لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، آج کشمیر سے پاکستان آنے والے دریا خون آلود ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران سو رہے ہیں، کوئی ایک تو ان میں صلاح الدین ایوبی ہوتا، آج ہمارے کشمیری اور فلسطینی بھائی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، کشمیری کہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا جلسہ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ نئی یکجہتی کا اظہار ہے،جو جذبہ خواتین میں ہے کاش یہ جذبہ پاکستان کی قیادت میں ہوتا، 76 سال سے فلسطین اور کشمیر کے عوام آزادی کیلئے ترس رہے ہیں۔
Category: پنجاب

پنجاب پولیس کیجانب سے الیکشن سکیورٹی کے انتظامات مکمل
لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے الیکشن سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں-
باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024 کے پر امن انعقاد کیلئے الحمدللہ پنجاب پولیس تیار ہے، پاکستان کے تمام قومی ادار ے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں،انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے، تمام لاء انفورسمنٹ ایجتازہ تریننسیز، آرمڈ و سول آرمڈ فورسز الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔
تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادئیے گئے ہیں،الیکشن کمشنر سندھ
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کا خطرہ موجود رہتا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی قطعی اجازت نہیں پنجاب پولیس نے این آر ٹی سی کے ساتھ مل کر انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کر دیے ہیں، انتخابی میٹریل والی جگہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے مانیٹرنگ کیلئے موجود ہیں، فئیر اینڈ فری الیکشن کے بعد ایک منتخب جمہوری حکومت ملک کو آگے لے کر چلے گی۔
عام انتخابات : راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ
انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

پاکستان علماء کونسل نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان,رانا ثناءاللہ
قوم نے نواز شریف پر اعتماد کیا اور ملک کو 4 سال میں ٹریک پر لے آئے، ایک سازش کے تحت ایک نمونے کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا، اس شخص نے ملک کی تعمیر و ترقی روک دی، قوم اعتماد کرے ہمارا دعویٰ ہے پاکستان کو اس بحران سے نکال لیں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف اس وقت سینئر ترین سیاست دان ہیں، پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں ان جیسا لیڈر ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم کو تین مرتبہ لیڈ کر چکے ہیں، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا تو دنیا نے بائیکاٹ کر دیا تھا، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور دنیا کے بنائے حالات سے بھی لڑے، 2013ء میں بھی دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات درپیش تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ جو بڑا مسئلہ ہے وہ مہنگائی ہے، پاکستان کہیں نہیں جا رہا، اللّٰہ کے فضل سے تا قیامت قائم رہے گا، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، عام آدمی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی مسائل حل کیے ہم اب بھی کر کے دکھائیں گے، لوگ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں، موجودہ ملکی حالات میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو مسائل کو حل کرنا جانتی ہو۔

جس حالت میں ملک ملا تھا، اس سے بہتر حالت میں منتخب حکومت کو دے کر جائیں گے، مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 17 اگست 2023ء کو ہماری کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اگلے روز میں نے کہا تھا پاکستان آئینی قوت کے تحت چل رہا ہے، نگراں حکومت بھی آئین کے تحت ہی کام کر رہی ہے۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن سے سامنے آنے والی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ معاشی مسائل، آبادی پر کنٹرول اور گورننس ریفارمز پر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے منتخب نمائندوں کو چلانا ہے، پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کا اہم کردار ہے، آئین میں شامل ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہوں گے۔پاکستان میں اقلیتوں کو برابر شہری حقوق حاصل ہیں، مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان اسی وقت مضبوط ہوگا جب ہم اقلیتوں کو برابر شہری حقوق دیں، ہماری بڑی کامیابیوں میں اقلیتوں کا بہت بڑا حصہ ہے. نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے نظام میں اقلیتی برادری فعال کردار ادا کر رہی ہے، اور امید ہے آئندہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دے گی، معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہوتا، مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جناح صاحب کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں سب واضح ہے۔ صحت اور تعلیم کے اداروں میں اقلیتوں کو نکال دیں تو کچھ بھی نہیں بچتا۔

لاہور پی پی 160 میں پی ایم ایل این اور پی پی آمنے سامنے ،شہلا رضا اور عطاءتارڈ کا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے دفتر پر میڈیا سمیت چھاپے اور پیسوں کے عوض ووٹ خریدے جانے کا الزام لگانے کے بعد لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی ہم برداشت کر رہے ہیں، سندھ میں آپ کی کوئی لیڈر شپ کھڑی ہی نہیں ہوئی۔شہلا رضا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم تیار ہیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، عطا تارڑ یا ان کے لوگ آکر دکھائیں، ہم چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی پر ایف آئی آر ہو۔شہلا رضا نے کہا کہ این اے 127 میں دیوار پر لکھی شکست عطا تارڑ کو نظر آگئی ہے، عطا تارڑ پارلیمنٹ میں گندے اشاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم تیار ہیں، اب یہ ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں۔شہلا رضا نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، عطا تارڑ کس قانون کے تحت دفتر میں داخل ہوئے، شکست آپ کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار نہیں ہے۔اس موقع پر پی پی رہنما ذوالفقار بدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے،
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرکے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم ہر جگہ جلسے کررہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ضد بازی میں لاہور کا حلقہ منتخب کرلیا ہے، پیپلزپارٹی نے 50 سے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
لاہور : حلقہ پی پی 160 پر حملہ،شیری رحمن کی مذمت، تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط ،کاروائی کا مطالبہ
نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نےحلقہ پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار اور غنڈوں نے پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا، عطا تارڑ غنڈوں کے ہمراہ مصباح الرحمان کے الیکشن آفس میں گھس گئے۔ خط کا متن کے مطابق مسلم لیگ ن نے این اے 127 میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہے، عطا تارڑ کے مجرمانہ طرز عمل کی فوری تحقیقات کی جائے۔تاج حیدر نے خط میں مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ان غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کار ہے۔ تاج حیدر نے خط میں مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار اور سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ دوسری جانب پی پی کی نائب صدر و سینٹر شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے این اے 127 کے امیدوار کی جانب سے پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر مسلح افراد کے ساتھ حملہ قابل مذمت اور انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے حلقہ پی پی 160 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں مصباح الرحمان کے الیکشن آفس میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، یہ واقعہ قوانین اور الیکشن کمیشن کے تمام ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن اس واقعے کا سختی سے نوٹس لے اور حملے میں ملوث نمائندوں کے کاغذات مسترد کرے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث افراد پر الیکشن مہم چلانے پر پابندی لگائی جائے، کوئی بھی عوامی امیدوار اس طرح جتھوں اور دھونس دھمکیوں کی سیاست نہیں کرتا، اس سے پہلے بھی ہمارے انتخابی دفاتر پر حملے ہوئے ہیں۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی لاہور میں مقبولیت کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا ایک اور اقدام ، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے محکمہ تعلقات عامہ میں ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے وزیراعلیٰ پنجاب کو میڈیا ٹاور کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔محسن نقوی نے ڈی جی پی آر کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا، افسران سے ملاقات کی اور حکومتی اقدامات کو موثرانداز میں اجاگر کرنے کے لئے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔دوران بریفنگ محسن نقوی کو بتایا گیا کہ میڈیا ٹاور میں سوشل میڈیا ماہرین کیلئے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی، میڈیا ٹاور ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے طور پر کام کرے گا، 15 کروڑ روپے کی لاگت سے میڈیا ٹاور 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی آر حکومت پنجاب کے فلاحی و عوامی اقدامات کی بہترین تشہیر کے ساتھ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کا بھی مؤثر مقابلہ کر رہا ہے، خوشی ہے کہ ڈی جی پی آر موجود ہ وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیجیٹل و سوشل میڈیا ٹاور کی عمارت کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، ڈی جی پی آر بلڈنگ پر”ڈی جی پی آر ڈیجیٹل میڈیا“ ونگ کا بورڈ لگانے کا بھی حکم دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اطلاعات دانیال گیلانی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی جی پی آر روبینہ افضل، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن، ڈائریکٹر نیوز اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔

ہمیں جب بھی اقتدار ملتا ہے کراچی میں امن لاتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرتے ہیں،خواجہ سعد رفیق
سعد رفیق نے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیا، ہمیں جب بھی اقتدار ملتا ہے کراچی میں امن لاتے ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ کرتے ہیں۔این اے 122 لاہور میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک بدلوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کسی بدلے یا انتقام پر یقین نہیں رکھتی ہے، نواز شریف کہہ چکے ہم کسی سے بدلا یا انتقام نہیں لیں گے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہر بار ٹانگ کھینچی گئی، ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، ہمارا بیانیہ انتقام نہیں صرف کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج جیل میں بیٹھے ہیں، آپ جہاں بیٹھے ہیں وہاں وہ خود پہنچے ہیں، دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے اپنے پاس کوئی رسید نہیں نکلی.اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تو لڑائی ہی صرف یہ ہے کہ ووٹ سے اقتدار میں آؤ اور ووٹ سے ہی جاؤ۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن کسی کی ہار یا جیت کا الیکشن نہیں ہے، یہ پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع ملا تو پاکستان کی تقدیر بدلنے کےلیے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیں گے۔

استحکام پاکستان پی ایم ایل این کے ساتھ ملکر قوم کی قسمت بدل سکتی ہے،جہانگیر ترین
مسلم ن لیگ اور آئی پی پی عوام کی قسمت بدل دینگے، مل کر لوگوں کی خدمت کرنی ہے۔ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے ملتان میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ملتان آکر، یہ حلقہ میرا آبائی گھر ہے،میں سیاست میں حادثاتی طور پر آیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لوگوں نے میرے اوپر مہربانی کی اور میں لودھراں سے 40 ہزار ووٹوں سے جیتا۔انھوں نے مزید بتایا کہ میرے بہنوئی احمد محمود نے مجھے رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کا کہا، مجھے ایوان میں جاکر پتا چلا کہ یہاں تو سیاست ہی مختلف ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ آبائی گھر میں جاکر الیکشن لڑیں آپ وہاں سے جیتیں گے، جب سے میں نے کاغذات جمع کروائے ہیں آپ کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہوں۔سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ آپ نے مجھے کامیاب کیا تو میں ملتان کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔انھوں نے کہا کہ لودھراں میں بہت کام کیے ہیں پہلے جو 100 کام کیے تھے اب 500 کروں گا۔ اگر عوام مجھے الیکشن جیتوائیں گے تو اپنے حلقے میں کام شروع ہی 500 سے ہوگا۔

پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ
پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کی وجہ سے صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔ https://twitter.com/MohsinnaqviC42/status/1752710767890268519









