Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب میں کھانسی کے 9  مضر صحت سیرپس پر پابندی عائد

    پنجاب میں کھانسی کے 9 مضر صحت سیرپس پر پابندی عائد

    محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنوں کے بنانے والے کھانسی کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے 4 فارما سوٹیکل کمپنیوں کے 9 سیرپس کو غیر معیاری قرار دینے پر محکمہ صحت پنجاب نے ان سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز نے غیر معیاری سیرپس کی فروخت کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ تمام سیرپ غیر معیاری ایتھانول سے بنائے گئے ہیں۔غیر معیاری سیرپس میں سے زیادہ ترکے لیبلز پر انہیں الرجی، گلا خراب، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کی دوا بتایا گیا ہے۔ سیرپ ایستھانیل، برونل اورسپیسزائن سیرپ کے نمونے بھی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران غیر معیاری ایتھانول سے تیار شدہ پائے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے تمام میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت ہر گز نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ غیر معیاری قرار دیے گئے سیرپس میں الفرین، زیویرال، ٹیکسکول ڈی ایم، ٹیکسکول ای ایکس، ویرول، ٹوریکس ڈی ایم شامل ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی محکمہ پنجاب نے متعدد ادویات غیر معیاری قرار دیے جانے پر کریک ڈاؤن کیا، اور مختلف ادویات اور سیرپس کی فروخت پر پابندی عائد کی۔

  • پنجاب میں ایک ہی دن نمونیا سے 18 بچے جاں بحق

    پنجاب میں ایک ہی دن نمونیا سے 18 بچے جاں بحق

    پنجاب میں نمونیا بے قابو ہو تا جا رہا ہے مزید 18 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔ پنجاب بھر میں گزشتہ روز نمونیا کے 869 جب کہ صرف لاہور میں 177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
    پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 258 اموات اور 14 ہزار 530 کیسز رپورٹ جب کہ صوبائل دارالحکومت لاہور میں رواں سال نمونیا سے 53 اموات اور 2 ہزار 490 کیسزرپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 280 نئے کیسز سامنے آئے۔طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق دراصل نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں ا و ر یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کیلئے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔بچوں کو نمونیا ہونے کی وجو ہا ت میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے،نمونیا کی ہلکی علامات بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس بیماری کی علامات میں بلغم اور کھا نسی، بخار، بہت زیادہ پسینہ آنا یا سردی لگنا، معمول کی سرگرمیاں کرنے کے دوران سانس پھولنا، سانس لیتے و قت یا کھانسی کے وقت سینے میں درد محسوس ہونا، تھکاوٹ کا احساس، بھو ک میں کمی، متلی محسوس ہونا، سر درد ہونا شامل ہے

  • مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں میدان سجائے گی

    مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں میدان سجائے گی

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی میزبانی میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے علاوہ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی پارٹی قائد کے ہمراہ ہوں گی۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلسے کے دوران نواز شریف ملک وقوم کی خوشحالی کے اپنے پروگرام پر بات کریں گے، معیشت کی بحالی، زراعت، صنعت وتجارت کی ترقی، مہنگائی کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کے اپنے منشور پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔


    دوسری جانب جلسہ گاہ کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر والی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

  • مخالفین جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں،مریم نواز

    مخالفین جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں،مریم نواز

    نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے ہی ہمارا منشور ہیں، جنوبی پنجاب کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے والے نوازشریف ہیں، ہم نے جو منصوبہ لاہور میں بنایا وہ ملتان تک بھی پہنچایا، وہاڑی میں میڈیکل کالج بنائیں گے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ یہاں نوجوانوں کو بڑی تعداد میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے، میں سب کو سلام پیش کرتی ہوں، بہت تکلیف ہوتی ہے جب کسی بے روزگار نوجوان کو ہاتھ اٹھاتے دیکھتے ہیں، آپ شیر کو ووٹ دیں گے تو ن لیگ کامیاب ہوکر دن رات آپ کی خدمت کرے گی۔بورے والا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں بھی جاتے ہیں ان کے دائیں بائیں ن لیگ کے منصوبے ہوتے ہیں، وہ جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہم ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، روٹی، چینی، آٹا، دالوں کی قیمتیں کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار کو کوئی نہیں جانتا تھا تو وہ لوگوں کو کہتے تھے کہ وہ پنجاب کے شہباز شریف لگے ہوئے ہیں۔
    نہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر 3 سال میں 22 گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو ختم کر سکتے ہیں تو اس کے پیچھے اللہ کا فضل، ان کی محنت، آپ سے محبت کارفرما ہے، جنوبی پنجاب والوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں یہاں کی دل سے خدمت کی ہے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بڑے بڑے لوگ یہاں آئے اور جنوبی پنجاب کے نام پر بے وقوف بنا کر چلے گئے، 2013ء ، 2017ء کے جنوبی پنجاب کا موازنہ کرلیں اور آج کی صورت حال دیکھ لیں تو آپ کو فرق نظر آئے گا اور پتہ چل جائے گا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے یہاں آپ کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور کل جاری کردیا جائے گا، ہمارا منشور بالکل واضح ہے، ہر شہر کی ترقی، ہر گاؤں کی ترقی، کسانوں کی ترقی، ہسپتال، مفت دوائیں، طبی سہولیات، تعلیم مفت اور عام تعلیمی اداروں کا قیام، ہر ڈسٹرکٹ میں دانش سکول بنانا، موٹر وے کا جال بچھانا، بجلی کے بلوں کو کم کرنا، گیس فراہم کرنا، روٹی اور آٹا سستا کرنا، سبزی، گوشت دالیں سستی کرنا، یہ سب ہماری ذمہ داری ہے، یہی ہمارا منشور ہے۔

  • نواز شریف کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرونگا،جہانگیر ترین

    نواز شریف کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرونگا،جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے رانا معراج خالد کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے مسائل حل کراؤں گا، عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا، بڑے یا چھوٹے مسائل ہوں ان کو حل کرانا میری ذمہ داری ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام ہمیں ووٹ دیکر احسان کرتے ہیں ہم ان کی محبت کا قرض چکائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ حلقے کو پہلے سے بہت بہتر کر دوں گا، کچی بستیوں کو پکی بستیوں میں تبدیل کروں گا۔آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اولین ترجیح ملکی معیشت ہے، جسے نواز شریف کے ساتھ مل کر بہتر کریں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کا دن ہمارے لئے خوشخبری کا دن ہوگا، ملکی معیشت کی بہتری سب سے اہم ہے، لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، ایسے کام کریں گے جس سے لوگ خوشحال ہوں گے، شاہد محمود کے ساتھ ملکر حلقے کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف سے ملکر ملکی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔

  • سابق وزیر اعلی پنجاب ،صنم جاوید اور شوکت بسراکے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں کی سماعت مقرر

    سابق وزیر اعلی پنجاب ،صنم جاوید اور شوکت بسراکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں کی سماعت مقرر

    سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے جمعے کے روز مقرر کی۔
    جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل پرویز الہٰی کی اپیل پر سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیا۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی، پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچز تشکیل دے دیے۔
    سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ میں شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے صنم جاوید کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات جمع کرائے تھے، ریٹرننگ افسر نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردیے تھے، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھی۔
    پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت بسرا نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، اپیلوں میں ٹربیونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • 8 فروری کو ہم نے شیر کے شکار کا بندوبست کرنا ہے،بلاول بھٹو

    8 فروری کو ہم نے شیر کے شکار کا بندوبست کرنا ہے،بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کہتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں وہ یہاں دیکھ لیں، ہم اقتدار میں آکر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، میں نے اپنا عوامی معاشی منشور دے دیا ہے، آپ نے ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا گھر گھر پہنچانا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مکمل طور پر جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو جمہوریت پسند ملک بنا سکتی ہے۔ یہ وہ شیر ہے جو نوجوانوں کا خون چوستا ہے، آپ نے شیر کا راستہ روکنا ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں، اگر آپ نے کسی اور کو ووٹ ڈالا تو ووٹ ضائع ہوجائے گا، آپ نے 8 فروری کو تیر کو کامیاب کرایا تو میں 9 فروری کو ان کو واپس لندن بھیج دوں گا، میرے لئے یہ حرام ہو گا کہ میں اپنے دور میں کوئی سیاسی قیدی بناؤں۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم تو پورے پاکستان کے دورے کر رہے ہیں لیکن ہمارے مخالف گھر سے ہی باہر نہیں نکلتے، آپ نے پہلے کبھی انہیں اتنا خوفزدہ دیکھا ہے؟ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواہشمند کہہ رہے ہیں ابھی منشور پر کام چل رہا ہے، میں وزیراعظم بنا تو جاپان سے لے کر امریکا تک پاکستان کے نوجوانوں کو نوکریاں دلاؤں گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہا کہ ہم عام آدمی کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، ہم 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو مفت دیں گے، ملک بھر میں 30 لاکھ مکانات بنا کر دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے، ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، غریب خواتین کو بلا سود قرضہ دیں گے۔

  • جس صوبے نے مینڈیٹ نہیں دیا اس صوبے کے  چپے چپے میں بھی  نواز شریف کے کام نظر آتے ہیں،  مریم نواز

    جس صوبے نے مینڈیٹ نہیں دیا اس صوبے کے چپے چپے میں بھی نواز شریف کے کام نظر آتے ہیں، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کا سنگھ پورہ این اے 119میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، مریم نواز کاکہنا تھا کہ آپ سے ووٹ مانگنے نہیں آئی۔ووٹ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے کہ میں آج حلقے میں پہلی بار آئی ہوں۔سوچا جا کر پہلے اجازت لے لو۔این اے 119 سے آپ نے فیصلہ دیا ہے۔اب یہ میرا گھر ہے میں گھر والوں سے بات کرنے آئی ہوں۔مجھ پر الزام یہ تھا کہ اپنے باپ کے ساتھ کھڑی کیوں ہوئی۔جان چلی جاتی، کرسی چلی جاتی میں اپنے والد کے ساتھ کھڑی رہی۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازکاکہنا تھا کہ ایک شخص کہتا ہے نواز شریف نے منشور نہیں دیا۔نواز شریف نے منشور دیا تو اس پر کام بھی کیا۔نواز شریف آج بھی صبح سے بیٹھے ہوئے کام کررہے تھے کہ بجلی گیس کے بل کیسے کم کرنے ہیں۔لاہور اور پنجاب کا دل بہت بڑا ہے جس صوبے نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا نواز شریف نے کام کیا۔جس صوبے نے مینڈیٹ نہیں دیا اس صوبے کے بھی چپے چپے پر نواز شریف کے کام نظر آتے ہیں۔ن لیگ کے علاوہ کسی جماعت نے کام کیا ہے۔ایک جماعت ایسی ہے جو نہ الزامات لگاتے ہے نہ تنقید کرتی ہے صرف کام کرتی ہے۔باقی پارٹیاں صرف تنقید کرتی ہیں۔کچھ جماعتیں آج پنجاب میں ایسی بھی آئی ہوئی ہیں جنھوں نے پندرہ پندرہ سال حکومتیں کی۔اپنے پندرہ منصوبے نہیں گنوا سکتے۔نواز شریف پر تنقید کررہے ہیں پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سکتا۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آٰرگنائزرمریم نواز کاکہناتھا کہ یہ ووٹ امانت ہے پاکستان کی اس مٹی کی اس دھرتی کی۔اس ووٹ نے ہماری نسلوں کا فیصلہ کرنا ہے۔ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا مریم نواز اور جنید صفدر یہی رہے گا ۔ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں آپ نے جیسا میرا استقبال کیا ہے۔8 فروری کو اپنا فرض سمجھ کر اس ملک اپنی جماعت کی خاطر اپنا ووٹ ڈالنا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہ پہلا الیکشن ہے میں اس مالک کی بیٹی ہوں جس نے چار دہائیوں تک آپ کی خدمت کی۔مجھے پتہ ہے میرے کندھوں پر کتنا بوجھ ہےمیں وہ امیدوار نہیں جسے لوگ پرچی پر لکھ کر مسئلے دیتا ہے وہ امیدوار ہوں جو گھر سے پتہ کرکے آئی ہوں۔مجھے پتہ ہے اس حلقے میں گیس اور سڑکوں کا مسئلہ ہے۔میری ٹیم اس وقت این اے 119 میں موجود ہیں ۔میں نے انکو کہا ہے کہ ان کو کہنا کہ آپ کی بیٹی مریم نواز نے بھیجا ہے۔اگر آپ نے یہاں سے شیر کو جتایا تو ہمیشہ کے لئے میرا یہاں دفتر قائم ہوگا مریم نواز خود آپ سے ملاقات کرے گی۔

  • میاں صاحب سے چوتھی بار میچ فکس کرنے کی امید نہیں تھی ،قمر زمان کائرہ

    میاں صاحب سے چوتھی بار میچ فکس کرنے کی امید نہیں تھی ،قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ علاقہ کبھی پیپلزپارٹی کا گڑھ ہوتا تھا، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے مخالفین پھر میچ فکس کرکے کھیلنا چاہتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے مخالفین آج تک اس ملک کے مسائل کا حل نہیں پیش کر سکے، ہمارے مخالفین چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی میچ فکس نہیں کیا، بلاول کے لاہور سے الیکشن کے اعلان کے بعد مخالف کانپ رہے ہیں۔
    ہمارے مخالفین بلاول بھٹو کے منشور سے خوفزدہ ہیں، جو پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھ رہے تھے انہیں پتہ چل گیا کہ بلاول اپنے شہید نانا، شہید ماں کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں صاحب آپ سے توقع نہیں تھی کہ آپ میچ فکس کر کے کھیلیں گے، چوتھی بار وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے ریاستی طاقت کے سہارے کھڑے ہیں، ہم ریاستی طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے جیتیں گے۔

  • آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ 80 فیصد کے قریب چھپ چکے ہیں۔
    جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کسی امیدوار کی نشاندھی کیسے ہوتی ہے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان اور امیدوار کا نام ہوتا ہے، بیلٹ پیپر پر ماضی میں اور نہ اب سیاسی جماعتوں کا نام لکھا جاتا ہے، فارم 33 کے مطابق 2 طرح کے امیدوار ہوتے ہیں، آزاد اور سیاسی جماعتوں کے، سیاسی جماعت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر امیدوار اس سیاسی جماعت کا کہلاتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ کیا سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے؟
    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ سرٹیفکیٹ متعلقہ شخص کی جانب سے جاری کیا جائے، انتخابی نشان کے بغیر ایک جماعت بحیثیت جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی۔