Baaghi TV

Category: پنجاب

  • نگران وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور کارنامہ ،صفائی مہم کا آغاز

    نگران وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور کارنامہ ،صفائی مہم کا آغاز

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے 10سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی کے مطابق بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت،آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے وزیراعلی محسن نقوی نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کیلئے موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے فیصلے کے مطابق 10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی بھل صفائی 26دسمبر سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔


    دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے ایکس پر پوسٹ کی ہے کہ لاہور میں سڑکوں کو دھونے کا کام شروع کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خود صفائی مہم کا جائزہ
    لیا . محسن نقوی نے لکھا ہے کہ لاہور میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ایک اور قدم!
    صفائی مہم آج شروع ہوئی ہے، سڑکوں کو دھول سے صاف کرنے کے لیے 100 اراکین کے ساتھ چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ کم سے کم رکاوٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو متاثر کیے بغیر ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ آئیے مل کر صاف ستھرا سانس لیں!

  • آئی پی پی آور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست تیار

    آئی پی پی آور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست تیار

    استحکام پاکستان پارٹی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ ن کے حوالے کرے گی ، استحکام پاکستان پارٹی کی کمیٹی نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست تیار کر لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کی قیادت آج رات تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ والی فہرست مسلم لیگ ن کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کر دے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقے پنجاب اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل آئی پی پی کمیٹی نے قیادت اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے فہرست مرتب کی ہے۔
    ذرائع کے مطابق آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے جن حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرے گی ان حلقوں میں صوبائی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔

  • لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر موجود،موٹرویز دھند کے باعث بند

    لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر موجود،موٹرویز دھند کے باعث بند

    صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 233 ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی میں شرح 175 ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
    جبکہ شدید دھند کے سبب مختلف مقامات پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے شدید دھند کے سبب بند کی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم ون، رشکئی تا پشاور بھی بند ہے۔فیض پور سے سمندری تک بھی موٹر وے بند ہے، کے پی، پنجاب اور سندھ کے کئی علاقے رات گئے سے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا چوتھا اور کراچی کا پانچواں نمبر ہے۔

  • پنجاب بھر میں یوریا کھاد کی بحران

    پنجاب بھر میں یوریا کھاد کی بحران

    پنجاب بھر میں یوریا کھاد کی کمی کا بحران سر اٹھانے لگا، پنجاب بھر میں 3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری 5 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
    نگراں وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کر دی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت نے درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کر دیے ہیں۔وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوں گے۔

  • جہانگیر ترین  لودھراں سے رکن قومی اسمبلی الیکن لڑے گے ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کمیٹی قائم

    جہانگیر ترین لودھراں سے رکن قومی اسمبلی الیکن لڑے گے ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کمیٹی قائم

    استحکام پاکستان کے سربراہ و بانی جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے رکنِ قومی اسمبلی کا ایکشن لڑیں گے۔ جبکہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے قومی اسمبلی کا ایکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی طرف سے رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی میں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا اور مضبوط امیدوار کے لیے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جا سکتا ہے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہو گی۔
    ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے نام سامنے رکھیں گی۔

  • فواد چودھری ایک روزہ راہداری ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے

    فواد چودھری ایک روزہ راہداری ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے

    دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبد الماجد قاضی نے فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔راولپنڈی اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ نا ملک قانون نا آئین کے تحت چل رہا ہےبلکہ تابع فرمان چل رہا ہے، ہمارے خلاف پیسے لینے یا دینے کا کوئی الزام نہیں۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہتھکڑی لگا کر مؤکل کو یہاں پیش کرنا تضحیک ہے، فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے خلاف نا انکوائری ہوئی اور نا انویسٹی گیشن کی گئی۔وکیل صفائی نے کہا کہ تفتیش میں ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں، عدالت مچلکے لے لے، جو سیاستدان ان کو اچھا نا لگے یہ اس کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت اسلام آباد میں دائر نہیں ہو سکتی کیونکہ فواد چودھری گرفتار ہیں، ر اہداری ریمانڈ کے سٹیج پر کیس کے میرٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکتا، فواد چودھری پر بطور وزیر کرپشن کرنے کا الزام ہے،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر فواد چودھری کے رہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی ماجد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو ایک روز میں متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔

  • اے ٹی سی لاہور نے اسد عمر اور عمران خان کے بہنوں کی ضمانت خارج کر دی

    اے ٹی سی لاہور نے اسد عمر اور عمران خان کے بہنوں کی ضمانت خارج کر دی

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکیس سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔
    عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔وکیل رانا مدثر عمرنے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواستگزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔تھانہ گلبرگ پولیس نے اسد عمر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • وزیراعلیٰ محسن نقوی کی  عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات ،ہنجاب میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات ،ہنجاب میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

    بنجاب وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت اور اخلاص کے رشتے ہیں۔ مذہبی سیاحت کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے۔ پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے ملاقات کے وقت کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سےمتعلق بات چیت کی گئی ساتھ ہی مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عراق اور پاکستان کے عوام میں عقیدت، محبت واخلاص کےرشتےہیں۔ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔ دوسری جانب عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

  • بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    بشریٰ بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیرِ اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں،بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • ملکی ترقی کے خواب ادھورے رہ گئے  تھے جن کو پورا کرنا ہے ،نواز شریف

    ملکی ترقی کے خواب ادھورے رہ گئے تھے جن کو پورا کرنا ہے ،نواز شریف

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے پارلیمان بورڈ کے اجلاس سے خطابب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے صرف لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ تھا لیکن اب تو بجلی کی قیمتوں کا مسئلہ بھی سامنے ہے، کسی اناڑی کے ہاتھ میں ملک کی بھاگ دوڑ دینے کا یہی نتیجہ ہوتا،کوئی ہے جو ان سے پوچھے کہ آپ نے اس ملک کا یہ حشر کیوں کیا؟نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو مکمل طور تباہ کرنے کہ کوشش کی گئی ، کہ کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو برباد کیا، وقت ثابت کر رہا ہم صحیح تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ 2017 تک جب ہماری حکومت تھی ملک ترقی کر رہا تھا 5 سالوں میں کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ،

    مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے چھٹا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، دعا ہے اللہ قوم کو مشکلوں سے نکالے اور 25 کروڑعوام کو آسانی والی زندگی عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے بھاگتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کردیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں معاشرتی، سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس وقت ملک میں اقتصادی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کررہی تھی مگر پتا نہیں وہ خواب تھا جو ادھورا رہ گیا اس خواب کو پورا ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ ترقی کی میدان میں ہم ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بہت پیچھے رہ گئے ہے، اپنے قوم کے لئے دعا یا دوا کسی بھی چیز کی ضرورت ہو کرتے رہے گے،