Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے
    مگر ایڑی سے میری معجزہ باندھا نہیں ہے

    فرحین چوہدری صاحبہ

    گفتگو و تعارف : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فرحین چوہدری صاحبہ ایک دبنگ قسم کی ممتاز پاکستانی ادیبہ، افسانہ نگار، ناول نویس ، اسکرپٹ رائٹر ، سفر نامہ نگار اور شاعرہ ہیں جن کی شہرت بیرون ممالک تک پھیلی ہوئی ہے، وہ 19 دسمبر 1960 کو ، کوئٹہ بلوچستان میں پیدا ہوئیں جہاں ان کےوالد انور مبشر صاحب ایک بینک آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے، ان کی مادری زبان ہندکو ہے مگر وہ اردو، پنجابی، انگریزی اور فارسی زبانیں روانی سے بولتی ہیں.

    فرحین چوہدری کا اصل نام شہابہ انور ہےشادی کے بعد شہابہ گیلانی بنیں لیکن پی ٹی وی کراچی سینٹر کے ڈائریکٹر قاسم جلالی صاحب نے ان کا نام شہابہ انور سے تبدیل کر کے فرحین چوہدری رکھ دیا حالانکہ فرحین چوہدری بننے سے قبل ان کا بہت بڑا مواد شہابہ انور اور شہابہ گیلانی کے نام سے چھپ چکا ہے، فرحین چوہدری نے اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی سے انٹر نیشنل ریلیشنز میں ایم اے کر رکھا ہے، انہوں نے دوران تعلیم 7 سال کی عمر سے ہی اپنے ادبی سفر کا آغاز کر دیا وہ بچپن سے اب تک ادب تخلیق کر رہی ہیں افسانہ ، شاعری ، خاکے ، کالم نگاری اور سکرپٹ میں انہوں نے سخت محنت کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔

    لٹریری آرٹ اور کلچرل سنںڈیکیٹ کی بانی چئرپرسن کے طور پر بھی گزشتہ 12 سال سے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہیں ، وہ ممتاز مفتی اور قدرت اللہ شہاب جیسی دیوقامت ادبی اور روحانی شخصیات کے بہت قریب رہی ہیں اور انکی تنظیم” رابطہ” کی پہلی کم عمر ترین رکن اور بعد میں خاتون سیکریٹری رہیں وہ” حلقہ ارباب ذوق” کی دوسری خاتون سیکریٹری بھی منتخب ہوئیں، فرحین چوہدری نے سارک ممالک میں کئی سال تک ادبی و ثقافتی طائفوں کی سربراہی کرنے صوفی کانفرنسز کے سیشن کی صدارت کرنےکا بھی اعزاز حاصل کیا ہے، 2013 میں سنگارپور میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں پہلی خاتون پاکستانی لکھاری کی حیثیت سے شرکت کی اور ” جنوبی ایشیا میں خواتین لکھاری اور ان کے موضوعات” کے عنوان سے انگریزی میں مقالہ پڑھا ۔

    لوک ورثہ میں پروگرام ایگزیکٹو ، مین ہیٹن انٹرنیشنل میں ڈائرکٹر پروڈکشن، ایورنیو کانسیپٹ میں ڈائریکٹر پروڈکشن اور پنجاب اور اسٹار ایشیا ٹی وی چینل کی سٹیشن ہیڈ اسلام آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں، پی ٹی وی کے لئے کئی مشہور سیریل، سیریز اور ٹیلی فلمز لکھیں ، جن میں دام رسائی ، ماٹی کی گڑیا ، اشتہار لگانا منع ہے ،چاند میرا بھی تو ہے ، خوشبو ، خواب جو د یکھے آنکھوں نے وغیرہ شامل ہیں ، "پانی پہ نام” سیریل لکس سٹائل انٹرنیشنل ایوارڈ کےلئے بھی نامزد ہوا تھاآئی ایس پی آر اور آئی او ایم کے لئے ڈاکومنٹریز کے علاوہ بھی کئی ڈاکومنٹریز اور ٹی وی پروگرامز بطور ڈائرکٹر بنائے چار افسانوی مجموعے ، سچے جھوٹ آدھا سچ میٹھا سچ ، شوگر کوٹڈ شعری مجموعہ، سورج پہ دستک اور یاداشتوں کی کتاب ، "مفتی جی اور میں ” چھپ چکی ہیں ۔

    2013 میں سارک لٹریری اور کلچرل ایوارڈ 2019 ممتاز مفتی گولڈ میڈل برائے ادب 2022 گولڈ میڈل منجانب امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے نوازا گیا اس کے علاوہ 23 ایوارڈ مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں دئیے گئے ان کی 4 نئی تصانیف جلد منظر عام پر آنے والی ہیں فرحین صاحبہ گزشتہ طویل عرصے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں ان کے دو بیٹے ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں ان کے بڑے فرزند مسقط اومان میں مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے فرزند ان کے ساتھ اسلام آباد پاکستان میں مقیم ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نمونہ کلام

    ہم سادہ دل تھے لوگ سکھی
    ہمیں دھوکہ دے گئے لوگ سکھی

    ہم ہنس کر بازی ہار گئے
    کیوں جیت بناتے روگ سکھی

    جو راہ ہمارا حصہ تھی
    اس راہ میں پڑگئے لوگ سکھی

    یہ جیون کھیل تماشا ہے
    ہمیں لینے پڑ گئے جوگ سکھی

    خود اپنے آپ کو مار دیا
    پھر ہم نے منایا سوگ سکھی

    اب کیا پرواہ کس حال میں ہیں
    اب کیا کہتے ہیں لوگ سکھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا یے
    مگر ایڑی سے میری معجزہ باندھا نہیں ہے

    مجھ میں پھیلے ہوئے صحرائوں کی وسعت ہے عجب
    ایک درویش کی مٹھی میں سما جاتے ہیں

    وہاں کاغذوں کے گھر تھے
    جہاں آگ جل رہی تھی

  • جھل مگسی جیپ ریلی کے دوران افسوسناک واقع

    جھل مگسی جیپ ریلی کے دوران افسوسناک واقع

    جھل مگسی میں جیپ ریلی کے دوران افسوس ناک واقع پیش آیا ، ریسر گاڑی کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ سات سالہ گل حسن ولد سبزل مجیدانی ٹریک پر موجود تھا کہ اس دوران تیز رفتار بے قابو گاڑی نے اسے ٹکر ماری۔بچے کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    دوسری جانب فیصل شادی خیل نے جھل مگسی جیپ ریلی میں میدان مار لیا۔ فیصل نے جیپ ریلی اے پری پیڈ کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔فیصل شادی خیل نے ایک گھنٹہ 21 منٹ 14 سیکنڈ میں 135 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔دوسری پوزیشن نوابزادہ جعفرخان مگسی نے حاصل کی، جنہوں نے ایک گھنٹہ 21 منٹ 31 سیکنڈ میں 135 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔نادر خان مگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایک گھنٹہ 22 منٹ 11 سیکنڈ میں 135 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔

  • بلوچستان ،نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے

    بلوچستان ،نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے

    نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی اپنی وزراتوں سے استعفیٰ دے دیا۔بلوچستان کے نگراں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی نگراں مشیر معدنیات تھے،نگراں صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے بتایا کہ انہوں نے بطور نگراں وزیر کھیل و ثقافت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نگراں مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کا استعفیٰ بھی نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی نے قبول کرلیا۔
    نوابزادہ جمال رئیسانی اور عمیر محمد حسنی پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

  • گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    بلوچستان: گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں واقع پیٹرول کے ڈیپو میں آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے تین ڈپوز کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے آگ لگنے سے تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔

    گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی اسپیڈ بوٹس اور آئل ڈپو کو خاکستر کردیا تھا آگ نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا آتشزدگی کے باعث متعدد ڈپو تباہ ہوگئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے سمندر کنارے موجود متعدد کشتیاں بھی جل کر کوئلہ بن گئی تھیں کنتانی ہور ایران سرحد سے متصل تیل کی خرید فروخت کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل بلوچستان سمیت پاکستان سپلائی کیا جاتا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں،نادرا

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

  • خضدار :محکمہ انسداد دہشت گردی  کی گاڑی پر  دھماکہ ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

    خضدار :محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی پر دھماکہ ، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

    سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا ، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایس ایچ اومحمد مراد شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید،اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • بلوچستان:  نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

    بلوچستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق

    چاغی: بلوچستان کے علاقے شے سالار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی: لیویز حکام کا کہنا ہے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے شےسالار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی جاں بحق ہوگئے،حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہیں، اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق واقعے میں حاجی پہلوان شے زئی ولد قلندر شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد ولد حاجی پہلوان شے زئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سےمتعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  • بلوچستان ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، کراچی میں سونامی کا خطرہ؟

    بلوچستان ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، کراچی میں سونامی کا خطرہ؟

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔
    1

  • پی ٹی ایم کے سر براہ منظور پشتین چمن سے گرفتار

    پی ٹی ایم کے سر براہ منظور پشتین چمن سے گرفتار

    چمن میں پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کر رہے تھے، منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی۔ ڈی سی کے مطابق اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظور پشتین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی، منظور پشتین اور ان کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا، فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کے خلاف درج کر لیا گیا۔
    دوسری طرف ترجمان پی ٹی ایم کا کہنا ہے کہ منظور پشتین نے آل پارٹیز تاجر محنت کش دھرنے سے آج خطاب کیا، دھرنے سے کوئٹہ جاتے ہوئے اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی، گاڑی پر 8 گولیاں لگیں، ایک خاتون زخمی ہوگئی جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔پی ٹی ایم کا کہنا ہے کہ منظور پشتین ساتھیوں کو لے کر واپس چمن شہر آئے اور خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا۔

  • بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی

    بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی

    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے میں جنگلات میں آگ لگ گئی،نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈی سی موسیٰ خیل کے مطابق آگ شیرانی اور موسیٰ خیل اضلاع کے درمیان میں پہاڑی سلسلے میں لگی ہےآگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس ضروری سامان کے ساتھ پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بالز استعمال کئے جارہے ہیں، آگ کے پھیلاؤ کے پیش نظر دو گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا آپریشن ساری رات جاری رہا-

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کے پیش نظر دو گھروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے گاڑی کا راستہ نہیں تاہم پیادہ لیویز پارٹی نے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

    امریکی مسلمانوں کا اگلے انتخابات میں جوبائیڈن کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

    نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آگ سے متاثرہ علاقے میں موجود انسانی آبادی کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے آگ کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے اگلے مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ مؤثر حکمت عملی کے تحت آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں شیرانی کے جنگلات میں آگ نے چلغوزے کے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا تھا، دو ہفتے سے زائد لگی رہنے والی آگ کو بجھانےکے لیے ایران کے فائر فائٹنگ طیارے کی مدد لینا پڑی تھی، آگ کی زد میں آکر تین افراد جھلس کر جاں بحق بھی ہوئے تھے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

  • وہ سیاستدان جنہوں نے عوام کا  خون سستا کردیا انکو دوبارہ موقع نہ دیں، بلاول بھٹو  ذرداری

    وہ سیاستدان جنہوں نے عوام کا خون سستا کردیا انکو دوبارہ موقع نہ دیں، بلاول بھٹو ذرداری

    حکومت ملی تو بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کے مسائل کو حل کریں گے، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے قابل تجدید توانائی ذرائع کی طرف جانا ہوگا،کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہم نفرت، تقسیم اور انا کی سیاست ختم کر کے آگے بڑھیں گے، انشاءاللہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی، ہم سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کو انکا حق دلوائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، عوام فیصلہ کرلیتے ہیں تو دنیا میں کوئی بھی راستہ نہیں روک سکتا۔


    پی پی چیئرمین نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں عوام کے لیے فیصلہ کرلیا ہے، 70 سال سے چلنے والے نظام نے کیا شہریوں کو انصاف دلایا؟، اسلام آباد کے بابوؤں کی سوچ اور ذہنیت آج تک وہی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سندھ اور بلوچستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی اشد ضروری ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں، آپ کے پاس لوکل ایشوز کی نشاندہی کی صلاحیت ہے، صوبے کا بجٹ کیا ہونا چاہیئے لوکل باڈی نمائندگان سے بھی پوچھنا چاہیئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کے پاس معدنیات اور وسائل ہیں، اتنے وسائل پورے پاکستان میں نہیں جتنے بلوچستان میں ہیں، سی پیک کی بنیاد صدر آصف زرداری نے رکھی تھی، میں جانتا ہوں آصف زرداری کے ارادے اور سوچ کیا تھی۔ چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ وہ سیاستدان جنہوں نے ہمارا خون سستا کردیا انکو دوبارہ موقع نہ دیں، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، میں یہ بھی جانتا ہوں جب نوجوان فیصلہ کر لیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسکو رد نہیں کرسکتی، میری درخواست ہے ان سب کو 8 فروری کو سرپرائز دیں، آپ اپنے ووٹ کا اختیار استعمال کریں، بڑی تعداد میں نکلیں، اس ملک کی قسمت 2 لوگوں کے حوالے نہ کریں۔