Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا علاقے میں مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    دوسری جانب مستونگ میں شرپسند عناصر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی نامعلوم ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کو اس وقت چھینا جب وہ معمول کے سفر پر تھے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان اور چھینی گئی گاڑی کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • افغانستان سے متعلق بیان، وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت مؤقف

    افغانستان سے متعلق بیان، وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت مؤقف

    ‎وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ضرور ہے، تاہم گزشتہ چالیس سال سے پاکستان نے افغان عوام کی جس طرح خدمت اور میزبانی کی، اس کا صلہ توقعات کے مطابق نہیں ملا۔
    ‎پشین کے علاقے برشور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں افغان بھائیوں کا ساتھ دیا، انہیں پناہ دی اور ہر ممکن سہولت فراہم کی، مگر اس کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں وہ بہتری نہیں آ سکی جس کی امید کی جا رہی تھی۔
    انہوں نے واضح کیا کہ اس کے باوجود پاکستان افغان عوام کو اپنے مسلمان بھائی سمجھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، تاہم قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کوئی بھی ملک پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس پھر معطل

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس پھر معطل

    کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس 27 مارچ کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو ریلوے ٹریک کی مرمت، پلوں کے معائنے اور دیگر فنی وجوہات کے باعث معطل کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک اور پلوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا،اس عمل کے دوران ٹریک کی حالت کا جائزہ لے کر ضرو ر ی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس عارضی طور پر بند رہے گی،پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن سے واپس بھیج دیا جائے گا اور ٹرین کو کوئٹہ تک نہیں آنے دیا جائے گا-

    ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں ریلوے کی دیگر سروسز بھی اس وقت مکمل طور پر فعال نہیں ہیں، کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ایکسپریس گزشتہ 10 روز سے مسافروں کی کمی کے باعث معطل ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی پہلے ہی سے بند ہے جس کی وجہ سے مسا فر وں کو سفر کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔

    دوسری جانب ٹرین سروسز کی بار بار معطلی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین  سروس معطل

    کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس معطل

    کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل کردی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے اس فیصلے کے بعد آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور روانہ نہیں ہوگی مزید برآں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد کے مقام سے منسوخ کر دی گئی ہے ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹوں کا مکمل کرایہ واپس کر دیا جائے گا-

  • کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے پنوان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پنوان میں کارر وائی کی،اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں لدی ہو ئی 441 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے را ستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی،پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 24.31 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

    دوسری جانب اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 8 کاروائیاں کے دوران 1 خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں،کاروائیوں میں 1 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.45 کلوگرام منشیات برآمد کیں، کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

  • افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ہرنائی میں افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف شہریوں نے پرامن ریلیاں نکالیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عوامی ریلیوں میں سول سوسائٹی ، انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے دوران پاک فوج سے والہانہ محبت کے اظہار میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، ریلی کے شرکاء نے افغانستان سے حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک بھر کےعوام افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

    کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، کا لے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہےعوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو، دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔

    بھارتی چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے چل گئے

    کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    او آئی سی کی عمان کی بندرگاہ اور تیل ٹینکر پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

  • ‎چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎بلوچستان کے ضلع چمن میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق دھماکا کلی شادیزئی کے علاقے میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کا بڑا کمرہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    ‎پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ با سکٹ ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں پارلیمانی اراکین اور آبپاشی حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی اور بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں دریائی ذرائع کی بہتر منصوبہ بندی، نہروں کی تنظیم نو اور آبپاشی منصوبوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ضلع صحبت پور میں 5 ارب روپے کے خیر دین ڈرینج منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور مانجھوٹی اور اوچ کینال کی بحالی کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ باسکٹ ہے زرعی پیداوار والے علاقوں میں آبپاشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور تمام نہروں اور ڈریج سسٹم کی تنظیم نو مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی متعلقہ محکموں سے کرنے، جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو دیرپا بنانے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں کہا گیا کہ زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    اجلاس میں میر محمد صادق عمرانی، میر سلیم خان کھوسہ، عبدالمجید بادینی کے علاوہ صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

  • 
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 34 دہشتگرد ہلاک


    
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 34 دہشتگرد ہلاک


    ‎خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں چار الگ الگ جھڑپوں کے دوران 26 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان میں کیے گئے آپریشن میں مزید 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
    ‎بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں بروقت آپریشن کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد مارا گیا۔
    ‎لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران مزید 10 دہشتگرد مارے گئے۔
    ‎آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔