Baaghi TV

Category: پنجاب

  • غیر قانونی بھرتیاں کیس،چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم

    غیر قانونی بھرتیاں کیس،چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل پیش کئے تھے۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کو بوگس مقدمے میں ملوث کیا گیا، الزام یہ ہے جی فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی، ریکارڈ پر جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، یہ مقدمہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بنایا گیا، پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی پر جیل سازی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کے لیے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں، ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفین نے جعل سازی کی ہو، یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں لہذا محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 21 مئی کو مذکورہ مقدمہ میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔سرکاری وکیل نے محمد خان بھٹی کی ضمانت کی مخالفت کی اور ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ گزشہ ماہ محمد خان بھٹی نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

  • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل

    صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔۔مریم نواز نے30ارب کا رمضان پیکج دیا،راشن بیگز گھروں میں پہنچائے۔۔ انہوں نے کہاکہ تین ماہ میں آٹا سستا کیا جس سے روٹی کی قیمت کم ہوئی جبکہ فیلڈ ہسپتال،مفت ادیات اور کلینک آن ویلز پروگرام متعارف کرائے،۔5لاکھ کسانوں کےلئے 300ارب کا تاریخی پیکج لائے،صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کسانوں کیلئے ٹریکٹر سکیم بھی متعارف کرادی ہے۔۔کسان کارڈ،ہمت کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ متعارف کرائے،صوبے بھر کےلئے 657نئی بسوں کی منظوری دی،انہوں نے کہا کہ تختیاں لگانا آپ کی حکومت کا مشغلہ رہا ہے، تحریکِ انصاف کے دور میں 2 کسانوں کو گولیاں ماری گئیں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا  ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاکر پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کیا ہے؟ ہتک عزت بل ان کی 100 دن کی کارکردگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن ہتک عزت قانون پر ان کا کیا کردار ہے؟ پیپلز پارٹی کے گورنر بیرون ملک چلے گئے، سپیکر قائم مقام گورنر بنا تو بل پر دستخط کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، تحریک انصاف صحافیوں کے ساتھ ہے، ہتک عزت بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ صحت کارڈ اور کسان کارڈ ہمارے پراجیکٹس تھے، یہ ہمارے ہی منصوبے ہیں جن کو اپنے نام سے شو کر رہے ہیں، 100 دن میں انہوں نے مقدمات کے سوا کچھ نہیں کیا، ان کی 100 دن کی کارکردگی دیکھیں کیا ایک بھی اپنا منصوبہ شروع کیا؟ یہ ہسپتالوں میں ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔
    احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنا، کسانوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانا پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی ہے، سو دن میں انہوں نے کینسر ہسپتال کیلئے 30 ارب روپے کا اعلان کیا مگر 30 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے، 30 کروڑ کے فنڈز میں 5 کلومیٹر سڑک نہیں بنتی۔
    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسان کو زمین میں دھنسا دیا، حکومت نے کسان کارڈ کا نام نواز شریف کارڈ رکھ دیا، گندم کے معاملے پر ٹک ٹاکر حکومت فیل ہوگئی ہے، انہوں نے آئی جی پنجاب کو صرف پی ٹی آئی پر کارروائیوں کے لئے رکھا ہوا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، ان کے 3 ماہ میں پچیس فیصد مہنگائی ہوئی ہے، یہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ وفاق سے مشروط کر رہے ہیں، مہنگائی کے اعتبار سے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ بہت کم ہے۔

  • پنجاب حکومت نے 100 دن میں مہنگائی پر قابو پا لیا، مریم اورنگزیب

    پنجاب حکومت نے 100 دن میں مہنگائی پر قابو پا لیا، مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کو سوچنا چاہیے کہ مہنگائی میں کمی پر بانیٔ پی ٹی آئی کو کیوں تکلیف ہوتی ہے، 100 دن میں روٹی 14 سے 12 روپے پر آ گئی۔پنجاب حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ 100 دن میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار رمضان پیکیج مستحقین کے لیے ان کی دہلیز پر پہنچایا گیا، 100 دن میں مہنگائی میں 17 فیصد کمی آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 100 دن میں نوجوان کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں پھر سے لیپ ٹاپ دیے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 100 دن میں ‎آٹا، روٹی اور گھی کی قیمت میں واضح کمی آ چکی ہے، پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشیو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس اسٹیشن اور پورے پنجاب میں ڈے کیئر سینٹر فنڈ قائم کیا گیا ہے، پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانزٹ بس اور نوجوانوں کے لیے ای بائیکس سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔

  • پنجاب، ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کرنے کا  فیصلہ

    پنجاب، ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کرنے کا فیصلہ

    صوبہ پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ انقلابی فیصلے کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خسارےکے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا۔ ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا۔ری سٹرکچرنگ اور ڈاون سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔ حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی

  • پنجاب میں خسرہ بے قابو،  24 گھنٹوں میں 263 مشتبہ کیسز رپورٹ

    پنجاب میں خسرہ بے قابو، 24 گھنٹوں میں 263 مشتبہ کیسز رپورٹ

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بتایا ہے کہ رواں سال اب تک 12 ہزار 220 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں40، فیصل آبا دمیں 30، ملتان میں 17، راولپنڈی میں 11 بچوں میں خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے مطابق اس دوران شیخو پورہ میں 16، بہاولپور میں 12، جھنگ میں 23، خانیوال اور وہاڑی میں 13 خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

  • پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجراء،مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف بھی شریک

    پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجراء،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بھی شریک

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی تاریخ کا پہلا پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجراء کیا گیا۔پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری سے مویشی فیڈ کے لیے بلاسود ڈھائی لاکھ روپے قرض ملے گا۔مریم نواز نے لائیو اسٹاک فارمر کے لیے قرضے کے حصول کے مراحل آسان بنانے اور جنوبی پنجاب میں فارمرز کو ڈیری فارمنگ کے لیے اسکیم تیار کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمرز کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیری فارمنگ کے لیے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا، 40 ہزار فارمرز کو پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیے جائیں گے۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ اسکیم سے 4 لاکھ جانور میٹ ایکسپورٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمر 30 دن میں قرضہ ادا کر سکے گا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا یہ لے کر آئے تھے، دوبارہ آئی ایم ایف کیوں آیا؟ ان کی شرطوں سے غریب کیوں متاثر نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگلا بس کہنے والے اربوں روپے کھا کر غائب ہوگئے، پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔
    سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ قوم کو بھی موازنہ کرنا چاہیے کہ کون کیا کر کے گیا ہے، حق کو حق اور سچ کو سچ کہنا ہو گا، پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کر دیا گیا ہے، روٹی میسر ہے نہ سالن، بجلی اتنے اونچے ریٹ پر میسر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں تو گھر گھر بجلی پہنچا کر گیا تھا، شاہد خاقان نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا، مہنگائی کم اور اسٹاک مارکیٹ بے مثال طور پر اوپر جا رہی ہے، شہباز شریف بہت محنت اور خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، شکوہ اب کیا ہو گا، کیا وجہ تھی کہ پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا، ایٹمی بٹن دبانے اور 6 ایٹمی دھماکے کرنے والے وزیرِ اعظم کو یہ صلہ دیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ مریم نواز کو بھی شاباش، آٹے اور گندم کی قیمت نہ بڑھنے میں ان کا بھی کردار ہے، ثبوت ہے کہ اللّٰہ آپ کا ہاتھ پکڑ رہا ہے، خلوص نیت سے کام کریں گے تو اللّٰہ محنت رائیگاں نہیں جانے دے گا۔نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اسی طرح کرتی چلی جائیں اور شہباز شریف بھی محنت کرتے رہیں تو ملک بحرانوں سے نکل جائے گا، میں ووٹ مانگنے نہیں گیا تھا کہ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ دو، میں خود چل کے گیا تھا کہ آؤ مل کر کام کریں، میں نے محترمہ کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا، آپ کا رویہ روٹھے ہوئے بندے کی طرح ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کینہ، عداوت، یا انتقام کی نیت رکھنے والا نہیں ہوں، انہوں نے دھرنے میں کہا وزیرِ اعظم نواز شریف تمہیں کھینچ کر لاؤں گا، کہا گیا نواز شریف کو جیل میں ڈال کر اے سی نکلوا دوں گا، میرا دھیان تو کبھی اس طرف نہیں گیا۔

  • عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 10 جون کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف فوج اوردیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دے دی تھی۔

  • قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیئے

    قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیئے

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے رخصت پر جانے کے بعد قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیئے۔ گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل پاس ہوا جسے منظوری کیلئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھجوایا گیا، گورنر نے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا، بل کے معاملے پر پنجاب حکومت اور گورنر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل سکا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا گیا، صدر نے گورنر پنجاب کو چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا، گورنر سردار سلیم حیدر 6 جون سے 12 جون تک رخصت پر چلے گئے اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اگلے ہی روز بل پر دستخط کر دیئے۔گورنر ہاؤس نے ہتک عزت بل پر قائمقام گورنر پنجاب ملک احمد خان کی جانب سے دستخط کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے، بل پر دستخط کے بعد سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی جس کا جلد ہی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہتک عزت قانون باقاعدہ طور پر پنجاب میں لاگو ہو جائے گا اور اس کا اطلاق ہر شہری پر ہو گا۔
    صحافیوں نے ہتک عزت بل کی منظوری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات بھی کی، صدر سی پی این ای ارشاد عارف، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور سابق صدر سی پی این ای کاظم خان اور دیگر شامل تھے۔صحافتی نمائندوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ہتک عزت بل کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ متنازع شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، بل پر پہلے مشاورت ہونی چاہیے تھی تاہم مزید مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا۔

  • ہم نےجوالیکشن لڑے وہ احتجاج کےساتھ لڑےہیں ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

    ہم نےجوالیکشن لڑے وہ احتجاج کےساتھ لڑےہیں ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کچھ نہیں مانگتےہیں،اگرکولرلگاہےتووہ ہرجیل میں لگاہوا ہے، ٹک ٹاک وزیر اعلیٰ کو شرم آنی چاہیے، وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیاسہولتیں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے جیسےفیصلے آرہےہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے،عمران خان اوران کی اہلیہ کوٹارچرکیاجارہاہےاورعدت کیس کودانستہ طور پر طویل کیاجارہاہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے۔ملک احمد خان بھچرنے پنجاب حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہم نےجوالیکشن لڑے وہ احتجاج کےساتھ لڑےہیں اس لیے ہم اسمبلی میں احتجاجاَ نہیں بیٹھیں گے۔