Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

    بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

    بولان: بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : لیویز فورس کے مطابق گرگوت کے علاقے میں تھانے پر نامعلوم دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانے پر حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،

    دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ گرگوت میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

    ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    قبل ازیں ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

    پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب …

    سوچ سمجھ کر گفتگو کریں ورنہ …،ایم کیو ایم رہنما کی بلاول کو وارننگ

  • پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکا

    پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار اور نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکا

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اس کے علاوہ نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے، خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا ،تربت میں پیپلز پارٹی کے امیدوار روؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے،ناروے

    ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو …

    عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

  • جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

    جے یو آئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ

    کوئٹہ: قلات کے علاقے منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : لیویز حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کو گھیرے میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا،تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

    قبل ازیں ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    03 فروری کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے …

  • بلوچستان: انتخابی مہم کے دوران حملوں کی وجہ سے بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی

    بلوچستان: انتخابی مہم کے دوران حملوں کی وجہ سے بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی

    بلوچستان : انتخابی مہمات کے دوران ایک ہی دن بلوچستان کے مختلف واقعات میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوئے جبکہ دو بموں کو ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں تین دنوں میں چھ بم دھماکوں کے بعد موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ مختلف واقعات جن میں قلات کے علاقے مغلزئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی الیکشن آفس اور خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے گھر پر دستی بم حملے ہو گئے۔قلات کے علاقے مغلزئی میں ہونے والے دستی بم حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تین کارکن زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے کارکنوں میں نصیب اللہ، ظہور احمد اور محمد رمضان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی کارکنوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نامعلوم افراد پیپلز پارٹی کے ضلعی الیکشن آفس پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوئے۔دوسری جانب خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔پولیس کے مطابق بم گھر کے صحن میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھاکے سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح محکمہ داخلہ بلوچستان ذرائع کے مطابق پابندی پانچ فروری تک برقرار رہے گی تاہم خواتین، بچے اور بزرگ شہری اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب صبح اور شام کو دو دھماکے ہوئے جس میں آزاد انتخابی امیدوار کے دفتر پر دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں متعدد مال مویشی ہلاک ہوئے۔پنجگور تربت خاران نوشکی میں اہم سیاسی شخصیات و انتخابی امیدواروں کے گھروں، انتخابی مہم اور دفاتر پر دستی بموں سے حملے کئے گئے۔مند میں آزاد امیدوار فدا حکیم کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نوشکی میں پولیس تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ جیونی میں سرکاری اسکول پر دستی بم حملے میں چھت کو نقصان پہنچا۔
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قلات میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے جیالے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بہادر بھائی بم حملوں سےنہیں ڈرتے۔بلاول بھٹو زرداری نے بم حملے میں زخمی کارکنوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام سیاسی، سماجی اور معاشی انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

  • دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،جان اچکزئی

    دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،جان اچکزئی

    وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جان اچکزئی نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔
    واضح رہے کہ سبی میں جناح روڈ پر تحریک انصاف کی ریلی کے قریب دھماکہ ہو ا تھا دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب ہوا، بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے تین شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔
    سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، پولیس ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔
    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بروقت انتخابات کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخاب پُرامن ماحول میں ہوں گے، عوام 8 فروری کو ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

  • بلوچستان. سبی میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق

    بلوچستان. سبی میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں جناح روڈ پر ہوا، دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد کے مطابق سبی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

  • سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ  پسپا کر دیا

    سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

    مچھ : سیکورٹی فورسز نے مچھ میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے 15 راکٹ فائر کئے گئے،پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے ،راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے،مچھ شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،راکٹ فائر اور فائرنگ کے بعد مچھ شہر کی بجلی بھی منقطع ہو گئی،جبکہ مچھ شہر کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے-
    https://x.com/europecentrral/status/1752044412002291946?s=20
    سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لئے گھات لگا رکھی تھی، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہو گئے،سیکورٹی فورسز بھاگتے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔
    https://x.com/Dukhtar_E_B/status/1752037637408383066?s=20
    دوسری جانب نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑوں سے کچھ راکٹ فائر کیے گئےہیں ،لا اینڈ انفورسمنٹ کے ادارے الرٹ ہیں ،ابھی تک واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
    https://x.com/YasinUsmani_Ofl/status/1752046415293890757?s=20
    واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت باتیں ہو رہی ہیں ،سوشل میڈیا پر جو باتیں کی جا رہی ہیں ان میں صداقت نہیں۔ابھی تک کلیئرنہیں کہ کون سا علاقہ نشانہ بنایا گیا ہے ،سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور پوری صورتحال قابو میں ہے۔

  • جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے .آصف علی زرداری

    جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے .آصف علی زرداری

    بلوچستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔ حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئییں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ امن امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے۔ سابق صدر نےان خیالات کا اظہار بلوچستان کے شہر حب میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا حق آپ کو دلائیں گے۔ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں،جمہوریت کی طرف چلیں۔
    جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی لڑنےکی بات نہیں کی۔ بلوچستان کی بقاء ہی جمہوریت میں ہے۔ کسی کابیٹا، بھتیجا، بھانجا مرتا ہے کیوں اس طرف جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہے، آپ ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ آپ کی بقاء جمہوریت میں ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کے دن جمہوریت اور تیر کو ووٹ دیں۔ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ جمہوریت کیلئے جنگ کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔ آپ سب الیکشن کے دن ہمارےاُمیدواروں کو ووٹ دیں۔ سابق صدر نے کہا ان شاء اللہ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ہم اس شہر کو سنبھالیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں۔ بےنظیربھٹو نے جمہوریت کا علم اٹھایا۔

  • الیکشنز  2024:بلوچستان میں خاتون خودکش  حملہ آور  اجتماعات اور  رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے

    الیکشنز 2024:بلوچستان میں خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے

    کوئٹہ: الیکشنز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے بلوچستان کے اضلاع کچھی،کوہلو، خضدار اور مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے،ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے، امیدواروں کو غیرضروری آمدورفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو انتہائی اہمیت دینےکا کہا گیا ہے۔

     

    الیکشن 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

    کراچی :الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقے میں کھلے عام ہوائی فائرنگ کا سخت نوٹس …

    انتخابات 2024: پنجاب میں ے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی،چیف سیکرٹری

  • تیزہوائیں،گرج چمک  اور بارش کی پیشین گوئی

    تیزہوائیں،گرج چمک اور بارش کی پیشین گوئی

    محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،

    تاہم بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صبح (ہفتہ) اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم صبح اور رات میں بعض مقا مات پر دھند پڑنے اور چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہے گا جبکہ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم بہا ولپور ، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے،

    خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنےجبکہ صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،

    صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔

    انتباہ:

    آئندہ چندروز کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔ شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔