پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ علاقہ کبھی پیپلزپارٹی کا گڑھ ہوتا تھا، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے مخالفین پھر میچ فکس کرکے کھیلنا چاہتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے مخالفین آج تک اس ملک کے مسائل کا حل نہیں پیش کر سکے، ہمارے مخالفین چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی میچ فکس نہیں کیا، بلاول کے لاہور سے الیکشن کے اعلان کے بعد مخالف کانپ رہے ہیں۔
ہمارے مخالفین بلاول بھٹو کے منشور سے خوفزدہ ہیں، جو پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھ رہے تھے انہیں پتہ چل گیا کہ بلاول اپنے شہید نانا، شہید ماں کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں صاحب آپ سے توقع نہیں تھی کہ آپ میچ فکس کر کے کھیلیں گے، چوتھی بار وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے ریاستی طاقت کے سہارے کھڑے ہیں، ہم ریاستی طاقت سے نہیں عوام کی طاقت سے جیتیں گے۔
Category: پنجاب

میاں صاحب سے چوتھی بار میچ فکس کرنے کی امید نہیں تھی ،قمر زمان کائرہ

آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ 80 فیصد کے قریب چھپ چکے ہیں۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کسی امیدوار کی نشاندھی کیسے ہوتی ہے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان اور امیدوار کا نام ہوتا ہے، بیلٹ پیپر پر ماضی میں اور نہ اب سیاسی جماعتوں کا نام لکھا جاتا ہے، فارم 33 کے مطابق 2 طرح کے امیدوار ہوتے ہیں، آزاد اور سیاسی جماعتوں کے، سیاسی جماعت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر امیدوار اس سیاسی جماعت کا کہلاتا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ کیا سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے؟
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ سرٹیفکیٹ متعلقہ شخص کی جانب سے جاری کیا جائے، انتخابی نشان کے بغیر ایک جماعت بحیثیت جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی۔
عوام خود پی ٹی آئی کے سپورٹ میں نکل رہی ہے،بیرسٹر علی ظفر
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنا الیکشن کمپئین نہیں کرنے دیا جارہا لیکن اس الیکشن میں الٹا ہو رہا ہے، ہمارے امیدواروں کے پاس خود لوگ آرہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے صرف پی ٹی آئی کو الیکشن مہم نہیں چلانے دے رہے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ایسا ملک بنے جہاں قانون کی پاسداری ہو، الیکشن میں لوگوں کو اپنا حق واپس لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکیل کی حیثیت سے ہمارے قانونی تقاضے عدالت کو پورے کرنا ہوں گے، یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ تیزی سے کیس چلے اور انصاف نہ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن سے ہی اصل آزادی ملے گی قانون کی حکمرانی ہو سکے گی، بڑے سے بڑا شخص قانون کے تابع ہونا چاہیے، کسی سے زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کیس چلانے کے لیے قانون کے تقاضے پورے ہوں، کیسز کا الیکشن سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں اور ٹکٹوں کے فیصلے ہوچکے ہیں، اس الیکشن میں الٹا ہو رہا ہے، ہمارے امیدواروں کے پاس خود لوگ آرہے ہیں۔
انتخابات 2024: محکمہ خزانہ پنجاب 4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے
لاہور: پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے عام انتخابات کے لئے4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے۔
باغی ٹی وی: محکمہ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں، آرمی وینجرزکے اخراجات اور ممکنہ اضافی اخراجات کی مد میں ڈپٹی کمشنرز کو آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں 2 ارب 99کروڑ 20لاکھ کے فنڈز دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات میں فول پروف انتظامات اور سکیورٹی کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دی گئی تھی محسن نقوی نے کہا تھا کہ پرامن ماحول کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام جماعتوں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی فری اینڈ فیئر الیکشن کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام جماعتوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے گی، امیدواروں کو جلسہ کرنے اور بینرز و پوسٹر لگانے کی اجازت ہوگی تاہم قومی اداروں کے خلاف تقاریر پر کارروائی کی جائے گی۔
توشہ خانہ کیس: عمران خان نےاپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا
کینیڈا کے قومی انتخابات میں بھارت کی مداخلت کا انکشاف

انتخابات میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ
لاہور:انتخابات 2024 میں سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی: 8فروری کو پُرامن عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیرصدارت پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 3 درجاتی سیکیورٹی اور دیگر امور پر اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمشنر پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی، چیف سیکرٹری نے اجلاس کو بتایا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی رہنمائی کے لیے چیک لسٹ اور ہینڈ بک مہیا کر دی گئی۔
اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی محفوظ نقل وحمل کیلئے پولیس، رینجرز اور فوج کے دستوں کی 3 درجاتی تعیناتی، پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، کنٹرول رومز اور دیگر امور پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق، الیکشن ڈے پر اسلحے کی نمائش اور نقل وحمل کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور گیریژن ایریاز میں سیاسی جلسے، جلوس، جھنڈے اور بینرز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے،جبکہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ مختلف محکموں کے قریبی تعاون سے سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پر پورا فوکس ہے۔
سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت …
سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری
انتخابات 2024: پنجاب میں ے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی،چیف سیکرٹری
اسلام آباد: پنجاب میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے آرمی، رینجرز اور پولیس تعینات کی جائے گی-
باغی ٹی وی: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں بتا یا گیا کہ آرمی، رینجرز اور پولیس کے دستے 5 اور 7 فروری کو فلیگ مارچ کریں گے جبکہ دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر یکم سے 12فروری تک پابندی عائد کر دی جائے گی۔
چیف سیکرٹری نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے تربیت کے دوران غیر حاضر پولنگ اسٹاف کے خلاف کارروائی کریں، آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد اہم قومی ذمہ داری ہے، مطلوبہ فنڈز مہیا کر دیے گئے ہیں، انتظامات میں کسی قسم کی کمی قابل قبول نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنرز انتخابات کی تیاریوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔
آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی پلان الیکشن انتظامات کے انتہائی اہم جزو ہیں، ان پر خصوصی توجہ دی جائے، پولنگ سٹیشنز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول رومز کو مزید فعال کیا جائے،انتخابی عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلا تفریق یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا ای رجسٹریشن برانچ کی زیرتعمیر …
نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئیٹر ہنڈل پر عام انتخابات کیلئے اپنے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ فہرست کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہورسے الیکشن لڑیں گے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز این اے 119 لاہور جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔
PML-N candidates and ticket holders for Provincial Assemblies of Khyber Pakhtunkhwa, Sindh and Baluchistan in the upcoming General Elections 2024 on 8th February.
BEST OF LUCK AND LOADS PRAYERS FOR VICTORY🤲 pic.twitter.com/NdIUU7f1D9— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 21, 2024
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا، این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48 پر کوئی ن لیگی امیدوار نہیں، این اے 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار نہیں جبکہ این اے 165، 185، این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں بھی ن لیگ نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔PML-N candidates and ticket holders for Punjab Provincial Assembly in the upcoming General Elections 2024 on 8th February.
BEST OF LUCK AND LOADS PRAYERS FOR VICTORY🤲 pic.twitter.com/c8TIec6WNW— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 21, 2024
این اے 206 سے 210 تک کسی حلقے پرکوئی ن لیگی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا، این اے 212، 214، 215، 217، 218 پربھی ن لیگ نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا جبکہ این اے 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پربھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔PML-N candidates and ticket holders for National Assembly of Pakistan in the upcoming General Elections 2024 on 8th February.
BEST OF LUCK AND LOADS PRAYERS FOR VICTORY🤲 pic.twitter.com/uTNfgBAE0V— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) January 21, 2024
اسحاق ڈار نے فہرست جاری کرنے کے ساتھ تمام امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا،
پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملتان کور کے زیراہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا۔ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے عسکری ڈرل پیش کی۔اس موقع پر پاکستانی اور سعودی پرچم بلند کیے گئے اور قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکا تربیتی پروگرام سے پاکستانی اور سعودی افواج کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو مشترکا ٹریننگ کے بیجز لگائے۔واضح رہے 2023 میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کی انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ تربیتی مشقیں ’البتار۔ون‘ کے نام سے ہوئی تھیں جو اختتام پذیر ہوگئی تھیں۔

ملک پر ایسے شخص کو مسلط کر دیا تھا جسکا دور دور تک جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں تھا،رانا ثناء اللہ
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان درست ٹریک پر تھا کہ پھر سازش ہوئی، ملک کی ترقی کے خلاف ایسے شخص کو لایا گیا جس کے مزاج میں جمہوریت نہیں۔وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد اس شخص نے پہلے خطاب کے بعد کہا تھا کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وہ شخص آج وہاں بیٹھا ہے جس کا وہ حقدار ہے۔فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس شخص کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، سیاست دانوں یا کارکنوں کو حالات کا اندازہ ہو جاتا ہے، 2018ء کے الیکشن کے نتائج سننے سے پہلے ہمیں معلوم تھا کہ معاملات کس طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بحران کا شکار ہے، ہم ملک کو بحران سے نکالیں گے، 2013ء میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، 2013ء میں کہا جاتا تھا سوات میں دہشتگرد آگئے ہیں، 2013ء کے بعد لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی پر قابو پایا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ٹکٹوں کی تقسیم کے مرحلے میں ایسا ہو نہیں سکتا کہ گلہ اور شکایات نہ ہوں، ایک ہی حلقے کے لیے بعض حلقوں میں بیس سے پچیس امیدوار تھے۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بیس میں سے کسی ایک کا ہی انتخاب ہوسکتا ہے، ایک ایک حلقے سے 25،25 امیدوار سامنے آئے تھے۔

ن لیگ نے مدمقابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہ دے کر ہمیں عزت دے دی،چوھدری سالک
شہباز شریف نے ہر معاملے میں ہمیں سپورٹ کیا،ہم نے ن لیگ سے وہ ہی4 سیٹیں مانگیں۔ جہاں سے ق جیتی تھی۔مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ اب ختم ہوچکا ہے۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ن لیگ نے گجرات میں پارٹی ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مدمقابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہ دے کر ہمیں عزت دی ہے۔چوہدری سالک نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایران ایشو پردنیا نے مذمت کی، ہر کوئی چاہتا ہے امن رہے۔








