Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام لےلیا

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام لےلیا

    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، قتل کےاحکامات ایران میں موجود تنظیم کے کمانڈر نے دیئے تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا نام شفقت اللہ ہے جس نے بلوچستان کے علاقے خاران میں چیف جسٹس کو شہید کیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے قتل کے بعد اعلیٰ سطح جوڈیشل کمیشن بھی بنایا گیا، تحقیقات کے بعد دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سابق چیف جسٹس کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، قتل کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی، دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہمسایہ ملک ایران سے اس قتل کے احکامات ملے تھے۔

    اعتزاز گورایہ نے مزید کہا کہ دوران تفتیش ملزم نے مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھی اعتراف کیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

  • بلوچستان: چمن میں پولیو ٹیم پرحملہ، لیویز اہلکار جاں بحق

    بلوچستان: چمن میں پولیو ٹیم پرحملہ، لیویز اہلکار جاں بحق

    چمن:صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں لیویز کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔چمن لیویز اسٹیشن کے انچارج رسالدار فضل باری کے مطابق پاک ۔ افغان بارڈر کے علاقے چمن کے قریب انبارگنجی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی۔

    یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے 19 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکار کی شناخت سپاہی حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’فائرنگ کے واقعے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور جاں بحق لیویز اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔چمن کے ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰن حمید زہری نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں پولیو ٹیم پر حملہ نئی بات نہیں ہے، 25 اکتوبر2022 کو ضلع پشین میں بھی نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔حملے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی تھی جن کی لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔

    قبل ازیں 17 اگست 2022 کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ پوری دنیا میں صرف تین ممالک پاکستان، افغانستان اور موزمبیق میں پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں سال ان ممالک میں بالترتیب 19، 2 اور 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  • چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

    چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میں پولیو کی حفاظت پر مامور لیویز سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی ہے۔

    عمران خان نے لانگ مارچ کا پلان بدل دیا ہے

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دو روز قبل بھی پشین میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھی ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    پولیس کاکہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

    غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے. مسعود خان

    مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

  • کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ:کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کچہری پولیس کے علاوہ دیگر تھانوں سے نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں پیشی کے دوران ہوا، فائرنگ کے مقام سے پستول اور گولیوں کے خول ملے ہیں۔

    ادھردوسری طرف کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

    تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی، ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

  • بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کوئٹہ:قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق قلات میں غوث آباد جان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کےبعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، جن کی شناخت مجاہد اسلام ،میر علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے نام سے ہوئی ہے۔ٹریفک حادثے میں مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تھا ، مرحومین وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کے ٹرائلز لینے کے بعد خضدار سے کوئٹہ وآپس آرہے تھے ۔

    ادھرکراچی کے علاقے کلفٹن میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی سیلاب متاثرہ بچی کے معاملے میں پولیس نے لاپتا ہونے سے پہلے بچی کو آخری بار دیکھنے والے قریبی مال کے چوکیدار کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

    چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو گاڑی سواروں سے بات کرتے دیکھا،گاڑی سوار 2 افراد نے پوچھا راشن کہاں سے ملتا ہے، میں نے گاڑی سواروں کو ایک اسٹور کا بتایا تو انہوں نے دوسرے اسٹور سے راشن لینے کا کہا۔چوکیدار نے کہا کہ اس دوران بچی خود جاکر گاڑی میں بیٹھ گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے ہوسکتا ہے بچی کو راشن کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھایا گیا ہو۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شکار پور کی بچی سے زیادتی کے معاملے پر حراست میں لیے گئے 5 افراد کے ڈی این اے کے نمونے لیب بھجوادیے گئے ہیں۔

  • قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

    قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

    قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 2اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قلات کی سب تحصیل جوہان میں سڑک کے کنارہ نصب بم دھماکے میں سیکورٹی فورسزکے دو اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ضیاءاللہ لانگو نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہے۔

    ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

    ادھرشمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔اس حوالے سے taترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق واقعے میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ:کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دشت کے علاقے اسپلینجی میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    اپریل میں سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتاایا تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

    ادھروزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کاروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے

    وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا،سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر کے انہیں.بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

    وزیراعلیٰ نے کاروائی کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ دہشت کے خاتمے کی جنگ میں کامیابی عوام اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی ہوگی ۔

  • مستونگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مستونگ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    لیویز کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا گیا، دھماکا اس وقت ہوا جب قبائلی افراد میت کو دفنا نے کے بعد واپس آرہے تھے.

    دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    دوسری طرف مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    مشیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوبزدلانہ کارروائیوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا، بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے۔

  • دہشتگردی کا خطرہ،بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری

    دہشتگردی کا خطرہ،بلوچستان میں تھریٹ الرٹ جاری

    کوئٹہ :پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے دفتر سے جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے، تاہم ٹارگٹ کنفرم نہیں ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    اطلاعات کے مطابق ضلع ژوب ، قلعہ سیف اللہ ، زیارت اور لورالائی میں ممکنہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمنٹے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو چوکس اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    مراسلے میں متعلقہ اضلاع اور شعبوں کے پولیس سربراہان کو سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    ادھرسمیت سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد شہر آج بروز جمعرات 13 اکتوبر کی صبح اچانک بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگئے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے جنوبی حصے بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی سے متاثر ہوئے ہیں۔بعض ذرائع اسے بھی شرپسندوں کی طرف سے ایک شرارت کے طور پر قرار دے رہےہیں

    رپورٹ کے مطابق بجلی کی فراہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں معطل ہے۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پانچ سو کے وی کی ہائیٹینشن پاور ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی بجلی سے محروم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کے باعث نمی سے ہائی پاور ایکسٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

     

    کوئٹہ، جیکب آباد، شکارپور، سبی، دادؤ، راجن پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، چمن سمیت بلوچستان بھر کو بجلی کی فراہمی بند ہے۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

  • الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع گوادر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع گوادر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام کر دیا گیا

    گوادر:ضلعی الیکشن کمشنر گوادر ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع گوادر میں ون ونڈو سینٹر کا قیام کر دیا گیا جہاں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت پورے ملک کی طرح ضلع گوادر میں بھی حتمی انتخابی لسٹیں عام عوام کے لیے رکھ دی گئی ہیں اور ضلعی الیکشن کمشنر آفس میں ‘ون ونڈو سینٹر ‘ کا قیا م عمل میں لایا جا چکا ھے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے مختلف اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر (اے-آر-او ) کے دفاتر میں بھی ‘فارم سبمیشن سینٹر’ کا قیام عمل میں لایا گیا ھے۔ جہاں تمام شہری اپنا فارم بآسانی جمع کرواسکتے ہیں ان سنیٹرز پرمناسب تعداد میں فارم نمبر 21 برائے ووٹ اندرج و تبدیلی، فارم 22 برائے ووٹ اخراج و اعتراض اور فارم نمبر 23 برائے درستگی کوائف ووٹران رکھوا دیے گئے ہیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    تمام شہری ووٹر لسٹوں میں اپنا ووٹ چیک کرنے کے بعد اپنے ووٹ کا اخراج، تصحیح اور نیا اندراج بھی کروا سکتے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    اس ضمن میں تمام شہریوں سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ *ضلعی الیکشن کمشنر گوادر کی طرف سے قائم شدہ اپنے گھر کے قریب ترین واقع مندرجہ بالا سینٹرز پر اپنے ووٹ کے اندراج، تصحیح و اخراج کیےفارمز جمع کروائیں اور اپنے بروقت ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں .کیونکہ ووٹ ھمارا حق بھی ھے اور ھماری قومی ذمہ داری بھی۔