Baaghi TV

Category: پنجاب

  • نواب شاہ میں ٹرک نے 4 بھائیوں کو کچل ڈالا

    نواب شاہ میں ٹرک نے 4 بھائیوں کو کچل ڈالا

    نواب شاہ میں ایک الخراش واقع پیش آیا جس میں سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے تین سگے بھائی تھے ، نواب شاہ میں سرہاڑی لنک روڈ پر ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والا سگے بھائی ہیں، جن کی شناخت 18 سالہ شمن خاصخیلی، 40 سالہ گلشیر خاصخیلی اور24 سالہ منور خاصخیلی کے نام سے ہوئی، جب کہ ایک بھائی آصف خاصیلی زخمی ہوا۔

  • پنجاب میں ڈینگی بے قابو

    پنجاب میں ڈینگی بے قابو

    پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری سیکریٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14 ہزار 432 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے97 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ لاہور میں گزشتہ روز 61، راولپنڈی میں 2، گوجرانوالہ میں 11، فیصل آباد میں 10، ملتان میں 4 اور شیخوپورہ میں 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6 ہزار 602 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نارووال، اوکاڑہ، مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں اور خوشاب میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 72 مریض زیر علاج ہیں۔

  • دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر  پر ہیں

    دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر ہیں

    پنجاب میں فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے ، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر سر فہرست ہے ، بارش کے بعد فضائی آلودگی میں واضح کمی آئی لیکن اب پھر سے شہرِ لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 221 ریکارڈ کی گئی، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح 308، کینٹ پولوگراؤنڈ263، ایچی سن کالج میں شرح 185، شاہراہ قائداعظم میں 373، جوہرٹاؤن 189،فداحسین ہاؤس میں شرح 230 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کے تحت کاروائیاں شہر میں آلودگی کی شرح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہونے لگیں، اے کیو آئی کی مجموعی شرح میں کمی ہونے لگی، وہیں دسمبر نے سردی میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  • لاہور : ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود،انکوائیریز سے پہلے اجازت لازمی

    لاہور : ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود،انکوائیریز سے پہلے اجازت لازمی

    حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دئیے،جسکا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کیخلاف انکوائریز، مقدمات کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت لازم قرار دے دی گئی۔ سیکرٹریز کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے، ڈپٹی کمشنر اور کمشنرز کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار چیف سیکرٹری پنجاب کو دیدیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور گریڈ 17 کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دیدیا گیا، اختیارات میں کمی کا حکومت پنجاب نے باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور گریڈ 20 کے افسر کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل چیف سیکریٹری سے اجازت لینا ہوگی، سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کیلئے بھی متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے اجازت لی جائے گی، اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے تین رُکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹی کرپشن آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں چند سرکاری ملازمین کی گرفتاری پر کیا گیا تھا اور نگراں وزیر اعلیٰ نے اینٹی کرپشن آرڈیننس میں تبدیلی کی سمری منظور کی تھی۔

  • مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال اور دانیال عزیز آمنے سامنے

    مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال اور دانیال عزیز آمنے سامنے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دانیال عزیز کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز خود اپنا مذاق اڑوا رہے ہیں، وہ خود ذمے دار ہیں۔
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہوگا، مہنگائی کا وزارت منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی کا دار و مدار ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے، ہم نے اصولی موقف لیا ہے شاید اس لیے دانیال عزیز ناراض ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، جن لوگوں کو دانیال عزیز نارووال کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں وہ وفاداریاں تبدیل کرچکے ہے ، پارٹی پالیسی کے مطابق کسی ایسے شخص کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ، ہم کسی لوٹے کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر دھبہ نہیں لگوانا چاہتے۔احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں اپرنٹسشپ کا تجربہ کرچکے، مزید نہیں کر سکتے، پاکستان نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں اسٹریٹجی، اصلاحات کی ضرورت ہے، ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام تو ناکام ہوچکا، ملک کا معاشی چیلنج بہت بڑا ہے، ہمیں یکسوئی کے ساتھ پیداواری صلاحیت اور ایکسپورٹس کو دگنا کرنے کی ضرورت ہے۔
    واضح رہے کہ دانیال عزیز اور احسن اقبال کے درمیان شدید اختلافات نے جنم لی ہے اور اپنے بیان میں دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال بلدیاتی حکومتوں کے بارے میں خود کو عقل کُل سمجھتے ہیں، انہیں مقامی حکومتوں سے متعلق تقریر جھاڑنے سے پہلے جواب دینا چاہیے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ احسن اقبال پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے ریکارڈ توڑ مہنگائی پر قابو کیوں نہ پا سکے؟ اس نااہلی کی وجہ سے ہماری حکومت عوامی سطح پر مکمل ناکام ہوگئی تھی، ہماری پارٹی مسلم لیگ ن مہنگائی کو کم رکھنے کا بہت اچھا ریکارڈ رکھتی تھی۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، غریب عوام کو کمر توڑ مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا جو احسن اقبال کی مکمل نا اہلی اور ناکامی تھی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مہنگائی کا نوٹس لیا ہوتا تو ناکامی پر یقیناً احسن اقبال کو برطرف کر دیا جاتا، الیکشن سر پر ہیں پارٹی مہنگائی کا نوٹس نہ بھی لے تو عوام ہر حال میں لیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ووٹ کو جاری مہنگائی سے جوڑ رہے ہیں جس کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔

  • عمران خان کے لئے ایک اور بری خبر ،وارنٹ گرفتاری جاری

    عمران خان کے لئے ایک اور بری خبر ،وارنٹ گرفتاری جاری

    نیب راولپنڈی نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری دئے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتاری کے بعد نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر اور ضیاء المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ نیب نے ملزمان کو کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔ چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالت پیش کرنے کی کی ہدایت کی جبکہ ڈی جی نیب اورآئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا دیا۔
    اس سے قبل نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سمیت دیگرملزمان کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام دیے گئے ہیں، جن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ بشری بی بی، فرح گوگی، بیرسٹر ضیا مصطفی، ذوالفقارعلی (ذلفی) بخاری اور شہزاد اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • لاہور بس  فائرنگ ،بس اور کار ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی

    لاہور بس فائرنگ ،بس اور کار ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی

    لاہور میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے کیس کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمران کشور کا کہنا ہے کہ طالبات کی بس پر فائرنگ کا واقعہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان نشے میں تھے، طالبات کی بس کے ڈرائیور اور ملزمان کی کار کے ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 28 نومبر کو طالبات کی بس پر حملہ کیا گیا تھا، بس پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ایک زخمی طالبہ کی حالت تشویشناک ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہے، فائرنگ کا نشانہ بننے والی دوسری طالبہ کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ کی ذمہ داری تھی کہ تفریحی دورہ فوری طور پر منسوخ کرتے، کالج انتظامیہ کو چاہیے تھا بچیوں کو فوری طور پر واپس اپنے گھر بھجواتے۔ فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والی کار کرائے پر لی گئی تھی۔
    عمران کشور نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کےلیے5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں، ملزمان کے بیانات اور شواہد کی بنیادوں پر واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، طالبات کی بس پر فائرنگ کے کیس میں 7 انسداد دہشتگردی ایکٹ لگا دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے یہ بھی کہا کہ ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کے ٹیسٹس کی رپورٹس ابھی آنی ہیں۔

    واضح رہے کہ پتوکی کے نجی کالج کی پکنک پر جانے والی طالبات کی بس پر فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا نجی کالج کی طالبات کی بس پر فائرنگ سے ایک طالبہ سر پر گولی لگنے سے آئی سی یو جا پہنچی ہے جبکہ دوسری دوسری شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ نجی کالج کی بس زخمی طالبات کو چھوڑ کر پروگرام کے مطابق مظفر آباد پہنچ گئی ہے۔ تفریحی دورے پر جانے والی کالج طالبات کی بس پر فائرنگ کے معاملے پر پرنسپل اور ٹور پر جانے والے استاد کے بیانات کا تضاد سامنے آگیا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔رانا ثناء اللہ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔رانا ثناء اللہ

    لاہور ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ میں انصاف ملا، العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ارشد ملک مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا ہے، میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو نہ چیلنج کیا گیا ہے اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا ہے، اس نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے، ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتوں کو فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے، عدالتی تشریح کے مطابق نہیں، ماضی میں نواز شریف کے خلاف غلط فیصلے عدلیہ کے ماتھے پر داغ ہیں، ان فیصلوں کو جتنی جلدی ختم کر دیا جائے، وہ عدلیہ کیلئے باعث عزت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

  • 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت

    9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت

    9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے، ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد میں ہیں۔
    درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جلد سماعت کی درخواست دائر کردیتے ہیں اور پیش نہیں ہوتے۔ ہم نے عدم پیروی کی بنیاد پر یہ درخواستیں خارج نہیں کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔
    درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی مقدمات میں عبوری ضمانتیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں۔

  • لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک حکام بھی مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دئیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے،بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔

    دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اسموگ پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کر رہے ہیں، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں جب کہ اسموگ کے حوالے سے مختلف اداروں کے ڈیٹا میں بھی تضاد ہے۔

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا