Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری  تک بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کی وجہ سے صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔ https://twitter.com/MohsinnaqviC42/status/1752710767890268519

  • پی ایم ایل این کی جانب سے حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر پی پی کا الیکشن کمیش کو خط

    مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ این اے 127 لاہور میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اقدامات کا فوری نوٹس لے جبکہ ترقیاتی کاموں کی ویڈیوز بھی ای سی پی کو ارسال کردیں۔پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی حلقے این اے 127 لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ترقیاتی کام کرانے پر پیپلز پارٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام انتخابات سے 8 روز قبل این اے 127 میں ترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں، مسلم لیگ ن کو جن حلقوں میں شکست کا خوف ہے وہاں خلاف قانون کونسلز قائم کی گئیں جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔پیپلزپارٹی نے غیرقانونی ترقیاتی کاموں کے ویڈیو شواہد بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن این اے 127 میں جاتی ترقیاتی منصوبوں کو فوری روک کر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

  • ن لیگی انتخابی ریلی میں فائرنگ،5 افراد زخمی

    ن لیگی انتخابی ریلی میں فائرنگ،5 افراد زخمی

    پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 154 باٹا پور لاہور میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے ان کے چھوٹے بھائی ملک بودا سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،فائرنگ کا واقعہ نروڑ گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک حبیب کے چھوٹے بھائی اور دیگر ن لیگی کارکنان فائرنگ کا شکار ہوئے۔ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ملک بودا کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ عداوت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔

  • حلقہ این اے 127 میں جلسہ،مریم نواز اور شہباز شریف کی شرکت

    حلقہ این اے 127 میں جلسہ،مریم نواز اور شہباز شریف کی شرکت

    پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ این اے 127 میں کوئی سمجھتا ہے ووٹ خرید لے گا تو یہ اس کی بھول ہے، یہ نوازشریف کے نوجوان ہیں۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹاؤن شپ میں این اے 127 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا یہاں آنے کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ یہاں کسی کو مناظرہ کرنے کا بہت شوق ہے، مناظرہ کرنا ہے تو کر لو، مناظرہ تو تب بنتا ہے جب آپ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے جتنے ترقیاتی کام کیے ہوں، تم نے دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے بنائے ہیں تو مقابلہ بنتا ہے، تم نے لاہور کی میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین جیسا کچھ بنایا ہے تو مناظرہ کرلو۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ یہاں سے ترقی کراچی لیکر جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ نواز شریف کا وہ کارکن ہے جب سب لوگ گھروں میں بیٹھے ہوتے تھے تو عطاء اللہ تارڑ اکیلا لڑتا تھا، یہ بہادر، محنتی اور وفادار بھی ہے، جب عطاء اللہ تارڑ یہاں سے جیتیں گے تو آپ کی بہت خدمت کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں ایسا لگتا تھا کہ لاہور لاوارث ہو گیا، وہ لاہور جس کو شہباز شریف نے بہت محنت سے سجایا تھا، وہ سب کچھ تباہ کردیا گیا، شہباز شریف صبح پانچ بجے اُٹھ کر ترقیاتی پراجیکٹس پر پہنچ جاتے تھے۔


    نواز شریف اور شہباز شریف نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے، جب خدمت کی ہو تو پیسے لے کر ووٹ نہیں خریدنے پڑتے، یہ لوگ لاہور میں آکر لاہور پر بہت تنقید کرتے ہیں مگر ان کا اور مسلم لیگ ن کے منصوبوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔ اسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی یہ ثابت ہوگیاہے۔حالیہ سروے ہے کہ پنجاب میں نوازشریف سب سے آگے ہیں۔بلوچستان میں بھی نوازشریف کو بڑی پذیرائی ملی ہے۔ہمیں موقع ملا تو پاکستان کی بہتری کیلئے جان لڑادیں گے۔جیل میں ہوتے ہوئے بھی لوگوں نے نوازشریف کو ووٹ دیئے۔بانی پی ٹی آئی نے تو اینٹ سے اینٹ بجادی ترقی کاسفر تباہ ہوگیا۔بیانیہ اور سازش میں زمین اور آسمان کا فرق ہے ۔سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف ملتے تھے اگر اللّٰه تعالیٰ نے دوبارہ نوازشریف کو موقع دیا میرا آپ سے وعدہ ہے کہ نوجوانوں کیلئے وہی پروگرام دوبارہ شروع ہوگا۔شہبازشریف کا پیپلزپارٹی قیادت پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہربان دن رات مناظرے کی بات کرتا ہے جن کے سکولوں میں نہ ڈیسک نہ پنسل اور نہ ہی چھت ہے کیا میں ان سے مناظرہ کروں؟ پنجاب یا راجن پور کے ہسپتال کا کسی دوسرے صوبے کے ہسپتال سے مقابلہ کرلیں مقابلہ، مناظرہ اور موازنہ بھی ہوجائے گا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جو سڑکیں صاف کرتی تھیں پچھلے 4 سال میں برباد کردیا گیا۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اگر آپ نے 8 فروری کو نوازشریف کو کامیاب کروایا تو لاہور کی سڑکیں صاف ہوں گی۔

  • خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، نواز شریف

    خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد میں 1992ء میں آیا تھا، ہارون آباد والوں میں بہت جوش و جذبہ ہے، ہمارے ساتھی ہارون آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں، آپ نے سب کو کامیاب کرانا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہارون آباد پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ جائے گا، یہ جلسہ مجھے پاکستان کی خوش نصیبی کا نقشہ دکھا رہا ہے، میرے دور میں روٹی، نان، گیس اور بجلی سستی تھی،نوازشریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف یاد آتا ہے کہ نہیں آتا۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں چینی 35 روپے کلو تھی، آج 150روپے کلو ہے، کسان میرے عزیز بھائی ہیں، ٹریکٹر پہلے 8 لاکھ کا تھا، آج 40 لاکھ روپے کا ہے، نوازشریف کے دور میں یوریا 1300 روپے کا تھا، آج 5 ہزار روپے کا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ تبدیلی نے پاکستان کا یہ حشر کیا کہ روٹی 25 روپے کی ہوگئی، نوازشریف کے دور میں گیس اور بجلی سستی تھی، تبدیلی نے عوام کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، ہمارے دور میں جس کا بل ایک ہزار آتا تھا اس کا بل اب 20 ہزار آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج 280 کا ڈالر ہے، ہمارے دور میں ڈالر 140 روپے کا تھا، پیٹرول ہمارے دور میں 60 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں ادویات مفتی ملتی تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا اور ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تھا۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ والدہ کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا، اہلیہ فوت ہوتی ہیں تو جیل میں اطلاع ملتی ہے، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، قومی راز فاش نہیں کیے لیکن عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کر دیا، آج نتیجہ دیکھ لیا، اس کا کردار بہت افسوس ناک تھا، اس نے گھناؤنی سازش کرکے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا، ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا تھا، ہم تو ملک میں موٹرویز بنارہے تھے، سی پیک آرہا تھا، ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی تھی، ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں پھر اوپر چلا گیا تھا۔

  • عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔مریم نواز

    عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
    ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اپنے کارکنوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتی ہے؟ کیا وہ قومی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کی تربیت دیتی ہے؟عمران خان نے اپنی سیاست کا آغاز ہی چور چور کہہ کر کیا، اس کے پاس الزامات کے سوا کرنے کو کوئی دوسری بات ہی نہیں تھی مگر اللہ کا کرنا دیکھو کہ آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جیسی تنظیم نے کہا ہے کہ سب سے کرپٹ دور عمران خان کا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے کسی نے تصویر دکھائی کہ جب نواز شریف کو پاناما جیسے ڈراما کیس میں سزا ہوئی تو عوام خان لوگوں کو مٹھائی کھلا رہا تھا، آج عمران خان کو دس سال کی سزا ہوئی ہے لیکن نواز شریف نے نہ کوئی خوشی منائی نہ کسی کو مٹھائی کھلائی۔انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب روٹی مہنگی ہے تو نواز شریف یاد آتا ہے، بے روزگاری ہو تو نواز شریف یاد آتا ہے۔ چار سال کی دُوری کے باوجود بھی عوام کی نواز شریف سے محبت میں کوئی کمی نہیں آئی، بلکہ یہ محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا ، مگر اس کا جرم کوئی مذاق نہیں تھا، اس نے سنگین جرم کیا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ اقتدار جا رہا تھا کہ تو وزیراعظم ہوتے ہوئے اس نے جھوٹا کاغذ لہراتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، اس نے قومی سلامتی کے ساتھ کھیلا۔ آپ بتائیں عمران خان کو سزا ٹھیک ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سزا اس بات پہ ہوئی تھی کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ اس مذاق کا تماشا پوری دنیا نے دیکھا اور رہتی دنیا تک لوگ پاناما جیسے بدنام زمانہ فیصلے کا مذاق اڑاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار عوام کی طاقت سے وزیر اعظم بنے، مگر ایک انہوں نے کبھی قومی سلامتی کے ساتھ نہیں کھیلا۔ تین بار کے وزیراعظم کے دل میں سیکڑوں راز ہوتے ہیں لیکن آفرین ہے اس قوم کے بیٹے پر کہ اس کے خلاف سازشیں ہوئیں، جیلوں میں ڈالا گیا، جھوٹے مقدمے بنائے گئے مگر انہوں نے کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ یہی فرق ہے نواز شریف میں اور ان کے دشمنوں میں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اپنا پرنسپل سیکرٹری جو تھا، اس نے قرآن پر حلف لے لے کر کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر جھوٹ بولا اور کہا کہ ہمیں سائفر سے کھیلنا ہے۔ اس گھناؤنے جرم پر اس کے اپنے آج اس کو چھوڑ کر چلے گئے مگر دوسری طرف دیکھیں کیا کسی نے نواز شریف کو چھوڑا؟

  • مناظرہ کرنے والوں کے  اسکولوں میں ڈیسک ہیں نہ چھتیں، پنجاب سے کیا مقابلہ کریں گے،شہباز شریف

    مناظرہ کرنے والوں کے اسکولوں میں ڈیسک ہیں نہ چھتیں، پنجاب سے کیا مقابلہ کریں گے،شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ ایک پارٹی دن رات بات کرتی ہے کہ مناظرہ کر لیں حالانکہ ان کے اسکولوں میں ڈیسک ہیں نہ چھتیں، پنجاب کے اسپتالوں کا دیگر صوبوں سے مقابلہ کر لیں تو مناظرہ بھی ہو جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں وہ جماعتیں بھی تھیں جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بھی تھیں، سوال ذہن میں آتا ہے کہ جنہوں نے ہمیں اعتماد کا ووٹ دیا تو اس دور میں کرپشن کیسے کم ہوئی، وعدہ ہے اگر کامیاب ہوئے تو نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے۔
    مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک پارٹی دن رات بات کرتی ہے کہ ایک مہربان سے مناظرہ کرلیں حالانکہ ان کے اسکولوں میں نہ ڈیسک ہیں اور نہ چھتیں، پنجاب کے اسپتالوں کا دیگر صوبوں سے مقابلہ کر لیں تو مناظرہ بھی ہو جائے گا۔لاہور کے حلقہ پی پی 172 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارش کے باوجود پرجوش مجمع گلشن راوی میں موجود ہے، یہ مجمع گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا سورج نواز شریف اور آپ کا سورج ہو گا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی ان کی رپورٹ کا حوالہ دیتے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی تو کرپشن کم تھی اور یہ کرپشن 2018 کے بعد بڑھی اور میرے 16 ماہ کے دور حکومت میں پھر کم ہوئی۔
    سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگانی ہے، 20 سال پہلے مال روڈ کے حوالے سے فقرہ نکل گیا کہ میں لاہور کو پیرس بنا دوں گا، اس فقرے پر مجھے مذاق کا نشانہ بنایا گیا لیکن آپ بتائیں کہ کیا لاہور پیرس جیسا بنا کہ نہیں لیکن پھر لاہور کو برباد کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کی حکومت چلانا آسان نہیں، میں میرٹ والا بندہ ہوں، اگر ٹیچر بھی بھرتی کیے تو میرٹ پر کیے، 20 ارب روپے لاگت کے منصوبے کے پی کے ایل آئی کو برباد کر دیا گیا، نواز شریف کے دور کے تمام ترقیاتی کاموں کو ختم کر دیا گیا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی رات کو کوڑا اٹھاتی تھی لیکن پھر ایسا نہیں ہوتا رہا، 8 فروری کو نواز شریف کامیاب ہوئے تو ایک بار پھر لاہور کی گلیوں کی صفائی ہوگی، اسپتالوں میں مفت ادویات ملا کریں گی اور مفت ٹیسٹ ہوا کویں گے، ذہانت اور قابلیت کی بنیاد پر پورے پاکستان کے بچوں کو لیپ ٹاپ اور وظائف دیں گے، نواز شریف کا منصوبہ نوجوان نسل کو آئی ٹی، سکلز ڈویلپمنٹ، ووکیشنل ایجوکیشن دینے کا ہے، ہمارے اس منصوبے سے سب کو عزت والا روزگار ملے گا۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر دیں گے، تیز پر ایک نکتہ لگائیں تو وہ شیر بن جاتا ہے، اس لیے آپ نے شیر کے نشان پر مہر لگانی ہے۔

  • ملک برے حالات میں ہے مگر ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، آصف علی زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے لیے بڑی ترقیاتی اسکیمیں لانے کا اعلان کردیا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے۔ پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا تھا، آگے بھی نکالیں گے۔انتخابی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں اسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی بنانے کے ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، ہر چیز وہ گی جو عوام کی خواہش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے، ہم برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے، یہاں آنےکے لیے ان کو راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے، یہاں بہت ٹھنڈ ہے اور راستہ خراب بھی ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کے مسائل حل کریں گے، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے اور بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام کو گیس سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے، یہاں اسپتال، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
    سابق صدر نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے مگر ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔

  • لاہور  تا سیالکوٹ موٹر وے کی دوبارہ تعمیر جائے گی ،نوازشریف

    لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے کی دوبارہ تعمیر جائے گی ،نوازشریف

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی میزبانی میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب ، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ والوں! آپ نے دل خوش کردیا ہے، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ کا نام پورے برصغیر میں گونجتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے گزشتہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف میرے ساتھ گورنمنٹ کالج لاہور میں تھے،انہوں نے میرے ساتھ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، یہ بہترین سیاستدان ہی نہیں بہترین انسان بھی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ آنے والی موٹر وے سے مطمئین نہیں ہوں ،نواز شریف نے کہا اس موٹروے کودوبارہ تعمیر کیا جائے گا،نواز شریف نے کہا کہ ہم اس مہنگائی کو ختم کرنے ہمارےدور میں جو کامیاب منصوبے چل رہے تھے انکو دوبارہ شروع کرنا ہو گا، مجھ سے عوام کی تکلیف نہیں جاتی ،آپ 8 تاریخ کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرے انشااللہ سب مل کر اس ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرے گے ،

    قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر والی فلیکسز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال کے بھاگ جانا ہے، عطا تارڈ

    بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال کے بھاگ جانا ہے، عطا تارڈ

    کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کر لیا ہے، نواز شریف نے اپنا ایک کارکن وڈیرے کے مقابلے میں اتارا ہے۔ حلقہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مناظرے کا چیلنج کرنے والے ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے۔ ٹاؤن شپ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا . کہ پیپلز پارٹی والوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا تھا مگر لوگوں سے پانی بھی چھین لیا، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال لینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی معیشت کا پہیہ چلانے میں ماہر ہیں، 9 مئی والوں کے ایک ایک حلقے میں 2،2 امیدوار ہیں وہ جو کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا اب روتے ہیں تو چپ نہیں ہوتے، وہ 9 مئی والے ہیں ہم 28 مئی والے ہیں، نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ، قائد ن لیگ نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ کے نظر آئیں گے، پچھلے 5 سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہیں نہیں مل رہے، نوازشریف جب بھی آتے ہیں نئے پراجیکٹ شروع کرتے ہیں۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کی معیشت سنواریں گے، موٹروے، میٹرو بس ن لیگ کے ہی کارنامے ہیں، نوازشریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔