راجہ محمد ہارون عاطف قیوم ودیگر صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا اسد علی طور پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قلم اور کیمرے کے مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے اور کہا کہ اگر قیادت نے اسلام آباد پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا بھوک ہڑتال کی کال دی تو ہزارہ بھر سے صحافی شرکت کریں گے

  • بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

    بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

    ایبٹ آباد بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا بگنوتر کی نامی گرامی اور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم بگنوتر کے بھائی سردار ریاض طویل علالت کے بعد انتفال کر گئے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت سیکڑوں اشک بار آنکھوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک،تفصیلات کے مطابق گلیات کی یونین کونسل بگنوتر کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم بگنوتر سردار دلنواز کے بھائی سماجی شخصیت سردار ریاض جو کہ کافی عرصے سے علیل تھے ۔

    گزشتہ روز طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر ہسپتال میں دم توڑ گئی سردار ریاض کی وفات پر جہاں اہلیانِ بگنوتر افسردہ ہیں وہی سماجی اور سیاسی شخصیات بھی ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں سردار ریاض ایک خوش اخلاق اور با کردار شخص تھے جن کی کمی شاید ہیں اب پوری ہو سکے سردار ریاض گزشتہ روز دن گیارہ بجے بگنوتر کیالہ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کی قبر کی منزلوں کی آسانی اور ان کے درجات بلند کرنے کے لئے دعا بھی کی

  • ایبٹ آباد میں راستےکے  تنازعہ پر گولیاں چل گئی۔چار افراد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    ایبٹ آباد میں راستےکے تنازعہ پر گولیاں چل گئی۔چار افراد افراد کے خلاف مقدمہ درج

    گزشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود ملکپورہ میں راستے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔تصادم کے نتیجے میں گولیاں چلا گئی جس پر مخالفین کی گولی سے احسن نامی شخص کے گھر کام کرنےوالا مزدور گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

    جبکہ احسن نامی نوجوان کو بھی پائپ سے شدید زخمی کیا گیا۔مقامی لوگوں نے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے مدعی کی طرف سے چار ملزمان محمد نذیر اور اسکے بیٹوں کے خلاف 324 کا مقدمہ درج لیا۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے تفتش کا آغاز کردیا۔

  • ایبٹ آبادتھانہ میرپور پولیس سوئی رہی،  تھانے کی ناک کے نیچے سے چور  نقدی رقم  اور ادویات لے کر فرار

    ایبٹ آبادتھانہ میرپور پولیس سوئی رہی، تھانے کی ناک کے نیچے سے چور نقدی رقم اور ادویات لے کر فرار

    زرائع کے مطابق ماڈل تھانہ میرپور کے قریب رحمت میڈیکل سٹور سے چور تین لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے کی مالیت کی ادویات لے کر فرار ہو گئے سی سی ٹی وی کیمرہ میں چور چوری کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

    تاہم پولیس ابھی تک چوروں کا سراغ لینے میں ناکام ہوچکی ہے پولیس گشت کم ہونے سے آئے روز میرپور کی حدود میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ڈی ایس پی صابر خان فوٹو سیشن تک محدود ہیں اعلی حکام فوری نوٹس لیں۔