صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن میر خالد زمان مری پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایس پی خالد زمان مری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، ایس پی میر خالد زمان مری کو تشویشناک حالت میں سی ایم یچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے شہید ہوگئے۔ایس او سٹی تھانہ ذکاء الحسن گجر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو سبی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، حملے میں نجی ٹی وی چینل کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں ہیں۔
Category: بلوچستان
-

بلوچستان اسمبلی کی 2 خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کےلیے شیڈول جاری
سردار اختر مینگل اور جام کمال کے رکن قومی اسمبلی بننے کی وجہ سے خالی ہونے والے نشستوں پر الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی 2 خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کےلیے شیڈول جاری کردیا ہے۔ای سی پی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 20 خضدار 3 اور پی بی 22 لسبیلہ پر پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کےلیے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 مارچ تک ریٹرننگ افسر (آر او) کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ تک کی جائے گی جبکہ 25 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 30 مارچ کو ہوگی۔
-

چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہنگامی امداد فراہم کردی
اسلام آباد: چین نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئےہنگامی امداد فراہم کردی ہے۔
باغی ٹی وی : چینی حکومت کی جانب سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کرنے کی تقریب وزارت خارجہ میں ہوئی، چینی حکومت کی جانب سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کو ایک لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد پیش کی۔
چین نے امید ظاہر کی اس امداد سے ضرورت مند لوگوں کو بروقت اور ضروری مدد فراہم ہو سکے گی، پاکستان میں چینی سفارت خانے، قونصل خانوں اور چینی کاروباری اداروں نے بھی گوادر میں لوگوں کو منرل واٹر کی 30 ہزار بوتلیں، خوراک اور دیگر سامان کے 3 ہزار کین تقسیم کیے،لوگوں کو چین کی مدد سے بنائے گئے گوادر فقیر سکول میں پناہ بھی فراہم کی گئی، مستقبل قریب میں کراچی میں قونصلیٹ جنرل کے ذریعے اضافی 5 لاکھ چینی آر ایم بی ( یوآن) کی امداد فراہم کی جائے گی۔
-
بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری
کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 مارچ 2024ء کو ریٹرننگ آفیسر کے پاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 17مارچ کو ہوگی۔
شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو کی جائے گی، 21مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024ء کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران تک موصول ہوں گے۔
واضح رہے کہ 11 نشستوں میں 7 جنرل جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔
-

بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا
کوئٹہ: پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا-
باغی ٹی وی: محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کا پہلا اور بلوچستان میں تین سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی، بچے کی عمر ڈھائی سال ہے، بچے کے ٹیسٹ کے لیے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے، جس میں اب پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے، بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جارہی ہے، پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی-
-

بلوچستان: سرکاری گاڑیوں کا دوسرے صوبوں میں استعمال پر پابندی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنےکا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم جاری کیا ہےکہ سرکاری امور کے لیے دیگر صوبوں میں جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سے این اوسی لینا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے دیگر صوبوں میں استعمال ہونے والی تمام سرکاری گاڑیاں واپس بلانے کا حکم بھی دیا ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ کوئی بھی افسر جائے تعیناتی سے باہرگاڑیوں کا ذاتی استعمال نہیں کرےگا۔ سرکاری وسائل عوام کی ملکیت ہیں، غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکریٹری سے این او سی لازمی لینا ہو گا۔
-
لاپتا افراد کے معاملے پر ہائیکورٹ ججز نے بہت بولڈ ہوکر کام کیے ہیں،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ کسی ادارے میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ججز پر دباؤڈال سکے،سانحہ 8 اگست پر کوئی سیاست کرتا ہے تو کرتا رہے ہم نہیں کرسکتے۔
باغی ٹی وی: الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کسی وکیل سے کوئی غلطی نہیں ہوئی تو معافی کس چیز کی؟ وکلابار کے معاملات کیلئے میرے پاس آتے تھے، ایک وکیل نے خطاب میں کہا کہ دباؤ ہوتا ہے یہ سب جھوٹ ہے، کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ججز پر دباؤ ڈال سکے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر ہائی کورٹ کے ججز نے بہت بولڈ ہوکر کام کیے ہیں، ایف سی کرنل فوجی افسران وردی میں ہمارے سامنے پیش ہوئے ہیں، میری عدالت میں تربت سے لاپتا افراد کا مسئلہ سامنے آیا تو وہ بازیاب ہوگئے، میں نے کورٹ میں کہا کہ کوئی بھی افسر آئین سے بالاتر نہیں اور کوئی بھی وکیل قانون سے بالاتر نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی وکیل کچھ بھی کرے اور اس کے خلاف کارروائی نہ ہو۔
علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا کالعدم قرار
چیف جسٹس نے کہا کہ سانحہ 8 اگست میں میرے وکیل بچے شہید ہوئے اور میرے دوست شہید ہوئے، اس سانحے کے شہدا کو آج بھی کورٹ آتے جاتے محسوس کرتا ہوں، اس سانحے کے تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے بہت سے سہولت کار پکڑے گئے، سانحہ 8 اگست پر کوئی سیاست کرتا ہے تو کرتا رہے ہم نہیں کرسکتے۔
جیسے ہی کابینہ بنے گی تو عافیہ صدیقی کو واپس لانا ہماری ترجیح ہوگی،اسحاق …
عالمی یوم خواتین اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی
-

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سحری میں صبح 3 بجے تا صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی،اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افطار کے لیے دوپہر 3 بجے تا رات 10 بجے تک گیس کی سپلائی کھلی رہے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جب کہ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کا اردو ترجمہ جاری کر …
اجلاس میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دی،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بجلی کا نظام بہتر رکھیں۔
عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر …
اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع
-

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر قاتلانہ حملے میں جاں بحق
حاجی رمضان علی دو روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع اپنے گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔اس قاتلانہ حملے میں حاجی رمضان کو 3 گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد انہیں سول اسپتال کے ٹرامہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل روز زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ان کے بھائی کے مطابق دروازے پر نامعلوم افراد نے دستک دی، جب حاجی رمضان باہر گئے تو ان پر فائرنگ ہوئی۔واقعے میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔واضح رہے کہ حاجی رمضان علی کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں محرم اور دیگر ایام شہادت کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کی سربراہی کرتے تھے۔اس کے علاوہ وہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی بعض ذمہ داریاں بھی سنبھالتے تھے۔پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
-

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
کوئٹہ: بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے-
باغی ٹی وی : بلوچستان میں آج شام سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا،محکمہ موسمیات نے ژوب، قلات، خضدار، چاغی، پنجگور، واشک، دالبندین، خاران اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چلاس میں لوئر کوہستان میں 3 روز سے بند شاہراہ قراقرم کچھ دیر بحال ہونے کے بعد ایک بار پھر بند ہوگئی بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفیلی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی۔
چین میں تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم
دوسری جانب گوادر میں تباہ کن بارشوں کے بعد متعدد علاقوں میں اب بھی پانی موجود ہے، مسلسل کھڑے پانی سے متاثرہ محلوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) جہانزیب خان نے شہر کے 85 فیصد سے زیادہ حصے سے پانی نکالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں نے بھرپور کردار ادا کیاحکومتِ سندھ کی جانب سے دی گئی پمپنگ مشینوں سے بھی بہت مدد ملی۔
ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …
کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید سرد رہے گا،ادھر سندھ میں شدید سردی کی لہر میں 6 مارچ سے کمی آنے کا امکان ہے، جمعے سے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے-
عمران خان سےملاقات نہ کروائی تو 25 ہزار فی درخواست جرمانہ،عدالت
