Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل

    بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی جناح ٹاؤن میں ملک شاہ ہاؤس گئے ہیں، جہاں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل ہو گئے،


    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی،علاؤالدین کاکڑ ودیگر بھی پی پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے، اسکے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کوئٹہ میں کامیاب جلسہ پر پوری قیادت کو مبارک باد دیتا ہوں، ایوب سٹیڈیم میں تاریخی جلسہ نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔
    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پپیلز پارٹی میں ساتھیوں کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں، بلوچستان میں پیپلز پارٹی اچھی پوزیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے ساتھ بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر سابق ارکان پارلیمنٹ میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

  • بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 کیسز رپورٹ ہوئے

    بلوچستان میں ایک سال کے دوران ایڈز کے 342 کیسز رپورٹ ہوئے

    کوئٹہ میں ایڈز کے1937، تربت میں 339، حب میں 44، لورالائی میں 30 اور نصیرآباد میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق متاثرین میں1751مرد، 472 خواتین، 99بچے اور 36 خواجہ سرا شامل ہیں۔ کوئٹہ سے منیجر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر خالد قمبرانی کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2358 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ممکنہ طور پر ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد7 ہزار ہوسکتی ہے۔ بلوچستان میں ایڈز کے حوالے سے 6 اضلاع ہائی رسک قرار پائے ہیں، جن میں کوئٹہ، تربت، گوادر، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔
    ڈاکٹر خالد قمبرانی کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ سرنجز سے نشہ لینے کے باعث ایڈز کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بلوچستان میں 5 سینٹرز پر ایڈز کے مریضوں کے لئے مفت ادویات اور علاج کی سہولت موجود ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے تمام اسپتالوں میں اسکریننگ کٹس اور مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔

  • سابق وزیر اعلی بلوچستان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    سابق وزیر اعلی بلوچستان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر باضابطہ اعلان کروں گا، فیملی مصروفیات کے باعث پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا۔ سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو جلد ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ صدر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے اور گزشتہ دنوں جام کمال سمیت کئی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کیا ہے۔

  • آصف زرداری اور بلاول کوئٹہ پہنچ گئے

    آصف زرداری اور بلاول کوئٹہ پہنچ گئے

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے ، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے استقبال کی، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ ودیگر نے استقبال کیا، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا علی مدد جتک، صابر بلوچ، چوہدری یاسین، سردار عمر گورگیج ودیگر نے استقبال کیا، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر موجود تھے،
    سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات کریں گے.

  • قلات میں  انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان : سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • کوئٹہ سپر لیگ اختتام پزیر، سیکرٹری کھیل نے انعامات تقسیم کیں

    کوئٹہ سپر لیگ اختتام پزیر، سیکرٹری کھیل نے انعامات تقسیم کیں

    سیکرٹری جاوید شاہوانی نے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے
    سیکرٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کوئٹہ بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،کرکٹ ایسوسی ایشن کامیاب کوئٹہ سپر لیگ کے انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہے،اس کے ساتھ ہی لیگ کے رنراپ و ونراپ ٹیموں کو بھی سیکرٹری کھیل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کرے گے.

  • مسلم لیگ ن کے سر براہ نواز شریف ایک بار پھر تنقید کے زد میں

    مسلم لیگ ن کے سر براہ نواز شریف ایک بار پھر تنقید کے زد میں

    مسلم لیگ ن کے سربراہ ایک بار خواتین کے حوالے سے نامناسب بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے، سیاسی اجتماعات میں شریک خواتین سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا۔ کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جلسے ہوتے ہیں، وہاں خواتین بھی آتی ہیں، تقاریر سنتی ہیں اور چلی جاتی ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسوں میں دھمال یا ناچ گانا نہیں ہوتا، یہ پاکستان کا کلچر نہیں ہے کہ اس طرح سے کام کیے جائیں۔
    گزشتہ ماہ وطن واپسی پر مینارِ پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھی نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنوں کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کہے تھے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ اس پہلے بھی کئی بار سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی کے جلسے میں آئے ہوئے خواتین کے حوالے سے نامناسب بیانات دیتے رہے ہے جس پہ بعد میں معذرت بھی کی ہے،

  • بلوچستان سے مسلم لیگ کا رشتہ قیام پاکستان سے پہلے سے استوار ہے، شہبازشریف

    بلوچستان سے مسلم لیگ کا رشتہ قیام پاکستان سے پہلے سے استوار ہے، شہبازشریف

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا بلوچستان میں سیاسی قائدین سے قائد نوازشریف کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے، اور سولہ ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بار بلوچستان کے دورے کئے، شہباز شریف نے کہا ہم نے مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی، تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبوں پر کام کیا، اسکے علاوہ سولہ ماہ کے دوران شدید معاشی مشکلات اور تباہ کن سیلاب کا مقابلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے گوادر کے لئے ایران اور نیشنل گرڈ سے بجلی دینے کے منصوبے شروع کئے، اور چار سال سے رُکے منصوبے سولہ ماہ میں ریکارڈ رفتار سے مکمل کئے، ایران سے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوچکی ہے۔
    شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کا بھی زکر کرتے ہوئے کہا کہ چار سال کی تاخیر سے گوادر بندرگاہ کی گہرائی میں ڈیڑھ میٹر کی کمی آگئی تھی، جس کے باعث
    گوادر بندرگاہ میں ریت صاف نہ ہونے سے بڑے تجارتی جہاز نہیں آسکتے تھے، ہم نے گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کے لئے کنٹریکٹ دیا، لہذا فروری 2024 میںیہ کام مکمل ہو جائے گا.
    اسکے علاوہ گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوگا ، شہبازشریف نے کہا کہ گوادر کو پانی کی فراہمی کے لئے شادی کور اور باسول ڈیم بنائے ، 2013 سے 2018 تک ہم نے گوادر شہر تک پانی پہنچادیا تھاجس پر کام بند کروا دیا گیا تھا ہماری سولہ ماہ کی حکومت نے کام دوبارہ شروع کیا، اب پانی شہر تک پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ 2022 میں تباہ کن سیلاب میں متاثرین کی مدد کے لئے ہم نے وفاق کی طرف سے 100 ملین ڈالر مختص کئے، تعمیر ات کے لئے یہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ رقم ایلوکیٹ ہوچکی ہے ، سیلاب کے دوران بلوچستان اور سندھ کے متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ نقصانات کے ازالہ کے لئے زر تلافی دینے کا سلسلہ شروع کیا، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے 2000 ارب روپے کا کسان پیکج دیا، مفت بیج، سستی کھاد، زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی فراہم کی،
    اور میں نے ذاتی طور پر متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات کی دن رات نگرانی کی، وفاق اور صوبوں نے مل کر مثالی جذبے سے متاثرہ اہل وطن کی مدد کی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے، اسی ترجیح کو برقرار رکھیں گے، سولہ ماہ میں بلوچستان میں دانش سکول منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، شہباز شریف
    بلوچستان بھر میں دانش سکول کا جال بچھائیں گے . سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ ہمیشہ تسلیم کیا ہے
    اور بلوچستان سے مسلم لیگ کا رشتہ قیام پاکستان سے پہلے سے استوار ہے،لہذا ہم آپ کی مشاورت اور اجتماعی دانش مندی سے مسائل حل کریں گے.

  • اسرائیلی بمباری کو ایک ماہ ہو گیا،دس ہزار کے قریب شہادتیں

    اسرائیلی بمباری کو ایک ماہ ہو گیا،دس ہزار کے قریب شہادتیں

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملےکے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری کو ایک ماہ ہو گیا، اسرائیلی بمباری سے غزہ میں دس ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں.

    عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، امریکہ جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی کی طرف نہیں آ رہے، غزہ قبرستان بن چکا ہے، خوراک، پانی سب کچھ ناپید، ہسپتالوں میں بمباری سے ہسپتال بھی ملیا میٹ ہو گئے، تعلیمی اداروں پر بھی بم برسائے گئے،مساجد، چرچ بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہ رہے،اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں تیسری مرتبہ مواصلات اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے 9770 افراد میں سے 4800بچے شامل ہیں جب کہ 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں

    دوسری جانب امریکی سی آئی اے چیف ولیم برنس اسرائیل پہنچ گئے ہیں، وہ اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ فلسطینی سرزمین کو 2 حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کردیا،اس کے علاوہ انہوں نے حماس کے خلاف اہم کامیابیوں کا دعویٰ بھی کیا، اسرائیلی بربریت کے جواب میں حماس کے تل ابیب پر راکٹ حملے کیے جارہے ہیں راکٹوں کو نشانہ بنانے والا آئرن ڈون کا میزائل خرابی کا شکار ہوگیا اور اسرائیل ہی میں گرگیا

    امریکی وزیر خارجہ جنہوں نے اسرائیل کا تیسرا دورہ کرنے کے بعد اردن میں عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اسکے بعد ترکی پہنچ گئے انکا کہنا ہے کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا اور اپنے فوجیوں پر حملے برداشت نہیں کریں گے،انٹونی بلنکن نے عراق کا بھی دورہ کیا،سائپرس بھی گئے اور اب ترکی میں ہیں،امریکی وزیر خارجہ کی آمد سے قبل ترکی میں انکے خلا ف بھر پور مظاہرے کئے گئے

    گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ میں المغازی کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر محمد علاؤل کے 4 بچے، 4 بھائی اور ان کے بچے شہید ہو گئے، اسرائیلی بمباری میں اب تک 40 صحافیوں سمیت مختلف صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے 60 کے قریب ملازمین شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی سیاسی جماعت الفتح کے رہنما رفت اولیان کو براہ راست انٹرویو کے دوران گرفتار کر لیا ، رفت اولیان مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے گھر سے لائیو انٹرویو دے رہے تھے، اسرائیلی فوج نے توبس سے ایک خاتون صحافی کو بھی گرفتار کیا ہے،خاتون صحافی سمیہ سات ماہ کی حاملہ ہیں، انکو الفارع کیمپ سے حراست میں لیا گیا،

    اردن کی ملکہ رانیہ العبداللہ نے غزہ کی پٹی میں "تباہ کن انسانی صورت حال” کی مذمت کی اور تمام لوگوں سے فوری طور پر جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا۔ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں،وہ علاقے بھی محفوظ نہیں ہیں جہاں اسرائیلیوں نے لوگوں کو پناہ لینے کے لیے کہا تھا۔ ملکہ رانیا نے نشاندہی کی کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں تقریباً 10,000 شہید ہو چکے ہیں،جس میں نصف بچے ہیں،

    زیادہ تر جنوبی سرحدی دیہاتوں میں الفا مواصلاتی نیٹ ورک کی مکمل بندش مسلسل دوسرے دن بھی جاری ہے۔ان علاقوں کے لوگوں نے وزیر مواصلات اور تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیٹ ورک کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں،

    غزہ، اردنی فیلڈ ہسپتال کو پیراشوٹ کے ذریعے امداد پہنچائی گئی
    غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال میں طبی سامان بھیجنے کے عمل کے لیے پیچیدہ لاجسٹک انتظامات کی ضرورت تھی، اور یہ آسان عمل نہیں ہے، پیر کے روز المبیدین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اردن کےغزہ میں فیلڈ اسپتال کا مقام مشکل ہے لیکن جو چیز اردن کے لیے اہم ہے وہ غزہ کے لوگوں کے درد کو کم کرنا اور اس کی حمایت کرنا ، اسرائیل ہسپتالوں کے ارد گرد بمباری کر رہا ہے،

    شاہ عبداللہ دوم نے پیر کو کہا کہ مسلح افواج کے فضائیہ کے ارکان غزہ کی پٹی میں اردن کے فیلڈ ہسپتال کو فوری طبی اور دواسازی امداد پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال کو پیراشوٹ کے ذریعے امداد پہنچانے کا عمل مکمل کیا گیا ،

    حماس کے کمپاؤنڈ‌پر ہم نے قبضہ کر لیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
    اسرائیلی فوج نے حماس کے ایک کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا اور رات بھر کی کارروائی میں 450 سے زیادہ فضائی اہداف کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق نشانہ بنائے گئے کمپاؤنڈ میں مشاہداتی چوکیاں، تربیتی علاقے اور زیر زمین سرنگیں شامل ہیں،حماس کے کارکن بھی حملے کے دوران مارے گئے ہیں.

    اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے حماس کے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کو "خوفناک” قرار دیا لیکن کہا کہ "غزہ میں اس سے بھی زیادہ شہریوں کی ہولناک ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے بعدفلسطینیوں کو خوراک، پانی، ادویات، بجلی اور بجلی سے محروم کر دیا گیا ہے،

    ہمارے چالیس شہری مارے گئے اور سات لاپتہ ہیں، فرانس
    فرانسیسی وزیر اعظم نے پیر کو کہا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کو حماس کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے چالیس فرانسیسی شہری مارے جا چکے ہیں۔جبکہ آٹھ لاپتہ ہیں انکے بارے میں امکان ہے کہ حماس نے انکو یرغمال بنایا ہوا ہے،پیرس نے پورے تنازع میں اسرائیل کی مضبوطی سے حمایت کی ہے، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ ماہ کے آخر میں اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا تھا،

  • ژوب میں  سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

    ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن،6 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں اینٹی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔