Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • نتھیاگلی میں زبردستی تمام کاروبار زندگی  بند کروا دیے غریب عوام مشکلات کا شکار

    نتھیاگلی میں زبردستی تمام کاروبار زندگی بند کروا دیے غریب عوام مشکلات کا شکار

    ایبٹ آبادڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بادشاہ سلامت بن بیٹھے حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکشن کے مطابق تمام کاروبار رات آٹھ بجے تک بند کرنے کے احکامات کے باجود ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے نتھیاگلی میں زبردستی تمام کاروبار زندگی باشمول اشیاء خردونوش اور کریانہ سٹور بھی بند کروا دیے جس سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ہمارے کاروبار بند نہ کرے مقامی تاجروں کی اپیل،

    اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے عید کی آمد پر پورے ملک میں لاک ڈاوُن کا نفاذ کر کے سیاحت سمیت کاروبار زندگی پر مکمل باپندی عائد کر دی تھی مگر عید کے بعد حکومت کی جانب سے نئے نوٹیفکش جاری کرتے ہوئے تمام کاروبار زندگی رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی جبکہ سیاحت پر مکمل طور پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے تھے مگر افسوس ایبٹ آباد کے نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی نوٹیفکش کو ماننے انکا کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن کو احکامات جاری کیے۔

    کہ وہ نتھیاگلی میں موجود تمام کاروبار باشمول کریانہ اسٹورز بھی بند کرنے کا کہا جس پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے نتھیاگلی میں تمام کاروبار بشمول کریانہ اسٹور بھی بند کروا دیے جس سے اہلیان علاقہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے اہلیان علاقہ اور مقامی تاجرون کا کہنا تھا کہ یہ کسی عوام دشمن ضلعی انتظامیہ ہے جس نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ہمارے کاروبار بند کروا دیے پولیس اور انتظامیہ خود وی آئی پیز اور بااثر سیاحوں کو ناکہ بندیوں پر روکنے میں ناکام ہے ۔

    اگر وہ لوگ ناکوں سے گزر کر نتھیاگلی کا رخ کرتے ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ضلعی انتظامیہ کا یہ موقف سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہم ان بااثر شخصیات کو رکنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کی دوکانیں بند کر رہے ہیں اس حوالے اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کمشنر ہزارہ سے مطالبہ ہے کہ خداراہ حکومتی نوٹیفکشن کے مطابق ہمیں نتھیاگلی میں کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا بھی قبلہ درست کیا جائے تاکہ وہ حکومتی احکامات کے ماتحت ہو کر چل سکیں۔

  • ایبٹ آباد سابق  ناظم یونین کونسلز انتقال کرگئے

    ایبٹ آباد سابق ناظم یونین کونسلز انتقال کرگئے

    ایبٹ آبادسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے فرزند،سابق ضلعی ناظم کرنل(ر) سردار شبیر کے بڑے بھائی سابق ناظم یونین کونسل نگری بالا سردار نسیم حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دن نو بجے کالج گراؤنڈ جبکہ بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں نگری بالا میں دو بجے ادا کی جائے گی مرحوم سردار نسیم اپنے بیمار والد سابق ڈپٹی سپیکر سردار یعقوب کے پاس ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں تھے

    کہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے مرحوم انتہائی شریف النفس، بااخلاق اور اچھے کردار کے مالک تھے اور 2005سے لیکر 2009تک یونین کونسل نگری بالا کے ناظم رہے اور اس دوران انہوں نے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف اپنی یونین کونسل بلکہ پورے علاقہ گلیات میں انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے جاتے تھے

  • ایبٹ آباد  ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے اموات میں مزید اضافہ

    ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے اموات میں مزید اضافہ

    ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے کورونا وائرس سے مذید دس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اب تک ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے 163 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جانبحق ہونے والوں میں عبدالمنان ساکنہ بٹگرام آمنہ بی بی ساکنہ ایبٹ آباد عمر خان ساکنہ بالاکوٹ پروین اختر ساکنہ ایبٹ آباد محمد طیب ساکنہ ایبٹ آباد حاجی عبداللطیف ساکنہ نتھیا گلی نرن جان ساکنہ حاجیا گلی ایبٹ آباد غلام نبی شاہ ساکنہ مانسہرہ فرزانہ بی بی ساکنہ ایبٹ آباد محمد صادق ساکنہ ہری پور شامل ہیں۔

    آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 13 ہے کورونا آئی سی یو میں 13 میں سے 11 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہیایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں اور عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

    تاکہ اس مرض میں کمی واقع ہو سکے اور کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ہزارہ ریجن کے مختلف علاقوں سے ہے اور مذید متاثرہ مریض ہسپتال آ رہے ہیں جبکہ ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کرونا وائرس کیلئے مختص وارڈز بھر گئے ہیں

  • ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود میں چوری کی پے در پے وارداتیں،پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام

    ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود میں چوری کی پے در پے وارداتیں،پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام

    تھانہ مانگل کی حدود میں چوری کے بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے چور رات کی تاریکی میں المرجان مارکیٹ میں واقع قریشی میڈیکل کے سیکورٹی کمروں کو کنیکشن کاٹ کر تالے توڑ کر ہزاروں روپے لے اُڑے، چند روز قبل نوسرباز گروہ نے بانڈی ڈھونڈاں رڈ پر المدینہ الیکٹریکل اینڈ ہارڈ وئیر سٹور سے لاکھوں روپے کا چونا لگا کر نو دو گیارہ ہو گئے تھے

    اس سے قبل بھی چوری کی کئی وارداتیں تھانہ مانگل کی حدود میں ہو چکی ہیں لیکن تھانہ مانگل کی پولیس انھیں پکڑے میں مکمل بے بس نظر آتی ہے،جو کہ تھانہ مانگل کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

  • ایبٹ آبادعید الفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات بند رہیں گےڈی پی اوکی جانب سے ہدایات جاری

    ایبٹ آبادعید الفطر کے موقع پر سیاحتی مقامات بند رہیں گےڈی پی اوکی جانب سے ہدایات جاری

    ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر لاک ڈاون کے باعث ایبٹ آباد کے تمام سیاحتی مقامات بند رہیں گے ،

    لاک ڈاون کے باعث ہوٹل اور ریسٹ ہاوسز بھی بند رہیں گے ٹرانسپورٹ ، دوکانیں ، ٹک شاپس بند ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آ سکتی ہے ۔

    سیاحوں سے گزارش ہے گلیات ، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی ، شملہ ، ہرنو، سجیکوٹ اور دیگر سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں ۔

    ایبٹ آباد کے تمام داخلی راستوں ، دونوں انٹرچینجز سمیت 14 مقامات پر پولیس چیک پوائینٹس قائم کی گئی ہیں جہاں بھاری تعداد میں پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے ۔۔

  • ایبٹ آباد میں  لاک ڈوان کی خلاف ورزایاں جاری اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس  کے بازاروں پر چھاپے

    ایبٹ آباد میں لاک ڈوان کی خلاف ورزایاں جاری اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کے بازاروں پر چھاپے

    صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں پہلے ہی دن لاک ڈوان کے خلاف ورزیاں جاری کئی علاقوں میں مکمل دوکانیں بند تو کئی میں دوکانداروں نے چھپ چھپا کر اپنے کاروبار شروع کر رکھے بعض کی دیدہ دلیری کہ وہ دن بھر دوکان کاشٹر اٹھاتے اور گاہک داخل کرتے

    اور پھر بند کر دیتے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کا لاک ڈوان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کئی دوکانیں سیل کر دی گی اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈوان پر سختی سے عمل درآمد کراویا جائیں گا

  • سٹی وارڈن نوید اقبال جاں بحق، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا المناک حادثے پر اظہارِ افسوس

    سٹی وارڈن نوید اقبال جاں بحق، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا المناک حادثے پر اظہارِ افسوس

    سٹی وارڈن نوید اقبال جاں بحق ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا المناک حادثے پر اظہارِ افسوس

    سٹی وارڈن نوید اقبال کو دوران ڈیوٹی واٹر ٹینکر نے ٹکر ماردی، سٹی وارڈن نوید اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہوگئے، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا المناک حادثے پر اظہارِ افسوس،انھوں نے کہا کہ سٹی وارڈن نوید اقبال کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں.ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم کو فوری ہسپتال پہنچنے اور لواحقین کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.کےایم سی لواحقین کے ساتھ ہے، ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا.اللہ تعالٰی سٹی وارڈن نوید اقبال کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے.

  • ریسکیو 1122 ۔مانسہرہ نے ماہ اپریل میں کیا خدمات سر انجام دیں ، رپورٹ جاری

    ریسکیو 1122 ۔مانسہرہ نے ماہ اپریل میں کیا خدمات سر انجام دیں ، رپورٹ جاری

    ریسکیو 1122 ۔مانسہرہ نے ماہ اپریل 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو1122 مانسہرہ نےماہ اپریل میں مجموعی طور پر 96 ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دئیے ‏‎ ریسکیو1122 مانسہرہ نے ضلع بھر میں عوام الناس کے لئے ہر وقت ہر قسم حادثات میں بر وقت پیشہ ورانہ طریقے سے اپنے خدمات سرانجام دے رہا ہے ‏‎‏‎‏ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہمیشہ کی طرح ماہ اپریل میں بھی 53 طبی خدمات فراہم کیں ہیں ‏‎اس کے ساتھ ساتھ 23 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں اور موقع پر ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھی منتقل کیئں‏‎ اپریل کے مہینے میں ریسکیو 1122 نے 07 آتشزدگیاں اور 01 گولی لگنے کے واقعے میں بھر پور امدادی خدمات سر انجام دیئے ہیں دیگر 06متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں اور اس کے ساتھ کورونا وائرس کے 01 مریضو کو ہسپتال میں منتقل کیا

    ادارے نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر مختلف حادثوں میں 85مریضوں و زخمیوں کو ریسکیو کیا جبکہ4 افراد موقع پر ہی حادثوں میں ہلاک ہو چکے ہیں ‏‎‏‎حسب معمول ریسکیو 1122 مانسہرہ کا کنٹرول روم اپریل کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 20365کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 19416 بجا تنگ کرنا یا غیر ضروری کالز شامل ہیں جن میں سے 853کال معلوماتی کال تھیں ‏‎خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند حاضر خدمت ہیں

    اس کے ساتھ ساتھ ریفرل ایمرجنسی سروس میں ٹوٹل 180 ایمرجنسی میں خدمات سر انجام دیں جن میں ڈسٹرکٹ کی مختلف ہسپتالوں سے ڈی ایچ کیو مانسہرہ میں 77 مریضوں کو شفٹ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مانسہرہ سے آیبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں 103 مریضوں کو منتقل کیا۔

  • یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار

    یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار

    ایبٹ آباد مافیا بے لگام ذمہ دار محکمے خواب خرگوش میں اگر سب پولیس نے کرنا ہے تو باقی محکموں کے افسران لاکھوں روپے تنخواہیں کس بات کی لے رہے ہیں ایبٹ آباد پولیس کی کامیاب کاروائی۔یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد ملزمان گرفتار اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹور سے چوری شدہ سرکاری گھی اور چینی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شریف کے آتے ہی ایک خاص گروہ یوٹیلیٹی سٹوروں سے سرکاری گھی اور چینی یوٹیلیٹی سٹور کے عملے کی ملی بھگت سے غائب کر کے مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت کرتے رہے ہیں گزشتہ روز دوران چیکنگ سزوکی کیری ڈبہ نمبرRI879 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لی گئی جس سے سرکاری گھی 750کلو اور 3 بوری سرکاری چینی برآمد کی۔ کیری ڈرائیورطارق محمود ولد اشرف سکنہ حسن ابدال اور وقار علی ولدمحمد حنیف سکنہ حسن ابدال کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

    ملزمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایبٹ آباد کے مختلف یوٹیلٹی سٹوروں سے پنجاب کے لیے چینی اور گھی سمگل کر چکے ہیں یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی میرپور پولیس نے گھی اور چینی کا ٹرک قبضے میں لے کر کاروائی کی تھی لیکن ناقص قانونی گرفت ہونے کی وجہ ملزمان دھندناتے پھر رہے ہیں جبکہ غریب عوام کو دو کلو چینی اور گھی کے ایک پیکٹ کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے دوسری طرف یہ مافیا لاکھوں بٹورنے کے چکروں میں غریب عوام کا حق کھانے پر تلے ہوئے ہیں

    ایبٹ آباد: میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن پریشر میں کمی آئی جس سے مسئلہ پیش آیا۔ آئی سی یو میں مریضوں کو ہائی فلو آکسیجن کی ضروت ہوتی ہے. 16 میں سے 12 مریض CPAP/BIPAP مشین پر تھے.

    4000لیٹر آکسیجن اس وقت بھی ہمارے پاس موجود تھی اور ٹینکر دوبارہ ریفل بھی کر رہا تھا. 24 گھنٹے میں چار اموات ہوئی ہیں تین اموات واقعہ سے پہلے کی اور ایک جو موت ہوئی وہ واقعہ کے دوران ہوئی لیکن وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت نہیں ہوئی.آئندہ 24 گھنٹے میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

    ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر ٹریفک انچارج شاہجہان خان کی سربراہی میں ٹی او حاجی صدیق کا رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی منی اڈوں۔کم سن موٹرسائیکل سواروں اور ٹریفک رولز کی خلاف پر گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ متعدد گاڑیوں کے چالان۔سینکڑوں موٹر سائیکل بند۔ہزاروں روپے جرمانہ وصول۔تاجر برادری اورعوامی حلقوں کا ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر اظہاراطمنان۔گزشتہ روز ٹریفک ٹی او حاجی صدیق نے دیگر سٹاف حاجی عارف ٹی او۔اور احسام الدین و دیگر کے ہمراہ بفہ پکھل کے مختلف مقامات مین چوک۔بجنہ روڈ۔خواجگان روڈ۔مانسہرہ روڈ پر جگہ جگہ قائم غیرقانونی ٹیکسی اسٹنڈز۔سوزوکی کیری ڈبہ اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو چالان کرکے چوکوں اور شاہراہوں کو کلیئر کردیا اور ٹریفک کی روانی بحال کردی۔رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دوران جامع ٹریفک پلان کےتحت کاروائیوں شروع کردی گئی ہیں۔

    ٹریفک ٹیم نے انچارج کےہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرتے ہوئے 50 سے ذائد موٹرسائیکل پولیس چوکی میں بند کردیئے جن میں اکثریت کم سن بچوں کی ہیں جن کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی موجود نہ تھے۔بفہ پکھل انچارج ٹریفک حاجی صدیق نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ غیر قانونی منی اڈے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔والدین اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکل دے کر اپنی ساری زندگی کا دکھ لیتے ہیں۔خدارا اپنے بچوں پر رحم کریں