Baaghi TV

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات

جنوبی بلوچستان میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

نوکنڈی کے ایف سی ہسپتال میں 12 سالہ حارث کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جبکہ سرجری سمیت دیگر طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں، اس کے علاوہ بزرگ مریض اقبال کو دانتوں کا علاج بھی فراہم کیا گیا، مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا۔

جون میں بھی (ساؤتھ) نے صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں 86 مفت طبی کیمپ منعقد کیےتھے، جہاں 9,874 مریضوں کو مفت طبی معائنہ، علاج اور ادویات فراہم کی گئیں تھیں،ان کیمپوں میں بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی تھی عوامی فلاح، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دوردراز علاقوں کے شہریوں کی خدمت کے لیے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

More posts