Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

    گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ

    گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر پورٹ پرجدید ترین سیکیورٹی سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے،منصوبے کے تحت گوادر کے لیے حفاظتی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے لگ بھگ 675 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی نے شہر کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے گوادر پورٹ پر جدید ترین سکیورٹی سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کمپنیوں سے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کیلئےمتبادل ٹریفک روٹ پلان جاری

    پری میٹر سکیورٹی سسٹم گوادر پورٹ ایک بلٹ ان ملٹی پرپز سسٹم ہوگا جو خطرات کا پتہ لگاتا ہے، نگرانی کرتا ہے اور حملے کے نمونوں کا تجزیہ کرتا ہے-

    گوادر پورٹ اتھارٹی نے پیپرا رولز کے مطابق پری میٹرک سکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کئے ہیں۔

    عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے: امریکی اخبار

    بولی دہندگان یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں 29 نومبر 2022 کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پاک چائنا فرینڈ شپ ایونیو گوادر میں ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔

    ٹینڈڑز کی تفصیلات، شرائط اور شرائط پر مشتمل ٹینڈر دستاویزات گوادر پورٹ اتھارٹی کے صدر دفتر گوادر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر اور اتھارٹی کے کیمپ آفس کراچی سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    اسد عمر کا جھنگ میں پاور شو ناکام ،3 ایم این اے ،6 ایم پی اے 4 ہزار کرسیاں بھی نہ…

  • گورنربلوچستان کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیئے جانےکا امکان

    گورنربلوچستان کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیئے جانےکا امکان

    اسلام آباد:بلوچستان کا نیا گورنر پیپلزپارٹی کے رہنما سردار سربلند خان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گورنر کا عہدہ 13 اپریل سےخالی ہے، ظہورآغا کے استعفے کے بعد جان محمد جمالی قائمقام گورنر کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

     

    اب بلوچستان میں باضابطہ نئے گورنر کی تقرری کی خبر ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیاجائے گا، جس کے لئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردارسربلند خان جوگیزئی مضبوط امیدوارہیں۔

     

     

    ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز میں گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

     

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی عمران خان نے مختلف صوبوں کے گورنرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا ، پنجاب میں بھی کچھ ایسے ہی معاملات تھے ، مگریہاں ن لیگ نے بھی اپنا گورنرلگانے کا فیصلہ کیا اورپھرعمرسرفرازچیمہ کوہٹانے کےلیے بھرپورکوشش کی

    عمرسرفرازچیمہ کے گورنرشپ چھوڑنے کے بعد ن لیگ کے حافظ بلیغ الرحمن گورنرپنجاب بنے، ایسے ہی سندھ میں سابق گورنرسندھ عمران اسمٰعیل نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد کامران ٹیسوری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بہت جلد کے پی میں بھی گورنرشپ کے حوالے سے وفاقی حکومت اہم فیصلہ کرنے چارہی ہے ،

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سی ٹی ڈی کی لسبیلہ میں کارروائی:2دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی لسبیلہ میں کارروائی:2دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ:سی ٹی ڈی بلوچستان نے لسبیلہ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی حب کے علاقے آفتاب چوک پر کی گئی جہاں سے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر سمیت بھاری ہتھیار برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈیگرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کیخلاف خلاف تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

    کوئٹہ:محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سبی روڈ پر خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں عبدالمنان اور سرفراز احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ دستی بم 1200گرام سی فور دھماکہ خیز مواد 2.5کلو بارودی مواد 4الیکٹرک ڈیٹونیٹر ریموٹ کنٹرول کٹ اور ایلفا فائر سسٹم برآمد کر لیا گیا۔

    دہشت گردوں کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور وہ قلات کے پہاڑی سلسلے سے سفر کرتے ہوئے کویٹہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ گرفتار کر لئےگئے۔

    ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    گرفتار دہشت گرد اس سے قبل خضدار اور اسکے گردونواح میں بھی دہشت گرد کارروائیاں کر چکے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    ادھرآج ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی اہم مطلوب دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    کوئٹہ:ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

    ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کا انعقاد ژوب، نوشکی، بیلہ اور صحبت پور میں نکلی گئیں۔

     

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، قیام امن اور سیلاب کے دوران ریلیف دینے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے تمام دشمن بھارت کے ساتھ مل کر ہماری افواج کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہیں، سیکیورٹی اداروں کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا افسوسناک عمل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پاک فوج کے حق میں عوام نکل آئے۔ سول سوسائٹی نے ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔اداروں کے خلاف سازش کرنے کی مذمت کی گئی۔

    مقررین نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عوام کا گہرا تعلق ہے پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔

  • فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

    فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے بیان میں پاک فوج پر بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج ہمار ی شان اور آن ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذ بات اور احساسات مجروع کر نے کی کوشش قابل مزمت ہے۔

    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر…

    وزیراعلئ بلوچستان نے کہا کہ پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہے بہادر ی و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے ۔

    دو افراد نے گولیاں چلائیں ٹھیک ہوتے ہی اسلام آباد کی کال دوں گا۔ عمران خان

    انہوں نے کہا کہ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گی پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک رجحان ہے فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

    وزیراعلئ بلوچستان نے کہا کہ قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔

    دھرتی ماں جیسی ہے:خدا را پاکستان کو بچا لو:انصاربرنی نے قوم سے اپیل کردی

  • بلوچستان کی ترقی سےمتعلق بیرونی ممالک سےکیےگئےتمام منصوبوں کو پبلک کیا جائے:سراج الحق

    بلوچستان کی ترقی سےمتعلق بیرونی ممالک سےکیےگئےتمام منصوبوں کو پبلک کیا جائے:سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کی ترقی سے متعلق بیرونی ممالک سے کیے گئے تمام منصوبوں کو پبلک کیا جائے۔ صوبے کے عوام کو جاننے کا حق ہے کہ حکمران ان کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کے دوران چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کااعلان خوش آئند ہے، بلوچستان سے آغاز کیا جائے، صوبے کو سب سے زیادہ حصہ ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا پہلا حق ہے۔ حقوق بلوچستان پیکیج کا کچھ بنا نہ گوادر کے لوگوں سے وعدے پورے کیے گئے۔ گوادر پورٹ کو گیم چینجر کا نام دیا گیا لیکن سالوں گزرنے کے باوجود بات صرف وعدوں اور نعروں تک محدود رہی، مقامی رہائشی بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں۔ گوادر میں غیرضروری چیک پوسٹس عوام کی تضحیک ہیں، معاہدے کے باوجود انھیں ختم نہیں کیا گیا۔ بلوچستان کی 70فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے،بے روزگاری کی شرح بھی سب سے زیادہ،جن لوگوں کے پاؤں تلے معدنیات کے ذخائر ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے انھیں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ کرپشن اور امن و امان کی صورت حال بلوچستان میں سب سے بڑا چیلنجز ہیں۔ صوبے میں سیلاب متاثرین دربدر پھر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا نوجوان حکمرانوں سے بے زار اور مایوس ہو چکا، محرومیاں بڑھتی رہیں تو حالات مزید خطرناک ہوں گے۔ قدرتی گیس پیدا کرنے والے علاقے کے 80فیصد عوام کو کھانا پکانے کے لیے ایندھن میسر نہیں۔ بلوچستان کے بیشتر دیہاتوں میں بجلی سرے سے نہیں، شہروں میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کریں، نظام مصطفیؐ ہی ہمارے مسائل کا حل ہے۔ حضورؐ کا اسوہئ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ، اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی ممکن ہے۔ حضورؐ سے محبت کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہم ان کا دیا گیا نظام ملک میں نافذ کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالحق ہاشمی اور امیر جماعت اسلامی لسبیلہ مولانا عبدالمالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم چاہتی ہیں کہ ادارے ان کے جیب کی گھڑی اورہاتھ کی چھڑی بن کر رہیں اور 22کروڑ عوام کی بجائے صرف حکمران اشرافیہ کی خدمت پر مامور رہیں۔ عدالتیں، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو ملک آگے جائے گا۔ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کو غربت، جہالت اور مہنگائی کے اندھیروں میں دھکیلا۔ صرف بلوچستان ہی نہیں پورے ملک کے عوام حکمرانوں سے مایوس ہیں۔ پاکستان کا ہر پانچواں شہری غربت اور مہنگائی کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لاکھوں نوجوان بے روزگار، ملک چھوڑنے پر مجبور، ڈھائی کروڑ بچے غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے۔ غریبوں کے لیے علاج کی سہولیات نہیں، کمزور کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا۔ ملک میں احتساب کا صرف نام ہی باقی رہ گیا، ادارے ختم ہو چکے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ صورت حال کے ذمہ داران ہی دعوے کرتے پھر رہے ہیں کہ ان کے پاس مسائل کا حل ہے۔ تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں سالہاسال سے حکومت میں ہیں، دعوؤں کی بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔ عوام سے کہتا ہوں سانپوں کو دودھ پلانا بند کرے کیوں کہ یہ اژدھے بن کر عوام کو ہی کھا جائیں گے۔ حکمران جماعتوں کا واحد مقصد اپنی نسلوں کے لیے مال جمع کرنا ہے،انھیں عام آدمی کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

    امیر جماعت نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی طور پر دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور جاگیرداروں اور وڈیروں کے ظلم کے خلاف بلاخوف آواز بلند کریں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مینار پاکستان تلے اتوار کو یوتھ لیڈرز شپ کنونشن منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ نوجوانوں کو متحرک کر کے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کی جائے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لیڈر شپ کی شرکت اس بات کی آئینہ دار ہے کہ یوتھ فرسودہ نظام سے تنگ آ چکی اور ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے، ان کے خوابوں کی تعبیر کریں گے۔

  • بلوچستان:سیلاب میں ڈیمز ٹوٹنے کا معاملہ،مختلف محکموں کے افسران ذمہ دار قرار

    بلوچستان:سیلاب میں ڈیمز ٹوٹنے کا معاملہ،مختلف محکموں کے افسران ذمہ دار قرار

    وزیراعلیٰ بلوچستان معائنہ ٹیم نے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث ڈیمز کے ٹوٹنے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی، جس میں ٹیکنیکل نقائص اور ناقص تعمیر کو ڈیمز کے ٹوٹنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے مختلف محکموں کے افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

    بلوچستان میں جون سے اگست 2022ء کے دوران مون سون بارشوں میں سیلابی ریلوں سے ڈیمز کے ٹوٹنے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

    سانحہ تیزگام:شہداء کےلواحقین کو معاوضہ نہ مل سکا

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکریٹری کو بھجوادی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیزائن میں تکنیکی نقائص اور ناقص تعمیرات ڈیمز کے ٹونٹے کی وجہ بنی، ڈیمز کی تعمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وارننگ کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

    کامران اکمل نےپشاورزلمی ٹیم کوخیرباد کہہ دیا

    رپورٹ میں محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران اور کنسلٹنٹس کو ڈیم ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں ڈیمز کی حالیہ صورتحال پر محکمہ پی ڈی ایم اے نے بھی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں نے صوبے کے 12 ڈیمز کو نقصان پہنچایا، جس میں چمن، کچی بولان، ڈیرہ بگٹی، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلات، کیچ، چلتن ڈیم مستونگ، قلعہ عبداللہ میں ماچکہ کے 2 ڈیمز، گوگی ڈیم سبی، سرہ خولہ ڈیم کوئٹہ شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صحبت پور، موسیٰ خیل، نصیر آباد اور جعفر آباد کے ڈیمز میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

    امر یکہ ومغر بی مما لک چین کےاستحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں:چین

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ میں حل ڈیم شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث تاحال اوور فلو ہے۔

  • بلوچستان:دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان:دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک

    شاہرگ، بلوچستان کے قریب کمان پاس کے پاک فوج کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہرگ، بلوچستان کے قریب کمان پاس کے عمومی علاقے میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے مشتبہ مقام کے قریب ہیلی گرا دی گئی تاکہ فرار کے راستوں کو بلاک کر کے ٹھکانے کو صاف کیا جا سکے۔

    تاہم، بلاکنگ پوزیشنز کے قیام کے دوران، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بار دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام لےلیا

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام لےلیا

    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، قتل کےاحکامات ایران میں موجود تنظیم کے کمانڈر نے دیئے تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا نام شفقت اللہ ہے جس نے بلوچستان کے علاقے خاران میں چیف جسٹس کو شہید کیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے قتل کے بعد اعلیٰ سطح جوڈیشل کمیشن بھی بنایا گیا، تحقیقات کے بعد دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سابق چیف جسٹس کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، قتل کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی، دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ہمسایہ ملک ایران سے اس قتل کے احکامات ملے تھے۔

    اعتزاز گورایہ نے مزید کہا کہ دوران تفتیش ملزم نے مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھی اعتراف کیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔