Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پارٹی نے کسی  کو بھی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،مریم اورنگزیب

    پارٹی نے کسی کو بھی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا،مریم اورنگزیب

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے8 فروری 2024ء کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں، جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر یں گردش کر رہی تھی کہ نواز شریف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا،

  • الیکشن الائنس کسی سے نہیں کررہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے،رانا ثناءاللہ

    الیکشن الائنس کسی سے نہیں کررہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے،رانا ثناءاللہ

    ڈیرہ غازی خان کے امیدواروں کے انٹرویو ہوئے ہیں جہاں اختلاف تھا اسے بیٹھ کر سب کمیٹی تشکیل دیدی ہے مظفر گڑھ ، لیہ ، کوٹ ادو کے معاملات حل کئے جا رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان سے بھی مضبوط و فاتح امیدوار سامنے لا رہی ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم ڈیرہ غازی پندرہ قومی و تیس صوبائی سیٹوں سے جیتیں گے، چودہ پندرہ دسمبر تک ٹکٹیں فائنل کر لیں گے لیکن پیشی نوازشریف کے باعث سولہ دسمبر تک حل کرلیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نام مکمل ہیں شیڈول کے ساتھ ہی امیدواروں کو فائنل کر لیں گے،دہشت گردی کے خطرات تو ہیں اس کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کئے جا سکتے، فورسز کی ذمہ داری ہے دہشت گردی کا قلع قمع کریں لوگوں کو تحفظ کریں، الیکشن شیڈول کا اعلان پندرہ سولہ دسمبر تک ہو جائے تو بہتر ہوگا، اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے انہیں چاہئیے وہ عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں، اگر کسی نے جرم کیا مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے تو لیول پلینگ فیلڈ کا کوئی جواز نہیں ، بلاول بھٹو کو پتہ ہے ٹک ٹاک اور گیٹ نمبر چار کی سیاست کون کرتا رہا، الیکشن الائنس کسی سے نہیں کررہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جو چھپا ہوا یا دبا ہوا ہے تو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تو کہوں گا دھڑے کا ووٹ ہوتاہے ہر حلقے میں کلئیر ہے کہیں ابہام نہیں ہے ۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ن لیگ سوئپ کررہی جیتنے جا رہی ہے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ ہے ووٹ ادھر ادھر سے نکلے گا، الیکشن مہم میں دس دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی، پاکستان مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرنے جا رہی ہے پنجاب سے سو سے زائد سیٹیں جیتیں گے، ملک جن حالات میں گھرا ہوا ہے قومی حکومت بنے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اکیس اکتوبر کو مینار پاکستان پر کہا گیا چالیس سال کیُ سیاست کا نچوڑ ہے کہ سب مل کر چلیں گے تب ہی بحران سے باہر نکال سکیں گے۔

  • مسلم لیگ ن اور  استحکام پاکستان کا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر  اتفاق

    مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان کا سیٹ ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق

    مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہیں ، ایم کیو ایم کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد اب کوشش استحکام پاکستان پارٹی کو رام کرنے کی ہے ، اسی تناظر میں استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین 45 منٹ تک ملاقات ہوئی ،آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
    پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 جبکہ پنجاب کی 25 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات چیت ہوئی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔

  • خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا،پی ٹی آئی کا رد عمل

    خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا،پی ٹی آئی کا رد عمل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش نہیں کرسکا۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف شہباز شریف حکومت میں اقتصادی سروے میں کیا گیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں، این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہی کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہی کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ جسٹس سلطان تنویر احمد نے سات صفحات پر مشتمل تحریر جاری کیا ۔پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔تحریری فیصلے کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگی ۔مستقبل میں دونوں افسران نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔عدالت کو مزید کرائمنل کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی ۔توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے ۔جہاں ضروری ہو اس کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔توہین کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے ۔ اسلام میں معافی کرنے کا ذکر بھی ہے۔
    عدالت نے مزید کہا مستقبل میں دونوں افسران نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عدالت کو مزید کرمنل کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسر کے مطابق عدالتی حکم کے بعد گھر کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کیا۔

  • پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، احسن اقبال

    پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افسوس ہم 1997ء کے دور میں دھکیلے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انتخابی امیدوار کو سنا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے پاس معاشی استحکام لانے کی صلاحیت ہے، پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل دے سکتی ہے، ہر جمہوری جماعت کو الیکشن میں جگہ ملنی چاہیے۔لاہور میں امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں بھرپور انتخابی جوش و خروش ہے، نواز شریف کے ہر دور میں خیبر پختون خوا کو بہت کچھ ملا۔
    احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کو کراس کر لیا تھا، عوام کے سامنے پی ٹی آئی کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، 9 مئی کے واقعے پر مسلح افواج اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

  • لاہور : آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات

    لاہور : آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات کی ہیں، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید اور پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گِل نے ملاقات کی ،


    صدر آصف زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب میں شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، نواب شہزاد علی خان اور سفیان گھرکی نے بھی ملاقات کی صدر آصف زرداری اور پی پی پی کے رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، الیکشن تیاری پر غور کیا گیا،

  • پی ٹی آئی کورکمیٹی  کا اجلاس ،نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی

    پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ،نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی

    پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سائفر کیس کی سماعت، ملکی سیاسی صورت حال سمیت پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیے کے مطابق کورکمیٹی نے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ اراکین نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے جماعت کے ایک قابل اور وفاشعار کارکن کو نامزد کرکے ملک میں دہائیوں سے جاری موروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورکمیٹی پہلے ہی تاحیات چیئرمین کا منصب بانی چیئرمین عمران خان کیلئے مختص کر چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ملک بھر میں پرامن سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی ورکرز کنونشن کے انعقاد کی منظوری دی اور کنونشن کے انعقاد کا سلسلہ جلد شروع کرنے کیلئے تنظیمی ذمہ داران کو منصوبہ بندی و تیاریوں کی ہدایات جاری کردی۔کورکمیٹی نے قومی انتخابات کیلئے فنڈز کے عدم اجرا کے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور نگران حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے بغیر پس و پیش فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • مریم نواز کا عمران  خان پر شدید تنقید

    مریم نواز کا عمران خان پر شدید تنقید

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا
    کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں کیں، میرے کارکنان نے کیے تھے، آج کہتا ہے 9 مئی نواز شریف نے کرایا تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ یعنی 9 مئی کو تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ
    اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے، طویل عرصے تک جیل میں رہنے پر کوئی فرق نہیں پڑت، انہیں جیل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے چند رہنماؤں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔


    عمران خان کا کہنا تھا کہ 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا، سی سی ٹی وی دیکھ لیں ان کو کون اندر لے کر گیا، مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا جب کہ 48 گھنٹوں میں 10 ہزار افراد گرفتار کیے گئے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہوں بشریٰ کو اس روز دیکھا جس دن نکاح ہوا، لندن پلان نوازشریف کو لانے اور ہمیں جیلوں میں ڈالنے کے لیے تھا، آج واضح کر رہا ہوں انتخابات پی ٹی آئی جیتے گی، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ انتخابات سے بھاگ ہی نہ جائیں۔

  • عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ کہنا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہیں دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، سابق چیئرمین بشریٰ بی بی سے ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا۔
    انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی قرآن پر حلف دے دیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا۔عون چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بار ملے بھی اور دیکھا بھی تھا۔ عون چوہدری نے یہ بھی کہا کہ خود کو قوم کا لیڈر کہنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں، سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ جھوٹا قرآن اٹھانے تک پہنچ گئے، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللّٰہ کا شکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا، نئے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔