Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

    کابینہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے سکتی ہے:جام کمال

    کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، اگر کابینہ چاہئے تو حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ میں لسبیلہ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے، میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے ملاقات کیلئے 2، 3 بار پیغامات ملے ہیں لیکن سیلاب اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے ان سے اب تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اس وقت کوئی اپوزیشن نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ حب کو ضلع بنانے سے متعلق فیصلہ یا تو عدالت کرے گی یا پھر صوبائی کابینہ اجلاس میں اس کو ایجنڈا رکھ کر حب کو ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن کو ڈی نوٹیفائی کرسکتی ہے، سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ حکومت پر تنقید برائے اصلاح کرتے رہیں گے۔

    بلوچستان ہائی کورٹ میں لسبیلہ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ بلدیاتی اور عام انتخابات سے پہلے کرنا چاہتے ہیں، فریقین اپنی درخواستیں عدالت میں جمع کرادیں۔

    سیلاب سے 90 لاکھ تک پاکستانی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ورلڈ بینک

    درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حب کے نام سے نئے ضلع کی تشکیل میں قوانین کی خلاف وزری کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔آئینی درخواست سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ اور لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی ہے، کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

  • بلوچستان:حب ندی کے قریب بس کاحادثہ،2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

    بلوچستان:حب ندی کے قریب بس کاحادثہ،2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی

    کوئٹہ :بلوچستان کے علاقہ حب میں حب ندی کے قریب بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کی دوپہر حب ندی کے نزدیک کچے کے علاقے میں مسافر بس الٹ گئی۔

    حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔امدادی ٹیموں کے مطابق مسافر بس حب ندی کے متبادل راستےسے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا اور ناہموار راستے کےباعث بس الٹ گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 13 افراد کی جان لےگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر اور مسافر بس ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کا واقعہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے،کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے اور حادثے کا شکار بس رحیم یارخان سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حیدر آباد کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمز دہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔

    پولیس نے بتایاتھا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل تھےجبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

  • حب: گھر پر دستی بم حملہ،3بچوں سمیت6افراد زخمی

    حب: گھر پر دستی بم حملہ،3بچوں سمیت6افراد زخمی

    بلوچستان کے ضلع حب میں قبائلی شخصیت کے گھر پر دستی بم حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور قبائلی شخصیت میر صلاح الدین زہری کے گھر پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔

    حکام کے مطابق دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں3 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ میر صلاح الدین زہری کا شمار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گھر اور اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    ادھر یس پی انویسٹی گیشن ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیر گڑھ کے علاقے میں ڈھائی سالہ بچی 30 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہو ئی تھی جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کی شام کو بچی بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں سے ملی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی معائنے میں ثابت ہوا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کےلیے ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی تھی جس نے ملزم کو شک کے بنیاد پر ملاکنڈ سے گرفتار کرلیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی دو بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ملزم پہلے مقدمے میں عدالت سے ضمانت پر ہے۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے:بلوچستان کےایک سینیٹرنے پول کھول دیا

    سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے:بلوچستان کےایک سینیٹرنے پول کھول دیا

    کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کے ساتھ خوراک کی کمی کے علاوہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

    برج نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی کے ساتھ دیگر رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو این جی اوز کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کا پانی تاحال موجود ہے اور لوگوں کے پاس اپنے گھروں کو واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی اہلکار مستحق متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے بجائے امدادی سامان کو گوداموں میں رکھ کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پارٹی نصیر آباد، کچھی اور بولان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

    نیشنل پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ وہ امدادی سامان کہاں گیا جو این جی اوز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر غیر ملکی کاؤنٹیز نے فراہم کیا، جب کہ بلوچستان میں متاثرین کو خیمے، مچھر دانی وغیرہ جیسا کوئی امدادی سامان نہیں ملا۔

    انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی بلاواسطہ مدد نہیں کر سکتے، خیمے اور ضرورت کی چیزیں دستیاب ہیں جو متاثرین کے بجائے منظور شدہ لوگوں کو دی جارہی ہیں، قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کیرتھر، پیٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی صفائی کا کام شروع کرے۔

  • جامعہ گوادرمیں علم کی شمع کو روشن رکھنے کےلیے مخلصانہ کوششیں شروع

    جامعہ گوادرمیں علم کی شمع کو روشن رکھنے کےلیے مخلصانہ کوششیں شروع

    گوادر :جامعہ گوادر کی دوسری سینڈیکیٹ کمیٹی اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر یکم اکتوبر 2022 کو جامعہ گوادر کے لائبریری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، پی ایس ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی ، رجسٹرار جامعہ گوادر دولت خان، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، قائم مقام کنٹرولر امتحانات مجاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر جان محمد ، ڈین فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر دھنی بخش تالپور اور ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر قمبر فاروق شرکت کی۔

    جامعہ گوادر کے رجسٹرار نے اجلاس کا ایجنڈا غور و خوض اور فیصلے کے لیے ایوان کے سامنے پیش کیا۔

    غور و خوض اور بحث کے بعد مختلف تعلیمی اور انتظامی معاملات کو حل کرنے کے علاوہ، ایوان نے سنڈیکیٹ کے پہلے اجلاس، اکیڈمک کونسل کے دوسرے اجلاس، مالی سال 2022-23 کے بجٹ تخمینوں کے لیے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے منٹس کے علاوہ سالانہ رپورٹ کی بھی توثیق کے علاوہ سابق کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے اور پی سی ون کے مطابق نئے تدریسی شعبوں کے علاوہ سی پیک سٹڈی سینٹر اور سمندری امور سے متعلق شعبے کے قیام کی منظوری دی گئی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے آئینی اداروں کی میٹنگ بروقت منعقد کرنے اور یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اُن کے کام کرنے کی وجہ سے جامعہ گوادر کا شمار ملک کے بہترین ابھرتے ہوئے اعلی تعلیمی اداروں میں کیا جا رہا ہے۔
    وائس چانسلر نے مختصر وقت میں یونیورسٹی کی تیز رفتار ترقی کی کوششوں میں یونیورسٹی کے آئینی اداروں کے معزز اراکین کی بے مثال شراکت اور خدمات کو سراہا۔ سنڈیکیٹ کے معزز ممبران نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے مفاد اور استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے ادارے کے اہم تعلیمی اور انتظامی معاملات کو متعلقہ اداروں کے فیصلوں کے مطابق حل کیا جا رہا ہے جس سے مزید ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

  • بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ

    بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ

    بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی: حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نصیرآباد ڈویژن کے پانچ اضلاع میں شدید نقصان پہنچا نے کے بعد اب بے گھر اور تباہ حال سیلاب متاثرین میں وبائی امراض نے سر اٹھا لیا-

    محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ اضلاع میں 8295افراد وبائی امراض کا شکار ہو گئے ہیں،محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں ملیریا کے2890،جلد کے امراض کے1043کیسز رپورٹ ہوئے-

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بیماریوں میں مبتلا افراد میں بچوں اورخواتین کی تعداد زیادہ ہے-

    ڈائریکٹرجنرل پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نصیرخان ناصر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس کے باوجود صورحال تشویشناک ہے۔

    کراچی:عرب امارات کے قونصل جنرل کی تاجر برادری سے ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کا…

    نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین ملیریا ، ڈائریا اور گیسٹرو جیسے امراض کا شکار بن رہے ہیں، حکومتی سطح پر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بلوچستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

    دوسری جانب زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم اور وبائی امراض میں گھرے سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور تکلیف دہ صورتحال سے دو چار ہیں-

    ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

  • کوئٹہ، تین بھائیوں کا قتل، گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ، تین بھائیوں کا قتل، گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ:تین بھائیوں کا قتل، گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ تین بھائیوں کے قتل کا معاملہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ VII جناب کلیم اللہ نے گرفتار ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے جوائنٹ روڈ پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ جس میں 8سالہ بچے سمیت 3بھائیوں کو قتل کردیاگیاتھا میں گرفتار ایک ملزم قیس خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیااور استدعا کی کہ ملزم کی ریمانڈ دی جائے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ VII جناب کلیم اللہ کی عدالت نے ملزم قیس خان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے ملزم قیس خان کواپنے 3 بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھ

    اڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہسر کاکہناتھاکہ ملزم قیس خان ڈاکٹر ناصر اچکزئی کا چوتھا بیٹا اور تینوں مقتولین کا بھائی ہے ڈاکٹر ناصر اچکزئی نے گذشتہ روز اپنے تین بیٹوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کرایاتھا 26ستمبرکی رات جوائنٹ روڈ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوئے تھے گرفتار ملزم قیس خان پہلے ہی قتل کے کیس میں زیرتفتیش تھا ملزم قیس خان وقوعہ کے وقت اپنے تینوں بھائیوں کےساتھ گاڑی میں موجود تھا۔

    ایک اور واقعہ میں پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے میں گھر کے اندر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کردیا۔

    حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے پر پیش آیا۔ ریکسیو اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیئے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • بلوچستان حکومت  نےسرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی – صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران

    بلوچستان حکومت نےسرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی – صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران

    باغی ٹی وی ،کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نےسرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43سال مقرر کردی،صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران
    عمر کی حد کااطلاق یکم جولائی 2022 سے30 جون 2023 تک ہوگا، وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بےروزگار نوجوانوں کادیرینہ مطالبہ پورا کردیا،اس سے قبل بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پراراکین اسمبلی نے کئی بار آواز اٹھائی تھی،صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا بے کہ روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کےلئے اپلائی کریں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت بےگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے

  • بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 سےزائد اسکول متاثر

    بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 500 سےزائد اسکول متاثر

    کوئٹہ :بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 500 سے زائد اسکول متاثر ہوچکے ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے 5 سو 74 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 11 سو 21 کلاس رومز ، 188 چار دیواری اور امتحانی مراکز 24 تباہ ہوئے ہیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں 20 دفاتر اور 2 سو64 واش رومز بھی تباہ ہوئے ہیں۔

    محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان تربت ، صحبت پور ، سراب ، خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تاحال متاثر ہیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ صحبت پور میں 37 اسکول اور 1سو 3 کمرے تباہ ہوئے ہیں۔

    ادھرسندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں جس کے پیش نظر گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کی وجہ سے 1 خاتون جاںبحق ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 340ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 60ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 11 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 26ہزار 487کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

  • کوئٹہ:معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کےتین بیٹوں کےقتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ:معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کےتین بیٹوں کےقتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث ہیں، سی آئی اے پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا اکثر بھائیوں سے جھگڑا رہتا تھا، جائیداد کا لالچ بھی تھا۔

    پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی گزشتہ رات فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آور نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔