Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • اسرائیلی و فلسطینی بچو ں کیلئے ملالہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

    اسرائیلی و فلسطینی بچو ں کیلئے ملالہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

    حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے اور اسرائیل کے جواب کو آج پانچواں دن ہے، نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ نے آج خاموشی توڑی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے بعد ملالہ اب کیوں خاموش ہے اور وہ کس کا ساتھ دے گی؟ اسرائیل کا یا فلسطینیوں کا ، تا ہم اب ملالہ نے پانچویں دن ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین فوری جنگ بندی ہونی چاہئے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں میں دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں اس دوران میرا دھیان فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں میں صرف 11 برس کی تھی جب میں نے اپنے ارد گرد دہشتگردی اور تشدد جیسا ماحول دیکھا صبح سویرے ہم مارٹر گولوں کی آوازوں سے بیدار ہوتے تھے اپنے اسکولوں اور مساجد کو بموں سے تباہ ہوتے دیکھا امن ایک ایسی چیز بن گئی جس کا ہم صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے جنگ ہمیشہ بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے چاہے وہ اسرائیل کے گھروں سے اٹھائے گئے بچے ہوں یا غزہ میں فضائی حملوں کے ڈر سے چھپے ہوئے یا خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے بچے ہوں آج میں ان تمام بچوں اور لوگوں کے لیے غمزدہ ہوں جو مقدس سرزمین میں امن اور انصاف کے خواہاں ہیں

    واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے مابین لڑائی کا آج پانچواں دن ہے، پانچ دنوں میں دونوں اطراف سے اموات ہوئی ہیں، اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہو گئی ہے،غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ہوائی، زمینی اور سمندری حملےکئے جا رہے ہیں، حملوں کی وجہ سے فلسطینی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے …

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

  • نگراں وزیراعظم کی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

    نگراں وزیراعظم کی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

    کوئٹہ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی کی ملاقات ہوئی۔

    باغی ٹی وی: ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی،نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا،ملاقات میں نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں علی مردان ڈومکی کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے، انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی رہ چکے ہیں علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

    ورلڈکپ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری

    ورلڈ کپ 2023:انگلینڈ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

  • ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے عام علاقے زربر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے، ملک میں امن خراب کرنے والے دشمنوں کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

    افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

    نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی تیاری نظر نہیں آرہی،بلاول بھٹو

  • چمن فالٹ لائن  میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں،ماہر ارضیات

    چمن فالٹ لائن میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں،ماہر ارضیات

    کوئٹہ: بلوچستان کے ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ماہر ارضیات پروفیسر دین محمد نے کہاکہ عوام کو حالیہ زلزلے کی پیشگوئی سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے 24 سے 48گھنٹے کے دوران زلزلے کی کم مدتی پیشگوئی ممکن نہیں ہے، چمن فالٹ لائن کابل کے جنوب سے شروع ہوتی ہے جو بلوچستان کے شہرچمن سے نوشکی ،قلات،خضدار،آواران سے بحیرہ عرب میں جاکر ختم ہوتی ہے، اس فالٹ لائن میں 1892 میں ایک بڑا زلزلہ آیا تھا جس سے پرانا چمن شہر تباہ ہوا تھا، اس وقت چمن فالٹ لائن اگرچہ فعال ہوگئی ہے مگر یہ کہنا درست نہیں کہ اس سے ہنگامی طور پر زلزلہ آسکتا ہے ۔

    دین محمد کاکڑ نے بتایا کہ چمن فالٹ لائن کوئٹہ کو براہ راست متاثر نہیں کرتی کیونکہ کوئٹہ کی اپنی فالٹ لائن موجود ہے کوئٹہ اور غزہ بند فالٹ لائن پر بھی خطرات موجود ہیں لیکن عوام کو حالیہ زلزلے کی پیشگوئی سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہےبلوچستان میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں البتہ آئندہ 6 سے 8 سال کے دوران چمن فالٹ لائن پر زیادہ شدت کا زلزلہ آسکتا ہےجبکہ کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی مکمل پاسداری اور زلزلے سے محفوظ بلڈنگیں بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

    84 گھنٹوں کے دوران چمن فالٹ لائن میں زلزلے کی پیشگوئی

    قبل ازیں زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی جانب سے پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیش گوئی پر محکمہ موسمیات نے بیان جاری کیا،پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے ڈائریکٹر زاہد رفیع کا کہنا تھاکہ چمن فالٹ سسٹم بلاشبہ ایک اہم فالٹ لائن ہے جس میں چھوٹی بڑی نوعیت کے زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں، زمین کے اندر دو بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں، زلزلہ کب اور کہاں آسکتا ہے یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

    محکمہ موسمیات نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی مستند بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کیلئے کوئی وارننگ نہیں بھیجی، عام طور پر فالٹ لائنز پر دوبارہ زلزلے کا امکان سو سال بعد ہوتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جوبائیڈن

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔

    ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ دیہات کے دیہات تباہ ہوگئے۔

    سندھ ہائیکورٹ: جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

  • مستونگ دھماکا:نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا شہدا کے لواحقین  اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان

    مستونگ دھماکا:نگراں وزیراطلاعات بلوچستان کا شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان

    کوئٹہ: نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جس میں لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے، شدید زخمی کو5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا کہا کہ وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں تاکہ پیکج کو بڑھایا جا سکے۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوتا ہے، جس کی روک تھام کیلئےاقدامات کیےجائیں گے، ایرانی تیل کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے گا بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے، دہشت گردی کے پڑوسی ملک سے تانے بانے ملتے ہیں، پہلے بھی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ہیں، دشمن منظم انداز میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان کےعوام بالخصوص بلوچستان کے باسی دہشت گردوں کیخلاف کھڑے ہیں، تمام ریاستی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، ہم ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مستونگ میں 56 افراد شہید ہوئے، سانحے پر ہر پاکستانی نے دکھ کا اظہار کیا، ہم شہداء کے لواحقین کی جتنی ممکن ہوگی مدد کریں گے، جلسے جلوس ہر شہری کا حق ہے، ہمارا کام سیکیورٹی دینا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس وژن کا اظہار کیا کہ سانحہ مستونگ کا بدلہ لیا جائےگا، دہشت گردی کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کا بدلہ ضرور لیں گے اور دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دہشتگردوں کا صفایا ضرور ممکن بنایا جائے گا، یہاں کسی کو پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، صوبے کا مستقبل روشن و خوشحال دیکھ رہا ہوں، مستونگ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کیا ہے، پاکستان کے عوام اور فورسز کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی وبائی حیثیت اختیار کر گئی،امریکی اورکینیڈین یونیورسٹیاں میدان جنگ بن گئیں

    دوسری جانب لوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 60 تک جاپہنچی12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں افسوسناک سانحے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 55 سے 60 تک جاپہنچی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ کے 18 زخمی سی ایم ایچ اور سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں، خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی سانحہ مستونگ کے پیشِ نظر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

    پاکستانی روپے نےدنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

  • مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    مستونگ خود کش حملہ:اتحاد اہلسنت کی صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

    کوئٹہ: اتحاد اہلسنت نے مستونگ خود کش حملے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتحاد اہلسنت بلوچستاں کے رہںما پیر خالد سلطان قادری کا قادری کا دیگر رہنماؤں حبیب اللہ چشتی، مختیار حبیبی، سید شجاع شاہ، مفتی صدیق قادری اور علامہ شہزاد رضا کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ سازش ہے، جس کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا یے، فوری طور پر سانحہ مستونگ کے کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، واقعے کے بعد چند اہلکاروں کی معطلی کافی نہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 70 افراد شہید ہوئے، ایک گھر سے 3 جنازے اٹھے، شہید ڈی ایس پی دینی جذبے سے جلوس میں آئے تھے، ہمارے جلوسوں کو ناقص سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی،اتحاد اہلسنت نے واقعے کے خلاف یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔

    کراچی: افغانستان سے بحرین کے پارسل سےساڑھے

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ترجمان سول اسپتال کوئٹہ نے بتایا کہ مستونگ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 59 ہوگئی ہےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ کے مطابق 52 اموات نواب غوث بخش میموریل اسپتال میں ریکارڈ کی گئیں،6 اموات سول اسپتال میں ریکارڈ ہوئی اور ایک جاں بحق شخص کی لاش بی ایم سی کمپلیکس میں موجود ہے،مستونگ خودکش حملے میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 66 ہے، جن میں سے 52 کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا، ان زخمیوں میں سے 25 زخمی اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا کچے میں بیک

  • بلوچی زبان کے ممتاز شاعر مبارک قاضی

    بلوچی زبان کے ممتاز شاعر مبارک قاضی

    قدردانی کی یہاں پر شرط بس اک موت ہے
    آپ کی بھی قدر ہوگی پہلے مر تو جائیے

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بلوچی زبان کے ممتاز شاعر مبارک قاضی 16 ستمبر 2023 کی شب تربت کے قریب سنگانی سر میں اپنے ایک دوست بابو عالم کے ہاں انتقال کر گئے۔ قاضی مبارک پسنی ضلع گوادر کے قصبہ پیدارک میں پیدا ہوئے گوادر سے بی اے اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے ایم اے کیا۔ 1983 میں انہوں نے بلوچی کے نامور ادیب عابد آسکانی کے ساتھ مل کر ” پاک بلوچ ایسوسی ایشن ” کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی جس کے پلیٹ فارم سے وہ بلوچی زبان و ادب کی ترقی اور فروغ کیلئے ادبی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ۔ قاضی مبارک کی نصف درجن کے لگ بھگ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں ” زرنوشت” اور ” شاگ ماں سبزیں ساوڑ ” بھی شامل ہیں ۔ قاضی مبارک کے جسد خاکی کو زیرو پوائنٹ گوادر کے قریب سیکڑوں مداحوں اور سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

    مبارک قاضی کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایسا قاضی جو ” مبارک ” بھی ہے
    پھر کبھی مشکل ہے کہ پیدا ہو

    ملک موت ء چہ قاضی تو چنجو تچ اے
    کیت یک روچے کور ء چگل یہ ترا

    من وہدے مرتاں بلوچ آں پہ من کس پرس مہ داریت
    تیاں من یکیں مبارک چہ من پہ باز ودی بیت

    من یکبرئے گارباں امروزء رنگانی تہا
    رندا کجا دنیا منا ارزانی ء شوہاز کنت

    ہماں توے ہماں مناں ہماں زمانگ انت
    ولے من قاضی راز تئی جس ء نہ گوشتگاں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    قوم دربدر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
    بے خبر راہبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
    دھوپ کی صورت کبھی دیکھی نہیں مَیں نے
    اَبر میں اَمبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
    مَیں نے کب کیا ہے بھلا وقت کا حساب
    وہ مِری دلبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
    جانے کون دیس پہ چھائے ہیں اَبر و باد
    گھر آگ کی نذر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
    ہم نے شجاعت سے لیے ہیں یہ کوہسار
    یہ ہمارا گھر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
    چل دیا ہے قاضیؔ مکاں سے، پہ جانے کب
    مجھ سے پیشتر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

  • منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن

    منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف پاک فوج و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن، ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : ایف سی بلوچستان نے انسداد منشیات کے حوالے سے قلعہ عبداللہ میں دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی منشیات اور اس کی تیاری میں استعمال کیمیائی مواد ضبط کرلیا ہے،پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن جاری ہےآپریشن میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے حصہ لیا یہ آپریشن 2016 کے بعد انسداد منشیات کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

    شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید

    اِس تاریخی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے پہلے جرگے کا انعقاد کیا گیا اور متعلقہ لوگوں کو وارننگ دی گئی جرگے کے انعقاد کے بعد مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر اسمگلروں کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہواآپریشن کے دوران منشیات کی پیداوار، منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں اور قیمتی مشینوں کو تلف کیا گیا آپریشن میں اب تک کل 42 اہداف کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلوں کی برآمدگی ہوئی۔

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    آپریشن میں 6 ٹن ایفیڑرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کردیا گیا دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کردی گئی اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی۔ بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست لیا گیا منشیات کے اس اڈے کی حفاظت پر 500 سے 600 مصلح غیر قانونی افغانی بھی مامور تھے. آپریشن میں کروڑوں مالیت کی منشیات اور اسکی تیاری میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیائی مواد بھی ضبط کیا گیا-

    پاکستان کی پہلی خاتون انگریزی مصنفہ، صحافی، ایڈیٹراورشاعرہ،بیگم زیب النساء حمید اللہ

    آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین ، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کر لئے گئے۔ اس برآمدشدہ منشیات کی کُل مالیت 72187950 روپے ہے۔ اس کاروائی میں منشیات کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کیا گیامقامی لوگوں نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف اس کاروائی کا خیر مقدم کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

  • کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا،ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

    بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

    بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی فریال فرید نے ایس ایس پی جعفرآباد کا چارج لے کر کام شروع کردیا جبکہ جعفرآباد اپنے آفس پہنچنے پر پولیس دستے نے انہیں سلامی اور پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا، ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے آفس پہنچتے ہی ضلع بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی میٹنگ طلب کی۔

    خیال رہےکہ جعفرآباد سندھ اوربلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن وامان کوبرقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہاہے جبکہ ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیر آبادکے ایس ایس پی تعینات ہیں ۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایس ایس پی کو کافی سراہا جارہا ہے اور صارفین کا کہنا تھا کہ خواتین کو آگے آنا چاہئے اور اسی طرح ملک و قوم کی خدمت کرکے نام روشن کرنا چاہئے، ایک ایکس صارف نے کہا کہ ایسی بہادر خواتین پر ہمیں فخر ہے وہ اپنے ملک و قوم کی ہر فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں لہذا حکومت اور عوام کو چاہئے انہیں دات دینی چاہئے اور ان کو حوصلہ افزائی کرنی چاہئے.