Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • چیف سیکرٹری بلوچستان کا گوادر کا دورہ

    چیف سیکرٹری بلوچستان کا گوادر کا دورہ

    چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا گوادر کے دورے پر پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین۔ ڈپٹی کمشنر گوادر عبد الکبیر زرکون۔اور دیگر اعلیٰ حکام نےچیف سیکرٹری کا استقبال کیا-

    چیف سیکرٹری بلوچستان۔اور وزیراعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سی پیک افیئرز خالد منصور نے سی پیک سمیت گوادر میں پینے کے صاف پانی اور دیگر جملہ مسائل سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔

    چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم پاکستان کے اسپیشل اسسٹنٹ کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے گوادر کے مختلف علاقوں کے مسائل میں کے بارے میں بریفننگ دی-

    اجلاس میں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ماہی گیروں کے فلاح و بہبود سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا-

  • بلوچستان میں آج کے موسم کی صورتحال

    بلوچستان میں آج کے موسم کی صورتحال

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام اور رات کے اوقات میں ژوب، بارکھان اور گردوانواح میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، سبی میں زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ موجودہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے، کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد، گوادرمیں نمی کا تناسب61 فیصد، سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد، نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب 7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے.

  • لیویز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا گیا

    لیویز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام کردیا گیا

    کوہلو میں لیویز کوئیک رسپانس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یوم آزادی پر بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز کیو آر ایف نے تحصیل کاہان کے علاقے پیشی میں تخریب کاروں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی ہے.

    ڈپٹی کمشنر کوہلوعمران ابرہیم بنگلزئی نے کہا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ اسلحہ و گولا بارود برآمد کیا گیا ہے، تخریب کار اسلحہ و گولا بارود یوم آزادی پر صوبے میں کسی بڑے تخریبی کارروائی میں استعمال کرنا چاہتے تھے، برآمد اسلحہ و گولا بارود میں ایم 25 گن ایک عدد، ایم 25 روند 312 عدد، 12.7 کے روند 2300 عدد، 70 عدد روند 60 ایم ایم، 70 عدد فرنٹ فیوز 60 ایم ایم، 70 عدد بیک پرائمر فیوز 60 ایم ایم ، آر پی جی 7 کے 6 عدد روندز، آر پی جی 7 فیوز 6 عدد، بارودی مواد کے 68 پیکٹ اور 2 عدد دھماکہ خیز مواد برآمد کئے گئے ہیں، تخریب کاروں کے خلاف لیویز کی کارروائی جاری رہیں گی، یوم آزادی کے موقع پر لیویز، پولیس اور ایف سی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

  • سیاحتی فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے    وزیراعظم عمران خان

    سیاحتی فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لسبیلہ سونمیانی بیچ میں پودے لگانے والے کارکنوں اور مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑا تحفہ ہے، بدقستمی سے ہم نے اس تحفے کی قدر نہیں کی لوگوں کی میعار زندگی بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کے کافی مواقع ہیں اب تک پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی-


    عمران خان نے بلوچستان کو نظر انداز کرنے پر ایک بار پھر ماضی کی حکومتوں پر تنقید کی کہا ماضی کی حکومتون نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی حکمران بلوچستان آنے کی بجائے لندن جایا کرتے تھے یہاں تک کہ بلوچ رہنماؤں نے بھی صوبے کی ترقی پر کام نہیں کیا –


    انہوں نے کہا بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان پر سب سے ذیادہ پیسہ ہم خرچ کر رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک ہزار ارب روپے خرچ کررہے ہیں ترقی کی دوڑ میں دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لئے صوبےپرزیادہ توجہ مرکوزہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساحلی علاقے نہایت خوبصورت ہیں جہاں سیاحتی مقامات بنا سکتے ہیں لسبیلہ سے گوادر تک سیاحت کو فروغ دیں گے اوراب بلوچستان کو آگے لے کر آنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے،مینگروز وہ درخت ہیں جو سب سے زیادہ آکسیجن دیتے ہیں،مینگروز گرمی کے اثرات کو روکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بین الحکومتی پینل کی جانب سے دنیا کو خبردار کیا گیا ہے انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق خبردار کیا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹ جاری ، اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ میں انسان کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے، عالمی حدت 2030ء تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی جنگلات، مٹی اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت مزید اخراج سے کمزور ہوجائے گی دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ انسانیت کے لیے بہت بڑے خطرے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب ہی سر جوڑیں تو ہی ہم بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی سے نمٹ سکتے ہیں۔ لیکن جیسے آج کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے اس معاملے میں نہ تاخیر کی گنجائش ہے نہ غلطی کی۔

  • نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

    نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

    ایک سادہ مگر خوبصورت حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا-

    حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، ہائی کورٹ کے ججز ، ارکان پارلیمنٹ ، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی-

    واضح رہے کہ سینئر جج جسٹس نعیم اختر افغان چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی جسٹس جمال مندوخیل کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کا بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے تک کا سفر:

    بی ایچ سی گورنمنٹ میں شائع کردہ معلومات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان30ستمبر 1989 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے وکیل بنے جسٹس نعیم اختر افغان12 مئی 2001 میں عدالت عظمٰی کے وکیل بنے۔ انہوں نے 21 سال ماتحت عدالتوں ، عدالت عالیہ بلوچستان ، وفاقی شرعی عدالت اور عدالت عظمٰی پاکستان میں بطور وکیل پریکٹس کی۔ وہ بے شمارفوجداری، دیوانی اور آئینی مقدمات میں پیش ہوئے جن میں سے بیشتر قانونی رسالوں میں شائع ہوئے۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان بارکونسل کے ممبر بھی رہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کو کمپنی جج عدالت عالیہ بلوچستان نے سول پٹیشن نمبر 1/1998میں لیکویڈیٹرمقرر کیا تاکہ میسرزپاکستان کرومائٹ لمیٹڈ کو کمپنی آرڈیننس 1984کے تحت لکویڈیٹ کیا جاسکے ۔وہ بطور وکیل سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹد بلوچستان اور پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈکے پینل پربھی رہے اور ان کمپنیوں کے بہت سے مقدمات کیے۔ وہ بہت سے مقدمات میں عدالت کی طرف سے بطور ثالث بھی مقرر ہوئے ۔ وہ نیشنل بینک آف پاکستان کے پینل پر بھی رہے ۔ جسٹس نعیم اختر افغان یونیورسٹی لاء کالج میں اعزازی لیکچر اربھی رہے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 11 مئی 2012 کوعدالت عالیہ بلوچستان کے جج مقرر ہوئے۔
    عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس کی ہدایت پر جسٹس نعیم اختر افغان نے سیشن ڈویژن سبی کا انسپکشن کیا اور ایک جامعہ رپورٹ محررہ 20 جولائی 2011 پیش کی جو کہ بعد ازاں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو بھیج دی گئی ۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عظمٰی /چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نےبذریعہ نوٹیفکیشن محررہ 7دسمبر 2011 آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا رکن تعینات کیا تاکہ اے ڈی آر کے ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جا سکے۔

    جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے چیئر مین بلڈنگ کمیٹی تعینات کیا 14 نومبر 2011کو انہیں عدالت عالیہ بلوچستان ضلعی کورٹ اور سیشن کورٹ کوئٹہ میں سیکورٹی آلات اور سی سی ٹی وی سسٹم لگانے والی کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔

    مورخہ 29اگست 2011کو جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نےپروونشل جوڈیشل ڈویلپمنٹ فنڈ کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا۔وہ منتظم کمیٹی اینوائرنمینٹل لاء 2011کانفرنس جو کہ کوئٹہ میں ہوئی تھی کے بھی ممبر رہے وہ تربت ہائیکورٹ بنچ کی عمارت کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کےبھی ممبر رہے جبکہ امتحانی کمیٹی 2012 کے بھی ممبر رہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    آج کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین عبدالخبیر آزاد کریں گےصوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوں گے۔

    محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی اطلاعات مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر)سید مشاہد حسین خالد ودیگر کو دی جائے گی۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، توقع ہے کہ یکم محرم الحرام 1443ھ بروز منگل 10 اگست 2021 کو ہوگی۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہےمحکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل فون سروس کی بندش کا اطلاق ذوالجناح کے جلوسوں کے روٹس پر ہو گا-

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا

    موبائل فون سروس ان مقامات پر بند رکھی جائے گی جو شہر کے حساس علاقے ہیں لاہور میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کی جائے گی جبکہ لاہور کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

    اسی طرح ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

    پنجاب کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اچانک بڑا فیصلہ، وجہ کیا بنی ؟

  • بلوچستان : ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کے کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    بلوچستان : ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کے کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

    کوئٹہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ ، ق لیگ اور بی این پی کی کئی وکٹیں گرا دیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے مسلم لیگ ن کے رہنما ثنااللہ زہری، سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،سابق رکن بلوچستان اسمبلی کرنل (ر) یونس چنگیزی ، سمیت کئی بڑے ناموں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر علی مدد جتک کی رہا ئش گاہ پر ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ثنااللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیں بےعزت کیا ، اس لیے ہم نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔

    بلاول کا دورہ کوئٹہ، اہم شخصیات پی پی میں شمولیت کا اعلان کریںگی، منور انجم

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان عزت کی خاطر کیا تھا۔ نوازشریف کو کہا صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ن لیگ کا بہت مشکل حالات میں ساتھ دیا تھا مگر نواز شریف میں وفا نہیں۔

    ثنا اللہ زہری نے کہا بھٹو کے نواسے سے امید ہے وہ ہمیں عزت دیں گے میرے والد پیپلزپارٹی میں تھے اور آج میں بھی جیالا بن گیا-

    سابق سینیٹر اور ایم این اے نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں

    اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبوں کو حقوق دیئے،بلوچستان کو پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا جی نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادربلوچ سمیت تمام رہنماوں کا شکر گزارہوں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ارکان کو خوش آمدید کہتاہوں-

    دہشتگردی و انتہاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کا…

  • گوادرمیں‌ وومین کرکٹ میچ کے انعقد کی تیاریاں مکمل، کیا کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا؟

    گوادرمیں‌ وومین کرکٹ میچ کے انعقد کی تیاریاں مکمل، کیا کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا؟

    بلوچستان وومن ٹی 20 لیگ کے فائنلسٹ ٹیموں کی گوادر آمد ہوئی ہے، فائنلسٹ ٹیمیں گوادر کے سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں ایک دوستانہ میچ کھیلے گی، بلوچستان وومن ٹی 20 لیگ کے فائنلسٹ ٹیموں کے میچ کے لئے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا انتظام بھی مکمل کردیا گیا ہے، اسکول و کالج کی بچیوں کو اسٹیڈیم میچ دیکھانے کے لئے لے جایا جا رہا ہے.

    گزشتہ رات سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈی ای اوز اور متعلقہ ذمہ داران کو طالبات کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کئی گئی ہیں، واضع رہے کہ ضلع انتظامیہ نے کرونا کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافز کردیا ہے، گزشتہ دنوں ضلع انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر گوادر کے ایک حکمنامہ میں کرونا کے تشویش ناک صورت حال کے پیش نِظر اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا بھی اعلان کیا تھا.

    کرونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے بلوچستان میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، گوادر میں ہونے والے میچ کیلئے شائیقین کو لایا جا رہا ہے.

  • پنجاب اور بلوچستان میں چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

    پنجاب اور بلوچستان میں چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

    پنجاب اور بلوچستان میں چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔

    باغی ٹی وی: ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔

    پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے کھلنے کے ساتھ ساتھ آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا ہے۔

    ملک میں کورونا سے مزید 40 افردا جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد

    اسکولوں میں ایک روز میں صرف 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہےتمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ مکران ڈویژن کے کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے اب 7 اگست تک بند رہیں گے۔

    اسلام آباد میں صورت حال مزید خراب: سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ: 600گھرقرنطینہ قرار

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 858 کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 جبکہ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی-

  • ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں پانی کی شدید قلت، عوام سڑکوں‌ پر

    ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں پانی کی شدید قلت، عوام سڑکوں‌ پر

    ڈیرہ اللہ یار کے علاقے میں زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ہے، مظاہرین نے محکمہ ایریگیشن کے خلاف نعرے بازی کی ہے، قومی شاہراہ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ سخت گرمی کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان اور محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کی نااہلی اور لاپرواہی نے جعفر آباد اور صحبت پور اضلاع کی زمینوں کو بنجر بنا دیا ہے، بلوچستان کو اسکے حصے کا 9000 کیوسک پانی پٹ فیڈر کینال اور کھیرتھر کینال کے ذریعے دیا جائے، نہری پانی نہ ہونے سے کاشکار اور زمینداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اگر رواں سال بھی چاول کی کاشت نہ ہوسکی تو علاقہ معاشی تباہی کا شکار ہوجائے گا، اسکے اثرات صوبے کی معیشت پر بھی پڑیں گے.