Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ، میر سرفراز بگٹی

    امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ، میر سرفراز بگٹی

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں بینکوں اور املاک پر ہونے والے مسلح حملوں کے واقعات پر سی ٹی ڈی اور پولیس کے بروقت، پیشہ ورانہ اور جرات مندانہ رسپانس پر خراج تحسین پیش کیا ہے-

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے جوانوں نے غیر معمولی بہادری، جانفشانی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

    انہوں نے کارروائی کے دوران شہید ہونے والے سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بے مثال جرات، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شہدا نے جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان نچھاور کی جس پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے،بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا قوم ان کے خون کی مقروض ہے ۔

    میر سرفراز بگٹی نے واقعے میں شہید ہونے والے شہری دکاندار پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی، ڈکیتی اور جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست پوری قوت، عزم اور یکسوئی کے ساتھ ملک دشمن اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی،امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

  • بلوچستان کے طالب علموں کےلئے اسکالر شپس کا اعلان

    بلوچستان کے طالب علموں کےلئے اسکالر شپس کا اعلان

    ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے بلوچستان کے ہونہار طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

    ہونہار طلبا کو جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی اسکالر شپس دی جائیں گی ، امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہے،ایل ایل ایم کے لئے عمر کی بالائی حد 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لئے 35 سال مقرر کی گئی ہے،امیدواروں کیلئے اہلیت ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبر ضروری ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں ایچ ای سی نے ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلے کےلئے لا ایڈمیشن ٹیسٹ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق درخواستیں 29 دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ٹیسٹ 25 جنوری 2026 کو ہو گا۔

  • بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے-

    بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت4.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع تھا۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوری بعد مختلف علاقوں میں ریسکیو اور نگرانی کے عملے کو الرٹ کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف کی کیفیت برقرار ہے اور لوگ حفاظتی اقدامات اختیار کر رہے ہیں۔

    مقامی حکومت نے عمارتوں میں کسی بھی ممکنہ نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،ماہرین زلزلہ سے متعلق شہریوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

  • ڈیرہ بگٹی : سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگردجہنم واصل

    ڈیرہ بگٹی : سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگردجہنم واصل

    بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں ر شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، پانچ ہندوستانی سپانسر دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 05 دسمبر 2025 کو، سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی،آپریشن کے دوران، اپنی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، پانچ ہندوستانی سپانسر دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

    پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن "اعظم استحکم” (جیسا کہ نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی سپریم کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ) انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

  • جعفر ایکسپریس تین دن کیلئے معطل

    جعفر ایکسپریس تین دن کیلئے معطل

    وئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے،جبکہ،یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی-

    حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

    حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

    رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی تھی،جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30 سے 45 منٹ پہلے دھماکا ہوا تھااس حادثے میں انجن سمیت 5 کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

  • بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

    بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہے،سرفراز بگٹی

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ہمیشہ حقیقت کو پرسپشن میں بدل دیا جاتا ہے اور بلوچستان کے کیس میں بھی یہی ہوا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب ’میٹ دی لائر‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات بار کے سامنے رکھنا ان کے لیے فخر کی بات ہے، ان کی خواہش تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے ان کیمرہ گفتگو کی جاتی کیونکہ کچھ باتیں کیمروں کے سامنے بیان کرنا مشکل ہیں، اسلام آباد میں گزشتہ 30 سے 40 برس سے جو کچھ بتایا جاتا رہا ہے وہ بلوچستان کی حقیقت نہیں بلکہ تاثر ہے، ہمیشہ حقیقت کو پرسپشن میں بدل دیا جاتا ہے اور بلوچستان کے کیس میں بھی یہی ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہم سب ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہمارے مسائل اور ان کے حل آپس میں جڑے ہوئے ہیں لیکن اصل تصویر سامنے نہیں لائی گئی،میڈیا کا کردار خاص طور پر بلوچستان میں انتہائی اہم ہے جہاں صحافت بہت مشکل ہے پاکستان کا میڈیا ہمیشہ مظلوم اور محکوم طبقے کی آواز بنا ہے اور اسی کردار کی ضرورت بلوچستان کے معاملات میں بھی ہے،وکلا کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سیاست میں بولنے سے کوئی نہیں ڈرتا لیکن بلوچستان کی حقیقی تصویر سامنے لانے کی ضرورت ہےکیمرے بند کر کے بلوچستان کے اندرونی حالات پر زیادہ کھل کر بات ہو سکتی ہے۔

  • بلوچستان:  سوئی سے بگٹی قبیلے کے 9 چرواہے  اغوا

    بلوچستان: سوئی سے بگٹی قبیلے کے 9 چرواہے اغوا

    ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کم از کم 9افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

    لیویز حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے تحصیل سوئی کے علاقے گوٹھان میں پہنچ کر لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور کم از کم 9 افراد کو نامعلوم مقام پر لے گئے،اغوا ہونے والے افراد بگٹی قبیلے کی ہجوّانی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں اور مویشی چرانے کا کام کرتے تھے، اغوا کی اس واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    لیویز اور دیگر سیکیورٹی اہلکار 9 افراد کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،اغوا شدہ چرواہوں کو تلاش کرنے اور تمام نو مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  • بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

    بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

    بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نےسڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔

    لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بارکھان میں نامعلوم افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نا معلوم ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ہیں، اور صوبے کی تعمیر و ترقی کی دشمنی میں شرپسندی کی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آئے روز ان شرپسندوں کا قلع قمع کرنے کی کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

    اس سے قبل مارچ 2025 میں بھی بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،مارےگئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب امن و سلامتی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں،سعودی وزیرِ دفاع

    افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں،پاکستانی مندوب

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

  • تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

    تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

    صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہےدہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے،یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے، جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا