9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے، ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد میں ہیں۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کردیتے ہیں اور پیش نہیں ہوتے۔ ہم نے عدم پیروی کی بنیاد پر یہ درخواستیں خارج نہیں کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔
Category: پنجاب
-

9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت
-

لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک حکام بھی مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دئیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے،بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔
دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اسموگ پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کر رہے ہیں، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔
عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …
چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں جب کہ اسموگ کے حوالے سے مختلف اداروں کے ڈیٹا میں بھی تضاد ہے۔
پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-

پنجاب میں سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز
پنجاب بھر میں بڑھتی ہوئی اسموگ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی: گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باوجود اسموگ میں کمی نہ آسکی، لاہور اب بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ نگرانی کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں نے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن ،جمعہ کو اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں ہیں اسموگ کی روک تھام کیلئے ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اس روز صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی محدود کی جائےگی جبکہ سرکاری دفاتر میں نصف عملہ کام کرے گا لاہورمیں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیر معمولی ٹریفک ہے، خلاف قانون کام کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا
دوسری جانب شہر قائد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 289 تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر گیا۔
کراچی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 289 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور 278 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ یو ایس قونصلیٹ کا ہے جس کا اے کیوآئی 411 ہے،ویتنام کا شہر ہنوئی 238 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور کولکتہ آلودگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
پاکستان اوپی سی ڈبلیو کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب
-

مسلم لیگ ن کے صدر کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،الیکش تیاریوں پر تبادلہ خیال
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی ملاقات کی ہے ، شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی راہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی کی ملاقات کی ہیں، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کےلئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا اور اس دوران رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک پیش کیا،
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی ملاقات
شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی راہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی کی ملاقات
ملاقات میں پارٹی کے… pic.twitter.com/QeCAfbZqxu
— PMLN (@pmln_org) November 29, 2023
شہباز شریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا، الحمدللہ، شہباز شریف نے کہا کہجھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے. -

ایم این ایز ایوان میں جانے کے بعد لینڈ کروزر، بنگلوں کے مالک بن جاتے ہیں،سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزارارب سے زائد کرپشن ہوتی ہے، ریلوے، واپڈا سمیت ہر ادارہ خسارے میں ہے، اداروں کے خسارے کی بڑی وجہ قیادت کرپٹ ہے، ایم این ایز ایوان میں جانے کے بعد لینڈ کروزر، بنگلوں کے مالک بن جاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر قوم کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے تو الیکشن میں لیٹروں، چوروں کے بجائے دیانت دار لوگوں کو موقع دیں، آج ملک میں غربت، مہنگائی چاروں طرف ناچ رہی ہے، پاکستان پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟ اژدھوں،آستین کے سانپوں نے معصوم عوام کو بار بار ڈسا ،
سراج الحق نے کہا کہ ہر سال اشرافیہ 7 ارب ڈالر کھا جاتی ہے، جب صدر، وزیراعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی چور ہوگا تو بازار کا چوکیدار چور کیوں نہیں ہوگا؟ بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی، پانامہ لیکس، پنڈوراباکس میں غریبوں کا نہیں حکمرانوں کا نام ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں 13 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کے بچوں کے پاس دودھ اور پانی نہیں ہے، غزہ میں ماؤں کے بچے شہید ہو رہے ہیں، غزہ میں چاروں اطراف بمباری اور بارود کی آگ ہے، غزہ میں 37 دن بعد معصوم زندہ نکل آیا، معصوم نے باہر نکل کر بتا دیا زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری حکومت نےایک ایسا بیان نہیں دیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، نگران وزیراعظم نے دو ریاستی حل کا بیان دیا، ہماری نگران حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، او آئی سی نے کچھ نہیں کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کو چاول، بسکٹ نہیں اسلحے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی نے فلسطینیوں کے لئے ایک جلسہ نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں امن و امان، قانون کی حکمرانی نہیں ہے، 76سالوں سے انگریز کے بوٹ پالش کرنے والے مسلط ہیں۔ -

پیٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے،استحکام پاکستان پارٹی
استحکام پاکستان پارٹی کے چئیرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، پہلے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے 10سال کوشش کی، اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں گے-
باغی ٹی وی: پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سیاسی خاندان سے وابستہ نہیں، میرا کوئی رشتے دار سیاست میں نہیں تھا، ہم غیر سیاسی لوگ تھے، ہمیں ایسا آدمی ملا جو روایتی سیاستدان نہیں تھا، سب نے مل کر ایک شخص کو سپورٹ دی کہ واقعی نیا پاکستان بنائیں گےہم نے حالات سے بہت کچھ سیکھا، مجھے اورعلیم خان کو خاندانی طور پر کچھ نہیں ملا، ہم محنت اور ایمانداری سے یہاں تک پہنچے ہیں ہمیں معلوم ہے ملک کو ٹھیک کرنے کا کیا طریقہ ہے، ہماری تمام ترجیح آپ لوگ ہیں، آپ کو حق نہیں ملا، آپ لوگوں کی زندگی بدلے گی تو پورا پاکستان بدل جائے گا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کہ ہماری پارٹی نے تمام سکول ایسے بنا دینے ہیں جیسے انگریزی سکول ہوتے ہیں، ہم ہسپتالوں کو ایسا بنائیں گے کہ لوگ باہر سے آئیں گے، یہ ملک بڑی مشکل سے بنا تھا، ہندوستان کے اندر سے قائداعظم نے اس خطے کو نکالا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، جب تک غربت نہیں مٹائی جائے گی ملک آگے نہیں جاسکتا-
جہانگیر ترین نے خطاب کے دوان مزید کہا کہ کہ یہ زرعی شہر اور زرعی علاقہ ہے، میں خاندانی طور پر زمیندار نہیں تھا، میں اپنے شوق سے زمینداری میں گیا، اللہ نے کامیابی دی ہم اس ملک کو زمیندار ملک بنائیں گے، ہم صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری لے کر آئیں گے،سیاسی پارٹیاں وعدے کرتی ہیں، یہ کردیں گے وہ کردیں گے، سیاستدان کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتے، ہم اندھے وعدے نہیں کر رہے، جو بھی وعدہ کررہے ہیں اسے پورا کریں گے، ہر گھر میں معیاری تعلیم ہونی چاہئے، پہلے بھی نیا پاکستان بنانے کیلئے 10سال کوشش کی، اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے اور بہترین بنائیں گے ۔
آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بلاسودقرضے فراہم کریں گے، ہم نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے اس ملک میں روزگار صنعتی ترقی کے ساتھ ممکن ہے، اس ملک میں نئی انڈسٹریاں لگانی پڑیں گی، ہر یونین کونسل میں ایک ڈسپنسری بنائیں گے، جہاں مفت علاج ہوگا اگر ہمیں موقع ملا تو سب سے پہلے غریب آدمی کیلئے بجلی فری کریں گے ، ہم امیروں کیلئے بجلی کی قیمت ڈبل کر کے غریب کومفت بجلی دیں گے، 300یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی جس کے پیسے امیر دیں گےامیروں پر ٹیکس ڈبل کریں گے اور غریبوں کو مفت بجلی دیں گے ، ساڑھے12ایکڑ زمین والے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے بجلی مفت دیں گے،کسانوں کی بجلی کا بل بھی امیر ادا کریں گے، موٹر سائیکل والوں کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی کر دیں گے، پیٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں گے، ہر یونین سطح پر ڈسپنسری بنائیں گے جہاں عوام کو مفت علاج اور ادویات دیں گے ،ہر یونین کونسل میں ڈسپینسری بنائی جائے گی ، مزدوروں کیلئے کم از کم اجرت 50ہزار رکھی جائے گی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کے لیے یہاں پینے کا صاف پانی نہیں ہے، ہماری حکومت آئی تو کامونکی کو ماڈل شہر بنائیں گے، یہاں انٹرچینج کا مسئلہ ہے اس کاافتتاح کریں گے، ابھی لوگ آپ کے پاس آئیں گے تو تسلیاں دیں گے، شہر میں بہت گند ہے، سٹرکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 18 مہینے کی حکومت کے کارنامے یاد ہیں نا، ہم باریاں لینے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے ایک پارٹی کہتی تھی نیا پاکستان بنائیں گے، ہمیں بھی نیا پاکستان بنانے کا شوق تھا، لیکن دونوں وزرائے اعلیٰ نالائق اور کرپٹ تھے، پنجاب میں کوئی ڈی سی یا کمشنر پیسے کے بغیر نہیں لگتا تھا،عوام کا حکومت سے نہیں نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی ہے تو وہ اچھی قیادت کی ہے، قائداعظم جیسا لیڈر دوبارہ آجاتا تو آج ملک ایسا نہ ہوتا سندھ میں حالات انتہائی برے ہیں۔
-

اسٹبلشمنٹ اور امریکہ مسلم لیگ ن کو نہیں جتوا سکتی،امیر جماعت اسلامی
مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔
تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔ دنیا بھر کی انسانیت آج غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے، آج غزہ کے مسلمانوں پر ظلم برپا ہے، غزہ کے مسلمانوں پر جہازوں سے بمباری کی جا رہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ٹینکوں کی چڑھائی ہے، روسی صدر مسلمان نہیں لیکن انہوں نے بھی غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔ -

حج پیکج کو ایک لاکھ روپےتک کم کر دیا ہے ،نگران وفاقی وزیر انیق احمد
لاہور میں قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کہا کہ ہم نے حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء انبیا کے وارث ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں ہی ہماری کامیابی ہے، پاکستان ایک بنانا اسٹیٹ نہیں ہے، دین کیلئے جان دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ختم نبوتﷺ پر ایمان ہے، جب جڑ میں کفر نہیں تو شاخوں میں کیسے ہوسکتا ہے؟، تکفیری فتوے نہیں دیئے جانے چاہئیں، اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ نہ کرنے والے ظالم ہیں، تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا ہوگا، پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، میں قرآن کا خادم ہوں، قرآن کی بات کرتا ہوں، ہمیں ملکر قافلے کو آگے لیکر جانا ہے، پیغام پاکستان میں ہزاروں علما کی تائید و کاوش شامل ہے، ہم اہل کتاب سے توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا اور اسکا مکالمہ ہونا چاہیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے محبت سے فروغ پاتے ہیں، محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا۔ خلیل جارج کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پاک افواج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ -

نگران وزیر اعلی پنجاب کا سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کے 39 رکنی وفد نے ایوان وزیراعلیٰ میں محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ یاتریوں کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں گفتگو بھی کی اور یقین دلایا کہ یاتریوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر ننکانہ صاحب جائیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری باباگرونانک جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ صاحب جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں بات چیت کی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔ صوبائی وزراء عامر میر، ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری سیاحت، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ -

استحکام پاکستان پارٹی کی کامونکی میں جلسے کی تیاریاں جاری
استحکام پاکستان پارٹی آج کامونکی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔کنونشن سے مرکزی قائدین جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا خصوصی خطاب ہو گا۔
کامونکی نیو غلہ منڈی میں ورکرز کنونشن کے لئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ، آئی پی پی کے پارٹی پرچموں اور فلیکسسز سے شہر کو سجا دیا گیا، اس سلسلے میں 80 فٹ لمبا، 32 فٹ چوڑا اور تیس فٹ بلند سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ پنڈال میں پانچ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔آئی پی پی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر و سابق ایم این اے رانا نذیر احمد خان میزبانی کریں گے جبکہ کنونشن کےلیے ورکرز کو تین بجے کا ٹائم دیا گیا ہے۔کامونکی جلسہ کے حوالے سے جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد محمود کا ویڈیو پیغام pic.twitter.com/8fgD4se9iK
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 25, 2023
اس حوالے سے سٹیج کے سامنے آئی پی پی کےانتخابی نشان عقاب کا بڑا فلیکس آویزاں کر دیا گیا ، ورکرز کنونشن کے مناظر دکھانے کے لئے سٹیج اور جلسہ گاہ میں بڑی سکرین آویزاں کی جارہی ہے