Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات: دو ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات: دو ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزحساس قرار

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے پولنگ کیلئے سکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں اتوار کی صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوگی-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے ترجمان کےمطابق پہلےمرحلے میں 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں جہاں پولنگ مٹیریل اور پولنگ اسٹاف کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا عمل صبح سے شروع کر دیا گیا ہے تمام پولنگ مٹیریل، بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔

    32 اضلاع میں 5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور ان اضلاع میں 16195 امیدواران ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ خواتین امیدوار ضلع سبّی میں مدمقابل ہیں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں 35 لاکھ 52 ہزار 398 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 2034 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسلز، 5345 دیہی اور 914 شہری وارڈز کیلئے امیدوار مدمقابل ہیں۔

    بلوچستان کے بلدیاتی دنگل میں 1584 وارڈز پر بلامقابلہ کامیابیاں ہوچکی ہیں جبکہ کل 4456 میں مقابلہ ہوگا۔

    صوبائی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر میں الیکشن مہم جمعہ کی رات 12 بجے سے ختم ہوچکی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کیلئے بلوچستان بھر میں 5226 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، سکیورٹی خدشات کی بناء پر بلوچستان کے 2034 پولنگ اسٹیشنز حساس، 1974 کم حساس جبکہ 1218 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 12219 پولنگ بوتھ میں 6350 مردوں جبکہ 5880 خواتین کے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی، لیویز اور پولیس تعینات کی جارہی ہے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر دگنی سکیورٹی لگائی جارہی ہے۔ رجسٹرڈ مرد ووٹرز 2006274 جبکہ خواتین کے رجسٹرڈ ووٹ 1546124 ہیں 5624 پولنگ اسٹیشنز میں 13533پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق موسیٰ خیل، پیشن اور دیگر اضلاع میں 102 وارڈز میں بھی عدالتی احکامات کی بناء پر پولنگ نہیں ہورہی۔

  • بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    بلوچستان کے ضلع شیرانی کےجنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ پرقابو پالیا گیا ہے ،امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا-

    باغی ٹی وی : ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کی بدولت آگ بھجا دی گئی ہے۔ایران کا فائرفائٹنگ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مدد گارثابت ہوا ہے ایرانی فائرایئرکرافٹ کے شامل ہونے سے آگ بجھانے کےآپریشن میں تیزی آئی ایرانی فائر ایئر کرافٹ 40 میٹرک ٹن پانی ایک باربرسا سکتا ہے ایرانی فائرایئرکرافٹ 14 ہیلی کاپٹرز کے برابر ہے۔

    ترجمان بلوچستان فرح عظیم کے مطابق ایف سی کے ایک ونگ اور آرمی کے دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا مقامی لوگوں کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران تین افراد ہلاک اور تین زخمی بھی ہوئے-

    قبل ازیں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آگ آبادی سے دور دس ہزار فٹ بلندی پر پہاڑوں میں لگی تھی اور خشک موسم کے باعث پھیل رہی تھی۔ آگ سے قریبی گاﺅں کی آبادی دس کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جس کے دس خاندانوں کو میڈیکل ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

    پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر…

    واضح رہے کہ آگ چند روز پہلے خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر میں لگی تھی جہاں سے یہ آگ شیرانی تک پہنچی اور پھر شیرانی کے مختلف علاقوں تک پھیلنے کے بعد پھر یہ شرغلی تک پہنچ گئی اس علاقےمیں چلغوزے اور زیتون کےجنگلات ہیں اس علاقے میں چلغوزے کے جنگلات کا شمار دنیا کے بڑے جنگلات میں ہوتا ہے۔ یہ جنگل مجموعی طور 26 ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔

    فاریسٹ آفیسرز کے مطابق آگ سے جنگل کا 35 فیصد حصہ جل چکا ہے۔

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

  • ڈیرہ بگٹی:کلورینیشن کےبعد فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع، 63 واٹر باؤزرفعال،آئی ایس پی آر

    ڈیرہ بگٹی:کلورینیشن کےبعد فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع، 63 واٹر باؤزرفعال،آئی ایس پی آر

    بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں کی طرح ڈیرہ بگٹی بھی شدید خشک سالی کا شکار ہے۔ بد امنی اور بے روزگاری سے ستائے ہوئے اس ضلع کے عوام ان دنوں ہیضہ وبا کے چنگل میں ہیں ڈیرہ بگٹی کے مکینوں پراس مشکل کی گھڑی میں پاک فوج امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے-

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق 54 دیہاتوں / کلیوں / کالونیوں کی آبادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے 63 واٹر باؤزر لگائے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ کلورینیشن کےبعد شروع ہو گئی ہےجس سے امدادی سرگرمیوں میں مزید سہولت ہو گی جبکہ 3500  سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور امدادی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسی خیل اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے-

    خیال رہے کہ اس سے قبل کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وبا سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا اور کور کمانڈر نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جنرل سرفراز علی نے بیماری سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی تھی-

    کور کمانڈر نے سول اور ایف سی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور علاج و معالجے کی سہولیات کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے۔

    بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،پی ٹی آئی رہنما عالمگیر کے گھر چھاپہ

    واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پھوٹنے والی ہیضے / گیسٹرو اور اسہال کی وباء جس سے اس علاقے کے رہنے والے شدید متاثر ہو رہے ہیں پیرکوہ میں 13 اپریل سے 19 مئی تک ہیضے اور اسہال و گیسٹرو کے 3335 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، جن میں سے 276 صرف اسی روز یعنی 19 مئی کو رپورٹ ہوئے اور ان میں سے اس وباء کے 451 ریکارڈ کیسز 13 مئی کو رپورٹ ہوئے تھے۔ہیضے کی وباء سے متاثرہ مریضوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    پیرکوہ میں ہیضے کی وباء کے پھوٹنے کا صرف ایک ہی سبب ، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور اس کے نتیجے میں آلودہ پانی کا استعمال ہےعلاقے میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوا اور لوگ تالابوں کا آلودہ پانی پینے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ہیضے اور گیسٹرو کی وباء سے متاثر ہوگئے۔

    سرکاری اعدادو شمار کے مطابقتقریباً ایک ماہ کے دوران 19 مئی تک ہیضے کے 3335 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس سے 8 اموات ہوئیں، مگر آزاد مقامی ذرائع کے مطابق اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

    سرکاری عدادو شمار کے مطابق 2017 کی مردم شماری کے مطابق پیرکوہ کی 40 ہزار 629 کی آبادی میں سے تقریباً 8 فیصد آبادی ہیضے کی وباء سے متاثر ہوچکی ہے تاہم علاقے میں جاری صورتحال کے پیش نظرابھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے آئندہ دنوں میں ہیضے کی وباء سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نامزد

    بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نامزد

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا-

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسی خیل اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے-

    آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن سےملاقات’موجودہ سیاسی صورتحال پرغور

    نوٹیفیکیشن کے مطابق مولانا عبد الواسع امدادی کوششوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کو مربوط بنائیں گے وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنے نمائندہ خصوصی کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے-

    قبل ازیں وزیراعظم میاں محم دشہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا تھا-

    جمعہ کو وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو ہدایت کی تھی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سات کلومیٹر کے دائرے میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں-

    انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم ،ذمہ داروں کا تعین کرنے اورزخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے بڑے برن سینٹرز منتقل کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے چار زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔

    تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالوں کوعہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنیوالوں کوعہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے اراکین کو ان کے عہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالےسے جاری کئے گئے سرکاری اعلامیے کےمطابق وزیراعلی بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے صوبائی وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو عہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

    انٹر بینک میں ڈالر200 روپے کا ہو گیا، وزیر اعظم نے مشاوت کیلئے ذمہ داروں کو طلب کر لیا

    اعلامیے کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں بی اے پی کے وزیر نواب زادہ طارق مگسی، پی ٹی آٓئی کے وزیر مبین خان خلجی اور مشیر نعمت اللہ زہری شامل ہیں۔

    اے این پی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹریز شاہینہ کا کڑ، ملک نعیم بازئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری مٹھا خان کو بھی عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نوابزادہ طارق مگسی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر بلوچستان کو بھجوائےگئے استعفے کے متن میں صوبائی وزیر نظم ونسق طارق مگسی کاکہنا تھا کہ میں موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر چکا ہوں اس لیے اخلاقی طور پر میرا بطور صوبائی وزیر کام کرنا مناسب نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرئی گئی تھی وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی جس پر 14 ارکان اسمبلی کے دستخط تھے-

    تحریک عدم اعتمادپر بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال، ظہوربلیدی، عارف محمد حسنی، سلیم کھوسہ، نوابزادہ طارق مگسی، مٹھاخان کاکڑ اور سرفرازڈومکی کے دستخط تھے علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے اصغراچکزئی، نعیم بازئی اورشاہینہ کاکڑ جبکہ پی ٹی آئی کے سرداریارمحمد رند، بی بی فریدہ، نعمت زہری اورمبین خلجی کے دستخط تھے-

    ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے،حمزہ شہباز

    یاد رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور ایوان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا تھا۔

  • بہاولپور:  فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون سمیت 5 بچوں کا قتل

    بہاولپور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی،کوئٹہ میں خاتون سمیت 5 بچوں کا قتل

    بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں کی مسافر وین پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفسیلاتے کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے-

    راولپنڈی گیس کی مین پائپ لائن میں دھماکا 5 بچے جھلس گئے

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی بنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں-

    چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

  • بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال جاری

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال جاری

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے 25ہزار 741امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،جبکہ ان کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جو کہ 25اپریل تک جاری رہے گا۔

    نواز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہبازسمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

    صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائرکئے جائیں گے 29 اپریل سے 6 مئی تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے 7 مئی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فرستیں آویزاں کی جائیں گی-


    9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے 10مئی کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق 29مئی کو کوئٹہ،لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے تمام 32اضلاع میں پولنگ ہو گی۔

    پنجاب میں کمیشن کھانے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،مریم اورنگزیب

  • جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا،وزیر اعظم

    جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا،وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ مسنگ پرسنز کے معاملے پر بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھائیں گے، یہ مسئلہ قانون کے مطابق حل نہیں کرپاتے تو یہاں احساس محرومی رہےگا۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان دورے کے دوران کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخترمینگل بھی باربارمسنگ پرسن کا معاملہ اٹھاتے ہیں،یقین دلاتاہوں جو بااختیار ہیں ان کے سامنے میرٹ پر معاملہ اٹھائیں گے۔

    عمران خان کنٹینر میں تھے، کنٹینر میں ہیں اورکنٹینر میں رہیں گے ،مرتضیٰ وہاب

    شہباز شریف نےکہا یہ ن لیگ یا کسی ایک جماعت کی نہیں یہ اتحادی حکومت ہے، یکجہتی اور اتفاق کے ساتھ دہشت گردی کو دوبارہ شکست دیں گے، اتحاد اور اتفاق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے اگرمسائل حل نہیں کریں گے تومحرومی، مایوسی رہے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے سرداروں نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کا بھرپورساتھ دیا،آج میرے لیے انتہائی اہم دن ہے، یہاں قائد اعظم نے عمائدین بلوچستان سے خطاب کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے بلوچستان سب سے بڑا صوبہ ہے مگر دیگرصوبوں سے پیچھے رہ گیا ہے، بلوچستان کے عوام کو قدرتی گیس کا جو حصہ ملنا تھا وہ نہیں مل سکا، اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے بلوچستان میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کیلئےموقع ہےکہ حناربانی کھرسے سفارتکاری سیکھ لیں،سلیم صافی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوئی سے نکلی گیس پورے پاکستان میں پہنچی یہاں کے لوگوں کو نہیں ملتی تھی، کیا ہم ہمیشہ ماضی میں جھانکتے رہیں گے یا اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں گے، بلوچستان میں پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے ہیں،بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا –

    وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے بڑے بڑے اربوں روپوں کےمنصوبے بند پڑے ہیں، تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    نوبل انعام کیلئے نامزدگی پرخوشی ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کوخوشحالی کی سڑک بنانے میں تاخیر سے کام نہ لیں، ڈیڑھ سال میں کراچی سے چمن تک شاہراہ مکمل کرنا ہے، منصوبے کی تعمیر میں سست روی برداشت نہیں کی جائےگی، ہماری حکومت کی آئینی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے، جیسے بھی ہو اس پرجیکٹ کے لیے پیسا لے کر آئیں گے، کوئٹہ میں میٹرو بس کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی جائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کا تعاون درکار ہے اور منصوبوں پر عمل تعاون سے یقینی ہو سکے گا معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے بلوچستان میں پاکستان کی مایہ ناز ٹیکنیکل یونیورسٹی کا تحفہ دیں گے، جبکہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیے وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گا بلوچستان کے ہونہار طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت کم کرنےکے لیے5 لاکھ خاندانوں کے لیے پروگرام شروع کریں گے،اس پر تقریباً 10ارب روپے کا خرچہ آئے گا

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

  • رمضان المبارک  کا احترام :بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

    رمضان المبارک کا احترام :بلوچستان میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

    کوئٹہ: بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے4 ماہ سے جاری ہڑتال رمضان کے احترام میں ختم کرکے صوبے میں سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ نے وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ رمضان کے احترام میں تمام سروسز بحال کر رہے ہیں، ابھی تک مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفیکشن نہیں ہوا، ہمارے خلاف درج کی گئیں ایف آئی آر واپس لی جائیں گی۔

    ‏تمام سابق وزراء اور مشیر اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کریں:اوپرسے حکم آگیا

    صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت کے درمیان تمام معاملات میرے وزرات میں آنے سے قبل سے چل رہے تھے، میرے علم میں لائے بغیر ڈاکٹرز کے خلاف اقدامات کیے گئے ہیں ینگ ڈاکٹرز نے الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات واپس لے لیے ہیں اور اسپتالوں میں سہولیات اور خالی آسامیوں پر بھرتی کی بات کی تاہم ڈاکٹرز سے وعدہ کیا کہ جو بات ہوئی اس پر عمل کی ذمہ داری میری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹروں کے ہڑتال ختم کرنے اور اسپتالوں میں تمام سروسز کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے حکومتی اقدامات اور خیر سگالی کا مثبت ردعمل قابل ستائش ہے ڈاکٹروں کی ہڑتال گزشتہ دور حکومت سے جاری تھی، سابق حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس سے معاملے نے طول پکڑا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسپتالوں کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی بھی اولین ترجیح ہے ہماری سیاسی حکومت مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل پر یقین رکھتی ہے ۔

    ہرصوبے اورہراکائی کی حکومتوں کوعدم اعتماد سے گرادیں گے:بلاول بھٹو

  • تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی  بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    تحریک عدم اعتماد: شہباز شریف کی بلوچستان عوامی پارٹی کو بھرپور اعتماد اور تعاون کی یقین دہانی

    پنجاب میں سیاسی ہلچل ،ایک کےبعدایک جوڑتوڑ، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے بتایا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنمااپوزیشن رہنماوَں کےہمراہ پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں آصف زرداری ،بلاول اورشہبازشریف شریک ہوئے-

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں


    آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ایم اینز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتےاور اپنے بھرپور اعتماد اور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    آصف زرداری نےشہباز شریف کووزیر اعظم بنانےکی تصدیق کر دی

    شہباز شریف نے کہا کہ بی اے پی کےفیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ہم باپ کے اقدام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اللہ نے موقع دیا کہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت جو بننے گی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں گے۔


    https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1508445060437741570?s=20&t=spJynjp4HKE6AlMbLaRCFw

    اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی ہم پر بڑی مہربانی ہے۔ یہ میرے پاس آئے اور ہم نے ان سے ڈائیلاگ شروع کیا۔ بلوچستان ہے تو پاکستان ہے بہت جلد شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے بی اےپی نے فیصلہ پاکستان کے بہتر مفاد میں کیا ہے۔

    پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

    دوسری جانب اپوزیشن کا ساتھ دینے کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے ، چار ارکان اپوزیشن جب کہ ایک حکومت کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کردیا ہے۔


    معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرخ حبیب کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔

    شیخ رشید بولے جھوٹ اعتماد سے،منحرف اراکین کی تعداد کتنی؟ سعید غنی کا بڑا دعویٰ