Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

    جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ ) کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ کی حالت ابتر ہو چکی ہے نورانی روڈ پر بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں شہری اور ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں

    تفصیل کے مطابق یوسی کھاری سمیت یوسی فتح پور اور یوسی پتری کے تمام علاقوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر شہر گنداواہ سے ملانے والا کوٹڑہ ٹو گنداواہ روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے نورانی روڈ کئی سالوں سے بھی تعمیر نہ ہو سکا

    کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پر اب بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں، کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڑ پر گرد غبار سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشانی اور سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، یہ سڑک بلوچستان کے مشہور بزرگ پیر چھتل شاہ نورانی کے خوبصورت چشمے سے بھی جا کر ملتی ہے اور قدرت کے اس حسین شاہکار کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں جب کہ پورے ملک سے عقیدت مند اپنی مرادیں بھی لے کر آتے ہیں اور سیاہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں گنداواہ کوٹڑہ کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ذرائع آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک پہنتے ہوئے خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی گھنٹے لگتے ہے۔

    مریضوں کو راستے میں تکلیف دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خراب روڈ کی وجہ سے سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہیں کوٹڑہ ٹو نورانی روڈ کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے جھل مگسی نوابذادہ طارق خان مگسی ،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پختگی کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں.

  • جھل مگسی:گنداواہ میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کاشکار

    جھل مگسی:گنداواہ میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کاشکار

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگار رحمت اللہ بلوچ)گنداواہ میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کاشکار،عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے ہندو اقلیتیوں کو لوٹنے اور ان کے بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش پرتشویش کااظہار کیا ہے

    تفصیل کے مطابق گنداواہ عوامی سماجی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گنداواہ کی ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والی اقلیت عدم تحفظ کا شکار ہیں 11 دسمبر 2023 کو ہندو تاجر انند رام کو گنداواہ بازارمیں ان کی دکان میں گھس کر مسلح افراد نے تشدد کرکے 4 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے

    پھر 27 جنوری 2024 کو ہندو جیولر نریش کمار اپنے جواپنی جیولری کی دکان میں بیٹھا ہواتھا مسلح افراد نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی زور پر تشدد کرکے 8 لاکھ 80 ہزار نقدی 400 سو تولہ چاندی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،اب کی بار نریش کمار کی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان واقعات میں ملوث افراد کی تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی اورنہ اب تک گنداواہ پولیس ملزمانوں کا سراغ لگا سکی ہے

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 27 اور 28 مارچ کو ہندواقلیتی برادری کے کم سن ایک بچے اور بچی کو اغوا ٕ کرنے کی کوشش کی گئی ہے،یہ اغواء کی کوشش شہریوں کی بروقت مداخلت سے ناکام ہوگئی

    شہریوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران اور وشیراعلیٰ بلوچستان سےاپیل کی ہے کہ گنداواہ کی ہندواقلیت کو تحفظ دلایا جائے ان سے لوٹ ماراور ان کے بچوں کو اغواکی کوشش کرنے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے .

  • جھل مگسی:اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام

    جھل مگسی:اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام

    جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگار رحمت اللہ بلوچ )اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے،پولیس تحفظ دینے میں ناکام ،
    بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں اقلیتی برادری کے خلاف جرائم میں اضافہ پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش حکام بالا سے گنداواہ سے عوامی سماجی حلقوں نے اقلیتی برادری کو لوٹنے والے ملزمان کی گرفتاری اور اقلیتیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

    عوامی وسماجی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گنداواہ کے اقلیت عدم تحفظ کی شکار ہیں 11 دسمبر 2023 کو اقلیتی تاجر انند رام کو گنداواہ بازار میں ان کی دکان میں گھس کر مسلح افراد نے تشدد کرکے 4 لاکھ 30 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،پھر 27 جنوری 2024 کو اقلیتی برادری کے جیولر نریش کمار اپنی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے مسلح افراد نے دکان میں گھس کر اسلحہ کی زور پر تشدد کرکے 8 لاکھ 80 ہزار نقدی 400 سو تولہ چاندی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ان واقعات میں ملوث افراد کی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی

    گنداواہ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی اور اب تک ملزمانوں کا سراغ لگانے میں بھی گنداواہ پولیس نا کام رہی ہے،

    ذرائع کے مطابق 27 اور 28 مارچ کو اقلیتی برادری کے کم سن ایک بچے اور بچی کو اغوا ٕ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کو شہریوں کی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا گنداواہ انتظامیہ ایسے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے تاکہ اقلیتی برادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوکیونکہ اس وقت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی خوف ہراس میں زندگی بسر کررہے ہیں

    گنداواہ عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اوراقلیتیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وہ آزادی سے بے خوف وخطراپنے معمولات زندگی بسرکرسکیں

  • بلوچستان ایف آئی اے  کی کاروائی، 100 سے زائد اقسام کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد

    بلوچستان ایف آئی اے کی کاروائی، 100 سے زائد اقسام کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات برآمد

    ایف آئی اے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران چھاپے مار کر بھاری مقدار میں دوائیاں برآمد کرلیں۔
    حکام کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے ہزارگنجی کوئٹہ میں واقع اسٹور سے بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد کرلیں، چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈریپ حکام کے ساتھ سے عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق ٹیم نے 100 سے زائد اقسام کی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات قبضے میں لے لیں، برآمد ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹک، پین کلر اور جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں جب کہ جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف 4 انکوائریاں درج کر لی گئی ہیں۔
    ادھر ایف آئی اے چمن نے پاور ہاس روڈ پر واقع 3 مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، مذکورہ اسٹورز سے مشتبہ ادویات کو قبضے میں لے کر ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف انکوائری درج کر لی گئی اور ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • جھل مگسی:گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گنداواہ کے سامنے سے کچرا ہٹایا جائے۔سلطان شاہ بخاری

    جھل مگسی:گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گنداواہ کے سامنے سے کچرا ہٹایا جائے۔سلطان شاہ بخاری

    جھل مگسی،باغی ٹی وی(نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ) گنداواہ کے سیاسی سماجی راہنما سیدسلطان شاہ بخاری نے چیرمین مشتاق احمد ترین سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گنداواہ کے سامنے اورساتھ کچرے کا ڈھیر خطرناک حد تک بڑھ گیاہے جہاں سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے

    پورے شہر کی بچیاں اس اسکول میں پڑھتی ہیں خدارا ان پھول جیسی بچیوں کا کچھ تو خیال کیا جائے افسوس کی بات ہے کہ سفارش کی بنیاد پر من پسند نالاق ور نااہل لوگوں کے صرف امیروں، پیروں ،وڈیروں اور اپنے رشتہ داورں کے سفارشی نام لکھ کر ان کو گھر بیٹھے تنخواہ دی جا رہی ہے

    نہائت افسوس کا مقام ہے کہ اتنا عملہ اور اور ایم سی کا روسی ٹریکٹر ہونے کے باوجود شہر کے مین گزر گاہوں کی صفائی نہیں کی جارہی

    اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہاہے، ہم مشتاق ترین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لے کر کچرا اٹھایا جائے اور ہمیں احتجاج اور قانونی چارہ جوئی پر مجبور نہ کیا جائے.

  • وزیر اعلی بلوچستان نے دو ہزار  اساتذہ کو برطرف کر دیا

    وزیر اعلی بلوچستان نے دو ہزار اساتذہ کو برطرف کر دیا

    بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2000 غیر حاضر اساتذہ کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
    وزیر اعلی بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کے حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تعلیمی افسران کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاکہ تعلیمی نظام کو موثر انداز میں چلایا جا سکے۔
    سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیا جا رہا ہے، اتنے اخراجات میں بچہ اعلیٰ نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اپنے زیر صدارت ہو رہے محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا۔

  • ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

    ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ر زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

    لاہور اے ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے طیارے کی ناروے میں ہنگامی …

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    سندھ کے تین اضلاع ڈاکوؤں کی ریاست بن گئے

  • بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 محسوس کی گئی جس کی گہرائی 43 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 72 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

  • بلوچستان  میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    بلوچستان میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی

    ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، دس کان کن پھنس گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو آپریشن کے دوران دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی، کان بیٹھنے کا واقعہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں پیش آیا،ریسکیو آپریشن کے دوران جن دو کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ان لاشوں کی شناخت عبدالغفوراور صبور کے نام سے ہوئی، آٹھ کان کنوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے اورانتظامیہ ریسکیو آپریشن تیز کریں، انہوں نے کہا کہ ریسکیو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ریسکیو آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیر اعظم کے سی پیک بارے مثبت ریمارکس،چین کا بھی خیر مقدم

    آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان …

  • کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان برآمد

    کوئٹہ : بجلی کی تاریں چوری کرنیوالے 3 افراد گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا سامان برآمد

    کوئٹہ میں پولیس نے بجلی کے کنڈکٹرز اور تاریں چوری کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نو حصار تھانے کی پولیس نے کیسکو کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے تین افراد فاروق، علی حیدر اور کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزم فاروق کے گھر پر چھاپہ مارکر وہاں سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 20ہزار میٹر بجلی کی تاریں برآمد کرلیں۔

    پولیس کے مطابق بجلی کی تاریں چوری کرنے والا گروہ 15افرادپر مشتمل ہے، گروہ کے افراد کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کے کھمبوں سے تاریں چوری کرتے ہیں، کیسکونے بجلی کے کنڈکٹرز اورتاریں چوری ہونے کے واقعات پر صوبے کے مختلف پولیس تھانو ں میں تحریری درخواستیں جمع کرادیں۔

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    روسی صدر کی مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی دھمکی